اپنے بچوں کو قرآن کریم سکھائیے

محمد اکبر فیض نے 'قرآن - شریعت کا ستونِ اوّل' میں ‏جون 26, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    اپنے بچوں کو قرآن کریم سکھائیے[/color]
    بچوں کی دیکھ بھال اور تربیت کے اہتمام اور ان کے امور کی نگرانی کے سلسلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی مرتبہ حکم دیا اور بہت سی مرتبہ وصیت فرمائی ہے۔ آپ کی وصیتوں اور احکامات میں سے چند ذیل میں پیش کئے جاتے ہیں:
    (1) * وَ الرَّجُلُ رَاع عَلٰی اَ ھلِہ وَ ھُوَ مَسئُول وَ المَرأَ ۃُ رَاعَیۃ عَلٰی بَیتِ زَو جِھَا وَھِیَ مَسئُولَۃ * ( بخاری جلد ۲ صفحہ ۷۷۹ )
    ترجمہ : ۔ " مرد اپنے گھر کا نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعایا کے بارے میں باز پرس ہوگی، اور عورت اپنے شوہر کے گھر کی نگہبان ہے اور اس سے اس کے ماتحتوں کے بارےمیں باز پرس ہوگی۔ "
    (2) * ا َکرِمُو ا اَو لَا دَکُم وَ اَحسَنُو ا اَ دَّ بَھُم ۔ * (رواہ ابن ماجہ صفحہ ۲۶۹)
    ترجمہ : ۔ " اپنے بچوں کو ادب سکھاؤ اور ان کی اچھی تربیت کرو ۔ "
    (3) * اَ دّ بُو ا اَو لَا دکُم عَلٰی ثَلَا ثِ خِصَا ل : حُبَّ نَبّیکُم ، وَحُبَّ اَھلِ بَیتِھ وَ قِرَا ئتِ القُر آنِ ، فَاِنَّ حٰمِلَۃَ القُر آنِ فِی ظِلّ یَو مَ لَا ظِلَّ اِلِّا ظِلُّہُ مَعَ اَنبِیَائِہ وَ اَصفِیَائَھ۔ * کنز العمال جلد ۱۶ صفحہ ۱۸۹ )
    ترجمہ : ۔ اپنے بچوں کو تیں باتیں سکھلاؤ : اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت، ان کے اہل بیت سے محبت ، اور قرآن کریم کی تلاوت ۔ اس لئے کہ قرآن کریم کے حاملین ، اس دن اللہ کے عرش کے سایہ میں انبیاء اور صالح مؤمنین کے ساتھ ہوں گے جس دن اس کے عرش کے سایہ کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا ۔ "
    لہذا مسلمان ماں کو چاہیئے اپنے بچوں کو قرآن مجید سکھائے اور اس طرح سکھائے جیسے قرآن کریم نازل کیا گیا ہے، یعنی تجوید اور مخارج کی رعایت رکھتے ہوئے۔ جتنا ماں اس پر محنت کرے گی اتنا ہی ماں کو ثواب ملے گا، بچہ جب تک زندہ رہے گا، اور قرآن کریم کی تلاوت صحیح طور سے کرے گا، اور جتنے مسلمان بچوں کو سکھائے گا، تو اس سے پہلے بچے کی ماں کو سب کا ثواب ملے گا جس نے صحیح طور پر محنت سے بچے / بچی کو قرآن مجید پڑھنا سکھایا ہو۔
    بچپن ہی سے مختلف علماء یا قرآن کے ماہر قاریوں ، سے اپنے بچے کا نورانی قاعدہ ، عمّٰ پارہ اور تجوید کا امتحان دلوایا جائے آیا کہ بچہ صحیح پڑھ رہا ہے یا نہیں ؟ قرآن کے صحیح پڑھنے پر بچے کو انعام دیا جائے اور کمی کوتاہی پر تنبیہ کی جائے۔
    ماں کو چاہیے کہ نورانی قاعدہ اور عمّٰ پارہ بچوں سے لکھوائے اس لئے بچوں کو لکھنے کا شوق ہوتا ہے، اور اس سے وہ مشغول بھی رہتے ہیں، اور ناظرہ پڑھنا آسان ہوجاتا ہے ۔ اس طرح آپ کے بچے حفظ بھی جلدی کرلیتے ہیں۔
    لہٰذا ماں کو چاہیے پیار محبت سے نورانی قاعدہ ضرور لکھوائے، افریقہ، موریتانیا سوڈان وغیرہ ملکوں میں بچوں سے پورا قرآن کریم لکھوایا جاتا ہے، اس کی برکت یہ ہوتی ، کہ وہ بچے بڑے ہو کر تھوڑی سی محنت کرکے بلا تکلف عربی ایسے بولتے ہیں جیسے ان کی مادری زبان ہو، اور لکھنے کی برکت یہ ہے کہ جب بچہ سورۃ رحمٰن تک لکھ لیتا ہے تو اس کے بعد بغیر دیکے کوئی املاء کروائے تو وہ بھی بہت آسانی سے لکھ لیتا ہے۔ ( الحمد اللہ ہمارے ہاں نورانی قاعدہ اور عمّٰ پارہ اس طرح تیار ہورہا ہے کہ بچے اس کو دیکھ کر آسانی سے لکھ سکتے ہیں یہ قاعدہ مکتبہ دارالہدی کراچی سے منگوایا جاسکتا ہے )
    اللہ تعالٰی ہمارے بچوں کو بھی قرآن کریم صحیح طور پر پڑھنے والا، پھر اس کے الفاظ یاد کرنے والا ، اور اس کے معانی سمجھنے والا اور اس پر عمل کرنے والا اور اس کو دنیا بھر میں پھیلانے والا بنائے آمین یا رب العٰلمین ۔
     
  2. mafaiz_98

    mafaiz_98 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 22, 2009
    پیغامات:
    151
    بہت خوب اللہ ہم سب کوقرآن پڑھنے کی اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین۔
    شکریہ محمد اکبر فیض بھائی
     
  3. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    آمین ثم آمین آپ کا اور ارم سسٹر اور فرینڈ سسٹر کا شکریہ جزاک اللہ خیرا
     
  4. رانا ابو بجاش

    رانا ابو بجاش ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 15, 2009
    پیغامات:
    80
    اچھی کاوش ہے۔ جزاکم اللہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں