غزل ۔ رستوں میں سراب رہ گئے ہیں

sfaseehrabbani نے 'شعری مجلس' میں ‏نومبر 29, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. sfaseehrabbani

    sfaseehrabbani معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 17, 2010
    پیغامات:
    267
    شاہین فصیحؔ ربانی

    غزل

    رستوں میں سراب رہ گئے ہیں
    جیون میں عذاب رہ گئے ہیں

    تعبیر کہیں پہ کھو گئی ہے
    آنکھوں میں خواب رہ گئے ہیں

    گلشن میں بہار ہے کوئی دَم
    دو چار گلاب رہ گئے ہیں

    نظروں میں حیا نہیں رہی ہے
    چہروں پہ نقاب رہ گئے ہیں

    کوشش تو ہوئی سنوارنے کی
    ہم پھر بھی خراب رہ گئے ہیں

    منزل تو کسی نے پا بھی لی ہے
    ہم پا بہ رکاب رہ گئے ہیں

    پیاسوں کے نصیب میں فصیحؔ اب
    وعدوں کے سحاب رہ گئے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. جاوید بودلہ

    جاوید بودلہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 28, 2011
    پیغامات:
    36
    جزاک اللہ خیرا۔ اچھی ہے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 29, 2011
  3. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت ہی عمدہ
     
  4. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    شاہین فصیح ربانی صاحب
    بہت عمدہ شیئرنگ اس سلسلے کو جاری رکھیں۔شکریہ فار نائس شیئرنگ
     
  5. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ فصیح بھائی۔ زبردست
    واہ کیا کہنے۔
    جاری رکھیے، مزید کا انتظار رہے گا۔
     
  6. sfaseehrabbani

    sfaseehrabbani معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 17, 2010
    پیغامات:
    267

    آپ کا بہت شکریہ، ہمیشہ خوش رہیے۔



    آپ کا بہت شکریہ
    سدا شاد آباد رہیے۔



    آپ کا بہت شکریہ زاہد بھائی
    سدا خوش رہیے۔



    اس نوازش پر آپ کا بہت شکریہ جاسم بھائی
    سدا شاداں و فرحاں رہیے۔
     
  7. فلاح کا راستہ

    فلاح کا راستہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اگست 22, 2011
    پیغامات:
    238
    ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ فصیح بھائی۔ زبردست
     
  8. sfaseehrabbani

    sfaseehrabbani معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 17, 2010
    پیغامات:
    267

    آپ کا بہت ممنون ۃوں اس عنایت پر،
    ہمیشہ خوش و خرم رہیے۔
     
  9. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    بہت ہی عمدہ
     
  10. sfaseehrabbani

    sfaseehrabbani معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 17, 2010
    پیغامات:
    267
    آپ کا بہت شکریہ، سدا شاد آباد رہیے۔
     
  11. الطائر

    الطائر رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 27, 2012
    پیغامات:
    273
    عمدہ جناب!
    بہت شکریہ

    نظروں میں حیا نہیں رہی ہے
    چہروں پہ نقاب رہ گئے ہیں

    کوشش تو ہوئی سنوارنے کی
    ہم پھر بھی خراب رہ گئے ہیں

    منزل تو کسی نے پا بھی لی ہے
    ہم پا بہ رکاب رہ گئے ہیں

    پیاسوں کے نصیب میں فصیحؔ اب
    وعدوں کے سحاب رہ گئے ہیں
     
  12. sfaseehrabbani

    sfaseehrabbani معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 17, 2010
    پیغامات:
    267

    آپ کا بہت شکریہ محترم الطائر صاحب
    سدا شاداں و فرحاں رہیے۔
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت عمدہ
     
  14. azharm

    azharm -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏مئی 28, 2012
    پیغامات:
    449
    واہ واہ کیا خوب جناب فصیح صاحب
     
  15. sfaseehrabbani

    sfaseehrabbani معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 17, 2010
    پیغامات:
    267
    آپ دونوں احباب کا بہت شکرگزار ہوں، ہمیشہ خوش و خرم رہیے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں