{غیبت کی جائز صورت }

منہج سلف نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏جولائی 15, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    غیبت کی جائز صورت


    حضرت عائشہ رض فرماتی ہیں کہ ایک آدمی نے نبی ۖ سے اندر آنے کی اجازت طلب کی، تو آپۖ نے فرمایا، اس کو اندر آنے دو یہ اپنے خاندان کا برا آدمی ہے-
    امام بخاری نے اس حدیث سے اہل فساد اور مشتبہ لوگوں کی غیبت بیان کرنے کے جواو پر استدلال کیا ہے (تاکہ لوگ ان سے بچ کررہیں)

    تخریج: صحیح بخاری، کتاب الادب، باب ما یجوز من اغتیاب اھل الفساد- و صحیح مسلم، کتاب البر، باب مداراۃ من یتقی فحشہ-

    فوائد: امام بخاری کے استدلال کی وجہ ظاہر ہے کہ لوگ ان کی ظاہری حالت سے دھوکہ نہ کھائيں- گویا جو شخص برے کردار کا حامل ہو اور یہ اندیشہ ہو کہ اگر لوگوں کو اس کے کردار سے آگاہ نہ کیا گیا تو بہت سے لوگ اس کے دام تزویر میں پھنس جائيں گے جس سے ان کے دین یا دنیا یا دونوں کا نقصان ہوگا، تو ایسے شخص کی غیبت کرنا جائز ہے-

    حضرت عائشہ رض ہی سے روایت ہے، رسول اللہ ۖ نے فرمایا، میرا گمان ہے کہ فلاں فلاں آدمی ہمارے دین کی کسی بات کو نہیں جانتے-
    اس حدیث کے ایک راوی لیث بن سعد فرماتے ہیں کہ یہ دونوں آدمی منافقین میں سے تھے-

    تخریج: صحیح بخاری، کتاب الادب، باب مایکون من الظن

    فوائد: منافقین بھی ال فساد اور مشتبہ کردار ہی کے حامل ہوتے ہیں- اس لیے ان کی حقیقت سے بھی لوگوں کو آگاھ کرنا نہ صرف جائز، بلکہ ضروری ہے، تاکہ لوگ ان سے بچ کر رہین اور ان کا دین یا دنیا خراب نہ ہو-

    اقتباس ریاض الصالحین، کتاب الادب
     
  2. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    شکریہ بھائی ۔
     
  3. شفقت الرحمن

    شفقت الرحمن ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2008
    پیغامات:
    753
    اچھا انتخاب ہے
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    اسلام علیکم و رحمۃ وبرکۃ
    جزاک اللہ بھائی
     
  5. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    جزاک اللہ خیر بھائی۔۔۔
     
  6. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    عتیق بھائی
    جزاک اللہِ خیرآ
    بہت شکریہ

    میں نے یہ بات ایک جمعہ کے خطبے میں‌سُنی تھی اور میرا ایک معاملہ کافی صاف ہو گیا ہے اس سے۔۔۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں