ان کے نام : جو خواتین کو بچوں کی پرورش تک محدود سمجھتے ہیں

عندلیب نے 'گوشۂ نسواں' میں ‏مئی 15, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    ان کے نام : جو خواتین کو بچوں کی پرورش تک محدود سمجھتے ہیں

    اس کائنات میں حسن ودلکشی سب کچھ عورت ہی کی وجہ سے ہے ۔ عورت جہاں ماں کے روپ میں ایک الگ رنگ رکھتی ہے ، وہیں بہن ہونے کا ناطے محبت و قربانی کا ایک الگ انداز رکھتی ہے ، اسی طرح بیٹی اور بیوی ہونے کے رشتے سے وہ منفرد مقام پر نظر آتی ہے ۔ بہن، بیوی، بیٹی، ماں ہونے کے علاوہ بھی وہ بہت مقامات پر فائز ہے ۔ صنف نازک ہے تو بلا کی نزاکت اس میں نظر آئےگی ۔ اگر بہادری، جفا کشی ، محبت، حوصلہ اور عظمت پر نظر دوڑائیں تو آپ کو تاریخ میں اس کی بے شمار اور ان گنت مثالیں ملیں گی ۔

    حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا،حضرت زینب بنت علی رضی اللہ عنہا ، رضیہ سلطان ، چاند بی بی، زبیدہ خاتون ، حبہ خاتون ، جہاں آراء ، نور جہاں اور دیگر بے شمار خواتین نظر آئیں گی ، جو اپنے علوم، پرہیزگاری ، عقل و دانشمندی، بہادری میں اپنی مثال آپ تھیں ۔

    عورت نے اپنے کردار کی عظمت اور مسلسل محنت و مشقت اور بہادری کے کارنامے سر انجام دے کر یہ ثابت کر دیکھایا ہے کہ وہ اگر چاہے تو ہر شئے کا مقابلہ کر سکتی ہے ۔

    نرگس جہاں
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 15, 2010
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    او۔۔۔۔۔ہ ماشاء اللہ بہت خوب
    کہتے ہیں کہ ہربڑی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔
     
  3. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    اور ناکامی کے پیچھے ۔۔۔۔؟:00003:
     
  4. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    جی جی۔ ناکامی کے پیچھےکس کا ہاتھ ہوتا ہے آپ بتائیں۔آپ بہتر جانتی ہیں۔
     
  5. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    ناکامی کے ذمہ دار تو خود وہ بے وقوف مرد ہی ہوتے ہیں جو بلا سوچے سمجھے خواتین کے پیچھے دیوانہ وار دوڑ لگاتے ہیں ۔
    اللہ ہی ہدایت دے ایسے مردوں کو ۔
     
  6. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    پتہ ہے کیوں؟
    اللہ نے مرد کو قوام بنایا ہے۔عورت کے بارے میں ہے کہ وہ بہت جذباتی ہوتی ہے۔اس لئے عورت سے زیادہ مرد ہی پر ناکامی کا سہرا جاتا ہے۔اور حدیث رسول کے مطابق عورت سے مرد کو ایڈ جسٹمنٹ کے ذریعہ استفادہ کرنے کا حکم دیا گیاہے۔ورنہ عورت کی بناوٹ ایسی ہے کہ پوری طرح اسے سدھارنے کی کوشش کریں گے تو خود ہی ٹوٹ جائیں گے۔
     
  7. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    کیا آپ کو اس سے پہلے اس کا پتہ تھا کہ کیوں مردوں پر ناکامی کا سہرا جاتا ہے؟؟؟؟
     
  8. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805

    عندلیب سسٹر
    جس موضوع پر آپ نے بات کی ہے وہ تو بالکل ٹھیک ہے۔
    لیکن آپ نے مردوں پر جو الزام لگایا ھے وہ غلط ہے ۔ اس پر کو کوئی دلیل دینے چاہئیے قرآن سنت سے۔کیونکہ اسلام نے مرد اور عورت کا درجہ برابر رکھا ہے۔
    میں اس لئے یہ بات نہیں کر رہا کہ میں مرد ھوں ۔بلکہ یہ ایک ٹھوس حقیقت ہے اس لئے۔
     
  9. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    میں سمجھتا ہوں‌کہ آپکی بات کا وہ پہلو درست ہوسکتا ہے کہ آپ دلیل مانگ رہے ہیں‌، اچھی چیز ہے۔۔!

    لیکن اس سے ہٹکر۔۔۔موضوع پر بات کریں‌تو۔۔۔عورت اور مرد ۔۔۔
    انکے الگ الگ اصناف
    انکو الگ الگ اسٹرکچر پر‌بنانا
    ارتقائی مدارج میں‌انکا جوڑا روز اول سے ہی دنیا کی ارتقاکا ذمہ دار ٹہرنا۔۔
    انکے عزت و اکرام میں ماں‌کا درجہ۔۔!
    باپ کا گھر کا قوام قرار پانا۔
    عورت کا جسمانی طور پر کمزور اور مرد کا طاقت ور ہونا (اللہ کی مصلحت کے مطابق)
    حسن کے ساتھ عفت و پاکیزگی کی شرط
    مردو زن کے اختلاط اور اسکے بیالنسس
    عورت کی ذمہ داریاں
    مرد کے دائرہ کار
    عورت نازک ہونے کے باوجد ، بچہ کی پیدائش کے وہ مرحلہ سے گذرنا جو کہ مرد کے لئے۔۔۔مضبوط ہونے کے بھی سوچ بھی نہیں‌سکتے۔
    مرد کا مضبوط ہونے کے باوجود بنا عورت اور اسکے سہارے (دنیوں اعتبار سے) کے بغیر خود کو ادھورا محسوس کرنا
    مرد کا ہیڈ آف دی فیملی بننار ار عورت کے مزاج میں ہی اپنے شوہر کی اطاعت میں خوشی اور سکون کے ساتھ ساتھ تحفظ کا پہلو۔۔۔
    عورت کا ضرورت پڑنے پر۔۔۔مردو ں‌کہ شانہ بہ شانہ چلنے کی اجازت۔ (اگر کوئی قوام نہ ہو، اور بچے بھی نہ ہوں، اور ضرورت کے لئے اسکو باہر نکلنا کے لئے معاش کے لئے تگ و دو)
    عورت کے خود کی صلاحیتیں اور اسکا استعمال۔
    بیٹی اور پھر بیوی یہ دونوں‌ حالتوں‌میں عورت کے دائرہ کار۔

    یہ اور اس جیسے ہزاروں‌ مرحلے۔۔۔ان سب کے لئے دلائل قران و حدیث سے ضرورت پڑنے پر مل جاتے ہیں، اور پھر ان سلائل سے سمجھے کے البتہ مختلف انداز ہوتے ہیں۔۔۔جس سے ہمیں بالکل بھی انکار کرنا چاہیے۔۔۔!
    جسطرح سے ایک گلاس میں آدھا پانی ہو تو کوئی اسے آدھا خالی گلاس کہے گا۔۔۔اور کوئی کہے گا کہ۔۔ی تو آدھا بھرا ہوا ہے۔۔مطلب ایک ہی نکلے گا۔۔۔اگر عقل ہو۔۔۔لیکن کہنے کے انداز اور سمجھنے کے انداز میں‌ فرق کے ساتھ ساتھ۔۔۔۔ جس نے گلاس کو آدھا بھرا ہوا جانا، وہ مثبت سوچ کا حامل اور جسنے منفی رخ‌یعنی آدھا خالی ہونے پر اپنا ذہن مرکوز کیا۔۔۔اسکا ذہن منفی رخ میں سفر کرے گا۔۔۔حالانہ پانی بھی وہی ہے۔۔۔گلاس بھی وہی ہے۔۔۔اور انسان بھی وہی۔۔۔لیکن انڈرسٹانڈنگ کے فرق کی وجہ سے ایک ہی بات کے مختلف پہلو نکل سکتے ہیں۔۔۔جس سے ہم کبھی بھی انکار نہیں‌کرسکتے۔اسی طرح۔۔۔۔
    مرد و زن کے معاملے میں قران و حدیث کے واضح احکامات کو سمجھنے میں‌بھی ۔۔۔اپنی اپنی انڈرسٹانڈنگ ہے۔۔اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کس کا ذہن منفی اور کسکا مثبت رخ‌میں‌کام کر رہا ہے

    اسلئے ہمیں‌بیالنس سوچ کے ساتھ اللہ سے اسکی رحمت اور اسکی ہدایت کی ہمیں‌طلب رکھ کر۔۔ہمیشہ علم کو حاصل کرکے ۔۔عمل مسلسل کی کوشش کرتے رہنی چاہیے۔

    وما توفیق الا بااللہ
     
  10. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398

    افسوس کی بات ہے سسٹر جتنا اچھا عقلمندی سے تھریڈ لکھا اتنا ہی یہ غلط جواب لکھا ہے آپ نے۔

    آپ نے لکھا ہے کہ ناکامی کے زمہ دار مرد ہی ہوتے ہیں

    ایک حدیث مباکہ ہے مجھے حوالہ یاد نہیں اس لئے میں یہاں پر مفہوم لکھ رہا ہوں شاید آپ نے بھی سنی ہو کہ اگر عورت اچھی تو مرد کی زندگی اچھی یعنی اسے یہ دنیا بھی جنت لگے گی۔(جنت جیسی تو نہیں کیونکہ جنت ہماری سوچوں سے بالا تر ہے جیسا کہ قرآن و حدیث سے یہ ثابت ہے)

    اور اگر عورت خراب تو مرد کی دنیا جہنم ۔


    کامیابی ہو یا ناکامی یہ قسمت کی بات ہے آپ سیکھ لیں معاشرے میں کئی واقعات آپ کو ایسے نظر آئیں گے کہ بعض اوقات عورت بھی ناکامی کی وجہ بن سکتی ہے۔

    اگر مرد گھر بنانا چاہے اور عورت ساتھ نہ دے تو ناکامی کی زمہ دار کون؟

    لہذا یکطرفہ ہو کر فیصلہ نہیں کرنا چاہیئے بلکہ صورت حال کو دیکھ کر انصاف کی بات کی جائے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 15, 2010
  11. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    نہیں ایسا نہیں کہ ہر ناکامی بے وقوفی کا شاخسانہ ہوتی ہے۔ کچھ حالات اور تقدیر بھی ہے اور مجھے اس وقت ایک بات جو پتہ نہیں کہاں میں نے سنی تھی کے "تقدیر ان چیزوں میں بڑا رول پلے کرتی ہے" ایک دم درست معلوم ہوتی ہے۔
    ویسے کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہونا یہ مقولہ صرف اس لیے ہے تاکہ بیچارے "میاں کامیاب" کو کہیں گھر سے بیلن اور چمچے نہ ملنے لگیں اس لیے عورتوں کادل رکھنے کے لیے اسے
    مردوں کی طرف سے ایک شازش کی تحت پھیلایا گیا ہے۔ :(rofl):
     
  12. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    آپ کے اس مذاق کو مذاق ہی سمجھ رہی ہوں‌ ۔:00003:
     
  13. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2010
    پیغامات:
    405
    حضرت نوح علیہ السلام کی بیوی کے بارے میں کیا خیال ہے۔ جس نے پوری قوم کا بیڑا غرق کرادیا۔
     
  14. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    ہوتا یہ ہے کہ انسان (چاہے مرد ہو یا عورت) کامل کوئی بھی نہیں کہیں نا کہیں نقص یا کمی ہر کسی میں ہے اور مرد وزن کو گاڑی کے دو پہیے بھی اسی لیے کہتے ہیں کہ ایک دوسرے کے بنا (سنسار) چلنا مشکل ہوتا ہے۔ زندگی میں کئی موڑ ایسے آتے ہیں جہاں (لائف) پارٹنر مفید ترین رائے دیتا ہے جس پر عمل کرکے انسان (مرد وعورت) کامیاب کہلاتا ہے
     
  15. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398

    بہت اچھے انصاری بھائی

    دراصل عندلیب نے ایک غلط طریقے سے مردوں پر بغیر سوچے سمجھے الزام لگایا ہے جو کسی بھی عقلمند شخص‌کو زیبا نہیں دیتا۔
     
  16. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    ایسے چراغ پا ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے ارسلان سچی باتیں کڑوی ہی ہوتی ہیں ۔
    آپ نے میری بات کا مفہوم ہی نہیں سمجھا
    میں ان مخصوص مردوں کی بات کر رہی ہوں جو اپنی بیویاں رکھتے ہوئے دوسری خواتین کے پیچھے اپنی دنیا اورآخرت خراب کرتے ہیں
    کوئی مرد:
    کسی عورت کا اطاعت گزار ہے جو اس کی ماں ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے ۔
    کوئی مرد :
    کسی عورت سے بے پناہ محبت کرنے والا ہے جو اس کی بیوی ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے ۔
    کوئی مرد:
    کسی عورت سے شفقت سے پیش آتا ہے جو اس کی بیٹی ہے تو جھے کوئی اعتراض نہیں
    ہاں مجھے اعتراض اس وقت ہوتا ہے جب کوئی مرد کسی غیر محرم عورت کی اطاعت کرے ، اس سے محبت کرے ۔اور گھر والوں کو بھول کر اس عورت کے پیچھے اپنا وقت اور زندگی بر باد کرے
    تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا ۔۔۔۔؟
     
  17. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398

    یہی وضاحت پہلے کر دیتیں آپ تو اچھا رہتا

    اب جو باتیں کی ہیں آپ نے تو یہ بلکل ٹھیک ہیں

    میں بھی ان مردوں کے سخت خلاف ہوں جو جن کی بیویاں ہیں لیکن پھر بھی دوسری عورتوں کے پیچھے لگے رہتے ہیں۔

    اور یہ بات کہ میں چراغ پاہو رہا ہوں تو یہ غلط ہے کیونکہ میں بھی سچ بات کو تسلیم کرنے والا ہوں اللہ کے فضل سے۔

    آپ نے جس طریقے سے مردوں پر الزام لگایا تو میں سمجھا کہ آپ نے اجتماعی طور پر ہر مرد کے خلاف بات کی ہے

    بہرحال وضاحت کرنے کا شکریہ۔
     
  18. ثانیہ

    ثانیہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 14, 2010
    پیغامات:
    165
    خود عورت! بس غور کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ نے کبھی کیا؟
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں