آپ کو سعودی بادشاہوں میں سب سے زیادہ کون پسند ہے ؟

ابو یاسر نے 'مضامين ، كالم ، تجزئیے' میں ‏جون 2, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

?

سعودی بادشاہوں میں آپ کا سب سے فیوریٹ بادشاہ کون؟

رائے شماری ‏جون 10, 2012 کو بند ہو چکی
  1. عبد العزيز آل سعود

    5 آراء
    35.7%
  2. سعود بن عبد العزيز آل سعود‎

    0 آراء
    0.0%
  3. فيصل بن عبدالعزيز آل سعود

    8 آراء
    57.1%
  4. فهد بن عبد العزيز آل سعود

    1 آراء
    7.1%
  5. عبد الله بن عبد العزيز آل سعود

    0 آراء
    0.0%
  1. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    ایک سادہ سا سوال ہے
    آپ کو تمام آل سعود بادشاہوں میں سے کون زیادہ پسند ہے؟
    اور
    کیوں ؟؟




    میں ایک مضمون لکھ رہا ہوں جس کے لیے آپ کی رائے جاننا ضروری سمجھا
     
  2. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    عبدالعزیز آل سعود اس لئے کہ اُن کے حصے میں ’’توحید کو نافذ کرنا‘‘ اور پھر ’’توحید کی آبیاری‘‘ کرنا بھی آیا ہے۔
    جبکہ دوسرے بادشاہوں کو یہ ’’دونوں‘‘ چیزیں ’’میسر‘‘ نہیں ہو سکیں۔
    بلکہ اب تو ………… تنزلی اور انحطاط کا سفر شروع ہو چکا ہے۔
    اے اللہ تو ہمیں دوبارہ سے ’’عمربن عبدالعزیز‘‘ جیسا خلیفہ عطا فرما دے۔ آمین یارب العالمین۔
     
  3. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    شاہ فیصل ۔۔۔۔۔ان کے بارے میں یہی سنا ،پڑھا ھے کہ وہ امت مسلمہ کے اتحاد کے داعی تھے۔
     
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    شاہ فیصل علیہ رحمہ
    وجہ ان کی بہادری و استقامت
     
  5. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    وجہ بھی تو بتا دیجیے جناب کیونکہ تھریڈ میں یہ بھی پوچھا گیا ہے۔
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    معذرت! کہ میں نے دھیان ہی نہیں دیا، صرف ووٹ کر دیا اور نام لکھ دیا، خیر میں اپنی پوسٹ اپ ڈیٹ کر دی ہے۔
     
  7. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    شاہ فھد ، علیہ رحمہ
    حرمین کی بہترین خدمت کی
    قرآن کمپلیکس بنوایا
     
  8. irfan_channa

    irfan_channa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2010
    پیغامات:
    225
    لوگ زرداری کو گالی دیتے ہیں، امریکہ کو بھی گالی دیتے ہیں، فضل الرحمٰن کو بھی کوستے ہیں، لیکن کوئی ان سعودی حکمرانوں کو کچھ کہنے کی جرات نہیں کرتا کیوں کہ یہ ہمارے مائی باپ ہیں ؟؟ یہ دورنگی رویہ و منافقت نے ہمیں نہ دین کا رکھا اور نہ دنیا کا۔ یہ خبر پڑھیں اور دیکھیں کہ کس طرح سعودی حکمرانوں کے دباؤ کی وجہ سے افغانستان میں موجود نیٹو افواج کو رسد کی فراہمی بحال ہوئی اور امریکی پٹھو سعودی حکمرانوں نے کیا بھیانک کردار ادا کیا !!!
     
  9. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    عرفان چنا صاحب۔
    ہم نے کوئی منافقت سے کام نہیں لیا۔ بلکہ صاف صاف لکھا ہے۔ اور تھریڈ میں اپنی رائے بھی دی ہے۔ سعودی عرب ہی کیا جو کوئی بھی اللہ کی توحید کو دنیا میں ’’نافذ‘‘ نہیں ہونے دیتا وہ بہت بڑا ’’طاغوت‘‘ ہے۔ اور اسی طاغوت سے اللہ رب العزت نے ہمیں ’’کفر‘‘ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سورة البقرة کی آیات اس پر گواہ ہیں۔
    مصیبت یہ ہے کہ ہم وہ مسلمان ہیں کہ جنہوں نے ’’وراثت ‘‘ میں ’’اسلام‘‘ پایا ہے۔
    قَدْ تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ۝۰ۚ فَمَنْ يَّكْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ وَيُؤْمِنْۢ بِاللہِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَۃِ الْوُثْقٰى۝۰ۤ لَاانْفِصَامَ لَہَا۝۰ۭ وَاللہُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ۝۲۵۶
    کے مطابق تو ہمیں اسلام لانے کا موقع ہی نہیں ملا۔
    اور نہ ہی
    ہمارے فقیہانِ حرم نے اس ’’عقیدہ‘‘ کی طرف ہماری رہنمائی ’’فرمائی‘‘۔
    اور آج کل کے ’’جدید فقیہانِ حرم‘‘ تو … … الامان الحفیظ
    ………… یار سلامت صحبت باقی ………
     
  10. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    میرے خیال میں ایک بادشاہ کا نام لکھنا بھول گئے ہیں آپ بھائی
     
  11. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    شاہ فیصل ، علیہ رحمہ
     
  12. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847

    ووٹ تو آپ نے دیا نہیں۔
    دوسری بات یہ کہ آپ نے وجہ تو بیان ہی نہیں کی ہے۔
     
  13. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  14. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    میں آپ کی بات کی تائید کرتا ہوں ، بھائی
     
  15. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    آپ کو پتہ نہیں کیا پڑی ہے یہاں پر سوال پسندیدہ شخص کے بارے میں ہے ناکہ اس شخص کے بارے میں جس سے ہر کوئی نفرت کرتا ہو
    کسی کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ سو فیصدٹھیک ہے لیکن جتنی اسلام کی خدمت سعودی عرب کے حکمرانوں نے کی اگر اس کا عشر عشیر بھی زرداری صاحب کرتے تو ہم اس کو بھی قابل نفرت نہ سمجھتے۔
    کم از کم سعودی عرب کو مزارات و شرکیہ اڈوں سے تو پاک رکھا ہے۔
    ہمارے حکمران تو مزاروں میں مدفون مردوں کی دیکھ بال ضرور کرتے ہیں، وہاں لنگر چلاتے ہیں، بجلی کا بندوبست کرتےہیں لیکن جو زندہ ہیں ان کا خون پیتےہیں۔
     
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    السلام علیکم !
    ویسے یہ سوال انتہائی عجیب لگا ہے ۔ پہلی پوسٹ میں کچھ لکھنا چاہے تھا کہ آپ کو اس سوال کی ضرورت کیوں پیش آئی !! ، خیر ۔
    آل محمد بن سعود و آل عبدالعزیزرحمہم اللہ میں سے سب نے توحید کے نفاذ اور توحید کی آبیاری کے لیے کہیں نہ کہیں اپنا حصہ ڈالا ہے ، لیکن مکمل طور پر الملک عبدالعزیز رحمہ اللہ نے توحید کو نافذ کیا، اس لیے وہ زیادہ پسند ہیں ۔
    کسی بھی موضوع پر گفتگو کے دوران کوشش کرنی چاہے کہ موضوع کے مطابق گفتگو کریں ۔ ویسے آپ '' فقیہانِ حرم '' جیسے مشکل الفاظ اکثر استعمال کرتے ہیں ۔ ذرا اس پر ضرور روشنی ڈالیں ۔ تاکہ اگر میں غلط ہوں تو اصلاح ہو سکے ۔
     
  17. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    بہت بہت شکریہ عکاشہ بھائی۔
    مجھے خوشی ہے کہ آپ میری پوسٹیں بڑے غور سے پڑھتے ہیں۔ آپ کی اس پوسٹ اس چیز کی غمازہے۔
    میں نے تھریڈ میں سب سے پہلے رائے دی۔ اور تھریڈ میں کئے گئے سوال کے مطابق ہی اپنے الفاظ کو استعمال کیا۔ یعنی ٹو دی پوائنٹ ہی رہا۔
    جب ایک معزز ممبر نے ایک حکمران کا حوالہ دیا اور پھر دوسرے ملک کے سربراہانِ مملکت کو بھی ’’لپیٹا‘‘ تو میں نے یہ الفاظ استعمال کر دیئے۔
    دراصل میری اس پوسٹ میں کئی پیغامات تھے مثلاً:
    ہمیں اپنے اندر ’’اسلامی حمیت‘‘ بیدار کرنی چاہیے۔
    ہمیں عقیدے کا سبق سیکھنا چاہیے کیونکہ اس وقت ہمارے عقیدے میں سب سے زیادہ ’’کمزوری‘‘ پائی جاتی ہے۔
    پھر جن لوگوں نے ’’عقیدئہ اسلام‘‘ کی پہچان کروانی تھی، وہ بھی خواب غفلت سے جاگیں۔ اور اُمت مسلمہ کو عقیدہ اسلام سمجھائیں۔ اسی مناسبت سے اُن کے لئے ’’فقیہانِ حرم‘‘ کے الفاظ استعمال کرتا ہوں۔ ممکن ہے کہ ان الفاظ کسی کو غلط فہمی ہو گئی ہو۔
    اور ’’جدید فقیہانِ حرم‘‘ اس لئے استعمال کرتا ہوں کہ جو لوگ ابھی ’’پختہ عمر‘‘ کو نہیں پہنچے جبکہ وہ ’’علومِ اسلامیہ‘‘ حاصل کر چکے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ تو اُن کے اندر بہت سی چیزیں ایسی پائی جا رہی ہیں جو کہ غیر مسلموں کے لئے قابل قبول ’’ماڈرن اسلام‘‘ کی غمازی کر رہی ہیں۔
    سب سے پہلے میں اپنے آپ کو اس بات کا پابند بنانے کا عزم کرتا ہوں۔ اور حتی الامکان عمل کی کوشش کرتا ہوں۔ پھر دوسروں کو بھی ’’نرمی گرمی‘‘ سے یہ ’’سبق‘‘ دہرا دیتا ہوں
    سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا
    لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
    آمین یارب العالمین۔
     
  18. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    معذرت بھائی عرفان
    ان الفاظ سے اگر آپ کو تکلیف پہنچی ہو تو معافی چاہتا ہوں!!!
    یا پھر آپ بھی مجھے ایسا جواب دیں تاکہ معاملہ برابر ہو
     
  19. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    آپ کی ان باتوں سے مجھے
    آپ کے اندر ’’ایمان‘‘ کی
    خوشبو آرہی ہے۔
    اللہ تعالیٰ استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔
     
  20. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    شاہ فیصل رحمتہ اللہ
    کیونکہ وہ دیندارتھےاور دین کی سمجھ بوجھ رکھتے تھے-غیروں کے ہاتھوں بکنے والے نہ تھے سچے اور کھرے انسان تھے -مسلمانوں کے ھمدرد تھے -دشمن کی نظروں میں چبھتےتھےاسی لیے تو ان کو راستے سے ھٹایا گیا تھا-
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں