’شام میں ایک اور قتلِ عام، حما میں 86 افراد ہلاک

Innocent Panther نے 'خبریں' میں ‏جون 7, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    ’شام میں ایک اور قتلِ عام، حما میں 86 افراد ہلاک
    شام میں حزب اختلاف کے کارکنوں کا کہنا ہے کے حکومت کی حامی فورسز نے حما صوبے میں عورتوں اور بچوں سمیت چھیاسی افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
    شام میں حزبِ اختلاف کے اتحاد شامی قومی کونسل کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ قتلِ عام القبیر اور مارزاف نامی دو دیہاتوں میں ہوا ہے اور ہلاک ہونے والوں میں بیس سے زائد بچے اور اتنی ہی تعداد میں خواتین شامل ہیں۔

    شام کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ فوج کو ’دہشتگردوں‘ کے خلاف کارروائی کے بعد کچھ لاشیں ملی ہیں۔
    تاہم آزادانہ ذرائع سے دونوں جانب سے ملنے والی اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
    لگ بھگ دو ہفتے قبل ہی شام میں حولہ نامی قصبے میں ایک سو آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا جن میں بڑی تعداد میں بچے شامل تھے۔
    اس واقعے کے لیے عینی شاہدین حکومت کی حامی ملیشیا کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ ایسا مسلح گروپ کر رہے ہیں تاکہ شام کے خلاف غیر ملکی فوجی طاقت کے استعمال کا جواز فراہم کیا جا سکے۔

    بدھ کو شام میں حزبِ مخالف کے کارکنوں نے اطلاعات دی ہیں کہ قبیر نامی گاؤں پر سکیورٹی فورسز نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا اور وہاں بمباری بھی کی گئی تاہم انہوں نے بتایا کہ زیادہ قتلِ عام حکومت کی حامی ملیشیا نے کیا۔ یہ لوگ حکومت کے حامی قریبی دیہاتوں سے آئے تھے۔

    تاہم اس سے قبل حولہ میں ہونے والے قتلِ عام کی خبریں بھی اسی طرح سامنے آئیں تھیں جن کی بعد میں تصدیق بھی ہو گئی تھی۔
    بدھ کو شام کے سرکاری ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے عوام کی جانب سے مدد کی اپیل کے بعد القبیر میں ’مسلح دہشتگردوں کے گڑھ‘ پر حملہ کیا تھا۔
    ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کو دو خواتین اور کئی بچوں کی لاشیں ملیں جو طبی حکام کے مطابق اس وقت ہلاک ہوئے جب مسلح دہشتگرد گروپ گاؤں میں موجود تھے۔
    ادھر سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ شام میں قیامِ امن کے لیے کوشاں اقوامِ متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ ایلچی کوفی عنان جمعرات کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیں گے کہ وہ شام میں جاری تشدد کے خاتمے کے لیے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور خطے کی اہم طاقتوں پر مشتمل نیا رابطہ گروپ تشکیل دے۔
    اقوامِ متحدہ میں بی بی سی کی نامہ نگار نادا توفیق کے مطابق کوفی عنان چاہتے ہیں کہ اس معاملے میں ترکی اور ایران جیسے ممالک کو بھی شامل کیا جائے لیکن امریکی وزیرِ خارجہ پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ ان معاملات میں ایران جیسے ممالک کو شامل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    BBC - Homepage
     
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں بلند مقام دے۔ یہ لوگ مسلمان ہونے کی وجہ سے قتل کیے گئے۔ اللہ ان کی شہادت کو قبول کرے۔
    اللہ بشار الکلب اور حزب اللات کے منافق اور عبداللہ بن سبا کی روحانی اولاد کے لیڈر حسن نصراللات کو عبرت کا نشان بنائے۔ یہ خبیث کھل عام بشار الکلب کی حمایت کرتا پھرتا ہے اور اپنے غنڈے وہاں بھیج کر قتل عام کروا رہا ہے۔
     
  3. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    اے للہ تُو شام کے مظلوم مسلمانوں کی مدد فرما
    اے اللہ تو اُن کے ساتھ ہوجا
    اے اللہ ان کی عورتوں اور بچوں کی حفاظت فرما
    اے اللہ اُن کی شہادتوں کو قبول فرما
    اے اللہ اُن کے دشمنون کو نیست ونابود فرما
    اے اللہ تُو انہیں گن لے انہیں الگ الگ کر کے تباہ فرما اور
    ان میں سے کسی کو باقی نہ رکھ
    اے اللہ ہمیں ان ظالم روافض میں اپنی قدرت کے عجوبے دکھا
    اے اللہ روئے زمین کے تمام مظلوم مسلمانوں کی مدد فرما
    اللھم آمین

    صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2081
    سیدنا ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ ظالم آدمی کو مہلت دے دیتا ہے پھر جب اسے پکڑتا ہے تو پھر وہ اسے نہیں چھوڑتا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت کریمہ پڑھی (وَكَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَا اَخَذَ الْقُرٰي وَهِىَ ظَالِمَةٌ اِنَّ اَخْذَه اَلِيْمٌ شَدِيْدٌ) 11۔ہود : 102) اور اس طرح تیرے رب کی پکڑ ہے جب وہ ظالم لوگوں کی بستیوں کو پکڑتا ہے بے شک اس کی پکڑ بڑی سخت درناگ ہے۔
     
  4. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    اناللہ واناالیہ راجعون!
    اللہ تعالیٰ ان تمام فوت شدہ لوگوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
    اللہ تعالیٰ شام میں امن کی صورتحال کو بحال کرے
     
  5. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  6. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    اللہم اغفرلنا وللمؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات الاحیاء منہم والاموات
     
  7. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    آمین یا رب العالمین.
     
  8. ہمت علی

    ہمت علی نوآموز.

    شمولیت:
    ‏مارچ 23, 2017
    پیغامات:
    11
    شام میں جو ہورہا ہے اسکی ایک ذمہ دار ہم بھی ہیں
    ایک ذمہ دار سودی اور ایرانی ہیں
    ہم سب کی فلاح یہ ہے کہ پاکستان میں صرف انسانیت کا پرچار کریں مذہب بازی سے گریز
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں