ٹاسک منیجر غیر فعال - Task Manager Disabled

باذوق نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏فروری 28, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    السلام علیکم
    مجھے لگتا ہے کہ میرے کمپیوٹر میں کوئی وائرس آ گیا ہے۔

    مسئلہ یہ ہے کہ اس وائرس سے :
    1۔ میرے کمپیوٹر میں انسٹال Trend-Macro AntiVirus غیرفعال ہو جاتا ہے۔
    2۔ ٹاسک منیجر غیر فعال (Task Manager Disabled) ہو جاتا ہے۔

    کسی پچھلی تاریخ کا سسٹم ری-اسٹور کرنے پر مسئلہ درست تو ہو جاتا ہے لیکن پھر ایک آدھ دن بعد یہی مسئلہ سامنے آ جاتا ہے۔ میں نے غور کیا ہے کہ اکثر مرتبہ یہ مسئلہ "اردو ایڈیٹر" کے استعمال پر شروع ہوجاتا ہے۔

    اس کا کوئی حل ہو تو جلد بتائیں، مہربانی ہوگی۔ بہت شکریہ۔
     
  2. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    آپ کے سسٹم میں یقینی طور پر وائس ہے۔ ایک پورٹ ایبل ٹاسک منیجر کا ڈاؤن لوڈنگ لنک دے رہا ہوں۔ اور اس کے ساتھ آر آرٹی کا بھی۔ سب سے پہلے مائی ٹاسک ایم جی آر چلا کر جو پراسیس غیر ضروری نظر آئیں انھیں ختم کریں جو آپ کو لگے کہ یہ وائرس کے فنکشن ہیں۔ اس کے بعد آر آر ٹی چلائیں تو یہ آپ کو دکھائے گا کہ آپ کے سسٹم پر کون کون سے آپشن ڈس ایبل ہو چکے ہیں۔ آپ ’’چیک آل‘‘ کے بٹن پر کلک کر کے ’’ریموو‘‘ کے بٹن پر کلک کر دیں۔ ٹاسک منیجر اور hidden files وغیرہ سب شو ہو جائیں گی رجسٹری ایڈیٹر بھی بحال ہو جائے گا۔ رن میں msconfig لکھ کر اسٹارٹ اپ ضرور ایڈٹ کر لیں کیونکہ وائرس نے وہاں ضرور اینٹری بنائی ہو گی۔ اس کے علاوہ سی ڈرائیو، ونڈوز اور system32 ان تینوں فولڈرز میں سے دیکھیں جو وائرس نظر آئے اسے ڈیلیٹ کریں۔ زیادہ تر وائرس کی شکل hidden file جیسی ہوتی ہے۔ اگر صورت حال قابو میں نہ آئے تو ٹیم ویوور انسٹال کے خدمت کا موقع دیں۔
    http://www.4shared.com/file/89970314/9e981aca/FolderOptionsRetrive.html
    http://www.4shared.com/file/89970315/e99f2a5c/MyTaskMgr.html
     
  3. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    دونوں لنک کام نہیں‌ کر رہے ۔۔۔۔۔۔ :00002:
     
  4. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    C ڈرائیو میں ایک فائل بتا رہا ہے جس کا حجم قریب 800 ایم بی ہے۔ فائل کا نام ہے :
    pagefile.sys
     
  5. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    باذوق بھائی اس کا آسان سا حل یہ ہے۔۔
    یہاں
    پر جا کر کسی بھی لنک سے ٹراجن ریموور ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔۔30 دن کا ٹرائل ورژن ہے اور 30دن تک مال وئیر اور وائرس وغیرہ حذف کر دے گا۔۔آپ اس کو انسٹال کر کے سسٹم کو سکین کروائیں‌ان شاءاللہ پہلی ہی ٹرائی میں‌ سسٹم ٹھیک ہو جائے گا۔۔
    اور ہو سکے تو اپنا اینٹی وائرس بھی تبدیل کر لیں۔۔بہت ہی ""بیلا"" اینٹی وائرس استعمال کر رہے ہیں آپ۔۔۔:00026:
     
  6. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    جب وائرس ٹراجن ریموور کی مدد سے حذف ہو جائے تو ایک بار اپنا پورا سسٹم اینٹی وائرس سے سکین کروانا ہر گز نا بھولیئے گا باذوق بھائی
     
  7. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    ہم تو ٹولز کی مدد سے سارے ڈس ایبل آپشنز انیبل کر کے وائرسز کو مینولی ڈیلیٹ کر دیتے ہیں اس لیے یہی طریقہ باذوق بھائی کو بھی بتا دیا۔ بہرحال طاہر بھائی نے جو ٹول بتایا ہے آپ اسے چیک کر لیں شاید اس سے زیادہ آسانی رہے۔
    باذوق بھائی دونوں لنک بالکل درست کام کر رہے ہیں میں نے چیک کر کے آپ کو دیے تھے۔
     
  8. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    میں نے مذکورہ روابط سے فائلیں ڈاون لوڈ کرکے یہاں اٹیچ کردی ہیں‌۔
     

    منسلک فائلیں:

  9. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھائی یہ فائل مخفی ہوتی ہے اس کو آپ چھیڑیں مت۔ یہ فائل Virtual Memory کی ہے یعنی آپ کی میمہوری عارضی طور پر ہارڈ ڈسک میں بنتی ہے اور ضرورت پڑنے پر کمپیوٹر اس کو استعمال کرتاہے۔
     
  10. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    علمدار بھائی ! آپ کے مشورے پر عمل کیا۔ لیکن وائرس کو manually ڈھونڈ نکالنا میرے بس کی بات نہیں۔ ٹاسک منیجر کو میں نے enable تو کر لیا لیکن وائرس کی موجودگی کے سبب میرے سسٹم میں موجود انٹی وائرس پروگرام run نہیں ہو پا رہا۔

    طاہر بھائی ! آپ کے دئے گئے ٹروجن ریموور پروگرام سے بھی میں نے ٹاسک منیجر فعال کر لیا۔ لیکن مال وئر وائرس کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے قریب ایک گھنٹہ سے " پروگرام فائلز" کا فولڈر چیک کروا رہا ہوں لیکن ابھی تک کوئی وائرس گرفت میں نہیں‌ آیا۔
    لگتا ہے پورے سسٹم کا آٹھ دس گھنٹہ والا اسکین کروانا ضروری ہے۔ چونکہ یہ میرے آفس کا سسٹم ہے لہذا آفس اوقات کے بعد یہ کام چالو کر کے گھر جاؤں‌ گا۔
     
  11. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    باذوق بھائی اگر آپ نے ٹراجن ریموور کو رن کیا اور اس نے خودکار سسٹم کے تحت ٹراجن یا وائرس ڈھونڈ نکالا ہے تو یقینا اس نے آپ کو مزید آپشن دی ہونگی کہ وائرس کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے اور اگر آپ نے رینیم یا حذف کی آپشن استعمال کر لی ہوئی ہے تو مزید اس وائرس نے کام کرنا چھوڑ دیا ہو گا۔۔ہاں ایک بات یقینی ہے کہ بعض اوقات کچھ ٹراجن اینٹی وائرس ڈیٹا بیس کو تباہ کر دیتے ہیں‌جن کی بدولت اینٹی وائس کرپٹ ہو جاتا ہے۔۔شاید کچھ ایسا ہی آپ کے ساتھ ہو گیا ہو۔۔
    بہرحال میرا برادرانہ مشورہ یہی ہے کہ آپ اپنا اینٹی وائس تبدیل کر لیں اور اس کی جگہ کیسپرسکائی یا پھر ایسیٹ یا اویسٹ جیسے کارآمد اینٹی وائرس استعمال کر لیں۔۔ان شاءاللہ سسٹم ہمیشہ محفوظ رہے گا۔۔
    آپ یقین کریں‌کہ مشہور زمانہ اینٹی وائرس نارٹن انٹرنیٹ سیکورٹی 2009 کا لیٹسٹ ورژن میں‌نے انسٹال کر کے ایک فائل کو سکین کروایا جس کے اندر مال وئیر تھا لیکن بے چارے نے اسے بالکل کلین کہا جبکہ کیسپرسکائی اور اویسٹ کے ساتھ جب تجربہ کیا تو فورا سے پہلے انہوں‌نے اس کی تفصیلات دی کہ کون سا وائرس موجود ہے اور پھر اس کو حذف کردیا۔۔اسی طرح ٹرینڈ میکرو بھی ایک سست رفتار اور ناقابل اعتماد اینٹی وائرس ہے اور اس کو تو ٹاپ ٹین لسٹ میں‌شمار ہی نہیں‌کیا جاتا۔۔
     
  12. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    السلام علیکم !
    میرا مسئلہ ابھی تک ویسے ہی برقرار ہے ۔۔۔ :00002:

    ٹراجن ریموور کے ذریعے میں نے تمام سسٹم اسکین کروایا اور اس نے کچھ وائرس پکڑ کر حذف کئے۔ پھر جب سسٹم ری-اسٹارٹ کیا تو وہی ٹاسک منیجر کی غیرفعالی موجود تھی جو اب تک ہے۔
    ٹاسک منیجر اور رجسٹری ایڈیٹر کے ڈس ایبل ہونے کے سبب میں کوئی بھی نیا پروگرام انسٹال کرنے سے قاصر ہوں :00002:

    کوئی مدد کر سکے تو نہایت مہربانی ہوگی
     
  13. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    ٹاسک منیجر اور رجسٹری ایڈیٹر کو بحال کرنے کے لیے میں نے آپ کو آر آرٹی ٹول دیا تھا۔ لیکن بعض اوقات ایسا ہوتا کہ یہ آپشنز فعال ہوتے ہی دوبارہ غیر فعال ہو جاتے ہیں۔ ایسا اس لیے ہے کہ وائرس کی پراسیس آپ کے سسٹم میں چلے رہے ہیں۔ ان کے پراسیس ختم کیے بنا انھیں ڈیلیٹ کرنا بھی ممکن نہیں۔ اگر آپ ان کے پراسیس ختم کرتے ہیں تو سسٹم ری اسٹارٹ ہونے کے بعد یہ دوبارہ چل جائیں گے کیونکہ یہ خود ہی اسٹارٹ اپ میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اس لیے آپ کو سب سے پہلے ان کے پراسیس ختم کرنے ہیں اور انھیں اسٹارٹ اپ سے ختم کرنا ہے۔ اسٹارٹ اپ سے ان کی لوکیشن بھی معلوم ہو جائے گی کہ یہ کہاں ہے۔
    اب آپ ایک کام کریں سب سے پہلے یہ ٹول ڈائون لوڈ کریں:
    http://www.4shared.com/file/90665449/3acbaaad/AnVir.html
    اسے چلائیں اور اسارٹ اپ سے ساری فالتو چیزوں کے ساتھ لگا چیک ہٹا دیں۔ جب کہ وائرس کی جو ایگزی فائلز ایڈ ہوں ان کو سلیکٹ کر کے کی بورڈ سے ڈیلیٹ کا بٹن دبائیں۔ یہ نا صرف اسے اسٹارٹ اپ سے ختم کرے گا بلکہ اسے آیندہ اسٹارٹ میں نہیں آنے دے اور اس کی ایگزکیوٹ ایبل فائل کو بھی ڈیلیٹ کرے گا۔
    پراسیس کے ٹیب میں آکر غیر ضروری پراسیس بند کریں۔ اس کے بعد آر آر ٹی کو چلا کر غیر فعال آپشنز فعال کریں۔ hidden files شو کر ونڈوز اور system32 کے فولڈرز سے ان وائرس کی فائلز کو ڈیلیٹ کر دیں۔
     
  14. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    اس ٹول کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ پوسٹ ملاحظہ کیجیے۔
    http://derwesh.com/anvir-task-manager/
    وائرسز پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے مجھے اس سے بہترین ٹول نہیں ملا۔ اس کی سب سے خاص بات یہ کہ یہ پورٹ ایبل ہے۔
     
  15. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بھائی آپ جب بھی کوئی ڈاؤن لنک دیا کریں تو سافٹ وئر کا سائز (کےبی یا ایم-بی میں) بھی بتا دیا کریں تو مہربانی ہوگی۔
     
  16. سید فیضان علی

    سید فیضان علی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 14, 2009
    پیغامات:
    2
    آپ کا سسٹم win32.sality.og نام کے ایک وائرس سے افیکٹڈ ہے اس کا ایک حل تو یہ ہے کہ آپ اسٹارٹ مینیو سے رن پر کلک کریں وہاںgpedit.msc لکھیں اس کے بعد آپ کے سامنے جو ونڈو آئے گی اس میں سےadminstrative template پر کلک کریں اس کے بعدsystemپر کلک کریں اس کے بعد crtl+artl+del option پر کلک کریں پھر remove task manager پر کلک کریں اور اس کو disableیاnot configedپر کلک کرکے okکردیں آپ کا ٹاسک میجر enableہوجائے گا اس کو مکمل طور پر اپنے کمپیوٹر سے ریموو کرنے کے لئے bitdefender نام کے antivirus کی ضرورت ہوگی اس کو ابڈیڈ کرکے اپنے سسٹم کو اسکین کرالیں انشاءاللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اگر آپ کو اینٹی وائرس کی لنک کی ضرورت ہوتو میں آپ کو دے دونگا۔
     
  17. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    فیضان بھائی میں یقین سے کہہ سکتا ہوں آپ کے بتائے ہوئے طریقے سے ٹاسک منیجر فعال نہیں ہو گا۔ اور اگر ہو بھی گیا تو کھلتے ہی فوراً ڈس ایبل ہو جائے گا۔ اور جہاں تک بات ہے اینٹی وائرس کے انسٹال کرنے کی تو ان کے پاس پہلے سے انسٹال اینٹی وائرس بھی کام نہیں کر رہا کیونکہ وائرسز اسے کام کرنے نہیں دے رہے۔ جب تک رجسٹری ایڈیٹر انیبل نہیں ہو گا کوئی سافٹ بھی انسٹال کرنا مشکل ہے۔

    باذوق بھائی! آیندہ میں سافٹ ویئر کا سائز بھی لکھ دیا کروں گا ان شا اللہ۔
    anvir کا سائز 2.10MB جبکہ آر آر ٹی کا سائز 60KB ہے۔
     
  18. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    میں آپ کی تمام باتوں کی تصدیق کرتا ہوں کہ بالکل ایسے ہی ہوا ہے۔ :00002:
     
  19. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    یہ سب کچھ کرنے کے بعد جب سسٹم ری-اسٹارٹ کیا تب بھی ٹاسک منیجر کو غیرفعال بتا رہا ہے
    :00002:
     
  20. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    آپ سے یقیناً ٹھیک کام نہیں ہو پا رہا۔ وائرس ایک دفعہ یہ ٹول چلاتے ہی ہمیں تو پتا چل جاتا ہے کہ کون سا پراسیس وائرس کا ہے ساتھ میں اس کی لوکیشن بھی ہوتی ہے۔ اس کا پراسیس ختم کرتے ہی ہم hidden files شو کر کے اس وائرس کو ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔ اس طرح چن چن کر ان کی صفائی کرنے سے سسٹم بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔ میرے لیے تو یہ دس منٹ کا کام ہے۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں