html5 ٹٹوریل

حیا حسن نے 'ویب ڈیزائننگ' میں ‏مئی 16, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    HTML 5 ٹٹوریل:


    Html کے ذریعے آپ اپنی ویب سائٹ بنا سکتے ہیں. Html سٹینڈرڈ لینگویج ہے جس کے ذریعے سے ویب پیجز بنائے جا سکتے ہیں.

    Html کا مخفف ہے ہائپر ٹیکسٹ مارک اپ لینگویج (Hyper Text Markup Language)

    Html الیمنٹس کو ٹیگز کے ذریعے ظاہر کیا جاتا ہے.

    Html ٹیگز کو پورے پورے الفاظ کے طور پر نہیں استعمال کیا جاتا بلکہ اصل لفظ کو چھوٹا بنا کر اس کی پہچان کروائی گئی ہے. جیسے table کو <tb> ، paragraph کو <p> .

    براؤزر html ٹیگز کو ظاہر نہیں کرتا بلکہ ان کے ذریعے سے ویب پیج پر موجود مواد ظاہر کیا جاتا ہے. جیسے کسی بھی ویب سائٹ پر آپ کو جو بھی نظر آتا ہے، وہ html ٹیگز کی وجہ سے ہی نظر آتا ہے.


    پہلا html ڈاکومنٹ:

    <!DOCTYPE html>
    <html>
    <head>
    <title>Page Title</title>
    </head>
    <body>

    <h1>My First Heading</h1>
    <p>My first paragraph.</p>

    </body>
    </html>​

    یہ بالکل آسان سا ایک html کوڈ ہے، اس کو اگر آپ نوٹ پیڈ پر لکھ کر رن کریں گے تو آپ کو براؤزر دو چیزیں ظاہر کرے گا ویب پیج پر.
    My First Heading

    My first paragraph

    Html کوڈ رن کرنے کا طریقہ :

    نوٹ پیڈ ہر کمپیوٹر میں پہلے سے موجود ہوتا ہے. اس کو کھولیں، اوپر دیا گیا کوڈ نوٹ پیڈ پر کاپی کریں. اب اس نوٹ پیڈ کو اپنے کمپیوٹر میں .htmlکی ایکسٹینشن کے ساتھ سیو کریں. جیسے آپ اس کو سیو کر سکتے ہیں.... FirstPage.htmlسیو کرنے کے بعد آپ آپ جب اپنے اس ڈاکومنٹ کو رن کریں گے تو وہ براؤزر پر اوپن ہو گا.

    اور وہاں یہ دونوں جملے لکھے آپ کو نظر آئیں گے.

    My First Heading

    My first paragraph


    https://www.w3schools.com/html/html_intro.asp
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں