کمپیوٹر آف اور ریڈ لائٹ آن ہوجاتی ہے!

آزاد نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏جون 1, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آج کل ایک عجیب مسئلے کا شکار ہوں۔
    کمپیوٹر چلتے چلتے اچانک بند ہوجاتا ہے اور سسٹم کی ریڈ لائٹ جلنا شروع ہوجاتی ہے۔
    کچھ دیر بعد سٹارٹ کرنے پر سٹارٹ تو ہوجاتا ہے لیکن پھر یہی مسئلہ ہوجاتا ہے۔
    ایک بھائی صاحب نے مشورہ دیا تھا کہ ریم اور کیبلز وغیرہ اتار کر دوبارہ لگا کر دیکھو۔
    یہ بھی کرلیا ہے۔ لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے۔
    ونڈو کرنے کی کوشش بھی کررہا ہوں لیکن ونڈوز کی فائلز کاپی ہونے کے بعد پھر وہی مسئلہ پیش آجاتا ہے۔
    آپ کی توجہ کا منتظر۔
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ِلوڈ شيڈنگ كى بركت لگتى ہے ۔
    پاور كيبلز بدل كر ديكھيں يہی سب ہو تو ...
    پی سى پر انا للہ پڑھ ليں ، مدر بورڈ يا پروسيسر دغا دے گيا ہے ۔
     
  3. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    اگر یہ بے وفا دغا دے گئے ہیں تو تھوڑی سی جھلک دکھا کر ہمارے پریشان دل کو چند لمحوں کا سکون کیسے دے جاتے ہیں؟
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    كسى بڑے نجومى كا انتظار كريں ۔
     
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    سرکار اوور ہیٹنگ کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔ ویسے ریڈ لائیٹ کونسی آن ہوتی ہے؟؟؟
     
  6. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    کمپیوٹر سسٹم کوئی برانڈڈ ہے یا پھر اَن برانڈڈ ؟
    معلوم ہوتا ہے کہ کوئی برانڈڈ ہے جس میں Exclamation mark والی لائٹ بلنک کر رہی ہوگی۔
    اگر ایسا ہی ہے تو پھراپنے کمپیوٹر سسٹم کو شٹ ڈاون کریں، اور ریم کے میموری بینک تبدیل کر دیں، یا پھر یہ چیک کر لیں کے بجلی کے والٹ ایج مکمل آ رہے ہیں؟
    اس کے علاوہ اگر یہ واقعی میں برانڈڈ ہے تو بایؤس میں ایونٹ لوگ موجود ہوگی اس کو چیک کر لیں۔ اس میں‌ وجہ موجود ہوگی۔ اگر Hyperthermal Enabled مشین ہے تو اس کو off کر دیں۔
    اس کے بعد بتائیں‌ کے کمپیوٹر کا کیا behaviour ہے۔
     
  7. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    پروسیسر کی کولنگ پیسٹ چیک کریں‌ ۔ اگر بہت زیادہ سوکھ گئی ہے یعنی جل گئی ہے تو اوور ہیٹنگ کا مسئلہ ہے ۔

    اس کے علاوہ ریسٹ‌ اور پاور کی لیڈ وائرز چیک کریں ۔ نکال کر لگائیں ۔
     
  8. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    یعنی کہ غصہ کھا گیا ہے۔ یہ جو پاور کے بٹن کے ساتھ ہوتی ہے پیلے رنگ کی۔ وہی سرخ ہوکر جلنے بجھنے لگتی ہے۔
    جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، لا کر دینے والے نے یہی بتایا تھا کہ یہ برانڈڈ ہے۔ باقی اللہ اعلم۔
    ریم کے میموری بینک تبدیل کرکے دیکھوں گا۔ ان شاء اللہ
    ”بجلی کے والٹ ایج مکمل آ رہے ہیں؟“ اس کا کیسے پتہ چلے گا جناب؟
    بائیوس کو بھی چھیڑ کر دیکھیں گے۔ ان شاء اللہ

    وائرز وغیرہ ساری نکال کر دوبارہ لگا کر دیکھ لی ہیں۔ الحمد للہ، لیکن جوں کا توں ہے۔
    باقی کام صبح کریں گے۔ ان شاء‌اللہ

    جزاکم اللہ خیرا
     
  9. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    فریج وغیرہ کے اسٹیب لائزر میں دیکھیں۔

    بائیوس کو چھیڑنا نہیں‌ہے بلکہ برانڈڈ مشینوں‌ میں سسٹم بائیوس سیٹنگ میں ایونٹ لوگ ہوتی ہے۔ اُس ایونٹ لوگ میں شاید کہ وہ سسٹم کی پرابلم بتلا دے۔
    اور اگر سب کچھ کرنے کے بعد بھی مسئلہ وہیں رہے تو ریم کو بدل کر دیکھئے گا۔
    اور اگر ہو سکے تو برانڈ بھی دیکھ کر بتلا دیں۔ کیونکہ جیسا مسئلہ آپ بتلا رہے ہیں‌وہ شاید hp کی مشین ہو۔ یہ مسئلہ زیادہ تر ریم مس میچنگ یا پھر پاور فیلئر کی وجہ سے آتا ہے۔
    واللہ اعلم

     
  10. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    آج کل میرے سسٹم پر بھی ڈی ریم فیلڈ یا کچھ ایسا ہی ایرر ظاہر ہورہا ہے۔ سستی کی وجہ سے سی پی یو کیبنٹ کھول کر دیکھنے کی زحمت نہیں کرپارہا۔
    اس کا آسان عارضی علاج یہ ہے کہ 'سی موس' کا بٹن دبادیا جائے ۔ ری اسٹارٹ کرنے پر ٹھیک سے چلے گا ۔ نہیں تو بایوس سیٹنگ پھر سے ڈفالٹ کرنے پر چالو ہوئے گا۔
    سسٹم ویرنٹی میں ہو تو اس کے سروس سیٹر کو رجوع کریں۔ اگر نہیں ہے اور سسٹم پر قیمتی مواد ہو تو پاس سے کسی Qualified Hardware Troubleshooter سے مدد لیں۔
    لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہو تو ' یو پی ایس' لگانا چاہئے۔ اُس کی عدم موجود گی سسٹم کےلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
    ۶۰۰ وی ائے یو پی ایس جو سسٹم کو ۳۰ منٹ تک پاور سپلائی کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کی قیمت تقریباً ۱۵۰۰ ہندوستانی رپئے ہوگی۔
     
    • مفید مفید x 1
  11. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    مجھے تو محض سسٹم ہیٹ اپ کا معاملہ لگتا ہے ۔
    ملتان کی گرمی اور پھر تپتی لو سے سسٹم کا پروسیر بھی آگ برسا رہاہوتا ہے۔
    میرا لیپ ٹاپ اتنا گرم ہو جاتا ہے کہ شاید اس پر روٹی بھی پک سکتی ہو !
    پھر اسکے بعد ہینگ ہونا شروع ہو جاتا ہے
    میں نے اسکا ایک پاکستانی حل دریافت کیا ہے
    کہ
    لیپ ٹاپ کے نیچے جہاں سے فین ہوا کھینچ کر پروسیسر کو ٹھنڈا کرنیکی کوشش کرتا ہے ایک عدد برف سے بھرا کٹورا رکھ دیتا ہوں پھر جب اسے ٹھنڈی ہوا ملنا شروع ہوتی ہے تو وہ اپنے معمول پر آجاتا ہے ۔
    لیکن میرے ساتھ یہ مسئلہ صرف دوپہر سے رات عشاء تک ہوتا ہے ۔
    بہر حال میں نے اسکا یہ دیسی حل تلاش کیا ہے جو کامیاب ہے ۔

    اور اسی بناء پر میں یہ کہہ رہا ہوں کہ سسٹم کا اسطرح سے بند ہو جانا اسکے پروسیسر کے بڑھاپے اور عاجزی کی دلیل ہوتی ہے اور اسکا سبب یہ گرمی بھی ہوسکتی ہے ۔
     
  12. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    لیپ ٹاپ کے مسئلے کا حل تو کولر پیڈ بھی ہے
     
  13. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    میرے گھر میں بھی ایسا ہی بیمار لیٹا ہوا ہے۔
     
  14. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    محترم شیخ نے بہت ہی بہترین علاج دریافت کیا ہے
    جزاک اللہ خیرا کہ آپ نے اتنی اچھی بات ہم سے بھی بانٹی



    بھائی ملتان کی گرمی کے سامنے یہ چیز ناکام معلوم ہوتی ہے۔ اللہ اعلم
     
  15. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    آزاد بھائی پہلی بات کہ آپ سب سے پہلے آپنے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک اتار کر چلائیں اور دیکھیں کہ پھر بھی ایسا ہی کرتا ہے کچھ دیر کے بعد ؟
    مزید پھر سکائیپ پر آنا تو سٹیپ بائے سٹیپ کوشش کریں گے ان شاء اللہ
     
  16. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    یہ کولر پیڈ ملتان کی گرم لو ہی پھینکے گا ناں
    پھر
    یہ کولر پیڈ نہیں
    ہیٹر پیڈ بن جائے گا
     
  17. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    درست فرمایا آپ نے شیخ محترم
    شیخ محترم اگر ایک عدد تصویر کھینچ کر یہاں لگادیں تاکہ میرے جیسے کم علم کو بھی کرنے کا طریقہ آجائے
     
  18. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جی ہاں آج کل یہ مسئلہ عام ہوگیا ہے۔
    ایک دفعہ گاڑی والی ہائی گرافکس کی گیم اپنے لیپ ٹاپ پر لگائی تو بہت زبردست چل رہی تھی کیوں کہ GeForce 540 GTM لگا ہے اور گاڑی بہت زبردست چلا رہا تھا لیکن جب سائڈ جہاں فین لگا تھا وہاں ہاتھ رکھا تو پتہ چلا کہ گاڑی کا Silencer تو یہاں باہر نکلا ہوا ہے اس لیے فورا گیم بند کردی اور نکال بھی دی ، میں نے کہا ایسے نہ ہو لڑائی والی گیم میں دھماکہ نہ ہوجائے ساری آگ باہر آجائے گی۔
     
  19. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بیک گراؤنڈ پر برف کی تصویر لگائیں
    یا پھر
    ملتان کے آم
     
  20. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    تازہ ترین صورت حال:
    محترم ماہرین و حاضرین!
    ہوا کچھ یوں کہ اوپر درج کردہ صورتحال کا تذکرہ ہم نے اپنے ایک بہت ہی پیارے دوست سے کیا جو کمپیوٹر کے بارے میں کافی حد تک معلومات رکھتے ہیں۔
    فرمانے لگے: میرے پاس لے آؤ۔
    تو جناب والا! ہم لے گئے ان کے پاس اپنے کمپیوٹر کو۔
    مجلس پر بتائے گئے حل میں نے انہیں پڑھوائے تو انہوں نے کچھ کے مطابق عمل کیا لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات ہی آیا۔
    آخر کہنے لگے: کل اس کے مدر بورڈ کو پانی میں سرف ملا کر دھوئیں گے۔
    میں نے سوچا: شاید بھائی صاحب اس مردے کو غسل دینا چاہتے ہیں۔
    خیر صاحب! وہ ہم سے بہتر جانتے تھے، اس لیے دل پر پتھر رکھ کر ان کی بات مان لی اور اگلے دن اسے غسل دے ہی دیا۔
    پھر اسے اچھی طرح خشک کرکے انہوں نے اسے کمپیوٹر میں بند کیا اور کمپیوٹر کو گویا کفن دے کر تدفین کےلیے تیار کردیا۔
    پھر حضور والا! اسے چلایا تو الحمد للہ بالکل ٹھیک چلنے لگا۔
    ہم نے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا۔
    ان کے پاس تقریبا دو چار گھنٹے میں بیٹھا رہا اور کمپیوٹر صاحب ٹھیک چلتے رہے۔ پھر میں‌ اسے گھر لے آیا۔
    گھر میں آکر چلایا تو دو گھنٹے تک تو ٹھیک چلتا رہا، اس کے بعد اچانک بند ہوگیا اور ہمارا دل اچھل کر باہر نکلنے کو آگیا۔
    کچھ دیر بند رکھنے کے بعد پھر چلایا تو ایک گھنٹہ چلا اور پھر اچانک داغ مفارقت دے گیا۔
    پھر ہم نے آرام دیا اور آج جب شام میں چلایا تو تب بھی اس نے یہی حرکت کی کہ ایک گھنٹہ تک تو بالکل صحیح چلا، جس پر ہم خوش تھے، پھر اس کے بعد اچانک بند!
    پھر کچھ آرام دے کر چلایا تو تقریبا پون گھنٹہ چلا اور پھر بند!
    تو پھر ہم نے اب ایسا بند کیا ہے کہ دوبارہ نہیں چلایا۔
    گویا اب صورت حال یہ ہے کہ تقریبا ایک گھنٹہ کے بعد چلتے چلتے اچانک بالکل بند ہوجاتا ہے پہلے کی طرح سرخ بتی نہیں چلتی۔
    اب کیا فرماتے ہیں‌ ماہرین حضرات بیچ اس مسئلے کے؟؟؟
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں