پلیز میری مدد کریں ارجنٹ

شفقت الرحمن نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏اکتوبر، 10, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. شفقت الرحمن

    شفقت الرحمن ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2008
    پیغامات:
    753
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


    میری ورڈ اور ایکسل کی فائلیں وائرس کی وجہ سے کرپٹ ہو گئی ہیں اب ان میں سے کوئی بھی فائل نہیں کھل رہی اگر کھلتی ہیں تہو فونٹ یا لینگویج تبدیل ہو چکی ہوتی ہے



    پلیز ارجنٹ حل چاہیے
     
  2. شفقت الرحمن

    شفقت الرحمن ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2008
    پیغامات:
    753
    یاد رہیے یہ پرابلم اس وقت ہوئی جب میں نے نوڈ32 انسٹال کیا اس سے پہلے سسٹم صحیح کام کر رہا تھا
     
  3. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    یہ فائلیں کسی اور پی سی پر لے جائیں اور وہاں اوپن کریں۔ میں نے کئی دفعہ ایسا دیکھا ہے کہ فائل دوسرے پی سی پر جا کر ٹھیک ہو جاتی ہے۔ پھر اسے وہاں کسی دوسرے نام سے سیو کر کے اپنے پی سی پر چیک کریں۔ آپ نے نوڈ32 کا ٹرائل ورژن انسٹال کیا ہے یا کریک؟ اس کا کریک زیادہ تر مال ویئر اور ٹروجن لیے ہوتا ہے۔
     
  4. شفقت الرحمن

    شفقت الرحمن ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2008
    پیغامات:
    753
    جزاک اللہ خیر علمدار بھائی میں نے یہ بھی کرکے دیکھ لیا ہے لیکن کوئی فرق نہیں کوئی اور حل ہو تو بتائیں


    ایک بار پھر شکریہ
     
  5. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    میں‌ان شاءاللہ اس کام کے لیے آپ کو سافٹ وئیر دیتا ہوں۔۔میرے سسٹم میں‌کہیں‌پڑاہوا ہے۔۔کل تک ان شاءاللہ لنک دے دوں گا۔۔اگر اینٹی وائرس کے ضرورت ہو تو وہ بھی ضرور بتائیے گا۔۔ان شاءاللہ وہ بھی مل جائے گا میرے پاس کچھ اینٹی وائرسز کے لیگل اور جینیوئن لائسنس موجود ہیں۔ابھی ابھی تازہ ترین لائسنس جو میں‌نے حاصل کیا ہے جو کہ پورے ایک سال کا ہے وہ a squared antimalware 4 کا ہے۔۔اگر ضرورت ہوئی تو بتا دیں۔۔اس کی قیمت غالبا 40 ڈالر ہے لیکن آپ کو وہ میری طرف سے تحفے کہ طور پر ملے گا۔۔اگر یہ پسند نہیں‌تو اپنی مرضی کا بتادیں ان شاءاللہ مل جائے گا۔۔
     
  6. شفقت الرحمن

    شفقت الرحمن ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2008
    پیغامات:
    753
    بھائی بہت شکریہ لنکس ذپ کردینا

    جزاک اللہ خیر
     
  7. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    بھائی صاحب ذرا آپ ایک فائل ورڈ کی اور دوسری فائل ایکسل کی تو عنایئت فرمائیں۔جو کہ کرپٹ ہو چکی ہیں۔دراصل میں نے سافٹ وئیر اپنے سسٹم میں‌انسٹال کیا ہے ۔۔آپ جلدی سے دو عدد فائلیں‌اپلوڈ کروا کے لنک شیئر کر دیں۔۔میں‌فورا چیک کر کے سافٹ وئیر شیئر کرتا ہوں
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں