مسجد الخیف

ابوعکاشہ نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اکتوبر، 16, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    مسجد الخیف

    مسجد الخیف منیٰ میں ہے ـ یہ مشاعر مقدسہ کی انتہائی اہم مساجد میں سے ہے ـ یہ 25 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں پھیلی ہوئی ہے ـ تقریبا 45 ہزار افراد بآسانی اس میں نماز ادا کرسکتے ہیں ـ یہ جدید اسلامی طرز تعمیر کا حسین شاہکار ہے ـ اس مسجد کے چار مینار ہیں ـ مسجد اور طہارت خانوں کا بہت بڑا کمپلیکس بنایاگیاہے ـ مسجد اور طہارت خانوں پر 88 ملین ریال لاگت آئی ہے ـ
    مسجدالخیف کو 600 سرچ لائیٹوں سے روشن کیا گیا ہے ـ مسجد کا موسم خوشگوار رکھنے کے لئے 410 ائے سی لگائے ہیں ـ علاوہ ازیں 10100 پنکھے بھی لگائے ہیں ـ
    مسجد میں خطبہ اوردرس کی آواز ایک ایک گوشے تک پہنچانے کے لئے جدید ترین صوتی نظام لگایا گیا ہے ـ مسجد کے لئے 1746 طہارت خانے بنائے گئے ہیں ، اس وضوء کے لئے 3008 ٹوٹنیاں لگائی گئی ہیں ـ پانی ذخیرہ کرنے کے لئے زیرزمین ٹنکیاں رکھی گئی ہیں ـ ان میں مجموعی طور پر 2500 مکعب میٹر پانی ذخیرہ کیا جاسکتا ہے ـ
    مسجد میں توسیع کی بدولت نمازیوں کے لئے اچھی خاصی گنجائش پیدائی ہوگئی ہے ، اس میں ہرسال قرآن پاک کے ہزاروں نسخے حاجیوں کے لئے رکھے جاتے ہیں ـ یہ شاہ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کے چھپے ہوتے ہیں ـ
    حج کے زمانے میں مسجدالخیف میں مسلسل درس ہوتے ہیں ـ یہ دروس عربی زبان کے علاوہ اردو ، انگریزی اور دنیا کی دوسری اہم زبانوں میں بھی ہوتے ہیں ـ
    حج فتوے حاصل کرنے کے لئے مسجد سے متصل فتویٰ کیبین رکھے گئے ہیں جہاں 24 گھنٹے مستند علماء سے مدلل فتوے حاصل کیے جاسکتے ہیں ـ انتظامیہ کی جانب سے حج لٹریچر ، کتابیں اور کتابچے بھی تقسیم کیے جاتے ہیں ـ
    بتایا جاتا ہے کہ نبی کرم ﷺ نے فرمایاتھا:
    ''ان شاءاللہ جب ہم مکہ مکرمہ پہچیں گے تو خیف میں اتریں گے ''خیف '' اس جگہ کا نام ہے جو پہاڑوں کے درمیان واقعی ہے ـ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا '' مسجد الخیف میں 70 نبیوں نے نماز پڑھی ـ یہ سب کے سب سواریوں پر سوار ہو کر آئے تھے-
    مجاہد سے روایت ہے کہ 75 نبیو ں نے حج کیا ، ان سب نے بیت اللہ شریف کا طواف کیااور منی کی مسجد میں نماز پڑھی ـ عطا کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ اگر میں مکہ کا باشندہ ہوتا تو ہر ہفتے منی کی زیارت کیا کرتا ـ
    کہاجاتا ہے کہ خالد بن مضرز نے انصار کے شیوخ کو دیکھا ـ وہ منارے کے سامنے رسول اللہ ﷺ کی نماز کی جگہ تلاش کر رہے تھے ـ یہ بھی کہاجاتا ہے کہ رسول ﷺ نے منارے کے سامنے واقع احجار کے قریب نماز پڑھی تھی ـ
    یہاں منارے سے مراد وہ چھوٹا منارہ جو عقبہ کبیرہ کی دیوار سے متصل مسجد کے وسط میں واقعی ہے اس سے دیوار پر قائم منارہ مراد نہیں
    عقبہ میں موجود محراب ہی وہ جگہ ہے جہاں رسول اللہ ﷺ نے نماز ادا کی تھی ـ یہ بات ابن ظہیرہ اورازرقی نے بیان کی ہے ـ الازرقی کی تحریر سے ثابت ہوتا ہے کہ مسجد الخیف تیسری صدی ہجری کے وسط می کچھ اس طرح تھی :
    صحن کھلا ہوا تھا ، اس کے اطراف 4 دالان تھے ـ سب سے گہرا والا دالان قبلے والا تھا ـ یہ 3 سائبنوں کا مجموعہ تھا ـ دیگر تینوں دالان برابر تھے ـ ان میں سے ہر ایک پر ایک ایک سائبان پڑا ہو تھا ـ سارے سائبان 168 ستونوں پر نصب کئے گئے تھے ـ ان میں سے 78 ستون قبلے کی طرف تھے ـ
    مسجد کے وسط میں چوکور مینارہ پر تھا جو 24 ہاتھ اونچا تھا ، اس میں جگہ جگہ 8 چھجے بنے ہوئے تھے ـ مسجد میں 50 ہزار طویل سبیل تھی جو 9 میٹر گہری تھی ـ 5 میٹر چوڑی اور اس کے 2 دروازے تھے ـ
    مسجدالخیف کے 20 دروازے تھے ـ حج موسم 171 قندیلوں سے روشنی کی جاتی تھی ـ
    معتمدین المتوکل العباسی کے دور میں 256 ء میں مسجد خیف کی تعمیرِنو عمل میں آئی تھی ـ
    اسے وزیر الجواد الاصفہانی نے بھی تعمیر کرایا ، علاوہ ازیں خلیفہ الناصر العباسی اور صاحب الیمن نے 674 ھ میں اس کی تعمیرِ نو کرائی تھی ـ
    ابن جبیر نے چھٹی صدی ہجری کی آخری سہ ماہی میں مسجدالخیف کی تصویرکشی میں مسجدالخیف کی تصور کشی ان الفاظ میں کی ہے
    ''یہ کشادہ مسجد ہے ـ عظیم جامع مساجد کی شکل کی ہے ـ اس کا مینارہ مسجد وسط میں واقع ہے ـ ''
    نویں صدی ہجری کے آغاز اورمملوکی عہد میں مسجدالخیف کھلے ہوئے صحن سے عبارت تھی ـ اس کے اطراف میں 4 دالان تھے ـ یہ سب سے بڑا دلان قبلہ رخ والا تھا ، اس میں 5 محرابیں تھیں ـ شمالی دلان پر چھت نہیں تھی اور اس کی عمارت گچ سے تیار کی گئی تھی ـ یہ بات الفاسی نے تحریر کی تھی ـ اس کی سبیل اور اذان والا مینارہ جیسا تیسری صدی ہجری میں تھا ویسا ہی 10 ویں صدی ہجری کے آخر میں بھی رہا ـ
    القطبی نے مسجدالخیف کی زیارت کے بعد الاعلام میں اس کی تصویرکشی کی ہے ـ یہ اس وقت کی بات ہے جب سلطان اشرف قایتبائی نے تعمیر کرایا تھا ـ القطبی لکھتے ہیں ''قیتبائی نے اسے از سرنو تعمیر کرایاہے ـ اذان والے مینارے کے برابر میں ایک گنبد کا اضافہ کرایا ہے اور پہلی جگہ ہی سبیل بھی تمیر کروائی ''
    البتانونی نے اپنے سفر حجاز الرحلہ الحجازیہ میں لکھتے ہیں کہ '' مسجد الخیف بڑی مسجد ہے ، اس کے اطراف احاطہ ہے اور مغربی حصے ایک دالان ہے ـ اس کی چھت ستونوں پر رکھی ہوئی ہے ، اس کے وسط میں کھلا صحن ہے ، شمالی دروازے کی طرف بڑا گنبد ہے ـ اس کے پہلو میں اذان کا چھوٹا مینارہ ہے ـ اس کا صدر دروازہ شمال کی طرف ہے ـ مسجدالخیف میں گنبد بنایا گیا ہے اور اس کی بڑی محراب کے اوپر قبلے کی طرف گنبد قائم کیا گیا ہے ـ مسجد کے اکثر دروازے شمالی حصے میں ہیں''
    اس سے ظاہرہوتا ہے کہ مسجد میں اذان کے 2 مینارے تھے اور قبلے کی دالان کی طرف محراب پر ایک گنبد بنایا گیا تھا ـ
    1393ھ کے دوران سعودی ولی عہد میں مسجدالخیف ازسرنو تعمیر کی گئی تھی ـ اس کے بازو والے دالان بڑھانے گئے ـ وسطی دالانوں میں بھی اضافہ کیا گیا ـ قبلے کے دالان میں 2 گنبد بنائے گئے ، مسجد میں کئی مینارے اور کئی کھلے صحن تعمیر کروائے گئے ـ

    بشکریہ / حج میگزین
    مکہ المکرمہ ـ
     

    منسلک فائلیں:

    • khaif.JPG
      khaif.JPG
      فائل کا حجم:
      63.3 KB
      مشاہدات:
      4
    • khaif1.JPG
      khaif1.JPG
      فائل کا حجم:
      65 KB
      مشاہدات:
      21
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا ، اس کی تصویر ہوتی تو سمجھ آ جاتی ۔
     
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    میں نے کسی زمانہ میں خود تصاویر لی تھیں۔
    دیکھتا ہوں ان شاء اللہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وایاکم۔ تصاویر شامل کردی گئی ہیں‌۔ بشکریہ گوگل ۔ اعجاز بھائی آپ تصاویرضرور شیئرکیجئے گا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھائی وہ تو مسجد نمرہ کی ہیں شاید !!
     
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں