اتحاد بین المسلمین

Abu Huzaifa نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏جنوری 20, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Abu Huzaifa

    Abu Huzaifa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2010
    پیغامات:
    28
    السلام علیکم
    مختلف احادیث کے ضعف کے بارے میں مختلف محدثین میں اختلاف چلا آرہا ہے۔ ایک محدث ایک حدیث کو صحیح کہتا ہے تو دوسرے محدث کے نزدیک دوسری حدیث زیادہ صحیح ہے۔ اب ہمارے پاس کوئی لسٹ تو ہے نہیں کہ بس کچھ مخصوص محدثین کی تحقیق مانیں۔
    اب ہوتا کیا ہے کہ ایک شخص ایک محدث کی تحقیق کو صحیح مانتے ہوئے ایک عمل کو سنت سمجھتا ہے تو دوسرا شخص دوسرے محدث کی تحقیق پر عمل کرتے ہوئے اس عمل کو سنت نہيں سمجھتا ۔ دونوں ایک دوسرے کے عمل کو غیر شرعی بتاتے ہیں بلکہ بعض تو اس حد چلے جاتے ہیں کہ ایک دوسرے کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیتے ہیں۔
    بلکہ ہونا یہ چاھیے کہ دونوں مل کر نئے فتنوں ، بدعات اور شرکیات کا مقابلہ کریں
    یہی حال حنفی (دیوبندی) اور اھل حدیث کے فرق کا ہے۔
    کتاب و سنت ڈاٹ کام پر ایسے اختلافات کو اچھالنے والی کئی کتب دیکھیں۔ بلکہ ان کو پڑھنے والا دیوبندیوں کو کافر سمجھے گا۔
    جبکہ حنفیوں کے مسائل بھی قرآن و سنت سے ثابت ہیں۔
    صرف فی الحال نماز کے بارے میں حنفی نقطہ نظر سے ایک کتاب پیش ہے۔

    http://www.scribd.com/doc/18965324/...adith-Sey-Saboot-By-SHEIKH-FAIZ-AHMAD-MULTANI

    اس لیے اگر کوئی اس طریقے پر نماز پڑھے تو اسے کچھ مت کہیں۔ اور اسکی نماز کو غلط مت کہیں۔
    کہیں آپ امت میں اختلاف کا باعث نہ بن جایئں۔
    میں نے دیکھا ہے کہ دیوبندی کتب عموما دفاع میں لکھی گئی ہیں۔
     
  2. بشیراحمد

    بشیراحمد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اپریل 1, 2009
    پیغامات:
    1,568
    ظاھر بات ہے کہ کسی مسئلے میں متضاد روایات تو صحیح نہیں ہوسکتی پھر جو روایت صحیح ہے اسی پر عمل ہونا چاہئےکیون کہ دین میں حجت صرف صحیح روایت ہے
    لیکن یہ طرز عمل کتاب خطرناک ہے کہ صحیح روایات فقہ حنفی کے موافق نہیں تو تاویلات کرکے اسے رد کیا جائے اور جو ضعیف ہیں لیکن فقہ حنفی کے موافق ہیں تو ان کو ان کو ماننے پر اصرار کیا جائے
    جب حنفیوں کے مسائل کتاب وسنت سے ثابت ہیں
    یہ بہت دور کی بات ہے بھائی کیا کسی مسلمان کے لئے جائز ہے کہ وہ رسول اکرم کی بات کو چھوڑ کسی اور شخص کی بات کو حجت سمجھے اور اس سے دلیل کا پوچھے بھی نہیں
    میرے علم نہیں کہ کسی محمدی نے حنفی کو کافر قراردیا ہو البتہ اس قسم کے سخت فتوے احناف سے موجود ہیں
     
  3. Abu Huzaifa

    Abu Huzaifa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2010
    پیغامات:
    28
    بشیر بھائی،
    پہلے کھلے دل سے کتاب پڑھیں پھر دلیل سے ان احادیث کے متعلق بتائیں کہ وہ کس طرح ضعیف ہیں۔
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مثلا ؟ کئی کتابوں میں سے ایک دو کا نام ؟
     
  5. Abu Huzaifa

    Abu Huzaifa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2010
    پیغامات:
    28
    ایک کتاب کا نام بطور مثال دے رہا ہوں
    بہشتی زیور کا خود ساختہ اسلام
    اسکے علاوہ تقلید کے موضوع کی کتب پڑھ لیں
    لیکن ان کتب پر ابھی کچھ نہ لکھیں ورنہ میری اتحاد بین المسلمین کی جو بات میں نے تھریڈ میں کی وہ وہیں رہ جائے گی۔
     
  6. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے ابھی تک یہ نہیں سمجھاکہ دین میں کس بات کو کتنی اہمیت حاصل ہے اورکس کوکتنی اہمیت دینی ہے۔بلامبالغہ دونوں فریقوں کی جانب سے آمین بالسر والجہر،رفع یدین وعدم رفع دین اورقرات فاتحہ خلف الامام پر اب تک اتنی کتابیں لکھی گئی ہیں کہ ایک پوراکتب خانہ تیارہوسکتاہے اوراس مسئلہ پر ان اجلہ علماء نے بھی اپنے قیمتی اوقات کابڑاحصہ صرف کیاہے جوان فروعی مسائل کے بجائے اگردوسرے موضوعات پر وہ وقت لگاتے توامت کو بڑافائدہ پہنچتا۔وکان امراللہ قدرامقدورا۔
    جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ مسائل ایک توفروعی ہیں دوسرے اس میں اختلاف جواز اورعدم جواز کا نہیں بلکہ افضل اورغیرافضل کاہے۔لیکن اس حقیقت کے باوجود یہ مسائل مہمات مسائل میں سے ہے ۔مدرسہ میں خاص طورپر آخری سال میں‌جس کو دورہ حدیث کہاجاتاہےان مسائل پر دھواں دھار تقریریں ہوتی ہیں جوکئی کئی دن بلکہ بسااوقات ہفتہ بھرچلتی ہیں۔لیکن وہ مسائل جن کاہماری زندگی سے گہراتعلق ہے جن کاتعلق اصولیات سے ہے یاموجودہ دور مین جومسائل پیداہوئے ہیں اور ضرورت ہے کہ اس کاشرعی حکم قرآن وحدیث سے وضع کیاجائے وہ ان چند’مہمات مسائل‘کی نذرہوجاتے ہیں۔
    ایسانہیں ہے کہ خود علماء کواس کااحساس نہیں ہے انہیں بھی ہے اور وہ بھی کہتے ہیں ان مسائل کے بجائے وہ کتاب الآداب کتاب البروالصلۃ اورکتاب الزہدوالرقائق اورکتاب البیوع وغیرہ پر زیادہ توجہ دینی چاہئے لیکن وہ خوداس بھیرچال میں شامل ہوجاتے ہیں۔
    بہرحال اب اورکیاکہوں۔اقبال علماء اورصوفیاء سے کہہ چکے
    اٹھامیں مدرسہ وخانقاہ سے نمناک
    نہ زندگی نہ محبت نہ معرفت نہ نگاہ
    اورعوام الناس کے بارے میں بھی کہہ ہی چکے
    بجھی عشق کی آگ اندھیر ہے
    مسلماں نہیں راکھ کاڈھیرہے
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 20, 2010
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کمال ہے ۔ اتحاد بین المسلمین کے عنوان تلے خود ہی ایک دین کی خادم ویب سائٹ کو نشانہ بنایا

    اور اب فرما رہے ہیں کہ جواب نہ دیا جائے کہ اتحاد کی بحث متاثر ہو گی ؟

    اگر آپ کو اتحاد کی بات کرنا ہی تھی تو اس الزام کے بغیر ہو سکتی تھی کہ

    معذرت کے ساتھ عرض ہے آپ کو کتاب "بہشتی زیور کا خود ساختہ اسلام " سے تو خطرہ محسوس ہوا ہے مگر مجھے خود "بہشتی زیور " سے خطرہ محسوس ہوتا ہے ۔ جس قسم کی بے سروپا باتوں سے وہ کتاب بھری ہے ، اسلام کی خیر خواہی کا تقاضا یہی ہے کہ لوگوں کو بتایا جائے کہ وہ اسلام میں نہیں ۔ ورنہ کوئی اسلام سے ہی دل برداشتہ ہو سکتا ہے ۔

    اگر آپ بضد ہوں تو میں خود بہشتی زیور کے کچھ مسائل یہاں پیش کروں گی ۔تا کہ خواتین کو پتہ چل سکے کہ برصغیر کی عورت کو اسلام کے نام پر کیا سکھایا جاتا رہا ؟

    کتاب وسنت ڈاٹ کام کا بھی یہی جرم ہے کہ وہ کتاب وسنت کی ترویج کا ادارہ ہے اور بس ۔

    اگر آپ واقعتا اتحاد بین المسلمین کی بات کرنا چاہتے ہیں تو قرآن کریم اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شروع کیجیے بسر وچشم، ہم آپ کے ساتھ ہیں کہ امت کے اتحاد کی تڑپ دلوں میں لیے پھر رہے ہیں ۔ مگر آپ بہشتی زیور و تقلید سے شروع کریں گے تو یہ اتحاد بین المسلمین کے ذرائع نہیں ہیں ۔
     
  8. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    تو پھر کیوں رفع الیدین کے کرنے والوں کو گھوڑوں کی دموں سے تشبیہہ دی جاتی ہے۔
    اور کیوں کہا جاتا ہے کہ جو فاتحہ پڑھے اس کے منہ میں انگارے ہوں‌۔
    اگر اولیٰ اور غیر اولیٰ کا فرق سمجھتے تو اتنی دشمنی کیوں ۔؟
     
  9. Abu Huzaifa

    Abu Huzaifa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2010
    پیغامات:
    28
    میں نے جو نماز کے متعلق کتاب کا لنک دیا اس پر تو کوئی مدلل جواب نہیں آیا۔ صرف جزباتی باتيں سامنے آئیں۔
    اتحاد بین المسلمین کہ حوالہ سے سعودی علماء کا فتوی دیکھیں
    http://www.alifta.net/Search/Result...ection=1&searchkeyword=????#firstKeyWordFound

    ٹھنڈے دل سے پڑھیں
    یہ وہی بات جو میں کہنا چاہتا ہوں
     
  10. Abu Huzaifa

    Abu Huzaifa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2010
    پیغامات:
    28
    میں نے بات قرآن حدیث سے شروع کی ہے۔ جس نماز کی کتاب کا لنک دیا اس میں قرآن حدیث کے حوالہ سے بات ہے کوئی تقلید کی بات نہیں۔
     
  11. Abu Huzaifa

    Abu Huzaifa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2010
    پیغامات:
    28
    یہ طرز عمل غلط ہے کہ جو روایت آپ کے نظریہ کے مطابق نہ ہوں ان کو ضعیف قرار دے دیا جائے۔
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    کیا آپ سعودی علماء کی تمام باتوں کو، فتووں کو ماننے کے لئے تیار ہیں؟

    بھائی یہ دو قومی نظریہ نہیں ۔۔ بلکہ قرآن و حدیث کا معاملہ ہے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے واضح فرما تھا
    [qh] ﻣﻦ ﮐﺬب ﻋﻠﻲ ﻣﺘﻌﻤﺪاً ﻓﻠﻴﺘﺒﻮأ ﻣﻘﻌﺪه.
    أﺧﺮﺟﻪ اﻟﺒﺨﺎري وﻣﺴﻠﻢ[/qh]
    نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان واضح ہے ۔۔۔ اب بتائیں کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب حدیث ضعیف ہو سکتی ہے یا نہیں ۔ ؟
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 21, 2010
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ ایک بے دلیل دعوی ہے ۔ مثال دیجیے کون سی حدیث ؟
     
  14. Abu Huzaifa

    Abu Huzaifa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2010
    پیغامات:
    28

    آپ لوگ نماز کی کتاب جس کا اوپر لنک دیا ہے وہ تو پڑھو۔
    اس میں جن احادیث کا حوالہ دیا ہے ان کو تو دیکھو۔
    اس کتاب کے بارے کوئی کچھ نہیں کہ رہا
    کیا اس کتاب کی تمام احادیث کو آپ صحیح مان رہے ہیں؟
    آپ لوگوں کی باتوں سے تو یہی معلوم ہو رہا ہے۔
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مثلا ؟ کون سی حدیث ؟
     
  16. Abu Huzaifa

    Abu Huzaifa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2010
    پیغامات:
    28
    مثال وہاں مانگی جاتی ہے جہاں فرضی باتیں ہوں
    میں تو تو پوری کتاب کا لنک دے رہا ہوں
    اس کتاب کی احادیث کی تحقیق کریں۔
    آپ لوگ ان احادیث جو اس کتاب میں ہیں کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔
     
  17. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    وعلیکم السلام ۔ ۔ ۔گڈ تو آپ بدعت کے خلاف سلسلہ کب لکھ رہے ہیں
     
  18. بشیراحمد

    بشیراحمد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اپریل 1, 2009
    پیغامات:
    1,568
    []
    ایک مثال پیش فرمائیں کسی کتاب پڑھنے کا حکم نہیں فرمائیں جو باتیں یہاں شئیر کریں
    باقی میں نے جو دعوی کیا ہے اس پر دلیل بھی پیش کرسکتا ہوں
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 21, 2010
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    گڈ کوئسچن !
     
  20. Abu Huzaifa

    Abu Huzaifa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2010
    پیغامات:
    28
    بھائی یہاں تو بات ہی اور طرف جا رہی ہے۔ کتاب پڑھنے کی طرف کوئی آہی نہیں رہا۔
    آپ نے بھی کتاب نہیں پڑھی یا اگر پڑھی تو اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نیا سوال کیا تا کہ بات چیت کا رخ دوسری طرف موڑا جائے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں