حماقت اور اسکے شکار

ابو حسن نے 'طنز و مزاح' میں ‏جنوری 31, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    صرف ٹوکا، اس پر حد نافذ نہیں ہوئی؟
     
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    یہ ویڈیو دیکھیں اور وہ واقعہ پڑھیں، دونوں میں کیا فرق ہے؟

     
  3. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    شاہ جی ویڈو واضح خباثت ریکارڈ کرنے کیلئے بنائی گئی ہے اس میں شعائر اسلام کا مذاق اڑایا گیا ہے اور اب میں اس بات کو لے کر بیٹھ جاؤں کہ آپ نے ویڈیو کیوں شئیر کی ہے ؟ تو یہ غیر مناسب ہے
    ،
    اور مصنف رحم اللہ نے اسکو نقل کیا ہے اپنی کتاب میں نہ کہ میں نے اپنے سے انکے ساتھ منسوب کردیا اور میرا مقصد اسکو ہنسی مذاق کیلئے پوسٹ کرنا نہ تھا ،اور اگر آپکو یہ غیر مناسب لگتی ہے تو اسکو مسخ کردیں
     
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ابو حسن بھائی آپ نے طنز و مزاح والے سیکشن میں یہ موضوع پوسٹ کیا ہے، اس لئے اعتراض تو بنتا ہے اور ابن جوزی رحمہ اللہ نے کتاب میں شیئر کیا تو اس کی کیا وجہ ہے وہ بھی جاننی چاہئے۔ کیونکہ ایسا واقعہ ایک عام مسلمان کے سامنے ہو تو اسے اچھا نہیں لگے گا اور ایک عالم کا تو فرض ہے کہ ایسے فتنے کو شروع ہونے سے پہلے ہی دبا دے۔
     
  5. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    یہ کتاب اسی سیکشن میں ہے تو اسکی کے ذیل میں لکھا

    مصنف رحم اللہ نے اسکی وجہ بیان کی ہوتی تووہ بھی میں ضرور لکھتا ان شاءاللہ
     
  6. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415

    ایک شخص نے کہا کہ!

    میں نے ایک مؤذن کو دیکھا کہ اُس نے آذان دی اور فوراً دوڑا

    میں نے کہا کہاں جارہے ہو ؟

    اُس نے کہا میں چاہتا ہوں کہ!

    مجھے معلوم ہوجائے کہ میری آواز کہاں تک جاتی ہے ؟
     
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  7. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415

    ایک اعرابی ( دیہاتی ) نے کسی امام کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی

    اسے بہت جلدی تھی کہیں جانا تھا مگر امام نے " سورۃ البقرۃ " شروع کردی تو دیر ہوگئی اور پہنچنے کا وقت نکل گیا

    دوسرے دن یہ جلدی جلدی مسجد پہنچ گیا

    امام نے " سورۃ الفیل " شروع کی تو


    اس نے نماز توڑ دی اور یہ کہتا ہوا واپس چلا گیا

    " أمس قرأت البقرة فلم تفرغ إلى نصف النهار، واليوم تقرأ الفيل ما أظنك تفرغ منها إلى نصف الليل"

    کل تونے " گائے " (سورت بقرہ) پڑھی تھی تو آدھے دن میں فارغ ہوا تھا اور آج " ہاتھی "(سورت الفیل) پڑھ رہا ہے تو شائید آدھی رات کو فارغ ہوگا
     
  8. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    فجر کے اذان سے لیکر سورج نکلنے تک تقریباً ایک گھنٹہ پچیسن منٹ کا ٹائم ہوتا ہے کیا اس دوران، اذان، سنت کی ادائیگی، اقامت کو ملا کر سورۃ بقرۃ کی مکمل ادائیگی ممکن ہے؟ اس لطیفے میں تو اعرابی کے ساتھ ساتھ امام بھی حماقت کا شکار لگتا ہے۔
     
  9. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    شاہ جی آپ الفاظ پر شائید کم ہی دھیان دے رہے ہیں

    امام نے " سورۃ البقرۃ " شروع کردی تو دیر ہوگئی

    اس پورے قصہ میں کہاں لکھا ہے کہ امام نے مکمل سورۃ تلاوت کی ؟


    آپ کیلئے ایک مثال نقل کررہا ہوں

    ویسے تو لغت میں یہ کہنا جائز ہے کہ جب کوئي شخص کسی مہینہ میں اکثر ایام روزے رکھے تو کہا جاتا ہےکہ اس نے مکمل مہینہ کےروزے رکھے

    نَقَلَ التِّرْمِذِيُّ عَنْ اِبْن الْمُبَارَك أَنَّهُ قَالَ : جَائِزٌ فِي كَلام الْعَرَب إِذَا صَامَ أَكْثَرَ الشَّهْرِ أَنْ يَقُولَ صَامَ الشَّهْرَ كُلَّهُ

    امام ترمذی رحمہ اللہ تعالی نے ابن مبارک رحمہ اللہ تعالی سے نقل کیا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ

    کلام عرب میں یہ جائز ہے کہ جب کوئي مہینہ کے اکثر ایام روزے رکھے تو یہ کہا جائے کہ اس نے پورا مہینہ روزہ رکھے


    اور ہوسکتا ہے اسی تناظر میں کہا گیا ہو کہ

    کل تونے " گائے " (سورت بقرہ) پڑھی تھی تو آدھے دن میں فارغ ہوا تھا


    مصنف رحم اللہ آپ سے زیادہ ان باتوں کا علم رکھنے والے تھے اور مجھے نہیں لگتا کہ انہوں نے دوسروں کی دل لگی کیلئے "مزاح کے قصے گھڑے ہوں " جو حقیقت ان تک پہنچی انہوں نے اسے ذکر کیا

    واللہ اعلم
     
    Last edited: ‏اپریل 30, 2018
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    یہاں:

    کل تونے " گائے " (سورت بقرہ) پڑھی تھی تو آدھے دن میں فارغ ہوا تھا

    یہ میرے لئے بالکل نئی بات نہیں کہ کثرت کو بطور کامل لیا جاتا ہے۔


    میں نے تو یہ نہیں کہا اور نہ سوچ سکتا ہوں، البتہ امام علیہ رحمہ تک جس سند سے پہنچے اس کی صحت آپ بہتر جانتے ہوں گے۔ یا امام رحمہ اللہ نے انہیں صحیح قرار دیا ہو یا اس پر امت کا اجماع ہو چکا ہو تو یہ بات میرے علم میں نہیں۔ ویسے امام کی بات کی تردید نہیں بلکہ توجیہ ہی کر رہا تھا کہ اعرابی سے زیادہ وہ امام احمق تھا جسے بلاوجہ طویل قرات کرنے کا حکم ہی نہیں معلوم!
     
    Last edited: ‏مئی 1, 2018
  11. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    میں آپکی اس بات سے متفق ہوں

    سند کے بارے تو محققین ہی بہتر بتاسکتے ہیں

    نہ تو یہ مسائل یا اصول فقہ کی بات ہے جس پر یہ کہا جائے کہ امت کا اجماع ہوچکا یا نہیں ؟
     
  12. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    تو بھائی بات کو ہلکے پھکے انداز میں ہی لیا کریں، جب ہم تقلید کا رد کرتے ہین تو ہلکا سا ان لطائف کو ٹیسٹ کر لینے میں کیا حرج ہے۔
     
  13. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    بات ہلکے پھلکے انداز میں نہ لی ہوتی تو پوسٹ ہی کیوں کرتا ؟

    الحمدللہ برادرانہ ماحول میں ہی پوسٹ کرتا ہوں

    اور آپ بھی بات ہلکے پھلکے انداز میں ہی لیا کریں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں