ان پیج میں لکھی گئی کتاب کو پرنٹ کرنے میں مدد

فاروق نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏جنوری 19, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ​
    ہمارے ہاں بہت ہی محترم شیخ نے کسی کتاب کا اردو ترجمہ کیا اور اس کو ان پیج میں لکھا ہے اب مسئلہ یہ درپیش آرہا ہے کہ اس لکھی ہوئی کتاب کو ایسا بنانا ہے کہ اس کو پرنٹ کیا جائے کتاب کی شکل میں۔
    اس میں چند درکار باتیں جو مجھ کو ابھی تک معلوم ہوئی ہیں۔
    1 بارڈر
    2 فوڈر ہیڈر
    3 صفحہ نمبر
    4 اس کا کور ڈزائین کرنا
    میں نے ابھی تک کوئی کتاب پرنٹ نہیں کی اس لیے مجھ کو اس بارہ میں معلومات نہیں ہیں برائے کرم اگر کوئی بھائی/بہن کتابوں کی پرنٹنگ جانتاہے تو رہنمائی فرمائے
     
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام ورحمۃ‌ اللہ وبرکاتہ
    بھائی ان پیج میں بارڈرز وغیرہ کا تو مجھے نہیں پتہ
    کور پیج کو عام طور پر کورل ڈرا وغیرہ میں بنایا جاتا ہے۔
     
  3. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    اعجاز بھائی کیا فوٹوشاپ میں نہیں بنایا جاسکتا مجھ کو کورل چلانا بھی نہیں آتا اور نہ ہی میرے پاس موجود ہے ۔
     
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    میرے بھائی
    کور پیج ایک الگ ایشو ہے اس کو ان پیج کے ساتھ مت رکھیں!
    آپ کسی بھی سافٹ وہئر میں بناسکتےہیں۔
    بارک اللہ فی جھودک
     
  5. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    جزاک اللہ خیرا اعجاز بھائی
     
  6. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    سپه سالار سے رابط کریں
     
  7. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    سپہ سالار بھائی کہاں دستیاب ہوں گے ؟
     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    نمبر دوں‌یا اُن کو یہاں آنے کا کہہ دوں ؟
     
  9. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    ساجد بھائی آپ بھی نا غریب انسان کو تنگ کرتے ہیں کہ فون کرے آپ کو معلوم بھی ہے کہ فون کتنا مہنگا ہوگیا ہے پھر بھی نا بس آپ.....................(مسکراہٹ)
    خیر اگر آپ ان کو یہاں آنے کا کہہ دیں تو زیادہ بہتر اور مناسب رہے گا اس سے دوہرا فائدہ ہو گا ان شآء اللہ
    ایک:- کہ مجھ کو
    دوسرا:- مجلس کے دوسرے بہن/بھائیوں کو اور جو مہمانان آتے رہتے ہیں مجلس پر ان کو بھی۔
    بارک اللہ فیک یا اخی الغالی
     
  10. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    ساجد بھائی انتظار ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  11. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بھائی میں اُن کو یہاں آنے کا کہہ دیتا ہوں اور آپ کو نمبر بھی ارسال کر دیتا ہوں معذرت کہ تھریڈ نہ دیکھ سکا دوبارہ۔ ویسے آپ کا میسج پڑھ کر انہیں کال کرنے لگا ہوں پھر آپ کو بتاتا ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بھائی جی اُن سے فون پر بات ہو گئی ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ میں ابھی تھوڑی دیر میں دیکھ کر جواب دے دیتا ہوں آپ کی کال کے پیسے بچ گئے :00032:
     
  13. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
  14. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ؛
    ساجد بھائی نے آج فون کر کے بتایا کہ یہاں‌ ان پیج میں کتاب کے پرنٹ کے حوالے سے کچھ مدد درکار ہے، میں کافی دنوں‌سے نیٹ‌سے دور ہوں‌اور اس کی وجہ میری طبیعت کی خرابی ہے، دعا کریں‌کہ اللہ تعالیٰ مجھے مکمل صحت اور ایمان کی بہترین حالت کے ساتھ سلامت رکھے۔ آمین

    آپ نے چار چیزوں‌کے بارے میں پوچھا ہے:

    1۔ان پیج میں بارڈر لگانا ۔
    2۔ فوڈر ہیڈر
    3۔ اور صفحہ نمبر
    4۔ اس کا کور ڈزائین کرنا (اس کے لیے آپ کو کسی بھی ڈیزایننگ کے سوفٹ وئیر کو استعمال کرنا ہوگا، یہ کام ان پیج میں نہیں ہوگا)

    یہ تینوں‌کام ان پیج میں ماسٹر پیج پر جانے کے بعد کیے جاتے ہیں۔ ماسٹر پیج پر جانے کے لیے آپ کو ان پیج کی ونڈو پر سائیڈ میں الٹے ہاتھ پر نیچے کی طرف چھوٹا سا ایم m لکھا لکھا ہوا نظر آئے گا۔ آپ جب اس کو کلک کریں گے تو آپ ماسٹر پیج میں داخل ہو جائیں گے اور یہاں‌ پہنچ کر آپ مطلوبہ تینوں‌کام انجام دے سکتے ہیں۔ ماسٹر پیج میں جانے کی شارٹ کی آلٹر پلس انٹر ہے۔
    بارڈر لگانے کے لیے آپ ماسٹر پیج پر جا کر سائیڈ میں موجود ٹول بار میں آٹھویں‌نمبر کا ٹول سلیکٹ کر لیں، جو ایک مربہ کی صورت میں موجود ہے۔ اس کو پیج پر ڈریگ کر لیں۔ اور اس کے بعد اس پر ڈبل کلک کریں گے تو کوئی بھی تصویر امپورٹ کرنے کے لیے ایک ونڈو کھل جائے گی یہاں سے آپ جو بھی بارڈر لگانا چاہتے ہیں اس کی فائل کو سلیکٹ کریں اور لگا لیں۔

    دوسرا مسئلہ فوڈر اور ہیڈرکا ہے۔ اس کے لیے بھی آپ کو ماسٹر پیج پر ہی جانا ہوگا۔ اور وہاں‌جا کر ٹول میں سے ساتویں نمبر کا ٹول لے کر جہاں بھی ہیڈر یا فوٹر لگانا ہے وہاں‌اس کو ڈریگ کر لیں اور جو بھی لکھنا ہے لکھ لیں۔

    تیسرا مسئلہ صفحہ نمبر ڈالنے کا ہے۔ اس کے لیے بھی آپ کو ماسٹر پیج پر رہتےہوئے ٹول نمبر سات کو ڈریگ کر کے ٹول نمبر دو یعنی کرسر کو لےلیں اور اس بکس کے اندر جو کہ آپ نے صفحہ نمبر ڈالنے کے لیے بنایا ہے اس میں کلک کریں تو کرسر نمودار ہو جائے گا، اب انسٹر کے مینیو میں سے پیج نمبر پر کلک کر دیں‌تو پیج نمبر آجائیں گے۔

    میں نے اپنے طور پر کوشش کی ہے کہ اس طرح‌سے لکھوں‌کہ آپ کو سمجھنے میں آسانی ہو لیکن پھر بھی میں نہ تو کوئی ٹیچر ہوں‌اور نہ ہی میں‌نے اس سے پہلے کسی کو اتنا تفصیل سے کوئی مسئلہ سمجھانے کی کوشش کی ہے اس لیے غلطی کے قوی امکانات موجود ہیں، لہٰذا پیشگی معذرت چاہتا ہوں۔





     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  15. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا سپہ سالار بھائی، اللہ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔

    شکریے کے ساتھ پلس پوائنٹس آپ کے لئے اور ساجد بھائی کے لئے بھی!
     
  16. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ساجد بھائی کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے آپ کو فون کیا،
    اللہ سبحانہ وتعالی آپ کی زندگی اور صحت میں برکت عطا فرمائے۔
    آپ سے رابطہ کرنا کیسے ممکن ہو سکتا ہے ؟
     
  17. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    وعلیکم السلام ورحمتہ وبرکاتہ:-

    اُمید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے بہت بہت شکریہ بھائی کہ آپ نے میرے فون پر کہی ہوئی بات کا فوری رسپانس دیا ، اُس کے لیے بے حد شکریہ

    اللہ تعالی آپ کو جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے آمین
     
  18. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    آپ کو ان کا نمبر بذریعہ پی ایم ارسال بھی کر دیا ہے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں