اُسکی پھٹی ہوئی پینٹ کیطرف دیکھا اور میری آنکھوں میں آنسو آ گئے

ابو حسن نے 'لطائف' میں ‏جنوری 29, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    میں نے اُس کی پھٹی ہوئی پینٹ کی طرف دیکھا اور میری آنکھوں میں آنسو آ گئے !!!

    پچھلے دنوں جب شدید بارش ہوئی تو دفتر سے واپسی پر مجھے فکر لاحق ہو گئی کہ کہیں میری گاڑی کشتی میں نہ تبدیل ہو جائے۔ اچانک ذہن میں آیا کہ گاڑی دفتر میں ہی کھڑی کر دیتا ہوں اور خود آن لائن ٹیکسی پر چلا جاتا ہوں۔ دو دن پہلے ہی میں نے ثمریز سے آن لائن ٹیکسی منگوانے کا طریقہ سیکھا تھا۔

    موبائل نکالا اور ٹیکسی کے لیے آرڈر کیا۔ دس منٹ بعد ایک گاڑی قریب آ کر رک گئی۔ میں نے موبائل سے گاڑی کا نمبر چیک کیا‘ ڈرائیور کی شکل دیکھی‘ نام پوچھا اور اطمینان سے بیٹھ گیا

    گاڑی نئے ماڈل کی تھی اور کافی آرام دہ، اے سی بہت شاندار کولنگ کر رہا تھا، ڈرائیور ایک نوجوان لڑکا تھا‘ عمر یہی کوئی ستائیس اٹھائیس سال ہو گی۔

    گاڑی مین روڈ پر آئی تو میری نظر اچانک اُس کی پینٹ پر پڑی جو جگہ جگہ سے پھٹی ہوئی تھی،

    میری آنکھوں میں آنسو آ گئے
    میں سمجھ گیا کہ حالات سے تنگ یہ نوجوان مجبوراً کسی اور کی ٹیکسی چلانے پر مجبور ہے

    مجھے یہ بھی سمجھ آ گئی کہ رات کو یہ ٹیکسی چلاتا ہو گا اور صبح یونیورسٹی جاتا ہو گا۔ اس کی ایک بیمار ماں اور اپاہج باپ بھی ہو گا‘ سر پر دو بہنوں کی شادی کا بوجھ بھی ہو گا‘ اسی لیے بیچارا نئی پینٹ تک نہیں لے سکتا

    میں نے اپنی شرٹ کی آستین سے آنسو پونچھے اور بھرائی ہوئی آواز میں پوچھا ''بیٹا! ایک بات کہوں‘ برا تو نہیں منائو گے؟

    اس نے چونک کر مجھے آنسو صاف کرتے ہوئے دیکھا اور جلدی سے بولا ''پلیز اب یہ نہ کہئے گا کہ آپ کے پاس کرایہ نہیں"

    میں سٹپٹا گیا ''نہیں نہیں بیٹا، یہ میں نے کب کہا ہے؟ میں اپنی نہیں تمہاری مدد کرنا چاہتا ہوں
    میری مدد؟ کیوں؟

    بس میرا دل کر رہا ہے، ایسا کرو جب تم مجھے ڈراپ کرکے جانے لگو تو جینز کی پینٹ لیتے جانا‘ میں نے زیادہ نہیں پہنی‘ چھ ماہ پہلے پانچ ہزار کی لی تھی

    میری بات سنتے ہی اس کا چہرہ لال ہو گیا، چلا کر بولا "میں کیوں لوں آپ کی پینٹ؟"

    میں سمجھ گیا کہ بچہ انا پرست ہے، تسلی دی ''بیٹا! میں تمہاری خود داری کی قدر کرتا ہوں لیکن تمہیں پینٹ لینا ہی ہو گی‘ کسی کی اتنی اچھی گاڑی میں یہ پھٹی ہوئی پینٹ پہن کر بیٹھنا اچھا نہیں لگتا

    اس نے زور سے گاڑی کو بریک لگائے اور دانت پیستے ہوئے بولا ''اوئے... یہ میری اپنی گاڑی ہے اور میں شوق سے فارغ وقت میں اسے بطور ٹیکسی چلاتا ہوں

    اور جس پینٹ کو تم پھٹی ہوئی کہہ رہے ہو؟ وہ آج کل کا فیشن ہے
    یہ پھٹی ہوئی پینٹ دس ہزار کی ہے

    میں یکدم سہم گیا اور گھر کے باہر پہنچتے ہی "نیواں نیواں" ہو کے اندر چلا گیا۔

    ( گل نوخیز )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  2. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    118
    شائد اس فیشن کو گزرے عرصہ ہوگیا ہے.

    یا ابھی بھی یہ فیشن ابھرتی رہتی ہے.
     
  3. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415

    ابھی یہ فیشن لڑکوں اور لڑکیوں میں تقریبا مساوی چل رہا ہے
     
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    عجیب فیشن ہے پھٹی ہوئی پینٹ ثابت پینٹ سے مہنگی ملتی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تو کیچڑ سے لتھڑی جینز کی پینٹ بھی مارکیٹ میں آئی تھی۔
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    15 سے 20 برس پہلے ایک ڈاکومینٹری دیکھی تھی "بی بی سی " کی جیکٹوں پر ،ایک بڑے ہال میں جیکٹس لٹکائی ہوئی تھیں اور انکو گروپ کی شکل دی ہوئی تھی ،پھر ان پر مختلف قسم کے اسلحہ سے فائرنگ کی گئی اور پھر یہی سوراخوں والی جیکٹس مارکیٹ میں بڑی دکانوں پر دی جاتی سیل کیلئے اور ان پر لکھا ہوتا کہ کس اسلحہ کے اس پر فائر ہوئے ہیں اور یہ جیکٹس 1000ڈالر سے 3000 ڈالر تک کی قیمت میں بیچی جاتی ،تقریبا 15 برس پہلے اور یہ فیشن تھا
     
    Last edited: ‏اپریل 21, 2020
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  6. حبیب صادق

    حبیب صادق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 15, 2013
    پیغامات:
    41
    بہت عمدہ :LOL:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں