کربلا کی مٹی پر سائنسی تحقیق؟

شرجیل احمد نے 'ماہِ محرم الحرام' میں ‏اکتوبر، 1, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    آج پاکستان میں دس محرم کا دن تھا۔ شیعہ ذاکرین نے جھوٹے سچے اپنے ذاتی گھڑے واقعات سنا کر شیعہ حضرات کو رولانے ماتم کرانے کے تمام حربے استعمال کیے۔ ایک بڑی عجیب چیز کا مشاھدہ کیا جو میرے لیے تاوقتیہ ناقابل فہم ہے۔ ایک جگہ ایک صاحب سٹول پر کھڑے ہو کر ایک سربمہر چھوٹا سا لفافہ ہوا میں لہرا رہے تھے اور ایک جم غفیر ان کے گرد مجمع کیے ہوئے تھا۔ معلوم ہوا کہ کربلا کی مٹی ہے جو خون بننے جا رہی ہے۔ میں بھی یہ شعبدہ دیکھنے کھڑا ہو گیا ہے۔ موصوف نے ساتھ میں بتایا کہ پیغمبر اکرم (ص) نے ام المومنین حضرت ام سلمیٰ (ر) کو ایک شیشی دی تھی جس میں کربلا کی مٹی تھی اور فرمایا تھا کہ جب میرا حسین (ر) شہید ہو جائے گا تو یہ مٹی خون بن جائے گی۔ بہرحال میں تقریباً دس منٹ ہی کھڑا ہوا تھا کہ مٹی کا رنگ متغیر ہوا اور اس نے سرخی پکڑنی شروع کر دی۔ لوگوں نے ماتم کرنا رونا دھونا شروع کر دیا اور تھوڑے مزید انتظار کے بعد وہ مٹی مائع خون کی شکل اختیار کر گئی جو ہاتھ کی حرکت کے ساتھ لفافے میں ہلتا ہوا نظر آ رہا تھا۔ اس شعبدے کا قریب سے مشاہدہ کرنے کے لیے میں کافی تگ و دو کے بعد ان صاحب کے بالکل قریب پہنچ گیا۔ لوگ اسے کوئی متبرک چیز سمجھ کر اس طرف ٹوٹ پڑے اور اپنی انگوٹھیاں رومال اس سے مس کرنے لگے کہ دفعتاً وہ لفافہ ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے آن گرا اور پھٹ گیا۔ لوگ ماتم اور رونا چھوڑ کر پہلے سے بھی زیادہ جوش سے اس طرف لپکے۔ جب لفافہ نیچے گر کر پھٹا تو اصولی طور پر خون کو زمین پر بہہ جانا چاہیے تھا لیکن نیچے لفافے سے عام مٹی ہی برآمد ہوئی جس کے ایک ایک ذرے کو لوگوں نے اٹھایا اور اپنے رومالوں کپڑوں میں محفوظ کر لیا۔ ایک ڈھیلا میرے ہاتھ بھی لگا لیکن ابھی میں ہاتھ پر رکھ کر اس کا سرسری مشاہدہ ہی کر رہا تھا کہ ایک بزرگ صاحب نے وہ اچک لیا۔ لوگوں کا رونا دھونا پہلے سے بھی زیادہ شدید ہو گیا اور میں نے واپسی کی راہ لی۔

    اس حوالے سے یہاں علماء سے اس بارے میں رائے درکار ہے کہ یہ محض شعبدہ بازی تھی یا سچ میں کربلا کی مٹی میں ایسی کوئی خاصیت پائی جاتی ہے؟ اگر ایسی کوئی خاصیت ہے تو اس کی کوئی سائنسی توجیح ضرور ہو گی کہ اس میں سلفر گندھک کی مقدار کسی خاص تناسب سے ہو گی۔ کیا اس حوالے سے کوئی تحقیق کبھی کی گئی ہے؟

    دوم ام المومنین حضرت ام سلمیٰ(ر) والی بات سچی ہے یا وہ بھی شیعہ حضرات نے گھڑ رکھی ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    1- ام سلمی نام کی کوئی زوجہ مطہرہ نہیں ہیں۔ البتہ ام سلمۃ رضی اللہ عنہا ہیں۔ مذکورہ بالا روایت ایک رافضی راوی عمروبن ثابت کی گھڑی ہوئی ہے جس کے متعلق محدثین کا اتفاق ہے کہ وہ متروک ہے۔
    2-اگر کربلا کی مٹی کسی خاص دن خون بن جاتی ہے تو صرف کسی بوتل میں ہی کیوں؟ کربلا کا میدان جہاں واقع ہے وہاں کی مٹی خون کیوں نہیں بنتی؟
    3- اس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی مظلومانہ شہادت بہت تکلیف دہ واقعہ ہے لیکن جس طرح کچھ لوگوں نے اسے کاروبار بنا لیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔
    4-جو موضوع حدیث ام سلمۃ رضی اللہ عنہا کی جانب منسوب کی جاتی ہے اس کا متن یوں ہے۔
    عن أم سلمة قالت كان الحسن والحسين رضي الله تعالى عنهما يلعبان بين يدي النبي صلى الله عليه وسلم في بيتي فنزل جبريل عليه السلام فقال يا محمد إن أمتك تقتل ابنك هذا من بعدك فأوما بيده إلى الحسين فبكى رسول الله صلى الله عليه وسلم وضمه إلى صدره ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم وديعة عندك هذه التربة فشمها رسول الله صلى الله عليه وسلم وقال ويح كرب وبلاء قالت وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم يا أم سلمة إذا تحولت هذه التربة دما فاعلمي أن ابني قد قتل قال فجعلتها أم سلمة في قارورة ثم جعلت تنظر إليها كل يوم وتقول إن يوما تحولين دما ليوم عظيم)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    درست فرمایا سسٹر پھر تو کربلا کے میدان میں خون ہی خون ہونا چاہیے تھا۔ لیکن ایک نئ بات شائد آپ کو معلوم نہیں۔ شائد آپ کی نظروں سے گزری ہو۔ یوم عاشورہ کو حجر اسود کے نزدیک ایک حادثہ کے نتیجے میں ایک آدمی زخمی ہوگیا۔ اور فرش پر اس کا خون پھیل گيا۔ اب یار لوگ پیچھے کہاں رہنے والے تھے۔ فورا ہی فیس بک وغیرہ پر اس منظر کی ویڈیو اپ لوڈ کردی اور وہ ویڈیو اس وقت ریکارڈ کی جب اس زخمی آدمی کو وہاں سے لے جایا جا چکا تھا‏،اور فرش پر اسکا خون بکھرا ہوا تھا، اور نیچے لکھا کہ دیکھیں امام حسین کی شہادت کے دن حرم شریف میں بھی خون ظاہر ہو گیا ہے۔
    ایک بات میں اکثر سوچتا ہوں کہ امام حسین تو مکہ سے کوفہ جا رہے تھے اور اس راستے پر کوفہ تو کربلاء سے پہلے آتا ہے۔ تو پھر آپ کوفہ کو چھوڑ کر کربلا کیوں کر پہنچ گۓ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • تخلیقی تخلیقی x 1
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    دس محرم کو حجر اسود کے نزدیک ایسے کسی واقعہ کی انتظامیہ حرم نے تردید کی ہے. یہ ویڈیو پرانی ہے. کوئی افریقی کسی حادثہ میں زخمی ہوا.جسے طبی امداد کے بعد جلد ہی فارغ کردیا گیا تھا.
    https://sabq.org/متحدث-القوة-الخاصة-لأمن-المسجد-الحرام-ينفي-وقوع-حادثة-بالقرب-من-الكعبة-المشرفة?t=1506791281
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • مفید مفید x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی ہر سال ایسے دعوے کیے جاتے ہیں۔ رافضی چینلز ایسے جھوٹے واقعات کی بریکنگ نیوز دیتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    قادیانی اور شیعہ حضرات کا ہمیشہ سے ایسا وطیرہ رہا ہے اور یہ بچپن سے ہی میں دیکھتا آ رہا ہوں۔ میں تو یہی جان پایا ہوں کہ شیعہ مذہب بنیادی طور پر قرآن و حدیث سے زیادہ جذبات کی بنیاد پر چلتا ہے۔

    یہی نکتہ میرے ذہن میں بھی آیا تھا اور اس حوالے سے میں نے اپنے دفتر میں شیعہ لوگوں کا نکتہ نظر جاننے کی کوشش کی تو مزید پتہ چلا کہ کربلا کی مٹی کو خاک شفا کہتے ہیں اور شیعہ حضرات کے نزدیک یہ بڑی متبرک مٹی ہے۔ اس کی تسبیح اور سجدے گاہ بھی بنائے جاتے ہیں۔ میں نے تو لفافے میں موجود مٹی دیکھی لیکن روزِعاشور وقتِ عصر ہر امام باڑے میں تسبیح کی زیارت کروائی جاتی ہے اور اس کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ میرے استفسار پر ہمارے دفتر کے ایک شیعہ بزرگ نے بتایا کہ صرف مقام شہادت یا مدفن کی مٹی ہی سرخ ہوتی ہے۔ مٹی جتنی نزدیک سے لی گئی ہو گی اتنی ہی زیادہ سرخی اس میں آئے گی۔ میں نے پوچھا کہ وہاں تو مزار بنا دیا گیا ہے اور فرش پکا کر دیا گیا ہے تو یہ امام باڑے والوں کے پاس مٹی کہاں سے آتی ہے؟ اس کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ شیعہ حضرات کی بڑی ہستیوں کے جہاں جہاں بھی مزار ہیں، وہاں قبر ہمیشہ کچی ہی رکھی گئی ہے جو مزار کے تہہ خانے میں ہوتی ہے۔ مزار ہمیشہ بلندی پر بنایا جاتا ہے اور قبر کے عین اوپر علامتی زری ہوتی ہے جسے لوگ عقیدت سے مس کرتے ہیں۔ اس کچی قبر اور اس کے گرد زمین کی صفائی سے جو مٹی دستیاب ہوتی ہے اس میں بھی سرخ ہونے کی خاصیت پیدا ہو جاتی ہے۔ میرے غیرمطمئن ہونے پر انھوں نے کچھ مٹی لا کر دینے کا وعدہ کیا ہے کیونکہ میرا اصرار تھا کہ یہ کوئی کیمیکل شعبدہ ہے جو ہاتھ کی گرمی سے مٹی کو سرخ کر دیتا ہے یا پھر ہجوم پر ہپناٹزم طاری ہو جاتا ہے اور انھیں مٹی خون نظر آنے لگتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    عمومی تشیع کا نظریہ یہی ہے کہ یہ کربلا کی مٹی ہوتی ہے..مگر مجھے تلاش کے باوجود اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا. جبکہ پاک و ہند سے زیادہ شیعہ عرب میں موجود ہیں. کئی سال پہلے کی بات ہے، دو شیعہ دوست، دونوں بھائی میرے کلاس فیلو تھے. سنجیدہ قسم کے انسان تھے. محرم شروع ہوتے ہی چھٹی پر چلے جاتے. ایک بار عاشوراء کے بعد واپسی ہوئی تو میں نے پوچھ لیا کہ ماتم کے دوران جو لوگ زخمی ہو جاتے ہیں.زخم اتنی جلدی کیسے بھر جاتے ہیں. تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک خاص قسم کی مٹی ہے جو زخمی جگہ پر استعمال ہوتی ہے. کربلا کا نام نہیں لیا.میرے خیال میں کوئی شعبدہ بازی تو نہیں.شاید یہ لوگ ماتم سے پہلے زخم جلد زائل کرنے والی کوئی دوا استعمال کرتے ہیں..جیسا کہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے منقول ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    دس محرم کی رات کو جب چاند پوری طرح چمک رہا تھا مجھے ٹیکسٹ پیغام موصول ہوا کہ چاند پہ یاحسین لکھا گیا ہے.باالکل واضح نظر آرہا ہے..چاند میرے سامنے تھا اس پہ وہی نقوش نمایاں تھے جو ہمیشہ ہوتے ہیں..لیکن تصوراتی آنکھ سے جو سوچتے ہیں ویسا دکھائ دینے لگتا ہے..اسماعیلیوں کو آغا خان کا عکس چاند میں نظر آتا ہے جو ان کا امام الحاضر والموجود کہلاتا ہے..اندھی عقیدت بھی عجب چیز ہوتی یے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    حيرانى اس بات پر هے كہ اكيسويں صدى ميں هونے كے باوجود يہ لوگ جاہل ره گئے ہيں ـ بهئى چاند پر تو بنجر بيابان پہاڑ اور گڑهے ہيں جو زمين سے نظر آتے ہيں اور لوگوں نے انهيں اپنے من پسند تخيلات ميں ڈهال كر مذہبى عقيده بنا چهوڑا ہے ـ خير اب تو سوشل ميڈيا پر خصوصى طور پر فوٹو شاپ كى تصاوير كى بهى بهرمار هو گئى ہے اور چاند كے علاوه سورج اور ديگر اجرام ِفلكى بهى اس مقصد كے ليے استعمال هو رهے هيں اور آخر ميں لكها ملتا هے كہ يہ منظر ديكھ كر اتنے عيسائى يہودى تائب هو كر مسلمان هو گئے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں