انپیج اردو كے بارے میں

محمد عثمان نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏اپریل 28, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد عثمان

    محمد عثمان -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 15, 2010
    پیغامات:
    1
    مكرمی ارباب اردو مجلس السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ
    میں محمد عثمان سھارن پور انذيا سے آپ حضرات سے مخاطب ھوں مين اِن پيح اُردو ميں كام كرتا ھوں مجھے اِن پيج اُردو 3.0 كے نئے ورزن كا لنك چاھئے اگر معلوم ھو تو ضرور آگاہ كريں
    محمد عثمان سھارن پور
     
  2. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    بھائی میرے پاس تو ان پیج 2009 ہے اگر آپ کو چائیے ہو تو یہاں سے ڈاون لوڈ کر لیں۔
     
  3. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    سھارن پور کے محمد عثمان صاحب کو اردو مجلس پر خوش آمدید۔
    کیسے ہیں جناب؟ اردو مجلس پر کیسے آنا ہوا؟
    اور جناب۔ زندگی صرف انپیج ہی کا نام تو نہیں ہے۔ انپیج کے علاوہ بھی آپ مجلس پر بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں
     
  4. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    مرحبا یا عثمان!!
    ان پیج کا نیا ورژن 3.0 ڈیمو ورژن ہے۔ جو نیٹ پر دستیاب ہے۔
    مکمل تو خریدنا پڑتا ہے۔
    باقی جو کام اس میں ہوتا ہے ، ویسا بلکہ اس سے بہتر آپ ایم ایس ورڈ میں بھی کرسکتے ہیں۔
    اگر طریقہ چاہیے تو ہم حاضر ہیں۔
     
  5. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    عثمان بھائی خوش آمدید
    آپ کو مجلس سے ہی اتنا کچھ اسٹفف مل جائے گا کہ
    ان پیج کے محتاج نہیں رہو گے
    میں نے جب فورم جوائن کیا تھا اس وقت سوچا بھی نہیں تھا کہ یاہو وغیرہ پر اردو
    میں چیٹنگ کر سکونگا مگر مجلس کی بدولت آج میں ہر کسی سافٹ ویئر میں اردو لکھتا ہوں
    وہ بھی ان پیج کے جیسے کی پریس کرکے یعنی اے سے الف آتا ہے اور فونٹ بھی خوبصورت نوری نستعلیق
     
  6. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2010
    پیغامات:
    405
    اسلام علیکم
    بندے کا سوال بھی پورا کرتے چلیں اپنا سامان دینے کے ساتھ:)
     
  7. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    اگر آپ کے پاس موجود ہے تو بسم اللہ کیجئے کیونکہ آپ بھی ہماری اس بزم کے ایک ہونہار رکن ہیں۔:00001:
     
  8. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    میں‌ایک ٹائپسٹ ہوں‌، جو کہ ان بیج اور ایم ایس ورڈ پر ٹائپنگ کرتا ہوں۔ میں نے ان بیج کا 0۔3 ورژن حاصل کرنے کی بہت کوشش کی تھی ، لیکن وہ ڈونگل کے بغیر کارآمد نہیں‌ہوتا۔ اور اس میں ایک بڑی خرابی یہ بھی ہے کہ اگر آپ نے کوئی فائل اس پر بنائی ہے۔ یعنی ٹائپ کی ہے تو وہ ان بیج کے کسی اور ورژن پر نہیں کھلتی ، اس طرح‌وہ فائل صرف اس ہی ورژن کی محتاج رہتی ہے، اور مارکیٹ میں آپ کی ویلیو کو کم کرتی ہے کہ اس سے اگر کام کروایا تو ہم اس کے ہی محتاج ہو کر رہ جائیں گے۔ کیوں‌کہ اس سے لی جانے والی فائلیں تو صرف اس ہی کے کمپیوٹر میں‌چلتی ہیں ، ہمارے کس کام کی۔

    اور سب سے بہترین آپ ایم ایس ورڈ استعمال کر کے دیکھیں‌وہ ان بیج سے بہت بہتر ہے، اس میں کافی آپشن ہیں جو ان بیج میں‌نہیں‌ہیں، شروع میں مجھے بھی مشکل لگتا تھا جب میں ان بیج سے ایم ایس ورڈ پر آیا تھا، لیکن اب الحمدللہ تمام کام ایم ایس ورڈ پر ہی کرتا ہوں، صرف ان لوگوں‌کے لیے ان پیج استعمال کرتاہوں‌جو فرمائش کرتے ہیں۔

    بلکہ ایک اپنا ہی واقعہ یاد آگیا، میں‌نے مارکیٹ‌سے ایک کتاب لی تھی ٹائپنگ کے لیے وہ میں‌نے ان پیج کی ورژن 9۔2 پر کمپوز کر دی تھی۔ اس کا کریک نیٹ پر مل جاتا ہے ۔ اب کیا ہونا تھا وہ فائل صرف میرے پاس ہی چل رہی تھی ، کیوں‌کہ میرے علاوہ کسی کے پاس یہ ورژن تھا ہی نہیں اور کوئی اپنے سسٹم میں انسٹال بھی کیوں‌کرے ، کیوں‌کہ اس کو انسٹال کرنے کے لیے خاصا وقت لگتا ہے اس کو کریک کرنے میں۔ اس لیے اللہ اللہ کر کے اس فائل سے نجات ملی، اللہ نے فضل کیا۔ ورنہ وہ دوبارہ ٹائپ کرنی پڑتی۔ اس فائل کا تمام کام میں نے اپنے ہی کمپوٹر میں کیا، لیکن عموما مارکیٹ‌میں ایسا ہوتا نہیں‌ہے۔

    اس لیے آپ کو میرا یہ مخلصانہ مشورہ ہے کہ اس ورژن کو بھول ہی جائیں تو اچھا ہے۔ اگر پروفیشنل ٹائپنگ کرتے ہیں تو۔ ورنہ آپ کی مرضی ہے۔






     
  9. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2010
    پیغامات:
    405
    اسلام علیکم
    م س ورڈ کی خامی یہ ہے کہ اردو کے انگش لکھنے پر عبارت کے تسلسل کو بگاڑ دیتا ہے کیا اسکا کوئی حل ہے۔؟؟؟
     
  10. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    آپ کی عبارت سمجھ میں‌نہیں‌آئی ، ذرا وضاحت کریں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں