ماموں کا بیٹا کامران ؟

ابو حسن نے 'طنز و مزاح' میں ‏فروری 20, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    فیس بک پر گردش کرتی ایک پوسٹ

    میرے ماموں کا بیٹا کامران

    حیرانگی کی بات ہے کہ اتنے سارے کامران سعودی جیلوں میں بند تھے؟ کہ شرطے بھی پریشان ؟


    اور سب کامران بھی پریشان ؟ شرطہ ایک کو آواز دیتا " یا کامران " اور سبھی بیک وقت جواب دیتے " نعم ، نعم ، نعم ، نعم ، نعم ، نعم ، نعم ، نعم ، نعم ، نعم ، نعم ، نعم ، نعم ، نعم ، نعم ، نعم ، نعم ، نعم ، نعم ، نعم " ؟

    اور سب کے مامووں نے اپنے " بیٹوں کا نام بھی کامران" رکھا

    اسکو کہتے ہیں "حسن اتفاق " ؟

    مبالغہ آرائی کی بھی کوئی حد نہیں

    اب تو ہر طرف سدائے " کامران " ہے;)


    وزیراعظم صاحب نے سعودیہ کی جیلوں میں بند "پاکستانی قیدیوں" کیلئے جو بہت عمدہ کام کیا اس پر انہی کی پارٹی کے کچھ لوگ اپنی بیوقوفی کی وجہ سے مٹی ڈال رہے ہیں
     
    Last edited: ‏فروری 21, 2019
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
    • دلچسپ دلچسپ x 2
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہہہہہ
    یہ حسن اتفاق نہیں اور نہ انہی کی پارٹی کی بیوقوفی بلکہ یہ کھوتا بریانی کھانے والے پٹواریوں کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا کہ کس طرح ولی عھد کے کامیاب دورے کو سبوتاژ کرتے ہوئے قوم کو ماموں بنایا جائے، ورنہ جو کامیابی اس دورے میں اور پھر اس کے بعد انڈیا کو جواب دیتے ہوئے عمران خان نے سمیٹی وہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کبھی سوچ بھی نہیں سکتی۔ پہلے شہزادے کے ڈرائیور، پھر یہ سارے معاہدے ہمارے دور کے اور پھر نہ جانے کیا کیا سٹنٹس چھوڑے گئے لیکن سب کی ناکامی کے بعد کامران آ گیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور چھا گیا !
     
    Last edited: ‏فروری 21, 2019
    • متفق متفق x 2
    • غیر متفق غیر متفق x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    سارے ہی ماموں بنے ہیں.
    سعودی شرطہ کبھی بھی"یا کامران" سے آواز نہیں دیتا. کیونکہ یہ کسی کے ماموں نہیں ہوتے : )
     
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    سنا ہے کہ پٹواریوں کے عظیم لیڈر کا بیان "ممبئی حملے ہم نے کروائے" کو بھارتی وکیل نے عالمی عدالت انصاف میں اپنے حق میں بطور ثبوت پیش کیا!

    جواب میں پاکستانی وکیل نے بتایا کہ ہماری اعلی عدالت اسے جھوٹا اور بد دیانت قرار دے چکی ہے اس لئے اس کی گواہی قابل قبول نہیں ہو سکتی!!!
     
    Last edited: ‏فروری 21, 2019
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سیاسی بحث میں جب گالیاں در آئیں تو سمجھ جائیں کنٹینرز والے ہیں۔
    کامیابیاں سمیٹنے کی گپ مارنے والے اکثر بیرون ملک بیٹھے ہیں ورنہ ہم اس وقت پاکستان میں ہیں سٹریٹ کرائمز زوروں پر ہیں، موجودگی حکومت کے اخراجات پچھلی حکومتوں سےکئی فی صد زیادہ ہیں کہ انہیں خود بھی پتہ ہے چاردن کی چاندنی ہے جو کسوٹنا ہے کھسوٹ لو۔ ہم باہر سے بیٹھ کر پاکستان میں انقلاب نہیں لا رہے بلکہ رنگیلا شاہ کے اقتدار کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور ہمیں پتہ ہے کہ اسلام آباد میں بجلی کی آنکھ مچولی یوں ہو رہی ہے جیسے پنجاب کا کوئی دور دراز کا قصبہ، الیکٹرانکس کے لالے پڑے ہیں۔
    جتنے ماموں کے بیٹے چھڑانے کا دعویٰ کنٹینر والوں کو ہے اتنے قیدی انڈیا کے بھی چھوڑے گئے ہیں لیکن کنٹینر والے اس دورے کی کامیابیاں سمیٹنے میں اتنے مشغول ہے کہ انہیں پتہ ہی نہیں کہ وہاں جاکر سعودی ولی عہد نے کیا کیا۔ یہاں جن منصوبوں میں 20 ارب کی سرمایہ کاری ہوئی ہے ان میں مسلم لیگ کے زمانے میں شروع کیے گئے بجلی کے دو بڑے منصوبوں کے اندر بھاری سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ جب کہ کرپشن کا شور مچانے والے وزیراعظم کے سامنے سعودی ولی عہد نے گزشتہ دور حکومت میں پاکستان کی جی ڈی پی کی تعریف کی۔
    حلف کے دوسرے دن دوسو ارب کامیابی سے آئی ایم ایف کے منہ پر مارنے کی گپ چھوڑنے والے آج کل دورے کی کامیابیوں کی گپ چلا رہے ہیں۔
     
    Last edited: ‏فروری 22, 2019
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جن لوگوں کو دلائل بھارتی وکیل فراہم کرتا ہو ان کی مفلسی قابل دید ہے۔
    تین مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم نے پاکستان کو ایٹمی کلب میں شامل کروایا تاریخ اسے اس کی جگہ دے چکی۔
    باقیات پرویز کے لائے ہوئے کوکین زدہ کپتان اور اس کے حامیوں کی باتوں سے تاریخ عالم کو فرق نہیں پڑتا۔
     
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    گھر کے اندر ہر کوئی روکھی سوکھی کھا کر گزارہ کرتا ہے، قوم کی عزت باہر والوں کے سامنے بہتر بنانا اور اسے قائم رکھنا ہی اصل کام ہے پر پٹواری کیا سمجھیں ایسی عزت کو ان کا لیڈر تو جیل کی لیٹرینیں صاف کرنے میں لگا ہوا ہے ۔۔۔۔۔
     
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  8. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    رفی بھائی وزیر اعظم کی اپنے شہریوں کی رہائی پر پہلی کوشش جسے دیکھ کر سب کو اپنے قیدیوں کی رہائی کا موقع مل گیا اب مصر بھی

    "شرم الشیخ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
    سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ہفتے کے روز شرم الشیخ میں ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ شاہ سلمان نے اس موقع پر سعودی عرب کی جیلوں میں قید یا زیر حراست لاتعداد مصری شہریوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔"

    ح
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جی کنعان بھائی مختلف ممالک کے بے شمار قیدی طویل عرصے سے سعودی جیلوں میں قید ہیں، لیکن آج تک کسی نے ان کے لئے آواز بلند نہیں کی، عمران خان بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئے اور انہوں نے اپنے شہریوں کے لئے انتہائی خلوص سے درخواست کی جسے دیکھتے ہوئے باقی حکمرانوں کو بھی ہمت اور حوصلہ ملا۔ اور پاکستانی عوام کا رد عمل بھی سعودی حکومت کی فراخدلی میں اضافے کا سبب بنا۔ اسطرح تمام ممالک کی قیدیوں کو عمران خان کا ممنون ہونا چاہئے لیکن وہ کیا ہے کہ "ممنون" تو صرف پٹواریوں کا ہے ۔ ۔ ۔ ۔;) جو اسے بھول کر آج "کھڑے ہو کر ۔۔۔ کھڑے ہو کر" کے لطائف بیان کر رہے ہیں۔ :LOL:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں