netiquettes سے کیا مراد ہے؟

حیا حسن نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏جون 14, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    netiquettes سے کیا مراد ہے؟
    Netiquettes
    netiquettes کا مطلب ہوتا ہے انٹر نیٹ استعمال کرنے کا مہذبانہ انداز اور طور طریقہ

    netiquettes کی اہمیت؟
    جس طرح عام زندگی میں ایک دوسرے سے بات کرتے ہوۓ ہم اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ شائستہ انداز میں گفتگو کریں بالکل اس ہی طرح انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوۓ بھی کچھ باتوں کو مد نظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے. آج کل چھوٹے بچے سے لے کر بڑے بوڑھے سب ہی انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں مگر افسوس انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوۓ نہ زبان کا خیال رکھا جاتا ہے نہ ہی اپنے جملوں پر غور کیا جاتا ہے کہ کس انداز میں گفتگو کی جا رہی ہے. کچھ بنیادی اصول نیچے درج کیے جا رہے ہیں جن کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے.

    انٹرنیٹ کو مہذبانہ انداز میں استعمال کرنے کے کچھ بنیادی اصول:
    ١) انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوۓ زبان و لہجے کا خیال رکھیں. سخت لہجہ اور بری زبان بولنے سے گریز کریں.

    ٢) یاد رکھیں لکھے ہوۓ الفاظ سے مطلب اخذ کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ کی لکھی گئی بات کا دوسرا انسان کوئی اور مطلب سمجھ بیٹھے لہٰذا آسان اور صاف الفاظ میں گفتگو کریں.
    ٣) انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوۓ قوانین کا خیال رکھیں.
    ٤) اپنا اچھا تاثر چھوڑیں تاکہ دوسروں کو آپ سے سیکھنے کا موقع ملے.
    ٥) نئے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے ساتھ تحمل سے پیش آئیں
    ٦) انگریزی میں لکھتے ہوۓ سارے الفاظ capital letters میں نہ لکھیں. اس سے سمجھنے میں مشکل ہو گی.
    ٧) کوشش کریں مختصر الفاظ میں اپنا پیغام دوسروں تک پہنچائیں.
    ٨) آسان الفاظ میں گفتگو کریں تاکہ سب آپ کی بات سمجھ سکیں.

    ٩) اد رکھیں کہ دوسری طرف بھی انسان موجود ہے جس سے آپ مخاطب ہیں.
    ١٠) دوسروں کے وقت کا خیال رکھیں.
    ١١) مستند معلومات دوسروں تک پہنچائیں، ریفرنس یا ریسورس کے متعلق ضرور آگاہ کریں.
    ١٢) دوسروں کی غلطیاں معاف کریں.


    netiquettes کی اقسام :
    1)netiquettes مبادیات :

    اس میں شامل ہے :

    ١) نئے لوگوں کی مدد کرنا.
    ٢) کچھ پوچھنے سے پہلے تحقیق کرنا.
    ٣) جذبات کا خیال رکھنا.

    2) انٹرنیٹ پر جواب دینے کا مہذب طریقہ:
    ١) مختصرا جواب دیں.
    ٢) اپنے موضوع کے مطابق جواب دیں، غیر ضروری باتیں نہ کریں.
    ٣) کوئی فائل وغیرہ بھیجتے ہوۓ محتاط رہیں.
    ٤) دو لفظوں کے درمیان خالی جگہ چھوڑیں تاکہ سمجھنے میں آسانی رہے.

    3) (netiquette of confidentiality) انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوۓ رازوں کا خیال رکھنا:

    ١) دوسروں کے ای میل ایڈریس کی تشہیر نہ کریں.
    ٢) جو چیز آپ خود نہیں پڑھ پا رہے وہ دوسروں کو بھی مت بھیجیں.
    ٣) کاپی رائٹ کا خیال رکھیں.
    ٤) اس ريکارڈ يا دَستاويز جِسے کِسی چِيز کے ثُبُوت کے طَور پَر محفُوظ کِيا گَيا ہو کا خیال رکھیں


    4) انٹرنیٹ پر مہذبانہ انداز میں جواب دینا :
    ١) مختصر جواب دیں.
    ٢) محتاط رہیں کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں؟
    ٣) لکھتے وقت فارمیٹنگ کا دھیان رکھیں

    اختتام :
    انٹرنیٹ کو مہذبانہ انداز میں استعمال کرنے کے طریقہ کار سے آن لائن گفتگو کرنے والوں کو رہنما اصول سیکھنے کو ملتے ہیں.
    اس طرح پرانے لوگ نئے آنے والوں کو ایک خاکہ سا دکھا دیتے ہیں کہ کیا چیز پیشہ ورانہ ہے اور کیا چیز نہیں؟
    اور اس طرح ٹیکنالوجی آپ کو کشیدگی سے بچانے میں مدد دیتی ہے.


     
    • مفید مفید x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    جزاک اللہ خیرا
    بہت اہم معلومات ہیں
    ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس پر عمل کریں اللہ ہم سب کو اس کی توفیق دے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    بارک الله
    آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں