سچی مسکراہٹیں

ام اقصمہ نے 'لطائف' میں ‏جنوری 29, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    نیند کے قصے تو یہاں بھی بے شمار ہیں! خاص طور پر پیپر دینے کے بعد سارا نیند میں یاد آتا ہے جو پیپر میں بھی یاد نہیں آسکتا!
    ایک بار حفظ کا مقابلہ تھا اور میں حصہ نہیں لے پائی وہ ذہن پر اتنا سوار ہو گیا کہ سوتے میں ہی میں نے ٹیسٹ دے دیا! ابھی آدھی سورۃ پڑھی تھی کہ آنکھ کھل گئی۔ شام کو بہن امی کو بتا رہی تھی کہ یہ تو حفظ کمپیٹیشن میں حصہ لے آئی ہے! : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    یعنی کہ میں اپ لوڈر بن گئی :00005:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ایک واقعہ یاد آ گیا
    مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی رحمہ اللہ کا آپریشن تھا امرتسر میں۔ ہندو ڈاکٹر کلوروفارم سنگھانے لگا۔ مولانا نے پوچھا کہ اس سے کیا ہو گا۔ اس نے کہا کہ آپ کو نیند آ جائے گی۔ مولانا نے کہا کہ میں نے سونے سے پہلے کبھی سورۃ الملک کی تلاوت نہیں چھوڑی۔ مجھے وہ پڑھ لینے دو۔ ڈاکٹر نے کہا اچھا۔ لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ سورۃ الملک لمبی ہو گی۔ اس نے کلوروفارم سنگھا دیا لیکن مولانا کی زبان سورۃ الملک ختم کر کے ہی رکی۔

    یہ واقعہ علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید رحمہ اللہ نے اپنی تقریر میں بحوالہ اخبار اہل حدیث امرتسر بیان کیا جسے مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ نے اپنے مضمون میں نقل کیا تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    سبحان اللہ۔۔۔ جس چیز کے ساتھ دل و جان سے عمر گزاری ہو وہ کب بھولتی ہے۔
    لمحہ فکریہ ہے ہمارے لیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کل ڈاکٹر بلال فلپس کے ف ب سٹیٹس میں ایک نصیحت تھی کہ جب فیس بک استعمال کرنے لگیں تو بسم اللہ پڑھ لیا کریں ، اس سے نیت درست رکھنے میں مدد ملے گی ۔
    کسی معصوم نے فخریہ لکھ دیا کہ میرا تو پاسورڈ ہی بسم اللہ ہے : )
    اب آئی ٹی سیانے انہیں سمجھا رہے ہیں کہ پاسورڈ ڈسکلوز نہیں کرتے : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہہہہہہ
    جوک آف دی ایئر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میری ایک بیسٹ فرینڈ کا لیپ ٹاپ میرے لیپ ٹاپ جیسا ہی ہے ۔ میرے سامنے رکھا تھا، ہم اپنی بات کر رہے تھے ، وہ لاک ہو گیا ۔ میں نے بے خیالی میں اپنا ہی پاسورڈ ڈال دیا اور وہ اوپن ہو گیا ۔ ان کی پروفائل دیکھ کر اچانک ہم دونوں کو سمجھ آئی کہ ہوا کیا ہے ۔ ہم دونوں کا پاسورڈ بھی ایسا ہی معصوم نیک نیتی والا تھا ۔ وہ فارنر ہیں ، میں نے انہیں واقعہ سنایا کہ سابق پاکستانی بیوروکریٹ قدرت اللہ شہاب نے لکھا ہے کہ کسی میٹنگ میں جنرل یحیی پاکستانی قوم کی "دین داری" کا مذاق اڑاتے ہوئے کہنے لگا کہ ساری قوم کے بریف کیس ۷۸۶ پر کھل جاتے ہیں ۔ ہمارا بھی وہی حال ہوا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    میرے بچپن کی بات ہے کہ ایک بار میری خالہ نے مجھ سے پوچھا کہ آپ نے پراٹھا کیسا کھانا ہے؟
    میں نے جواب دیا، "پانچ پیسے کی طرح کا۔"
    اس کے بعد خالہ نے دوسری خالہ سے پوچھا جو اُن سے عمر میں چھوٹی تھیں۔ "اور آپ؟"
    جواباً خالہ نے کہا، "دس پیسے کی طرح کا"

    نوٹ: مجلس پر موجود بہنوں کو علم ہو گا کہ دس پیسے جیسا پراٹھا بنانا کتنا "آسان" ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    مجهے تو پانچ پیسے والا بنانا زیاده آسان لگتا هے تهوڑا ٹیڑها میڑها بهی هو جاے تو کسی کو پتہ نهیں چلتا
    پانچ پیسے چار کونے والے نا
     
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    نہیں جی سات کونے والا. جیسا مجھ سے بن جاتا ہے
     
  11. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    میں پھر
    اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم
    رکھ لیتا ہوں۔
    یعنی پہلے ہی پناہ مانگوں گا :00001:
     
  12. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    آپ کا پاسورڈ بھی کہیں‌ "بسم اللہ" تو نہیں :00003:
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اتنا لمبا ؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    نہیں ذرا ملتا جلتا ہے ۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہمیں پاسورڈ بدل لینا چاہیے ، سال بھر بعد ہماری ملاقات ہوئی ۔ لیپ ٹاپ پھر وہی تھے ۔ ہم کسی کام کے لیے کھول کر بیٹھے تو انہوں نے کہا تم نے پاسورڈ بدلا ؟ میں نے کہا وہ تو آپ نے بدلنا تھا ، اور ہم ہنس پڑیں ۔ بدلا اب تک نہیں ۔ اب وہ اپنے ملک سے فون کرتی ہیں تو کہتی ہیں پاسورڈ بھولو تو بتا دینا میں مدد کر دوں گی ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مجھ سے چار کونے والا مشکل سے بنتا ہے، صرف گول ہی بنتا ہے ۔ گولائی کے معاملے میں
    امی جان بھی میری روٹیوں اور پراٹھوں کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں ۔ { کیوں کہ امی مجبورا ہی میری تعریف کر سکتی ہیں ۔ }
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    چار کونے والا پراٹھا یعنی سکوائر پراٹھا میں نے پہلی بار ایف ایس سی میں اپنی پاکستان سٹڈیز کی ٹیچر سے سنا تھا! انہوں نے باقاعدہ بورڈ پر بنا کر سکھایا تھا کہ کس نوعیت کا ہوتا ہے۔ تب دو تین مرتبہ کوشش کی بنانے کی لیکن ٹھیک سے نہیں بنا پھر چھوڑ دیا۔ البتہ گول پراٹھا میں بھی فٹ بنا لیتی ہوں۔ اور اس کا طریقہ میں نے ٹی وی شو سے سیکھا تھا۔ آج تک جس کو بھی بنا کر کھلایا تعریف پائی! مزے کی بات کہ میرے ابو نے تعریف کی ورنہ وہ آپکی امی کی مانند ہماری تعریف کرنے میں خاصے کنجوس واقع ہوئے ہیں۔ : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہمیں بھی سکھائیں وہ ترکیب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    بہت خوب تھریڈ اور بہت مزے کا بھی ہے۔۔۔۔۔
    نماز عید میں دوسری رکعت میں ، رکوع میں جانے سے پہلے 4 تکبیریں ہوتی ہیں اور چوتھی تکبیر پر رکوع کیا جاتا ہے۔
    اس موقع پر میں نےکچھ لوگوں کو پہلی تکبیر پر ہی رکوع میں‌جاتے دیکھا ہے او ر جب انہیں احساس ہوتا ہے کہ باقی جماعت ابھی قیام میں‌ہی ہے اور دوسری تکبیر پر بے اختیار شرمندگی اور مسکراہٹ کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اور یوں دو رکوع کرتے ہیں

    اور مزے کی بات یہ ، کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

    ذرا نماز عیدین پر خود دیکھ لیجئے گا۔۔۔ کوئی نہ کوئی ایسا کرتا نظر آجائے گا۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جون 4, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  19. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    رمضان المبارک میں، زیادہ تر مساجد میں تراویح میں جو تلاوتِ قرآن مجید کی جاتی ہے، اسے کوشش کی جاتی ہے کہ ۲۷ ویں شب (جو زیادہ قیاس کے مطابق شبِ قدر کی جلیل القدر رات ہے) کو تکمیلِ کو پہنچایا جائے۔(یعنی ختمِ قرآن)۔
    بچپن میں ہم سب دوست اس رات کو اپنے علاقے کی تین یا چار مساجد میں باری باری جایا کرتے اور دعا میں شریک ہونے کی کوشش کرتے اور ساتھ ہی مٹھائی اور دیگر نیاز وغیرہ سے بھی لطف اندوز ہوتے تھے۔مسجد اھلحدیث میں سب سے آخر میں تراویح کا اختتام ہوا کرتا تھا اور یوں‌ہمیں وہاں جانے کا بھی خوب موقع مل جاتا تھا۔ وہاں کے امام صاحب(اللہ انہیں صحتِ کاملہ عطا فرمائے، وہ آجکل دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ آمین) جب بھی منبر پرآ کر کلام کرتے تو اکثر ہاتھوں کے مکے بناتے تھے جو زیادہ نوٹ نہیں کیا جاتا تھا۔ مگر ایک دفعہ ۲۷ویں شب کو جب ہم دعا کے انتظار میں تھے اور مولانا صاحب خطاب کرر ہے تھے:
    ابھی قار ی صاحب قرآنِ پاک کی تلاوت کریں گے اسکے بعد دعا ہوگی اور اسکے بعد (عادتاً مُکے بناتے ہوئے) آپ سب لوگوں کی اچھی قسم کی تواضع کی جائے گی۔۔
    اور اس وقت پہلی دفعہ مُکے بنانا بہت لوگوں نے نوٹ کر لیا۔۔۔ :
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  20. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    اور مجھے سے گول بنایا نہیں‌جاتا، اسی وجہ سے چوکور، تکون، مثلث وغیرہ جیسے بنا ڈالتا ہوں۔۔ :00002: آخر کھانا بھی تو خود ہی ہوتا ہے نا۔۔۔ :00016:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں