اللہ اکبر ، اللہ سب سے بڑا ہے

ابوعکاشہ نے 'معلومات عامہ' میں ‏جنوری 15, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم اراکین مجلس !

    یہ حقیقت ہے کہ کوئی عبادت بھی ایسی نہیں جس میں لفظ ''اللہ اکبر'' (اللہ سب سے بڑا ہے ) کا ذکر نہ ہو ـ کوئی بھی مسلمان چاہے وہ کتنا ہی کم علم ہو ، لیکن اللہ اکبر ضرور کہتا ہے ـ چاہے اس کا معنی و مفہوم اس کے علم میں ہو یا نہ ہو ـ اس تھریڈ میں ہم اراکین اردو مجلس کی مدد سے کچھ سیکھنے کی کوشش کریں گے ان شاء اللہ ـ جیسے :

    1- اللہ اکبر کا صحیح ترجمہ کیا ہوسکتا ہے
    2- اس میں توحید کی کس قسم کا ذکر ہے ـ
    3- الوہیت ، ربوبیت یا اسماء و صفات یا ان میں سے کوئی ایک ، یا دو یا سب ـ
    4- قرآن میں یہ لفظ کتنی بارآیا ہے
    5- کونسی عبادت میں یہ لفظ کہاں کہاں استعمال ہوتا ہے

    *توحید کی قسم بتاتے ہوئے حوالہ دینا ضروری ہے ـ
     
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    1: اس کا درست ترجمہ تو اللہ کی شان بلندی کو سامنے رکھ کر یہ ہی ہو سکتا ہے کہ اللہ سب سے بڑا ہے۔ کیونکہ اگر ہم یہ ترجمہ کرتے ہیں‌کہ اللہ بہت بڑا ہے تو بہت کی کوئی نہ کوئی حدتو ہوتی ہے جب کہ سب میں ہر کسی کی نفی ہو جاتی ہے۔ کہ اللہ سب سے بڑا ہے۔
    ذات کے اعتبار سے علم کی اعتبار سے اور ہر اس صفت کے لحاظ سے جس کا انسانی عقل احاطہ کرتی ہے۔
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بڑا شور سنتے تھے اردو مجلس میں توحید کا

    پوچھ کہ دیکھا تو ------

    کوئی اور ؟؟
     
  4. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    فکر نہ کریں عکاشہ بھائی ابھی علماء مصروف ہیں ان کو فری ہو لینے دیں پھر دیکھئے گا آپ ان شاء اللہ۔ویسے علماء کرام سے گزارش ہے اس طرف توجہ کریں یقینآ ان کی باتوں سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    علماء تو بتا ہی دیں گے ، ہم نے سوچا کہ اراکین اردو مجلس سے ہی کچھ سیکھ اور پوچھ لیا جائے ـ
     
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    شیخ اصل بات یہ ہے کہ ہم جیسے طالبعلم کسی بھی دینی موضوع پر علماء کے تبصرہ جات کے منتظر رہتے ہیں۔ تاکہ ہم اپنے علم میں کچھ اضافہ کر سکیں۔

    ہم لفظ " اللہ اکبر" کا ترجمہ کرتے ہیں " کہ " اللہ سب سے بڑا ہے" اس سلسلے میں میرا ایک سوال ہے وہ یہ کہ کیا اس کا ترجمہ " اللہ ہی بڑا ہے" نہیں ہونا چاہیۓ۔ کیوکہ اول الذکر میں ہم اس ذات باری تعالی کا موازنہ مخلوق سے کر تے ہیں اور آخر الذکر میں ہم اللہ تعالی کے علاوہ کسی اور کے بڑا ہونے کا انکار کر رہے ہیں۔
     
  7. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    میں بابر بھائی کی بات سے متفق ہوں کہ ہم کم علم طالب علم ہیں علما کی گفتگو سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گااور ہم اسی کے منتظرہیں۔
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    یہ بات کسی حد تک صحیح ہے ، لیکن مکمل طور پر درست نہیں کہی جا سکتی ـ اہل علم تو دو جملوں میں جواب دے کر بات ختم کردیں گے ، لیکن جس مقصد کے لیے یہ تھریڈ شروع کیا گیاہے وہ حاصل نہ ہو گا ـ یہ کسی کا امتحان نہیں ـ یوں سمجھیں کہ اس وقت اردو مجلس پر توحید کی تقریبا تمام معروف کتب یونی کوڈ میں موجود ہیں ـ اس کے علاوہ بے شمار مضامین ، مباحث بھی مل جائیں گے ـ تو کوشش کرنی چاہے ، اس کا جواب تلاش کیا جائے ـ اس طرح تھوڑی سے محنت سے آپ کے ساتھ اور لوگوں کو بھی بھلا ہو جائے گا ـ
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    وعلیکم السلام ورحمتہ وبرکاتہ:-
    بات تو بجا فرمائی آپ نے ،

    میں نے ایک کتاب لگائی اردو مجلس پر کہیں آپ کا اشارہ اُس طرف تو نہیں؟ اگر ہے تو ذرا کلیئر کٹ بات کر لیں بھائی تاکہ ہم جیسوں کی بھی رہنمائی ہو جائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آسان والے سوال سے شروع کریں
    پہلے قرآن میں ڈھونڈیں ،جن مقامات پر آیا ہے اس کو مختلف تفاسیر میں دیکھیں ۔ بہت مزے سے نئی باتیں پتہ چلیں گی ۔
     
    • متفق متفق x 1
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مثلا:
    اذان میں
    نماز میں
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    نہیں‌ ،ساجد بھائی ۔۔ یہ ایک عام سا سوال ہے اس کا تعلق کسی مخصوص کتاب سے نہیں اور میرے علم میں بھی نہیں کہ آپ نے کونسی کتاب لگائی ہے ۔
     
  13. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
    تهوڑی کوشش کرتے هیں جو جہاں غلطی هوی بتایئے گا .
    اللہ اکبر کے معنی تو آجتک یہی پڑهے کہ اللہ بہت بڑا هے . اللہ سب سے بڑا هےلیکن بابر بهائ جان اور نصراللہ بهای نے دونوں کے بارے میں بتا دیا اب کیا یہ مطلب هو سکتا هے . کہ اللہ بڑا هے یا یہ ک اللہ هی بڑا هے
    2 ... توحید الو حیت اور اسماء صفات دونوں هیں
    توحید الوحیت میں باقی سب کا انکار هوتا هے جن کو لوگ نعوذ باللہ معبود مانتے هیں
    اور اسماء صفات میں اس لیئے کہ اللہ کی کبریائی بیان کی گیئ هے ..
    3 ... قرآن میں اللہ اکبر پورا لفظ نہیں آیا جہاں بهی آیا هے اللہ آیا هے
    4 .... کون سی عبادت میں استعمال هوا هے وہ تو عین سسٹر نے بتا دیا هے کہ نمازوں میں اذان میں تکبیر ات میں اللہ اکبر کا لفظ استعمال هوا هے
    اپنی سمجه کے مطابق لکها براے مہر بانی اس کو صیح کردیں اور تفصیل سے بتا دیں هم تو آپ سے صرف سیکھتے هیں ؟؟؟؟؟
     
  14. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    میں نے اس لیے سوال کیا تھا تاکہ اگر کوئی غلطی یا کمی بیشی ہو اہل علم سے اس کے بارے میں رجوع کیا جاسکتا ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں
     
  15. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
    مجھ ناچیز کی نظر میں اللہ اکبر یہ ترجمہ صحیح نہیں جو آپ نے کیا ہے۔ آپ نے جو اعتراض ’’اللہ بہت بڑا ہے‘‘ پر کیا ہے وہی اعتراض آپ کے گئے ترجمہ پر بھی وارد ہوتا ہے۔ ترجمہ ’’اللہ سب سے بڑا ہے‘‘ پر اعتراض یہ ہے کہ اس میں‌ تقابل پایا جاتا ہے جبکہ اللہ کا کوئی ہمسر نہیں اور نہ ہی کوئی ایسا ہے جس سے اللہ کی بڑائی کا تقابل کیا جائے۔ اس لئے میری نظر میں‌ اللہ اکبر کا صحیح ترجمہ ’’اللہ بڑا ہے‘‘ یا ’’اللہ ہی بڑا ہے‘‘ ہوگا۔ واللہ اعلم

     
  16. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    اللہ اکبر جہاد میں کافروں کے دلوں‌ میں‌ رعب ڈالنے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔
     
  17. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بارک اللہ فیک بھائی آپ کا اشکال بہت اچھا ہے۔لیکن تھوڑا سا غورکریں تو مقابل کی نفی ہی کی جارہی ہے۔کہ اگر کسی کے دل میں رتی برابر بھی یہ خیال ہے تو وہ اس کو نکال دے۔

    یہاں یہ بات بھی کی جاسکتی ہے کہ مقابل جب ہے ہی نہیں‌تو نفی کیسی؟
    درحقیقت ہے اس وہم و خیال کی نفی ہے جو شیطانی وسوسے کی وجہ سے پیدا ہو سکتا ہے۔
    واللہ اعلم۔
     
  18. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اللہ بڑا ہے ، اللہ ہی ہر چیز کا خالق و مالک ہے ۔توحید کی ایک قسم ربوبیت ہے ۔۔ اللہ اکبر کے ایک معنی کی وضاحت ۔ ایک ویڈیو میں ۔ معذرت ،میوزک بھی شامل ہے(آواز کم رکھیں) ۔ علماء اور عوام سب کا مزاج بن چکا ہے ۔اللہ ہدایت دے ۔ بہرحال مفید ہے ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں