کیا آئی فون سے نگرانی ہوسکتی ہے ؟

ابوعکاشہ نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏جولائی 17, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    السلام علیکم!

    ایک بھائی کی زبانی معلوم ہواکہ آئی فون سے آئی فون یا کسی بھی سمارٹ فون مثلا ، سیمسنگ وغیرہ کی نگرانی ہوسکتی ہے ۔ اس کے لئے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں ،کسی بھی سم کا رقم التسلسلی چوری کرکے آئی فون میں سیو کیا جاتا ہے ۔ پوچھنا یہ تھا کہ کیا ایسا ممکن ہے یا نہیں ۔ اس طرح تو کسی کی پرائیوسی محفوظ نہیں رہے گی ؟

    اعجاز علی شاہ
     
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام
    بھائی جہاں تک میری ناقص معلومات ہے رقم التسلسل کی تفصیل یعنی یہ سم کس کے نام رجسٹر ہے وہ کمپنی جیسے STC, Mobily, Zain کے پاس ہوتی ہے۔ کیا موبائل آپ کی سم کا سیرل نمبر یعنی رقم التسلسل محفوظ کرتا ہے میرے خیال میں نہیں کیوں کہ یہ تو کمپنی والوں نے اپنی آسانی کیلئے بنایا ہوتا ہے عام طور پر تاکہ ان کو پتہ چلے کہ یہ سم کس کے نام رجسٹر ہے۔
    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ آپ کے رقم التسلسل تک کسطرح رسائی حاصل کرتا ہے جبکہ سم کی معلومات تو سم کمپنی والوں کے پاس محفوظ ہوتی ہیں۔
    جہاں تک آپ کو ٹریک کرنے کا مسئلہ ہے تو وہ جی پی ایس کے ذریعے بھی ہوسکتا ہے مثال کے طور پر آپ کے موبائل پر کوئی خطرناک پروگرام ہے جو آپ کی لوکیشن کسی سروس کے ذریعے کسی ہیکر کو بھیج رہا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    ٹریک کرنا تو آسان ہے ۔جزاک اللہ خیرا، کیا آئی فون میں موجود کسی پروگرام سے کسی دوسرے سمارٹ فون کی کالز سنی یا میسجزبھی دیکھے جاسکتے ہیں ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھائی میں نے تو نہیں دیکھا آج تک۔
    لیکن جو رقم التسلسل والی بات ہے اس کے ذریعے کیسے کیا جاتا ہے یہ بات سمجھ سے باہر ہے۔
    جاسوسی سافٹ وئیر کے ذریعے کی جاسکتی ہے اب پوچھیں وہ کیسے ؟
    کوئی بھی ہیکر کوئی خطرناک سافٹ وئیر بنائے جو آپ کے فون کے مائک وغیرہ کا ایکسس لے سکتا ہو ۔ ظاہر ہے وہ سروس انٹرنیٹ پر کسی کمپیوٹر سے منسلک ہوتی ہے اب ممکن ہے کہ دوسرے سمارٹ فون میں مخصوص سافٹ وئیر کے ذریعے اس سروس کے ذریعے کسی کی جاسوسی کی جائے ۔
    یاد رہے کہ ہر موبائل نیٹ کے ذریعے کنیکٹ ہوتا ہے اور آپ کی موبائل تک رسائی کیلئے اس کو نیٹ کی ضرورت ہوتی ہے لہذا درمیان میں کوئی سروس ضرور ہوتی ہے۔ اگر کوئی مشکوک سافٹ وئیرز ہو تو اس کے ذریعے آپ کی ذاتی معلومات کو کسی حد تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں