اقوال من بہ خامہ من

عائشہ نے 'طنز و مزاح' میں ‏اپریل 23, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ سے ابتدا ہے میری
    سدا خوش رہو دعا ہے میری ​

    اس باسی شعر کے بعد تازہ افکار پیشِ خدمت ہیں ۔ حکمت اس ترتیب کی یہ ہے کہ باسی کے بعد تازہ کی قدر ہوتی ہے ۔

    اقوالِ من بہ خامہ من

    جو بڑا ادھار مانگنے پر مصر ہو ، اسے چھوٹا ادھار دے کر جان چھڑائیں ۔ نہ واپس کر ے گا نہ پھر ادھار مانگنے آئے گا۔۔۔

    اسی قاعدے سے :

    جو ضرورت سے زیادہ تجسس کرتے ہیں وہ پیٹ کے ہلکے ہوتے ہیں ۔ انہیں چھوٹا راز دے کر جان چھڑائیں ۔ان شاءاللہ حسبِ عادت نہ حفاظت کر سکیں گے نہ دوبارہ صورت دکھائیں گے ۔

    پسِ نوشت : اس برینڈ میں نئی ورائٹی بھی آ رہی ہے جو پھر وہی صورت دکھا سکتی ہے ۔ ایسی "مستقل مزاج " صورت پھر دیکھیں تو کسی چھوٹے سے عالم آشکارا راز کو خوب میگنی فائی کر کے انہیں تھما دیں۔ چند دن مزید بہل جائیں گے ۔

    دیدے گھما گھما کر سرگوشیاں کرنے والوں کو دیکھ کر مجھے وہ بچے یاد آتے ہیں جو چوسنی چوس کر یا جھنجھنا بجاکر وقت گزارتے ہیں۔ بچے بول نہیں سکتے ورنہ ان کا وقت بھی راز نشر کر کے ، غیبت کر کے گزر سکتا ہے ۔شاید اسی لیے بچوں کے چہرے تازہ ہوتے ہیں کہ وہ ۔۔۔ چوسنی چوستے ہیں مردہ بھائی کا گوشت نہیں۔

    تجسس کرنے والے کے پیٹ میں ہمیشہ گڑبڑ رہتی ہے ، پہلے راز کو جان لینے کی ، پھر اس کو کہہ دینے کی ۔ اور کہہ دینے کے بعد بھی کہاں قرار نصیب ہوتا ہے ؟ نئی فکر یہ ہوتی ہے کہ کسی کو پتہ نہ چلے کہ یہ راز کس نے پھیلایا ۔ جن کاموں سے اللہ نے اپنی کتاب میں منع کیا ہے ان کو کریں گے تو قرار کیوں ملے گا۔

    اگر کسی کو یہ سطور پڑھ کر کوئی بھولا بسرا ادھار یا پھیلایا ہوا راز یاد آئے تو صاحبہ تحریر ذمہ دار نہ ہوگی ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    ''جو بڑا ادھار مانگنے پر مصر ہو ، اسے چھوٹا ادھار دے کر جان چھڑائیں ۔ نہ واپس کر ے گا نہ پھر ادھار مانگنے آئے گا۔۔''
    یہ آزمودہ نسخہ ہے۔۔
    ہلکے پھلکے انداز میں نہایت کام کی باتیں شیئر کی ہیں۔جزاکِ اللہ
     
  3. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469

    اللہ سب مسلمانوں کو اس بیماری سے بچنے کی توفیق دے آمین

    جزک اللہ خیرا​
     
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    سسٹر زبردست شئیرنگ

    اللہ تعالی ھر اس کام سے ھم کو بچا لے جس سے اس کی نافرمانی ھوتی ھو آمین
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    تفہیم حیوانیات و تکریم انسانیت


    کوئی دانا حکیم بھی گدھے کو انسان نہیں بنا سکا ، اپنی دانائی اور وقت کا احترام کریں ۔ اسے گدھوں پر ضائع نہ کریں ۔ گدھے کو صرف چابک اور لگام قابو کر سکتے ہیں۔

    گدھا خواہ کتنی کتابیں کمر پر لاد لے وہ اصطبل ہی کے لائق ہے ۔

    گدھوں کا ریوڑ چاہے جتنی بلند آواز میں ہینکے ، تنہا عالم کی دلیل جتنا زور پیدا نہیں کرسکتا ۔

    گدھا ریشمی دستار اور عبایا پہن کر بھی وعظ کرے تو پہچان لیا جاتا ہے کہ وہ گدھا ہے ، جب کہ عالم کھدر میں ملبوس ہوکر علم کے موتی لٹاتا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    محبت کی پہیلی بوجھنے میں مگن ہم عمروں کے نام

    وہ محبت ہی کیا جس کی خوشبو نہ ہو ، جس کا پتہ الفاظ کے سائن بورڈز کو بتانا پڑے؟

    ہم محبت کو شان دار الفاظ کے مقبروں میں زندہ دفن کر نے کی بجائے دل کے کسی نہاں طاقچے میں آزادی سے سانس لینے کیوں نہیں دیتے ؟

    دل میں چھپی محبت بھلے عیاں نہ ہو زندہ رہتی ہے ، بھاری بھر کم الفاظ کے مقبروں میں اس کی موت یقینی ہوتی ہے ۔

    سٹیٹس اپ ڈیٹ ، ایس ایم ایس اور چیٹ میں محبت محبت کا لمحاتی کھیل کھیلنے والے اس پختہ محبت سے ناواقف ہوتے ہیں جو ایک مضبوط گھر کی بنیاد ہوتی ہے ۔

    انسان ہمیشہ محبت کرنے والوں سے بدگمان رہتا ہے ، اسے وضاحتیں دینی پڑتی ہیں، یقین دلانا پڑتا ہے ، اس کی فکر کرنی پڑتی ہے ، اس کو توجہ دینی پڑتی ہے او ر پھر بھی اس کی بے وفائی کا خیال بے قرار رکھتا ہے ۔

    آپ اس سے محبت کریں جو سینوں کے راز جانتا ہے ، جس سے خاموش محبت میں کوئی خطرہ نہیں ، نہ شکوے کا ، نہ بے وفائی کا ، اس کی محبت دل پر یقین بن کر اترتی ہے ، آپ ساری فکریں اسے تھما کر پر سکون ہو سکتے ہیں اور جب بھی گواہی کی ضرورت پڑے وہ خود آپ کی طرف سے گواہی دیتا ہے اور وہ اس روز آپ کو اپنے عرش کے سائے میں پناہ دے گا جب اس کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہو گا ۔ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 2
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ویل سیڈ سسٹر،

    محبت اپنی پہچان خود کراتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔
     
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بہت خوب۔ جزاک اللہ۔ لیکن اس میں مجھے حسب سابق طنز و مزاح نظر نہیں آیا۔۔۔!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    آپ کے ریپلائی میں آ گیا ۔ ۔ ۔ ۔
     
  10. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    کیسے کیسے کیسے۔۔۔
    میرے ریپلائی میں آپکو طنز نظر آرہا ہے یا مزاح؟؟
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جن پر طنز ہے آپ ان میں نہیں نا اس لیے آپ کو محسوس نہیں ہوا ۔ ویسے مجھے ایسے لوگوں پر ترس بھی آ جاتا ہے جو محبت کے دھوکے میں پتہ نہیں کیا کر رہے ہوتے ہیں ۔ الحمدللہ الذی عافانا مما ابتلاھم بہ و فضلنا علی کثیر ممن خلق تفضیلا ۔
     
  12. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    نہیں اس میں 100 پرسنٹ مزاح ہے طنز تو اوریجنل پوسٹ میں تھا!
     
  13. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    ٹھیک ہے پھر آپ کی پوسٹ کو طنز مان لیتے ہیں!
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    نیکی کی حدود

    گندگی صاف کرنا نیکی کا کام ہے لیکن اس نیکی کی خاطر کچرا گھر میں رہائش اختیار کر لینا عقل مندی نہیں ۔

    {ان کے لیے جو اپنے نفس پر رحم نہیں کرتے اور اسے اللہ کے نافرمانوں کی صحبت سے نہیں بچاتے ۔}
     
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بارک اللہ فیک ۔ واقعی اچھا نسخہ ہے ۔
     
  16. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    بہت عمدہ :rose:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اگر زمانہ کسی کی اصلیت آشکار کرے تو غم نہ کریں شکر کریں کہ آپ کو ایک حقیقت پتہ چل گئی ۔
     
    • مفید مفید x 1
  18. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    زبردست آپا جی بہت اچھی باتیں طنزو مزاح میں ہی کہہ ڈالیں۔ سوچنے والے کےلئے۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    فاسٹ فوڈ کی مقبولیت کے زمانے میں لذتِ ایمان کے شائق کم رہ گئے ہیں ، حالاں کہ ایک کا ذائقہ حلق سے اترتے ہی بھول جاتا ہے اور دوسرے کی لذت تب تک روح کو سیراب رکھتی ہے جب تک معصیت کا گھونٹ نہ بھر لیا جائے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    رشتہ داروں کے دو فوائد ہیں :
    یہ زندگی بھر آپ کو ستا کر جنت پہنچاتے ہیں اور موت کے بعد آپ کی ناآسودہ زندگی پر دردناک آہیں بھر بھر کر ماتم کرتے ہیں ۔ بعض ہیرے جیسے لوگوں کے دفن ہو جانے کے بعد ان کے بے حس رشتہ داروں کو مگر مچھ کے آنسو بہاتےدیکھ کر لگتا ہے کہ آکاس بیلیں ہرے شجر کو چاٹ جانے کے بعد مل کر بین کر رہی ہوں ۔
    خود کردہ را علاجے نیست ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں