برساتی ولیمہ

ابن حسیم نے 'اہلِ مجلس : دکھ سکھ کے سانجھی' میں ‏اپریل 13, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

    چد دن پہلے اردو مجلس کے ایک بہت ہی پیارے بھائ کا فون آیا کہ جناب اس اتوار آپ نے تشریف لے کر آنا ہے، تو میں نے بات کاٹتے ہوئے کہا کہ بھائ ہفتہ کی رات آپ میری طرف کیوں نہیں آجاتے، کچھ اور دوست بھی ہوں گے تو فرمانے لگے کہ بھائ پہلے پوری بات تو سن لیں جناب میں آپکو دعوت ولیمہ دے رہا ہوں، میں نے بڑی گرمجوشی اور خوشی سے کہا مااااااا شا ء اللہ ۔۔ مبروک مبروک۔۔ بالآخر آپ بھی چھری تھلے آگئے۔۔ کہنے لگے جناب آپ اور آصف بھائ جو ہر وقت میری شادی کروانے پر تلے رہتے تھے تو ہم نے بھی پھر یہ کڑوا گھونٹ پینے کا فیصلہ کر ہی لیا۔ کہنے لگے کہ میں کارڈ آصف بھائ کو دے جاؤں گا لہذا آپ ان سے لے لیجیے گا۔
    پھر ایک دن دلہا بھائ آصف بھائ کو کارڈ بھی دے گئے جو کہ میں نے ابھی تک نہیں دیکھا مگر آصف بھائ کے بقول اس پر صحیح بخاری کی ایک حدیث لکھی ہوئ ہے کہ دعوت ولیمہ کو قبول کرنا لازمی ہے۔
    گزشتہ کل بروز اتوار سمن آباد میں بننے والی اک نئ اہل حدیث مسجد کی افتتاحی تقریب میں شمولیت کر کے وہیں سے دلہا بھائ کی دعوت ولیمہ میں سمولیت کا پروگرام طے پایا، تو آصف بھائ بھی مغرب کی نماز پہ وہاں پہنچ گئے، اور نماز ادا کرنے کے بعد میں اور آصف بھائ ولیمہ میں شمولیت کے لیے نکل پڑے، آسمان کی طرف نگاہ کی تو بارش کے اثرات کافی زیادہ تھے، جب ہم دلہا بھائ کی سوسائیٹی میں پنہچے تو چوکیدار نے پوچھ گچھ کی کہ کہاں جانا ہے، ہم نے دلہا بھائ کا نام بتایا کہ ان کی دعوت ولیمہ ہے تب چوکیدار نے ہمیں جانے دیا اور بتا دیا کہ اس سائیڈ پہ چلے جائیں وہاں انتظام کیا گیا ہے۔ جب ہم سوسائیٹی میں داخل ہوئے تو ہم نے وہاں بارش کے اثرات دیکھے کہ لگتا ہے یہاں تو اچھی خاصی بارش ہوئ ہے جب کہ ہمارے گھر کی طرف صرف بادل ہی تھے۔ جونہی ہم ولیمہ والی جگہ پنہچے تو پتہ چلا کہ بارش کی وجہ سے سے تمام قناعتیں کرسیاں وغیرہ بھیگ چکی ہیں۔ ہم پارکنگ کر کے وہیں کھڑے دلہا بھائ کا انتظار کرنے لگے، بالآخر تھوڑی دیر بعد دلہا بھائ نظر آئے تو آگے بڑھے انہیں مبارکباد دی اور معلوم ہوا کہ دس منٹ کی بارش نے انکے سارے کیے گئے انتظام کو بھگو کے رکھ دیا۔ جس کی وجہ سے دوبارہ تیاری کی جا رہی ہے بس تھوڑی دیر میں انشا ء اللہ انتظام مکمل ہو جائے گا۔۔ پھر ہم وہیں کھڑے گپ شپ کرتے رہے اور دلہا بھائ اپنی مصروفیات میں لگے رہے، عشاء کا ٹائیم ہوا تو ساتھ مسجد میں عشاء کی نماز ادا کی اور واپس شامیانے کی طرف آ گئے، اور ایک جگہ پڑی کرسیوں پر بیٹھ گئے، بہت سے بھائیوں سے ملاقاتیں ہوتی رہیں کچھ محدث فورم کے دوست بھی نظر آئے اسن سے بھی حال احوال ہوا۔
    دلہا بھائ کے حلقہ احباب کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئ، مہمانوں کی اکثریت دیندار لوگوں کی نظر آئ، ماشاء اللہ ہر طرف داڑھیوں والے لوگ چلتے پھرتے نظر آئے، تھوڑی دیر بعد کھانا لگ گیا اور تما لوگ کھانے کی طرف لپکے ہم بھی ایک ٹیبل کی جانب گئے اور کھانا ڈال کر لائے۔ بہت لذیذ مٹن قورمہ اور چاول اور نان سے لطف اندوز ہوئے اور پھر آخر میں سویٹ ڈش نے تو مزہ دوبالا کر دیا۔ پھر آخر میں آصف بھائ نے کولڈ ڈرنک پی اور میں نے قہوہ کی چسکیاں بھریں۔ میں نے آصف بھائ سے کہا کہ ایسا کرتے ہیں کہ دلہا بھائ کو کیش ہی گفٹ کر دیتے ہیں وہ اپنی مرضی سے کچھ لے لیں گے تو آصف بھائ کہنے لگے کہ نہیں کیش ختم ہو جائے گا میں ایک سپیشل گفٹ تیار کر رہا ہوں مصروفیت کے باعث وہ فی الوقت تیار نہیں ہو سکا اب ایسا کریں گے دلہا دلہن کی دعوت کریں گے تب تک انشاء اللہ وہ شاہکار بھی تیار ہو جائے گا انشاء اللہ۔
    دلہا بھائ کا جذبہ ایمانی کو اللہ قبول فرمائے انہوں نے ہر آنے والے مہمان کو رخصت کرتے ہوئےایک مفید کتاب "شرح عقیدہ طحاویہ" گفٹ کی، تمام لوگوں کے ہاتھوں میں شرح عقیدہ طحاویہ نظر آ رہی تھی اور امید ہو رہی تھی کہ کتنے لوگ ان شاء اللہ اس کتاب سے مستفید ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایک اور چیز میں نے نوٹ کی کہ وہاں آڈیو سسٹم کا بھی انتظام کیا گیا تھا ایسا لگ رہا تھا کہ دلہا بھائ نے کچھ وعظ و نصیحت کے لیے یہ انتظام کیا ہو گا مگر بارش کی سبب بہت تاخیر ہو ہو گئ تھی جس کی وجہ سے یہ کام نہ ہو سکا۔ آخر میں دلہا بھائ کا شکریہ ادا کر کے ان سے اجازت طلب کی اور واپس گھر کی طرف پلٹ گئے۔
    اب آپ لوگ گیس کریں کہ یہ دلہا بھائ کون ہیں۔ تب تک دلہا بھائ بھی فری ہو کر آئیں گے اور مزید حال احوال سنائیں گے۔ ان شا ء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    یہ شادی موصوف نے گھر والوں سے چھپ کر کی ہے کیا؟ کیونکہ ان کا نام نہیں لیا جارہا .ابتسامیہ.
    جو بھی ہیں ان کے لیئے دعا ہے: بارک اللہ لک وجمع بینکما فی خیر
    بہت بہتـــــــــ مبارکـــــــــــ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بات تو غور طلب ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ ھم سب کے لئے سرپرائز ہو -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  5. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    یہ شاید وہی ہیں ، جن کے نکاح کی ویڈیو فیس بک پر دیکھی تھی - اللہ اعلم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں