وزیر مملکت برائے داخلہ کا مضحکہ خیز بیان

عائشہ نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏دسمبر 19, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پاکستان میں کوئی اور تبدیلی آئی ہے یا نہیں آئی نہیں حکومت کے وزرا آئے دن مزحکہ خیز بیانات دے کر اپنی 'انتہائی قابلیت' کا ناقابل تردید ثبوت دیتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ایک گپ لگائی کہ اسلام آباد کی 75% طالبات آئس کا نشہ کرتی ہیں۔ یعنی سادہ لفظوں میں میری ہر چار میں سے تین طالبات آئس جیسا مہنگا نشہ خریدنے کی نہ صرف استطاعت رکھتی ہیں بلکہ کرتی بھی ہیں۔ مجھے ان سب کے معصوم چہرے یاد آ رہے ہیں جو بے چاری دن رات پریزنٹیشنز، اسائنمنٹس اور امتحان کی تیاری میں مگن ہیں اور یہاں ذرائع ابلاغ پر ایک وزیر ان کے بارے میں سنسنی پھیلا رہا ہے۔ اس جماعت کو ابھی تک یقین نہیں آیا کہ وہ اب کنٹینر پر نہیں تخت اقتدار پر ہے۔ پتہ نہیں نشے میں بیان دے کر معصوم بچوں کے بارے میں والدین کو مشکوک کرنے پر کوئی سزاہوتی ہے یا نہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    پتہ نہیں انہیں ایسی ‏‎غلط اور بے بنیاد معلومات کون دیتا ہے۔ ایسے گمراہ کن بیان پر یقینا ان سے باز پرس ہونی چاہیے۔ بلکہ طالبات اور اساتذہ کو ان پر کیس کرنا چاہیے
     
    • متفق متفق x 1
  3. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    118
    ایسے سیاسی بیانات کو اس کے بڑھوتری اور خطرہ بیان کرنے کا غیر حسابی اور قیاسی انداز سمجھا جائے تو زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا۔

    ویسے یہ نئی نئی خطرناک چیزیں جس انداز سے پروان چڑھی ہیں اس کے بارے میں بات کرکے اسے کم کرنے کی جتن کرنا سیاسی بیان بازی سے اہم ہوتی ہیں۔

    کتنے ہی خاندان دنیا بھر میں دونوں جنس کے نوجوانوں کی ایسے نشہ آور چیزوں کی وجہ سے کرب و المناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

    اللہ ہم سب اور ہم سب کے خاندانوں کو ایسے چیزوں سے بچائے۔ آمین۔
     
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بھائ درو‏غ گوئ کی کوئ حد ہوتی ہے۔ بات کسی اور انداز سے بھی کی جاسکتی تھی۔ 75 فیصد کی فگر دینے کی سنگینی کا اندازہ کرلیں۔ کہ ہر چار میں سے تین لڑکیاں اس نشہ کی لت میں مبتلا ہیں۔
     
    • متفق متفق x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کی تعداد پہلے ہی کم ہے اوپر سے ایسی بے بنیاد باتیں کرنے والے مزید نفرت پھیلا کر ان بچیوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں ایسی باتوں کا کیا اثر ہوتا ہے صرف وہی خواتین اور لڑکیاں جان سکتی ہیں جو روز اس گندے معاشرے میں زندگی کی جدو جہد میں حصہ لینے کو گھر سے باہر نکلتی ہیں۔ اگر کوئی شاعرانہ مبالغہ آرائی والا بیان ہوتا تو نظر انداز کیا جا سکتا تھا، لیکن یہاں تو اعدادوشمار دے کر بہت وثوق سے گپ ماری گئی۔ جھوٹ بولنے اور خود سے اعدادوشمار گھڑنے کی عادت پڑی ہو تو انسان یوں ہی فراٹے سے جھوٹ بولتا جاتا ہے۔
    جو لوگ منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے سنجیدہ جدو جہد کر رہے ہیں وہ بھی چیخ پڑے ہیں کہ اس بیان کا صرف نقصان ہوا ہے اور والدین اور اساتذہ کی مشکلات میں اضافے کے سوا کوئی خدمت نہیں ہوئی۔
     
    Last edited: ‏دسمبر 20, 2018
    • متفق متفق x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    کنٹینر والے تخت اقتدار پر لائے گئے ہیں. غلطیاں تو ہوں گی. جو آئس جیسا مہنگا نشہ کرنے کی استطاعت رکھتا ہے. ان میں بھی پچیس فیصد سے زیادہ لڑکیاں یا لڑکے عادی نہیں ہوں گے.
     
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت پتے کی بات کی ہے۔ یعنی جو کنٹینر کے بغیر برسر اقتدار آنے وہ غلطیوں سے مبرا تھے۔
    آج شیریں مزاری نے بھی عزیر داخلہ کے بیان کو غلط اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شیریں صاحبہ دوسرے وزیروں کے بیانوں پر بیان دینے کی وزیر ہیں، معلوم نہیں پروفیسر کی ہتھکڑی لگی میت پر وزیرانسانی حقوق کیا فرمائیں گی۔
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جی ،ابن آدم غلطی کرتا ہے. غلطیاں نہیں کرتا. وزراء کی ہر دوسرے دن بعد غیر ذمہ دارانہ گپ کنٹینر کے اثر کو ظاہر کرتی ہے
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت خوب! یعنی ابن آدم ایک غلطی کے بعد دوسری غلطی نہیں کرتا۔ اور ایک سے زیادہ غلطیان کرنا صرف ان کنٹینر والوں کا خاصہ ہے۔
     
  11. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    118
    اس بری خبر کی گونج پاکستان سے باہر کی دنیا میں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ اور وہ بھی بمطابق بی بی سی کے عام روش یعنی "مغربی تڑکے" کے ساتھ ۔

    اور یقینا اس خبر سے گمراہی بڑھانے کی کوشش کے ساتھ خبر کو جانچنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

    اللہ ہم سب کو حرام سے بچائے۔ آمین۔

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46644220
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    پچھتر فی صد بہت زیادہ مبالغہ ہے کچھ کم رکھنا چاہیے..یہ نشہ آئیس پتہ نہیں کیا چیز ہے.ہمارے معصوم بچے بھی یہ خبر سن کر جیک کرنے کے متمنی نظر آتے ہیں...اس کا سد باب کرنے کے بجائے تشہیری مہم سی چلا دی گئ ہے.
    میرا خیال ہے اس پچھتر فیصد میں مالدار طبقہ اور ممی ڈیڈی طبقہ ہی مراد ہوگا.متوسط اور غریب طبقہ تو سیگریٹ اور نسوار بھی چھوڑ رہا ہے آہستہ آہستہ..
    گناہ ٹیکس کے نفاذ کے بعد تو جواز بھی کچھ کچھ بنے گا..ٹیکس دو اور گناہ کرو ورنہ نہیں..بہرحال عالمی استعمار کا یہ پلان بہت خطرناک لگ رہا ہے .پڑھی لکھی مائیں ایک بہترین قوم تیار کرتی ہیں تو نشہ کی عادی مائیں کیا گل کھلا سکتی ہیں..نشئ قوم !!
    گویا وزیر موصوف یہ باور کروانے کی کوشش میں ہیں کہ مسقبل میں ہم ایک نشئ قوم بننے جا رہے ہیں..
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں