5لاکه کا انعام

ام محمد نے 'طنز و مزاح' میں ‏اکتوبر، 1, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    ابهی مدرسہ سے آکر جوآرام کے لیے بیٹهی تو موبائل پر بیل بجی دیکها تو کوئی نیا نمبر تها سوچا کسی کا ہوگا جو ریسیو کیا توآگے سے کئی صاحب بولے کہ یہ نمبر آپ کے اپنے استعمال میں ہے میں کہا جی دل میں خیال گذرا کہ کافی عرصے بعد بیلنس جو ڈالا ہے حالانکہ ابهی ڈالی نہیں تهی خیر جواب میں بولے کہ میں ٹیلی نور کمپنی کی طرف سے بات کر رہا ہوں آپ کا 5لاکه کا انعام نکلا ہے میرے ذہن میں اس طرز کی دیی گئی ساری دهوکے کی وارداتیں گهوم گئیں میں نے بڑے سکون سے جواب دیا کہ یہ سارا آپ خود رکه لیں فون بند کر کے اپنی اس سخاوت پر خوب ہنسی آئی .
    اب میں سوچ رہی ہوں کہ یہ کون لوگ ہیں جو کمپنی کا حوالہ دے کر ایسی کالز کرتے ہیں.اس سلسلے میں پہلے بهی مجلس میں خوب بات ہو چکی ہے.
     
    Last edited: ‏اکتوبر، 1, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    واہ ایسی ویسی سخاوت : ) اس نمبر کی شکایت ضرور کر دیں ورنہ کالز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شکایت کے بعد اتنا آرام ہو جائے گا کہ کالز کی جگہ ایس ایم ایس آتے رہیں گے۔
     
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    میں بهی یہی سوچ رہی تهی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ان لوگوں کے پاس پتہ نہیں کیا تکنیک ہے کہ وہ آپ کی سم کا سیریل نمبر بھی آپ کو بتا دیں گے ۔ اور اکثر لوگ ان کے دھوکہ میں آ جاتے ہیں۔
    اس سلسلہ میں پچھلے دنوں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ دبئ کے ایک بینک نے اپنے بینک سے پیسے باہر بھیجنے والوں کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا۔ اور پہلا انعام تقریبا ڈیڑھ لاکھ درہم کا تھا۔ ایک پاکستانی مزدور کا یہ پہلا انعام نکل آیا۔ اسے بینک والوں نے فون کیا کہ تم فورا بینک آؤ اور اپنی رقم لے لو۔ وہ شائد ایسے ہی کسی دھوکہ باز کا ڈسا ہوا تھا۔ جواب میں اس نے فون کرنے والے کو بے نطق سنا ڈالیں۔ بینک والوں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن ہر بار اس نے فون کرنے والوں کو بے عزتی کر ڈالی۔ بہر حال بینک والوں نے اس کی کمپنی کو فون کیا اور صورت حال بتائ تو اس کی سمجھ میں اصل بات آئ کہ اس کا حقیقت مین انعام نکلا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مجھے تو یقین ہے کمپنی کے ملازم ہی ہوتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    اس تکنیک كا نام ہے اندر كا بنده ۔:D

    اس تي سي میں كام تجربه ہے جو سيم فعال كرتا ہے اسے پتہ هوتا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    شکریہ بھائی خادم خلق۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں