غزل - خوشی محسوس ہوتی ہے، غمی محسوس ہوتی ہے

sfaseehrabbani نے 'شعری مجلس' میں ‏اگست 19, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. sfaseehrabbani

    sfaseehrabbani معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 17, 2010
    پیغامات:
    267
    شاہین فصیح ربانی

    غزل

    خوشی محسوس ہوتی ہے، غمی محسوس ہوتی ہے
    تو پھر کیوں برف سی دل پر جمی محسوس ہوتی ہے

    کسی کے قرب نے دل کو عجب سرشاریاں بخشیں
    کہیں جاؤں اسی کی ہمدمی محسوس ہوتی ہے

    جن آنکھوں میں محبت کی کمی محسوس ہوتی تھی
    ان آنکھوں میں دمِ رخصت نمی محسوس ہوتی ہے

    یہ محویت کا عالم بھی عجب عالم ہے، مت پوچھو
    تسلسل سے لگی بارش تھمی محسوس ہوتی ہے

    کسی کی یاد میں آنکھیں سحر دم بھیگ جاتی ہیں
    گلستاں کی ہوا بھی شبنمی محسوس ہوتی ہے

    یہ کانٹوں پر چلاتی ہو، یہ کتنا ہی جلاتی ہو
    مگر پھر بھی محبت ریشمی محسوس ہوتی ہے

    فصیحؔ اس شخص کے ہمراہ تو صدیاں گزاری ہیں
    عجب کیا ہے اگر اس کی کمی محسوس ہوتی ہے

     
    Last edited by a moderator: ‏اگست 19, 2012
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا بھائی
    عید مبارک بھائی
    کافی دنوں بعد تشریف لائے بھائی آپ خیریت ؟
    آپ کا نمبر مجھ سے مس ہو گیا مہربانی کر کے دوبارہ ارسال کر دیجیئے گا پلیز آپ سے ایک کام بھی ہے
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    خدا کی یاد میں آنکھیں سحر دم بھیگ جاتی ہیں
    گلستاں کی ہوا بھی شبنمی محسوس ہوتی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جب سے دل میں گھر کیا ھے اللہ کی محبت نے
    کسی اورکی کمی ھو بھی تو محسوس نہیں ھوتی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
  6. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    بہت خوب جناب بہت خوب

    اللہ کرے آپ کو زیادہ وقت ملے اور آپ اور زیادہ مجلس کی ''زیارت'' کریں تاکہ ہم اور بھی لطف اندوز ہوں

    بہت بہت شکریہ
     
  7. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    پوائنٹس
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں