اپنے android فون کو root کرائیں بغیر کمپیوٹر کے!!!

عدیل سلفی نے 'موبائل کی دُنیا' میں ‏اپریل 1, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    جی بالکل یہ واقعی عجیب مشکل ہے اس کے لئے آپ یہی کر سکتے ہیں کہ آپ کے واٹس ایپ فولڈر کی جہاں فائلز موجود ہیں ان کو ڈیلیٹ کرتے جائیں جیسے کہ وہ کسی بھی فائل مینیجر میں موجود ہوں گی اسٹرو فائل مینیجر یا جو بھی آپ کے پاس موجود ہے وہاں جا کر ڈیلیٹ کر دیں
    یا پھر 16gbیا اس سے کچھ بڑا میموری کارڈ خرید لیں اور اپنے موبائل کی internal میموری بڑھائیں
    شائد اس کے لیے روٹ کی ضرورت نہیں
     
  2. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    جی، کارڈ تو 32GB کا موجود ہے اور ابھی تو میں یہی کر رہا ہوں کہ WhatsApp/Facebook/Messenger کے بھاری ڈیٹا کو وقتاً فوقتاً Internal Storage سے میموری کارڈ میں منتقل کرتا رہتا ہوں۔ چونکہ یہ عمل WhatsApp اور دیگر Apps سے باہر فائل مینیجر سے ہوتا ہے تو اس عمل میں Chat History ساری ڈسٹرب ہو جاتی ہے۔

    Internal Memory بڑھانے سے اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ Apps کی cache اور فالتو ڈیٹا ڈیلیٹ کیا جائے تو یہ ایک جہد مسلسل ہے جو میں کرتا رہتا ہوں۔
     
  3. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    انٹرنل میموری بڑھانے کا مطلب سسٹم میموری بڑھانا ہے
    آپ کے موبائل کی میموری بڑھ جائے گی اور اس کے لیے میموری کارڈ درکار ہوتا ہے۔ آپ میموری کارڈ کی division کر کے میموری کارڈ کو انٹرنل میموری بنائیں گے مگر دیکھ لیجیے گا اس کے لیے بھی روٹ درکار نہ ہو۔ اس کا طریقہ youtube سے مل جائے گا۔
     
  4. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    جی، میموری کارڈ کی Partition کر کے Link2SD ایپ انسٹال کر کے تجربہ کیا ہے لیکن یہ بھی روٹ ہی مانگتا ہے۔
    لگے ہاتھوں Apps2SD کا بھی نیا ورژن انسٹال کیا لیکن وہ بھی Rooted devices کے لیے ہے۔
    :(
     
    Last edited: ‏جولائی 17, 2017
  5. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    کنگ روٹ بنانے والوں کے پس پردہ کیا مقاصد ہیں؟
    اس حوالے سےتحقیق کی ضرورت ہے۔
    تاہم سام سنگ کا ایک موبائل جب سے کنگ روٹ سے روٹ کیا، موبائل عجیب و غریب حرکات کا مرتکب پایا جا رہا ہے۔ جب اس کا وائی فائی کھلا چھوڑ دیں تو یہ وقتاً فوقتاً مختلف غیراہم اور ناپسندیدہ ویب سائٹ کو وزٹ کرتا پایا گیا۔ یہ بات مجھے آفس کے نیٹ ورک مینیجر نے سرزنش کرتے ہوئے بتائی کہ مبادا یہ سب آفس ٹائم میں ارادتاً کر رہا ہوں۔ بہرحال اپنا فون ان کے حوالے کر کے اپنے کیبن میں کام میں مشغول ہو گیا۔ دفتر ٹائم کے بعد انھوں نے یہی نتیجہ اخذ کیا کہ فون میں ضرور کوئی گڑبڑ پیدا ہو چکی ہے۔

    اس کے علاوہ روٹ کرنے کے بعد میرے ای میل آئی ڈی پر جو موبائل میں رجسٹر ہے، اس پر اشتہاری پیغامات بھی آنے شروع ہو گئے ہیں جن میں بھیجنے والے کے نام کی جگہ متعدد بار میرے کسی نہ کسی contact کا ای میل لکھا ملتا ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں