ہندوستان کی پاکستان کو برقی کی پیش کش

ابن قاسم نے 'خبریں' میں ‏مارچ 29, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    وزیر اعظم کی پاکستان کو ۵ ہزار میگاواٹ برقی کی پیشکش
    اسلام آباد -28 مارچ وزیر اعظم ہند منموہن سنگھ نے پاکستان کو ۵ ہزار میگا واٹ برقی فراہم کرنے کا پیشکش کیا ہے۔
    یہ پیشکش ان کی وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی سے نیوکیئر سلامتی چوٹی کانفرنس کے موقع پر علاحدہ ملاقات کے دوران کیا گیا۔
    پاکستان ذرایع ابلاغ کی آج کی اطلاعات کے بموجب منموہن سنگھ نے یہ پیشکش گیلانی کے ساتھ مختصر بات چیت کے دوران کیا۔
    روزنامہ دی نیوز نے ذرایع کے حوالے سے اپنی ویب سائیٹ پر یہ خبر شائع کی ہے۔ برقی کی اس سربراہی سے پاکستان کی برقی توانائی کی ضروریات کی عاجلانہ بنیادوں پر تکمیل ہوجائے گی
    اور امکان ہے کہ یہ برقی ترسیل براہ پنجاب بلاتاخیر کی جائے گی۔ گیلانی نے وزیر اعظم منموہن سنگھ سے کہا تھا کہ پاکستان مناسب ذرائع سے اس پیشکش کا جلد ہی جواب دے گا۔
    بشکریہ روزنامہ سیاست 29 مارچ​
     
  2. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    اور بھارت جو ہمارے حصے کے دریاؤں کا پانی کا رخ موڑنے اور چوری کرنے میں‌مصروف ہے اس قصے کا کیا ہوگا؟
    لگتا ہے کہ برقی پیشکش کے پیچھے اس سازش کی طرف سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔۔ ایک طرف ہمارا پانی پر حق غصب کیا جائے اور ساتھ ہی برقی پیشکش کا احسان ڈالا جائے۔۔
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اس کے کیا ثبوت ہیں کہ بھارت آپ کے حصے کے دریاؤں کا پانی موڑنے اور چوری کرنے میں مصروف ہے، ہو سکتا دریاؤں میں پانی ہی نہ ہو ؟
     
  4. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسمان کیوں ہو؟
     
  5. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    پانی تو بھارت کے رحم و کرم پر ہے ہی اب بجلی بھی کردو جب چاہے بتی گل کردے ۔

    یہ ملک توڑ سازشی پارٹی اور اس کا رافضی سربراہ چند مہینے اور گزار گیا تو ملک بھی بیچ دے گا ۔
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    عکاشہ بھائی اتنی لاپروائی اچھی نہیں ۔ کبھی اخبارات بھی دیکھ لیا کریں ۔ سندھ طاس کے معاہدے کے بعد آج تک انڈیا نے پانی روک کر خلاف ورزی کی ہے ، کیا آپ کے علم میں نہیں ؟:00010:
     
  7. الطائر

    الطائر رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 27, 2012
    پیغامات:
    273
    کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ اس لیے بھی کہا جاتا ہے کہ پاکستان کی جانب بہنے والے تمام دریاؤں کے ماخذ کا بیشتر حصہ انھی علاقوں میں واقع ہے جہاں پر 1947 سے بھارت کا ناجائز تسلط ہے۔ سندھ طاس کا منصوبہ اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی جس کا مقصد پاکستان کو اپنے حصے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

    بھارت پاکستان کی جانب بہنے والے تمام دریاؤں پر بند باندھ کر پاکستان کو صحرا میں تبدیل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ بالکل ایسا ہی سلسلہ اسرائیل بھی عرب ممالک کے ساتھ کر رہا ہے۔ بھارت کا کشن گنگا ڈیم اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جو پاکستان کو پانی کی ایک اہم مقدار سے محروم کر کے زرعی اور ہائڈرو الیکٹرک پاور سے محروم کرے گا۔ بھارت کی دریاؤں پر اجارہ داری، مون سون کے دنوں میں دوسری جانب بانگلہ دیش میں سیلابی صورتحال میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہے۔ اس حوالے سے نہ صرف پاکستان بلکہ بانگلہ دیش بھی بھارت کے خلاف یو این اور دیگر پلٹ فارمز پر تنازعات کے حل میں کوشاں ہیں۔ اس لیے پاکستانی حکومت اور عسکری قیادتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسلہ کشمیر کا منصفانہ تصفیہ عمل میں لائیں اور حرام خوری ترک کر دیں۔

    ایک وقت تھا کہ پاکستان میں پانی کا اتنا رونا دھونا نہیں تھا جتنا کہ اب ہے اور صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے اور فوری تدارک کی متقاضی ہے۔جس کی بہترین صورت بھارت پر جنگ اور اس کے دریاؤں پر زیرِ تعمیر بندوں پر فضائی حملوں کی دھمکی کا اعلان ہے جس میں پاکستان اپنے قومی مفادات کی رو سے حق بجانب ہو گا۔ورنہ ۔ ۔ ۔

    میں کہ پُر شور سمندر تھے میرے پاؤں میں
    اب جو ڈوبا ہوں تو سوکھے ہوئے دریاؤں میں

    :00006:​
     
  8. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    یہ ہے منہ بولتا ثبوت ایٹمی پاکستان کی، ترقی معکوس کا؟


    ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
    دیکھئے میرا تازہ ترین بلاگ:
    آواز پاكستان آواز پاكستان | پاکستان دنیا کا ایک حسين وجميل ملك /
     
  9. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    دریاؤں کے متعلق گفتگو کے لئے نیا دھاگہ کھول کر اپنے قیمتی تجاویز عنایت فرمائیں
    تمام مسئلوں کو ایک ہی موضوع میں پرونے سےافراتفی کا خدشہ ہوگا
    غیر متعلقہ خیالات کے اظہار کے لئے نئے دھاگوں کی ابتدا کرتے کی خواہش کی جاتی ہے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں