انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ منیجر کا بہترین اور مفت متبادل

ابوعکاشہ نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏جنوری 19, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ منیجر کا بہترین اور مفت متبادل

    سسٹم پر ڈاؤن لوڈ منیجر انسٹال ہونا کسی نعمت سے کم نہیں۔ براؤزرز کے ڈیفالٹ ڈاؤن منیجرز بالکل سادہ سے ہوتے ہیں۔ ان میں ڈاؤن لوڈنگ کی رفتار بڑھانے یا ڈاؤن لوڈنگ کو روک کر دوبارہ چلانے کی صلاحیت موجود نہیں ہوتی۔ ڈاؤن لوڈ منیجرز کی بات کی جائے تو انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ منیجر اور فری ڈاؤن لوڈ منیجر جیسے کئی سافٹ ویئر اس میدان میں موجود ہیں۔ اگر آپ کسی اچھے ڈاؤن لوڈ منیجر کی تلاش میں ہیں تو ’’ایگل گیٹ‘‘ استعمال کریں۔ اس ڈاؤن لوڈ منیجر کو آپ انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ منیجر کا متبادل قرار دے سکتے ہیں۔
    اس پروگرام کا انٹرفیس بالکل سادہ اور استعمال میں آسان ہے جبکہ اس کی کارکردگی اپنی مثال آپ ہے۔ ایگل گیٹ کو آپ فائر فوکس، انٹرنٹ ایکسپلور، گوگل کروم اور اوپرا سے کنیکٹ کر سکتے ہیں۔ اس کا سب سے دلچسپ فیچر وڈیوز ڈاؤن لوڈنگ ہے۔ یعنی کسی بھی ویب سائٹ پر چلنے والی کوئی میڈیا فائل اگر آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیں وڈیو کے اوپر ڈاؤن لوڈ کا بٹن آنا شروع ہو جائے گا جس پر کلک کر کے آپ اس میڈیا فائل کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں موجود Video sniffer کے فیچر سے وڈیوز تلاش کر کے براہِ راست ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں، یعنی ضروری نہیں کہ انھیں پہلے پلے کیا جائے۔

    ڈاؤن لوڈ لنک


    ویب سائیٹ ـ EagleGet - EG Download Accelerator, Free Video Downloader and more

    بشکریہ :ماہنامہ کمپیوٹنگ
     
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بارک اللہ فیک عکاشہ بھائی۔
    استعمال کر کے اس کی افادیت میں تاثرات ضرور ظاہر کریں گے ان شاء اللہ۔
     
  3. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    اچھا ڈائونلوڈمینیجر لگ رہا ہے۔ جزاک اللہ
     
  4. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    950
    عکاشہ بھائی میں نے اسے ڈانلوڈ کرکےانسٹال کیا مگر کروم برواوزر کے اندر ڈانلوڈ کا لوگو نہیں آرہا ہے
    اگر کسی بھائی کو اس مسئلہ کا حل معلوم ہو تو برائے مہربانی ضرور بتائیں
     
  5. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    عبدالرحیم بھائی۔ میرا خیال ہے کہ لوگو کی ضرورت تو نہیں ہے، اب کوئی ویڈیو پلے کریں، ویڈیو کے اوپر ڈاونلوڈ کا بٹن تو آ رہا ہے، لیکن ایک مسئلہ ہے، فیس بک کے علاوہ دوسری ویب سائٹ کی ویڈیو اس سافٹ وئیر کو انسٹال کرنے کے بعد رک رک کے چل رہی ہیں، وللہ اعلم شاید کوئی اور پرابلم ہو میرے سسٹم میں،
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بھائی ، میرے پاس تمام ویب سائیٹ بشمول یوٹیوب ، فیس بک صحیح کام کر رہا ہے ، کوئی مسئلہ نہیں ـ
     
  7. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    950
    بھائی میرے پاس دکھا ہی نہیں رہا ہے میں تین سے چار مرتبہ ری انسٹال کرکے دیکھا
    لیکن پھر وہی حال ،،،،،،
     
  8. shoaibmughal

    shoaibmughal -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 13, 2009
    پیغامات:
    4
    یوٹیوب کی ویڈیوز کیسے ڈائونلوڈ ہونگی جبکہ یوٹیوب پر پاکستان میں پابندی ہے
     
  9. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    950
    آپ پابندی ہونے کے باوجود بھی استعمال کر سکتے ہیں
    اس کا طریقہ نیٹ پر موجود ہے
     
  10. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    ہمممم، اچھا لگ رہا ہے، استعمال کر کے دیکھتے ہیں۔
     
  11. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    بہترین
    جزاک اللہ خیرا
     
  12. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    ہاں ٹھیک چل رہا ہے اب، میرے سسٹم ہی میں‌پہلے کوئی مسئلہ ہوگا، اب ونڈو ری انسٹال کی تو معلوم پڑا
     
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    شکریہ ۔ ویسے یہ نہیں‌ہوسکتا ہے کہ سب کے ساتھ ونڈوز کا ہی مسئلہ ہے ۔ اس لیے جن لوگوں کے پاس اس کا متبادل موجود ہے وہی استعمال کرتے رہیں ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں