شامی حکومت کی بربريت جاری

Fawad نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏مارچ 15, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    فروری 24 اور 28 کے دوران شمال مشرقی شام کے ہمائم ائر فيلڈ سے روسی جنگی طيارے نے روزانہ 20 کے قريب پروازيں کيں اور مشرقی گھوٹا اور دمشق پر فضائ بمباری کی مہم جاری رکھی۔

    امريکہ مشرقی گھوٹا کے مکينوں کے خلاف روس اور ايران کے تعاون سے اسد حکومت کی جاری فوجی بربريت کی شديد مذمت کرتا ہے۔ مشرقی گھوٹا ميں عام شہريوں اور طبی سہوليات کی فراہمی سے متعلق عمارات پر اسد حکومت کے حاميوں کی خونی مہم جوئ فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔

    اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2401 جس کے تحت پورے شام ميں 30 دنوں کے ليے ہر قسم کی جارحيت کو روکنے کا مطالبہ کيا گيا تھا، روس کی جانب سے پہلے بار بار تاخيری حربے استعمال کيے گۓ اور اب اس قرارداد کی شقوں کو سرے سے ہی مسترد کر ديا گيا ہے اور انسداد دہشت گردی کے جھوٹے دعوے کی آڑ ميں بے گناہ شہريوں کو ہلاک کيا جا رہا ہے۔ سال 2016 ميں ايليپو ميں ہزاروں شہريوں کو ہلاک کرنے کے ليے روس اور شامی حکومت کی جانب سے جھوٹ اور بلاتفريق جارحيت کے استعمال کے يہی ہتھکنڈے استعمال کيے گۓ تھے۔

    اسد حکومت کی جانب سے کيميائ ہتھياروں کا مسلسل استعمال مہذب دنيا کے ليے ہرگز قابل قبول نہيں ہے۔ اسد حکومت اور ماسکو اور تہران ميں موجود اس کے حمايتيوں پر لازم ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2401 کی پابندی کريں، مشرقی گھوٹا ميں تشدد کو روکيں اور چار لاکھ سے زائد معصوم شہريوں تک انسانی بنيادوں پر امداد کی فوری فراہمی کو يقينی بنائيں۔

    اس ميں کوئ شک نہيں کہ شام کے سرحدوں سے دور عالمی برادری کو بے انتہا تشويش اور تحفظات ہيں اور امريکہ بھی اس ميں شامل ہے۔ تاہم مشرق وسطی کے بے شمار ممالک کے اسٹريجک اتحادی اور شراکت دار کی حيثيت سے مقامی حکومتوں اور متعلقہ حکام کی مرضی و منشاء، مساوی سياسی ذمہ داری کے ادراک اور کاوشوں کے بغير امريکہ فيصلے اور حل زبردستی مسلط کرنے کی پوزيشن ميں نہيں ہے۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    حضرت گھوٹا نہیں ہے غوطہ ہے، ویسے مزے کی بات ہے کہ امریکی وفاداری میں آپ کو ایسی پوسٹس بھی لگانا پڑتی ہیں۔ یہ شامی حکومت نیٹو فورسز کی کیا لگتی ہے کہ وہاں پر صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلایا جاتا ہے کہیں پس پشت ایران سے یارانہ تو نہیں؟
     
    • متفق متفق x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    شاہ جی گھوٹا ہی تو لگ رہا ہے بے چارے غریب عام شہریوں کو دونوں جانب سے،
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    شامی شہر دوما پر کیمیائی حملہ


    ہم 7 اپریل کو شام کے شہر دوما میں ایک اور کیمیائی حملے سے متعلق پریشان کن اطلاعات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ اس مرتبہ ایسے حملے میں ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ متعدد رابطوں اور وہاں موجود طبی عملے کے افراد سے ملنے والی اطلاعات سے نشاندہی ہوتی ہے کہ اس حملے میں ممکنہ طور پر بڑا جانی نقصان ہوا اور پناہ گاہوں میں موجود خاندان بھی اس کا نشانہ بنے۔ اگر ایسی اطلاعات درست ہیں تو یہ ایک ہولناک صورتحال ہے جو عالمی برادری کی جانب سے فوری ردعمل کا تقاضا کرتی ہے۔

    امریکہ شام سمیت ہر جگہ کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والوں کے احتساب کے لیے ہرممکن کوششیں بروئے کار لا رہا ہے۔ شامی حکومت کی جانب سے اپنے ہی لوگوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں سے حملوں کے واقعات شبے سے بالاتر ہیں اور درحقیقت قریباً ایک سال قبل 4 اپریل 2017 کو بھی اسد کی افواج نے خان شیخون میں سرن گیس سے حملہ کیا تھا جس میں قریباً 100 شامی ہلاک ہوئے۔

    شامی حکومت اور اس کی پشت پناہی کرنے والوں کا احتساب اور ایسے مزید حملوں کی فوری روک تھام ہونی چاہیے۔ روس پر بھی ایسے وحشیانہ حملوں کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو اسد حکومت کی مسلسل حمایت کر رہا ہے۔ ان حملوں میں بے شمار شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور کیمیائی ہتھیاروں سے شام کے انتہائی کمزور لوگوں کا گلا گھونٹ دیا گیا۔ روس نے اپنے اتحادی شام کو تحفظ دے کر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال روکنے کے سلسلے میں ضمانتی کے طور پر اقوام متحدہ سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ روس کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق کنونشن اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2118 کے حوالے سے دھوکہ دہی کا مرتکب ہوا ہے۔ روس کی جانب سے اسد حکومت کے تحفظ اور شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال روکنے میں ناکامی سے مجموعی بحران کے حل اور کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ترجیحات بارے اس کے عہد پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے۔

    امریکہ روس سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شامی حکومت کی قطعی حمایت فوری بند کرے اور مزید وحشیانہ کیمیائی حملوں کی روک تھام کے لیے عالمی برادری سے مل کر کام کرے۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  5. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ



    "ہم نے شامی حکومت کوانسانیت کےخلاف اس کےمظالم پر ذمہ دارٹھہرا کر مستقبل میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال روکنےکيلۓ کارروائی کی "، سفير نيکی ہيلی


    https://translations.state.gov/2018...گامی/?utm_medium=email&utm_source=govdelivery

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  6. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    شائید آپ اور آپکے آقاؤں کے نزدیک سب لوگ بیوقوف ہیں ؟ یا پھر بیوقوف سمجھتے ہیں ؟

    آقاؤں کی جی حضوری میں اتنا بھی گرنا ضمیر کیلئے اچھا نہیں لیکن اگر ضمیر ہی مردہ ہوچکا ہو تو اس پرکچھ بھی کہنا بے کار ہے

     
    Last edited: ‏اپریل 17, 2018
  7. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    " اس مرتبہ ہمارے اتحادیوں اور ہم نے کڑی کارروائی کی ہے۔ ہم نے مشترکہ طور پر اسد اور اس کے قاتل معاونین کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ انہیں کیمیائی ہتھیاروں سے مزید حملے نہیں کرنے چاہئیں جن کے لیے وہ جوابدہ ہوں گے"،

    امریکی وزیردفاع جیمز

    شام کے معاملے پر امریکی وزیردفاع جیمز این میٹس کا بیان


    جیسا کہ دنیا جانتی ہے شامی عوام نے اسد حکومت کی جانب سے ظلم و زیادتی کے طویل عرصہ میں بری طرح مصائب اٹھائے ہیں۔

    سات اپریل کو اسد حکومت نے مہذب لوگوں کے اصولوں کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کا فیصلہ کیا اور خواتین، بچوں اور دیگر معصوم لوگوں کو کیمیائی ہتھیاروں سے قتل کرنے کے لیے عالمی قانون سے سنگدلانہ بے اعتنائی برتی۔ ہم اور ہمارے اتحادی ایسے مظالم کو ناقابل معافی سمجھتے ہیں۔

    ہمارے کمانڈرانچیف اور صدر کےپاس سمندرپار اہم امریکی قومی مفادات کے دفاع کے لیے آئین کے آرٹیکل 2 کے تحت فوجی طاقت استعمال کرنے کا اختیار ہے۔ شام میں بدترین شکل اختیار کرتی مصیبت کا رخ پھیرنے اور خاص طور پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اور پھیلاؤ روکنے میں امریکہ کا اہم قومی مفاد ہے۔

    گزشتہ برس عام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کے ردعمل میں اور شامی حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال روکنے کا پیغام دینے کے لیے ہم نے اس فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے یہ ہتھیار استعمال کیے گئے تھے۔

    صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہمارے اتحادیوں کے ساتھ مل کر شامی حکومت کے کیمیائی ہتھیاروں پر تحقیق، تیاری اور ان کی پیداوار کی اہلیتیں تباہ کرنے کی کارروائیوں کا حکم جاری کیا۔

    فرانس، برطانیہ اور امریکہ نے شامی کیمیائی ہتھیاروں کی تنصیبات پر حملے کی فیصلہ کن کارروائی کی۔

    یہ واضح ہے کہ اسد حکومت نے گزشتہ برس پیغام نہیں سمجھا تھا۔ اس مرتبہ ہمارے اتحادیوں اور ہم نے کڑی کارروائی کی ہے۔ ہم نے مشترکہ طور پر اسد اور اس کے قاتل معاونین کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ انہیں کیمیائی ہتھیاروں سے مزید حملے نہیں کرنے چاہئیں جن کے لیے وہ جوابدہ ہوں گے۔

    داعش کو شکست دینے کے اتحاد میں شامل 70 ممالک شام میں داعش کی شکست کے حوالے سے بدستور پرعزم ہیں۔ آج رات کیا جانے والا حملہ کسی ہدف پر، کسی بھی طرح کے حالات میں اور عالمی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال روکنے کے عالمی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

    میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ یہ حملے شامی حکومت پر کیے گئے۔ ان حملوں میں ہم نے شہریوں اور غیرملکیوں کی ہلاکتوں سے بچنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

    وقت آ گیا ہے کہ تمام مہذب ممالک متحدہ کی معاونت سے جنیوا امن عمل کی حمایت کر کے شامی خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے فوری طور پر متحد ہو جائیں۔

    ایسے کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع سے متعلق کنونشن کی مطابقت سے ہم ذمہ دار ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسد حکومت کی مذمت کریں اور کیمیائی ہتھیاروں کا دوبارہ استعمال روکنے کے لیے ہمارے مضبوط عزم کا حصہ بنیں۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  8. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    "اسدحکومت نے روس اور ایران کی بھرپورحمایت سے سلامتی کونسل کو کئی مہینوں تک دھوکہ دیا"،سفيرنيکی ہيلی

    شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق قرارداد پر ووٹ کی وضاحت

    https://translations.state.gov/2018/04/10/شام-میں-کیمیائی-ہتھیاروں-کے-استعمال-سے-2/


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  9. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    شام ميں عام شہريوں کو کيميائ گيس کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے ليے امريکہ کی جانب سے حاليہ فضائ بمباری کے بعد بعض راۓ دہندگان يہ غلط تاثر دے رہے ہيں کہ امريکی حکومت خطے ميں تشدد اور خون ريزی کی خواہش مند ہے۔


    اس الزام کا حقيقت سے کوئ تعلق نہيں ہے۔


    ياد رہے کہ شام ميں خانہ جنگی کے بعد انسانی بنيادوں پر جس ملک نے سب سے زيادہ امداد اور وسائل فراہم کیے ہيں، وہ امريکہ ہی ہے۔ شام ميں تشدد کے واقعات کے نقطہ آغاز سے اب تک بے گھر ہونے والے شہريوں اور ان کی بحالی کے ليے امريکہ کی جانب سے قريب 7۔7 بلين ڈالرز کی خطير امداد فراہم کی گئ ہے۔

    بعض راۓ دہندگان کی جانب سے تشہير کیے جانے والے غلط تاثر کے برعکس، امريکی حکومت شام ميں متاثرہ عام شہريوں تک ضروريات زندگی کی بنيادی اشياء فراہم کرنے ميں بدستور اپنا تعميری کردار ادا کررہی ہے۔

    نہتے شہريوں کی حفاظت کو يقینی بنانے کے ليے شام کی حکومت کے خلاف ليے جانے والے عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ امريکی حکومت شہری آبادی کے ليے ہنگامی بنيادوں پر ہر طرح کے وسائل بھی فراہم کر رہی ہے جن ميں کھانے پينے کا سامان، خيمے، پينے کا صاف پانی، فوری طبی سہوليات اور ديگر سازوسامان شامل ہے جن سے شام کے اندر متاثرہ 1۔13 ملين شہری مستفيد ہو رہے ہيں۔ اس کے علاوہ شام سے ہجرت کرنے والے قريب 6۔5 ملين شہری جو خطے کے مختلف علاقوں ميں پناہ ليے ہوۓ ہيں، ان کو بھی ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

    امريکی صدر نے قومی سلامتی سے متعلق اپنی پاليسی وضع کرتے ہوۓ يہ واضح کيا تھا کہ امريکی حکومت يہ سمجھتی ہے کہ خانہ جنگی کے نتيجے ميں بے گھر ہونے والے پناہ گزينوں کو ان کے آبائ علاقوں کے قريب مدد فراہم کی جانی چاہيے يہاں تک کہ وہ حفاظت کے ساتھ واپس اپنے گھروں کو جاسکيں۔

    خطے ميں قريب 6۔5 ملين شامی پناہ گزينوں تک ہر ممکن امداد کی فراہمی ہمارے اس عزم اور ارادے کو واضح کرتی ہے کہ ہم خطے ميں امن اور استحکام کی بحالی کے خواہ ہيں۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  10. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    امريکہ کی جانب سے جنگ سے متاثرہ شامی شہريوں کی انسانی بنيادوں پر اعانت

    شام کے شہريوں کی انسانی ہمدردی کی بنياد پر سال 2019-2020 کے ليے مرتب کيے گۓ "ريجنل ريفيوجی اينڈ ريزيلينس پلان" کے تحت امريکی حکومت کی جانب سے حال ہی ميں 397 ملين ڈالرز کی امداد کا اعلان کيا گيا ہے۔

    شام ميں خانہ جنگی کے آغاز سے امريکہ کی جانب سے انسانی بنيادوں پر دی جانے والی کل امداد 5۔9 بلين ڈالرز سے تجاوز کر گئ ہے۔ يہ امداد شام اور خطے ميں تنازعے سے متاثرہ عام شہريوں کو زندگی کی بنيادی سہوليات فراہم کرنے کے ضمن ميں امريکہ کے مصمم ارادے کو ظاہر کرتی ہے۔

    امريکی حکومت خوراک کی فوری ضروريات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ، عارضی رہائش، صحت و صفائ، علاج، تعليم اور بحالی کے ضمن ميں شام کے اندر بارہ ملين شہريوں کے ساتھ ساتھ خطے ميں پانچ اعشاريہ سات ملين مہاجرين کو بھی مدد فراہم کر رہی ہے۔ اسی امداد کا کچھ حصہ لبنان، جارڈن، ترکی، عراق اور مصر ميں پناہ لينے والے شامی مہاجرين کو مدد فراہم کرنے والی مقامی آباديوں کی اعانت پر بھی صرف کيا جا رہا ہے۔

    امريکہ، اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2449 کے عين مطابق شام ميں متاثرہ عام لوگوں تک انسانی بنيادوں پر فوری اور محفوظ رسائ کی اپيل کرتا ہے۔ امريکہ بے گھر ہونے والے تمام افراد کی آزادانہ نقل و حرکت اور مہاجرين کی محفوظ، باعزت اور رضاکارانہ واپسی کے ليے جبر سے عاری عمل کی مکمل حمايت کرتا ہے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  11. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    شام ميں سفيد ہلمٹ والے امدادی کارکنوں کی انسانی جانوں کو بچانے کے ليے کليدی کاوشوں کو جاری رکھنے ميں مدد دينے کے ليے امريکی حکومت پانچ ملين ڈالرز کی امداد دينے کا ارادہ رکھتی ہے۔ علاوہ ازيں اقوام متحدہ کے زير نگرانی "انٹرنيشنل، امپارشل اينڈ انڈيپنڈنٹ ميکنزم (آئ آئ آئ ايم)" بھی اس امداد کا حصہ ہے جس کا کام مارچ 2011 سے شام ميں عالمی قوانين کے تحت بيان کردہ سنگين جرائم ميں ملوث افراد کی تفتيش کر کے انھيں انصاف کے کٹہرے ميں لانا ہے۔

    https://iiim.un.org/mandate/

    امريکی حکومت کی جانب سے گزشتہ برس سفيد ہلمٹ والے امدادی کارکنوں اور آئ آئ آئ ايم کو دی جانے والی امداد اور حاليہ امداد اس حقيقت کی آئينہ دار ہے کہ امريکی حکومت شام ميں انصاف اور احتساب کے ليے جاری کاوشوں کی مکمل حمايت کرتی ہے۔

    امريکی حکومت سفيد ہلمٹ والے امدادی کارکنوں کی مکمل حمايت کرتی ہے۔ شام ميں جاری تنازعے کے آغاز سے اب تک ان کارکنوں نے 114000 ہزار سے زيادہ انسانی جانوں کو محفوظ کيا ہے جن ميں اسد حکومت کی جانب سے کيميائ ہتھياروں کے استعمال کے بعد متاثرين بھی شامل تھے۔ دو ہزار آٹھ سو رضاکاروں سے زائد يہ تنظيم ان تمام علاقوں ميں شہريوں کو ہنگامی بنيادوں پر امداد فراہم کرتی ہے جہاں اسد حکومت کا کنٹرول نہيں ہے۔

    کسی بھی متاثرہ علاقے ميں مدد کے ليے سب سے پہلے پہنچنے والے يہ جان باز دنيا کا مشکل ترين کام سرانجام دے رہے ہيں۔ ايک جنگ زدہ علاقے ميں انسانوں کے ليے انتہائ مشکل حالات ميں اپنی کاوشيں کرنے کے علاوہ ان امدادی کارکنوں کو شام کی حکومت اور روس کی کاروائيوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جو دانستہ سفيد ہلمٹ کے مراکز اور رضاکاروں پر حملے کرتے ہيں ۔ سال 2013 سے اب تک سفيد ہلمٹ کے 250 سے زائد امدادی کارکن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بيٹھے ہيں۔ اسی طرح قريب 60 سے زائد مراکز شامی حکومت اور روس کی کاروائيوں کا نشانہ بنے ہيں۔ ان تمام خطرات کے باوجود سفيد ہلمٹ والے امدادی کارکن خالص انسانی اصولوں کو ملحوظ رکھتے ہوۓ يہ کاوشيں کرتے ہيں اور انھی کاوشوں کی بدولت وہ دنيا بھر ميں اور شام ميں جرات کی علامت بن چکے ہيں۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں