*** جلتی رہے یہ روشنی۔۔۔ چلتا رہے یہ کارواں ***

منہج سلف نے 'ضروری اعلانات' میں ‏نومبر 11, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    [ar]
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
    [/ar]

    [font="jameel noori nastaleeq, alvi nastaleeq, alvi nastaleeq v1.0.0"]
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

    معزز و محترم اراکینِ اردو مجلس!​

    آج آپ تمام کے سامنے ایک ایسی خوشخبری بیان کی جا رہی ہے جس کا علم ہونے پر یقیناً آپ سب لوگ نہایت خوشی و مسرت سے دوچار ہونگے اور مجلس کے اراکین ہونے کے ناطے فخر محسوس کرتے ہوئے بسجود اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کریں گے۔ ان شاءاللہ

    بفضلہ تعالیٰ آج اُردو مجلس انٹرنیٹ کی اُردو کمیونیٹی میں اس مقام پر ہے جس پر پہنچنے کا ہم سب نے مل کر خواب دیکھا تھا اور دل و جان سے رات دِن مجلس کی ترقی و بہتری کے لیے کوشاں رہے تھے اور الحمدللہ آج وہ دن ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔
    اللہ تعالی کی ذات بابرکات کا جتنا بھی احسان مانیں اتنا کم ہے کہ اس ذات باری تعالیٰ نے ہماری دُعائيں اور ہماری محنتیں قبول فرمائيں اور ہمیں آج کا دِن دیکھنے کو نصیب فرمایا۔ الحمدللہ رب العالمین

    آج یہ خوشحبری سنانے کے لیے ہمارے پاس مناسب الفاظ نہیں ہیں، ہمارا دِل اور ہماری آنکھیں ۔۔۔ رب العزت کے اِحسان تلے اِس وقت نم ہیں ۔۔۔ کہ ہم اِس لائق تو نہیں تھے ، مگر ۔۔۔۔
    اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اِس قدر جلد ہم سب کی پیاری مجلس کو اِس مقام پر لا کھڑا کیا۔ الحمداللہ


    قابل صد احترام بھائیو اور بہنو!

    مجلس کے موجودہ نمایاں مقام تک پہنچنے میں کسی فردِ واحد کا نہیں بلکہ آپ تمام معزز اراکین اور انتطامیہ کے ارکان کی ۔۔۔
    محنت و کاوش، محبت و الفت، یقین و اعتماد، غم و خوشی کے لمحات، اچھے اور تکلیف دہ حالات اور دعائيں و تمنائيں ۔۔۔۔
    شامل رہی ہیں۔ [ar]فجزاکم اللہ خیر الجزاء[/ar]


    مجلس کی ترقی کا راز یقیناً ان مثبت کوششوں میں بھی پنہاں ہے کہ جس کے تحت ۔۔۔
    شرک و بدعات سے پاک قرآن و حدیث کی خالص تعلیمات ، سلف الصالحین کے فہم کے ذریعے مہیا کی جاتی ہیں !!
    اور جب تک یہ تعلیمات اسی طریقے سے جاری رہیں گی اللہ تعالی کی رہنمائی ملتی رہے گی اور اس کا فضل و کرم ہماری پیاری مجلس پر ہمیشہ نازل ہوتا رہے گا۔ ان شاءاللہ تعالیٰ


    محترم و مکرم اراکین مجلس!

    آج جو خوشخبری آپ تمام کے علم میں لائی جا رہی ہے وہ یہ ہے کہ:


    ** { مجلس کے ایک لاکھ (1,00,000) پیغامات اللہ تعالی کے کرم سے مکمل ہوچکے ہیں } ***

    اور ۔۔۔۔۔

    ** { مجلس کے پانچ ہزار (5,000) تھریڈز بھی اللہ کے فضل سے شائع ہو چکے ہیں } ***

    نوٹ:
    یہ مذکورہ بالا موضوعات اور پیغامات کی تعداد اُن موضوعات اور پیغامات کے علاوہ ہے جن کی تعداد تقریبا ہزاروں میں ہے اور جو اس لیے حذف کیے گئے کہ وہ اردو مجلس کے قوانین کے خلاف تھے۔


    اور مزید یہ بھی کہ ۔۔۔۔

    *** { مجلس کے محترم اراکین کی تعداد بھی اللہ کے حکم سے ایک ہزار (1000) کے ہندسے کو پار کر چکی ہے } ***

    [ar]الحمدللہ ثم الحمدللہ[/ar]​

    مجلس کی اس قدر نمایاں ترقی کا سارا صلہ محترم اراکینِ مجلس اور اراکینِ انتطامیہ کو جاتا ہے اور اللہ کی مدد تو ہمیشہ رہی ہے اور رہے گی۔ ان شاءاللہ


    معزز ناظرین کرام !
    اِس پُرمسرت موقع پر عنقریب ایک یادگار تقریب کا اِعلان کیا جائے گا جس میں اِدارہ اُردو مجلس کی جانب سے
    اراکینِ مجلس کے درمیان مختلف ایوارڈز کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ اِن شاءاللہ


    آپ تمام محترم بھائیوں اور بہنوں کو اِس پر وقار تقریب میں شمولیت کی دعوت ہے کہ یہ تقریب آپ ہی کے دم قدم سے منعقد ہونے جا رہی ہے۔ الحمد اللہ

    آپ اپنے تاثرات یہاں قلم بند کر سکتے ہیں۔

    دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُردو مجلس کو یونہی ترقی و بہتری کی منازل طے کرنے کی توفیق عطا فرمائے ـ آمین


    والسلام علیکم​
    [/font]
     
  2. خالو خلیفہ

    خالو خلیفہ محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2008
    پیغامات:
    217
    آمین ثم آمین۔
     
  3. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    سب سے پہلے اس خوش خبری پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں

    اور اسکے بعد

    مجلس کے تمام اراکین و منتظمین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اس دعا اور عزم کے ساتھ اگر دین کی خدمت کا جذبہ یونہی دلوں میں رہا تو اس سے زیادہ کامیابیاں اور کامرانیاں قدم چومیں گی
     
  4. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    دانیال بھائی نے ہمارے بھی جذبات کی ترجمانی کی ہے-
     
  5. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

    دریافت ۔۔۔۔ کھوج ۔۔۔ جستجو ۔۔۔۔
    انسان ۔۔۔۔ انسان کی تلاش میں ، سکون کی تلاش میں ۔۔۔۔۔
    آسمانوں میں مصنوی سیارے بھیج رہا ہے ، زمین کی پَرتیں الٹ رہا ہے ، سمندر کی گہرائیوں میں غوطہ زن ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔
    مگر افسوس کہ یہ جاننے کا وقت نہیں کہ اصل روحانی سکون مذہب کے علاوہ کہیں اور نہیں مل سکے گا۔

    اور جب مذہب کی بات آئے تو بےشک ساری دنیا میں اپنے دین سے زیادہ لگاؤ اور اپنے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اپنی جان سے بڑھ کر محبت سوائے مسلمانوں کے ، اور کوئی نہیں جتاتا۔
    مگر کاش کہ زبانی کلامی عشقِ رسول کا ڈھنڈورا پیٹنے کے بجائے ہم سب اپنے آپسی اختلافات کو بھول کر اتباعِ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف بھی کچھ توجہ دیں۔
    اور اتباعِ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے راستے پر آنا ہو تو قرآن و حدیث کی شاہراہ کو لازم پکڑنا ہوگا۔

    اردو مجلس فورم کی یہی انفرادیت کہ یہاں قرآن و سنت کی خالص تعلیمات کی نشر و اشاعت کی جاتی ہے ، ہمیں اس فورم کا دل و جاں سے گرویدہ بنا لیا ہے۔

    سب کچھ خدا سے مانگ لیا تجھ کو مانگ کر
    اُٹھتے نہیں ہیں ہاتھ میرے اِس دعا کے بعد

    اردو مجلس اراکین کو یہ نیا سنگ میل بہت بہت مبارک ہو۔
    خدا کرے کہ اردو مجلس ایسی بیشمار کامیابیوں اور کامرانیوں کے سنگ میل کو بآسانی ، خوش اسلوبی اور حکمت عملی سے عبور کرتی جائے۔

    *** جلتی رہے روشنی ۔۔۔ چلتا رہے کارواں ***

    ہماری تمام تر دعائیں مجلس کے ساتھ ہیں۔ آمین یا رب العالمین۔
     
  6. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    ماشا ءاللہ

    بہت خوشی کی بات ہے، بھیا ،
    دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُردو مجلس کو یونہی ترقی و بہتری کی منازل طے کرنے کی توفیق عطا فرمائے ـ آمین
     
  7. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    ماشاءاللہ!
    واقعی!
    اللہ پاک کا بہت احسان ہے ہم پر۔۔۔۔!
    میری دعا ہے اس پیاری مجلس کے لیئے کہ وہ ایسے ہی جگمگاتی اور پیغام اسلام کو پھیلاتی رہے۔ آمین یا رب العلمین!
     
  8. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    بلکل صحیح کہا سب کو میری طرف سے بہت ہی مبارکباد بہت ہی خوشی ہورہی خاص طور پر میرے بے انتہا سب سے بہت زیادہ سوالات کرنے کے باوجود ہمیشہ سب نے بہت ہی دل سے اور اخلاص کے ساتھ جوابات دیے اور اتنی مدد کرتے ہیں جس کا لفظوں میں شکریہ ادا کرنا مشکل ہے میری دعا ہے اللہ تعالی آپ سب کو خوش رکھے اور عتیق بھائی انشاء اللہ آئندہ بھی اسی طرح سوالات کرتی رہوں گی۔۔::)
     
  9. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    الحمدللہ بہت خوشی کی خبر ہے اللہ آپ کو اور ہم سب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائیں۔ آمین ثم آمین۔
     
  10. حنیف المسلم

    حنیف المسلم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 18, 2008
    پیغامات:
    163
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    بھائی میری اس پوسٹ کا برا بالکل نہ مانیے گا۔

    یہ اقتباس جو میں نے نقل کیا ہے، اسے پڑھتا جا رہا تھا اور میرا تجسس بہت زیادہ بڑھتا جا رہا تھا۔ میرے ذہن میں محتلف امکانات بھی آ رہے تھے۔ میں سمجھ رہا تھا کہ شاید کوئی ویب سائٹ لانچ کی جا رہی ہے یا پھر کسی بڑے عالم نے مجلس کے بارے کوئی اچھی رائے دی ہو گی جسے ہمارے مجلس کے بھائی یہاں بیان کرنے جا رہے ہیں۔ لیکن جب مجلس کا کارنامہ پڑھا تو ہنس ہنس کر پیٹ میں درد ہونے لگا۔ کھودا پہاڑ، نکلا چوہا! یقین مانیے گا میں مجلس کی انتظامیہ کا دل نہیں دکھانا چاہتا، لیکن یہ کامیابی کا کوئی معیار نہیں ہے کہ ایک لاکھ پیغام پورے ہو گئے یا ایک ہزار ارکان۔ مجھے یقین ہے کہ مجلس کے بھائیوں نے یہ فورم یقینا خالص قرآن و سنت کی ترویج کے لیے بنایا ہو گا، لیکن یہ بھی تو دیکھیں کہ اسلامی سیکشنز میں ایک لاکھ میں سے کتنے پیغامات ہیں اور "شہروں کی انتاکشری"، "آپ کا کیا کرنے کو دل چاہ رہا ہے"، اور "آپ کس کو مس کر رہے ہیں" جیسے فضول تھریڈذ میں کتنے پیغامات ہیں۔ یہ کارنامہ ہم تب بھی مان لیتے جب پوسٹوں کی اتنی بڑی تعداد کا مقصد کوئی تعمیری مباحثہ ہو بلکہ اسلامی سیکشنز میں تو خوب خوب یہ بات سامنے آتی رہی ہے کہ بحثوں کو فضول وجوہات کی بنیاد پر طول دیا گیا۔
    اگر مجلس کی انتظامیہ میں تنقید برداشت کرنے کا مادہ ہے تو براہ مہربانی میری پوسٹ ڈیلیٹ یہ ایڈٹ نا کی جائے۔
     
  11. ابوسفیان

    ابوسفیان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2007
    پیغامات:
    623
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
    برادرِ محترم ! ہر ایک کا اپنا نقطۂ نظر ، اپنے خیالات ہوتے ہیں۔ آپ کو بھی بہرحال حق حاصل ہے کہ اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں البتہ جن الفاظ کا آپ انتخاب کریں گے ظاہر ہے وہ آپ کی ذہنیت کی عکاسی ہی کرے گا۔
    آپ نے لکھا ہے کہ :
    میں آپ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے صرف اتنا اضافہ کروں گا کہ بےشک ۔۔۔
    یہ کامیابی تبلیغِ دین کے سلسلے میں کوئی معیار نہیں ہے کہ ایک لاکھ پیغام پورے ہو گئے یا ایک ہزار ارکان ۔۔۔۔۔

    برادر عزیز ! یہ کامیابی (چاہے آپ یا آپ کے ہمخیال اس کو "کامیابی" نہ مانیں) ۔۔۔۔ درحقیقت انٹرنیٹ کی اردو کمیونیٹی میں جابجا موجود فورمز کے درمیان خصوصیت کے حصول کا عمومی اظہار ہے۔
    البتہ یہ بات شائد آپ بھی قبول فرمائیں گے کہ قرآن و حدیث کے حوالے سے سلف الصالحین کے فہم کے سہارے اسلامی تعلیمات کی پییشکشی جس قدر اردو مجلس کے پلیٹ فارم کے ذریعے ہو رہی ہے ، اس کی مثال ملنی ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔

    باقی ۔۔۔۔ سفر تو ابھی جاری ہے کہ اردو مجلس کے قیام کا ابھی ایک سال ہی گزرا ہے۔ اور ہم اس ضمن میں آپ اور دیگر دوست احباب کی حوصلہ افزائی اور تعاون کے منتظر ہیں کہ ۔۔۔۔
    کسی بھی فورم کی کامیابی کے پسِ پشت اس کے چاہنے والے اراکین کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے !!
     
  12. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    وعلیکم سلام پیارے بھائی پاشا جی۔ ہم کیوں آپ کی باتوں کا برا مانیں۔ آخر آپ ہمارے پاشا بھائی ہیں۔ ویسے پہاڑ اور چوہا والا محاورہ مزے کا رہا۔ ایک محاورہ یہاں ہمیں بھی اس لئے یاد آ گیا کہ ابھی ابھی ہم کھچڑی کھا رہے تھے ناشتے میں :) جو ہمارے ہاں (حیدرآباد دکن میں) مسور کی دال سے بنائی جاتی ہے :00026: ۔ بھائی آپ نے کھائی کبھی مسور کی دال؟؟ :00026:
    شکیل بھائی s4shakeel اکثر کہتے تھے کہ پاشا! دال مسور کھانے کے بعد آئینے میں اپنا منہ ضرور دیکھ لینا چاہئے۔
    :00039: :00003: :00005:
    :00001: :00032:
     
  13. لالکائی

    لالکائی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 15, 2008
    پیغامات:
    175

    آپکی پوسٹ پڑھ کر نظر آ رھا ھے کہ حیدر آبادی مسور کی دال کھانے کے بعد آپکی کیا حالت ہو جاتی ہے۔
     
  14. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    میرا خیال نہیں کہ آپ کی پوسٹ ڈیلیٹ کی جائے گی ماشااللہ آپ نے اچھی بات کی ہے

    کشادہ دلی کے ساتھ میری عرض کو سن لیجئیے بھائی : یہ ایک اوپن فورم ہے کسی ایک مکتبہ فکر کا لیبل اس پر لگا ہوا نہیں ہے اور بہت سارے لوگ یہ کوشش کر رہے ہیں اس پر کوئی لیبل چسپاں کر دیں تاکہ اعتراضات کا بازار لگ سکے، رہی بات اسلامی معلومات یا دین سے متعلقہ پوسٹس کی تو میرے بھائی یہاں ہر مزاج اور سوچ کے لوگ آئیں گے، آئے ہیں اور آتے رہیں گے، ان چھوٹے چھوٹے چٹکلوں سے جب وہ آگے بڑھیں گے تو پھر یقیننا دوسرے پوسٹس کو بھی پڑھیں گے اور ظاہر جب پڑھیں گے تو اللہ نے چاہا تو پھر دین کی طرف بھی راغب ہونگے ۔۔۔۔ میری بات سمجھ رہے ہیں نا ؟

    رہی بات ایک لاکھ پوسٹس کی تو میرے بھائی ایک ہزار بھی بڑی کامیابی ہوتی ہے اگر ہم اتنی بڑی کامیابی کو بھی اعتراض‌کی نظر کر دینگے تو اس کو نا شکری کے سوا کیا کہا جا سکتا ہے ! ہمیں تو اس بات پر شکر ادا کرنا جاہیئے کہ ان ایک لاکھ پوسٹس کے علاوہ جو لوگ وزیٹر کی حیثیت سے فورم کا جائزہ لیتے ہیں وہ صرف پوسٹ نہیں کرتے ہیں دیگر چیزیں بھی پڑھتے ہیں اگر آپ اس چیز کو نظر میں رکھیں کہ لوگ پوسٹ بے شک کم کریں مگر جو قیمتی معلومات یہاں موجود ہیں اس کا مطالعہ کریں تو کیا یہ اچھا نہیں ہوگا

    میرا ایک محتاط اندازہ ہے کہ اگر ایک لاکھ پوسٹس ہوئی ہیں تو یقیننا ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیگر پوسٹس بھی پڑھی گئی ہونگی

    دیکھیئے کوشش ہمارا کام ہے اور نتیجہ اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے اگر ہم صدق دل کے ساتھ کوئی اچھا کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کا نتیجہ اچھا ہی ہوگا یہ میرا یقین ہی نہیں ہے ایمان بھی ہے ۔ ۔ ۔ میرا مشورہ ہے کہ قطرہ قطرہ کامیابی کو بڑا سمجھیں

    اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہم میں سے کسی بھی بندے کی کوشش کو جو خلوص نیت کے ساتھ کی گئی ہو قبول فرمائے

    میرے پیارے بھائی مثبت سوچا کریں تو نتیجہ بھی مثبت ہی آئے گا
     
  15. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام
    میری طرف سے مجلس کے تمام حضرات کو مبارک باد قبول ہو۔ میں آج کل کچھ مصروفیات کی وجہ سے مجلس کو وقت نہیں دے پا تا ۔ لیکن ان شاء اللہ مستقبل میں اسلام سیکشن پر خصوصی توجہ دوں گا۔
    باقی رہی بات بھائی حنیف المسلم کی تو میں یہی کہوں گا کہ بھائی مجلس کو قائم رکھنے کیلئے جومحنت کی جارہی ہے اس کا اندازہ صرف مجلس منتظمین ہی کو ہے۔ آپ کھلے دماغ کے ساتھ نیٹ پر سرچ کرلیں شاید ہی آپ کو ایسا فورم ملے گا جہاں کا ماحول قرآن وسنت کے مطابق ہو۔
    اور آخری بات آپ کی دیگر سیکشنز کی ہے تو بھائی یہ کونسا بڑا مسئلہ ہے کچھ ایسی چیزیں توآپ مجلہ الدعوہ اور طیبات وغیرہ میں بھی دیکھ سکتے ہیں جیسے بزم اطفال اور دیگر چیزیں۔
     
  16. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    خوش رہیئے اعچاز بھائی
     
  17. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    :00001:
    پاشا !! اب تو مجھے یقین ہو گیا کہ اِس وقت آپ نے بھی ضرور کھا رکھی ہے !!!‌:00005:
    :00003: :00032:
     
  18. عبداللہ حیدر

    عبداللہ حیدر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 29, 2008
    پیغامات:
    147
    دینی مزاج رکھنے والے کسی فورم کا ایک لاکھ پوسٹ مکمل کر لینا واقعی ایک سنگِ میل ہے۔ اردو مجلس کے تمام اراکین اور انتظامیہ کو مبارک ہو۔ اللہ کرے زورِ "مجلس" اور زیادہ۔
    جہاں تک حنیف بھائی کی تنقید کا تعلق ہے تو میرے خیال میں بحث کرنے کی بجائے ان کی باتیں تحمل سے سننی چاہیئں۔ شاید ہمارے یہ بھائی خود فورم چلانے کا تجربہ نہیں رکھتے اس لیے ان کا تعجب بجا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں ان کے اٹھائے ہوئے نکات کا خیال رکھا جائے گا ان شاء اللہ۔
     
  19. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    [font="alvi nastaleeq v1.0.0"]السلام و علیکم
    ماشاءاللہ العزیز۔
    یہ ایک اچھی خبر ہے۔ اور میری دعا ہے کہ اللہ جل شانہ اس فورم کو دن دگنی اور رات چُگنی ترقی دے اور اسے دینِ صحیح کو پھیلانے کا ایک سنگ میل بنا دے۔ آمین، ثم آمین۔

    ویسے دوسری طرف کسی حد تک، میں‌حنیف بھائی سے بھی اتفاق کرتا ہوں، اور انکی بات سے یہ نتیجہ تو سامنے ضرور آتا ہے کہ تبلیغِ دین میں گپ شپ ، اور بلاوجہ کی وقت برباد کرنے والے عنوانات ہاتھ یا تو کم ہوتا ہے، یا نہیں ہوتا اور اس سلسلے میں‌ انتظامیہ کو دینی پوسٹوں اور اسی مقصد سے متعلق چیزوں‌کی ترویج پر زیادہ توجہ دینا چاھئیے۔

    جزاکم اللہِ خیراً و کثیراً و طیباً و مبارکً
    [/font]
     
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وعلیکم السلام
    میری طرف سے بھی اردو مجلس کی انتظامیہ اور تمام اراکین مجلس کو دلی مبارک باد ـ اللہ سے دعا ہے کہ وہ اردو مجلس کو قرآن و سنت کی تبلیغ پر ثابت قدم رکھے ـ
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں