ترجمہ قرآن مجید ۔ایک بہترین سوفٹ ویئر

Aurangzeb نے 'فرى اسلامک سوفٹوئیرز' میں ‏ستمبر 30, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Aurangzeb

    Aurangzeb -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2010
    پیغامات:
    25
    حال ہی میں ملنے والا ایک بہترین سوفٹ ویئر شیئر کر رہا ہوں جس میں سید مودودی صاحب کا ترجمہ اردو اور انگریزی تراجم کے ساتھ موجود ہے۔مزے کی بات یہ کہ یونی کوڈ میں ہے اور سرچ اور دیگر بہترین آپشنز کے ساتھ۔ڈاؤن لوڈ کیجیے لنک حاضرہے:

    Download Quran Majeed - QuranUrdu.com
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاکم اللہ خیرا۔
     
  3. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
  4. ڈیزائنر

    ڈیزائنر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2007
    پیغامات:
    139
    جزاک اللہ خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت اچھی شیئرنگ۔۔۔۔۔۔شکریہ
     
  5. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    جن کے بارے میں اچھا تذکرہ نہ سنا ہو دین اسلام کے حوالے سے ان پر شک سا رہتا ہے کہ یہ اللہ کی کتاب کے ترجمعے میں بھی ردوبدل نہ کرتے ہوں لیکن یہ ایسا نہیں کر سکیں گے ان شاءاللہ کیونکہ قرآن مجید کی حفاظت اللہ رب العالمین ہی کرتا ہے۔
     
  6. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    351
    بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  7. طارق اقبال

    طارق اقبال محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 3, 2009
    پیغامات:
    316
    ارسلان بھائی سنی سنائی باتوں‌ پر عمل نہیں‌ کرنا چاہیے ۔بتقضائے بشریت اور کچھ اپنی تحقیق کی بناء پر بھی ہر عالم سے کچھ نہ کچھ غلط واقع ہوسکتا ہے ۔ اور شاید ہی کوئی ایسا عالم دین ہو کہ جس کی کوئی بات بھی قابل اعتراض نہ ہو۔۔ اس لیے گزارش ہے کہ مولانا مودودی رح‌ سے اتنی بدگمانی رکھنے سے پہلے آپ ان کی کتب کا مطالعہ کریں‌ تو آپ کو حقیقت حال کا علم ہوگا۔۔ بلاشبہ مولانا مودودی پچھلی صدی کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔اللہ تعالی‌ان کی علمی غلطیوں‌ پر ان کو معاف فرمائے اور ان کی اسلامی خدامات پر بہترین اجر سے نوازے ۔ آمین
     
  8. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    اس فورم پر یہ سب کہنا فضول ہے بھائی
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    نہیں محمد ارسلان بھائی ۔ بلاشبہ ہمیں مولانا مودودی رحمہ اللہ سے اختلاف ہو سکتا ہے ۔ لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک علمی شخصیت تھے ۔ اللہ ان کی غلطیوں کو معاف فرمائے ۔ جو چیز قرآن و حدیث کے مطابق ہو لے لیں ۔ جو نہ ہو اسے چھوڑ دیں ۔ یہی علماء اور اہل علم کا طریقہ رہا ہے ۔
    طارق بھائی بلکل صحیح فرمایا ۔
    نہیں ابوطلحہ بھائی ۔ اتنی بدگمانی اچھی نہیں ۔ بہت سے سلجھے ہوئے لوگ ایسی چیزوں کو فضول نہیں کہتے ۔ کسی چیز کے فضول ہونے کا فیصلہ ذاتی رحجان کے بنا پر نہیں کر سکتے ۔ اصل میں ہر انسان یہ چاہتا ہے کہ جو چیز اسے پسند ہے اور اس کی زندگی کا حصہ ہے ۔ وہی سنے اور لوگوں کو وہی سنائے ۔ اس کے علاوہ وہ سننا پسند نہیں کرتا ۔ لہذا جس طرح آپ کو یہ سب فضول لگ رہا ہے کسی اور کا بھی خیال کچھ اس طرح کا ہو سکتا ہے
    مولانا مودودی رحمہ اللہ بلاشبہ ایک بہت بڑی علمی شخصیت تھے ۔ اللہ ان کی مغفرت کرے اور ان کی کوتاہیوں اور غلطیوں کو معاف فرمائے ۔ اب وہ اس دنیا سے جا چکے ۔ اب ان کا معاملہ اللہ کے ساتھ ہے ۔
     
  10. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    بالکل
    میں آپکی بات سے اگری ہوں۔۔۔معذرت، کیونکہ ہوتا یہ ہے کہ ایریٹیشن ہوتا ہے، ہر دفعہ ایک ہی انداز سے ، اور ہی زبان میں‌بہت سے لوگ بات کرنے لگیں‌نا تو میں‌بھی ٹراک لوز کردیتا ہوں۔اللہ مجھے معاف کرے۔
    جس طرح‌ مولانا مودودی رح‌کے بارے میں‌آپ نے کہا" اب ان کا معاملہ اللہ کے ساتھ ہے" ہاں‌یقینا سبھی کا معاملہ اللہ کے ہاتھ ہے، سبھی انسان خطا کار ہیں، ان میں‌البانی رح بھی آئینگے، مودودی رح بھی آئینگے، اور ابن تیمیہ رح‌بھی۔۔۔اور بھی بہت سے بلکہ سب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! سبکا معاملہ اللہ کے ہاتھ ہے۔
    بہرحال حالانکہ میں‌کوشش کرتا ہوں‌کہ ، سلفی حضرات جب اپنی دل کی بات ، نہ چاہتے ہوئے بھی ہر جگہ کہہ پاتے ہیں، میں‌اسکے بارے میں‌خاموشی اختیار کروں کہ سبھی کا معاملہ اللہ کے ہاتھ ہے۔۔لیکن میں‌بھی انسان ہوں۔۔۔
    آپ نے دیکھا ہوگا۔۔ایک خیر خواہ بھائی نے مجھ سے ازراہ تفنن کہا، کہ آپ 70 فی صد تو سلفی بن چکے ہیں۔۔۔میں‌نےاس پر خاموشی اختیار کی۔۔کیونکہ بعض دفعہ بہت سی چیزیں‌ہضم ہوسکتی ہیں، کہ میں‌70 فی صد 0 فی صد یا 100 صد سلفی بننا یہ میرے لئے ممکنات میں‌سے ہیں، لیکن ایسا ہی دوسرے نہیں‌سوچتے، اسلئے میں بعض‌دفعہ ، خود پر قابو نہ رکھ پا کر، ایسے ہی کچھ نازیبا الفاظ کے جواب میں‌نازیبا الفاظ کہہ جاتا ہوں۔۔۔اللہ مجھے اور سبھی کو ہدایت دے اور صراط مستقیم پر چلائے۔۔آمین
    جزاک اللہ خیر۔
    میں‌مجلس کے تمام ساتھیوں کو کبھی بھی غلط نہیں‌سمجھتا، اور خاص طور پر وہ جو کہ سلجھے ہوئے ہیں، انکو تو میں‌بطور خاص پسند کرتے ہوں‌، کیونکہ میرے بعض سلجھے ہوئے اندازمجلس کے بہت سے ساتھیوں‌کو جو پسند ہیں۔۔۔۔:00003:
    بہرحال۔۔۔اللہ ہم سبکو نیک توفیق اور ہدایت دے۔۔آمین
     
  11. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    قابل احترام اقبال بھائی آپ میری بات کو سمجھے نہیں یا شاید سمجھے ہیں تو محدود۔میں آپ کو بتاتا ہوں کہ میں نے موددی صاحب کے بارے میں ایسا کیوں کہا۔بھائی معصوم عن الخطاء انبیاء و رسل کے علاوہ کوئی بھی انسان نہیں ہوتا خطائیں انسانوں سے ہوتی رہتی ہیں۔لیکن سب سے بڑی دکھ کی بات تو یہ ہے کہ کچھ لوگ عقیدے میں خرابیاں کرتے ہیں میں تو موددی صاحب کو جانتا بھی نہیں ہوں لیکن شیخ توصیف الرحمن راشدی صاحب کی ایک تقریر سلسلہ سوال و جواب میں ایک سوال کے جواب میں شیخ صاحب کے الفاظ ملاحظہ فرمائیں۔
    "عام آدمی اگر وہ اللہ کی صفات کا علم رکھتا ہے اللہ کی توحید کو سمجھتا ہے اس کے پاس اتنا علم ہے کہ تفہیم القرآن کے اندر جو غلطیاں ہیں اور وہ عقیدے کی غلطیاں ہیں چھوٹی موٹی غلطیاں نہیں ہیں اگر وہ بنیادی علم ہی نہیں رکھتا ہے اور وہ اس کو پرھتا ہے تو یہ اس کی گمراہی کا ذریعہ بن جائے گا۔اسی لئے اس تفسیر کو پڑھا جائے جس میں غلطیاں نہ ہوں اور بنیادی طور پہ یاد کر لیجئے ایک چیز آپ کو یاد کرواوں گا یہاں پر اختلاف رفع الیدین ،آمین(آمین بالجہر) فاتحہ (فاتحہ خلف الامام) کا اختلاف نہیں ہے ہاتھ یہاں باندھنا یہاں باندھنے کا اختلاف نہیں ہے یہ تو بنیادی عقیدے کا اختلاف ہے کہ سید موددی صاحب کہتے ہیں کہ انسان میں جتنی صفتیں ہیں وہ اللہ کی صفتوں کا عکس ہے۔یہ تو عقیدے کا بگاڑ اور عقیدے کی بربادی ہے اگر کسی کے پاس اتنا علم ہے کہ وہ اس گندگی کو الگ کر سکتا ہے توپھر وہ شوق سے پڑھے اس میں اچھی باتیں بھی ہیں لیکن اگر کوئی اس بنیاد کو ہی نہیں سمجھتا اس کو یہ تمیز ہی نہیں ہے کہ غلط کیا ہے اور ٹھیک کیا ہے اور وہ اس کو پڑھ کے غلط کو ٹھیک سمجھ لے اور عقیدے کو برباد کر بیٹھے جیسے اللہ کی صفات کا زکر ہے عرش کا زکر ہے عرش کا انکار کرتے ہیں اور مختلف صفات پر تاویل کرتے ہیں تو اگر کسی کو یہ علم ہے تو وہ پڑھے اور جس کو یہ علم نہیں وہ اس سے بچے۔"
    دس منٹ کی ویڈیو تقریر کے ایک منٹ چوبیس سیکنڈ کے حصے کی مووی میں جو شیخ صاحب نے باتیں کہی ان ان کو میں نے الفاظ میں لکھا ہے اب آپ بتائیں کہ موددی صاحب کی تفسیر میں کتنی گڑبڑ ہے اور وہ بھی عقیدے کی اگر بات صرف عمل کی ہوتی تو شاید میں بہت بڑا گناہ گار ہوں لیکن بات عقیدے کی آ جائے تو پھر آپ خود سمجھدار ہیں۔اسی لئے میں نے کہا ہے کہ میں نے موددی صاحب کے بارے میں عقیدے کی غلطیوں کے بارے میں سنا ہے اسی تقریر میں آگے "خلافت و ملوکیت" کتاب جس کے مصنف موددی صاحب ہیں آگے غلطیوں کو باحوالہ شیخ صاحب نے ثابت کیا ہے۔تو اب آپ ہی بتائیے ۔اگر آپ یہ کہیں کہ یہ سنی سنائی باتیں ہیں تو یاد رکھیں شیخ صاحب نے خلافت و ملوکیت کے حوالے دے کر غلط باتوں کو ثابت کیا ہے۔
     
  12. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    عکاشہ بھائی آپ بھی وہی باتیں پڑھ لیں جو میں نے طارق اقبال بھائی کو لکھی ہیں۔
     
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    محمد ارسلان بھائی ! شیخ توصیف الرحمن نے وہی بات کہی جو میں نے اوپر لکھی ۔ الفاظ کر فرق ہو سکتا ہے ۔
    اگر آپ کے پاس اتنا علم نہیں کہ اچھی اور بری بات میں تمیز کر سکیں تو آپ کے نزدیک جو ترجمہ اور تفسیر مستند ہو۔ پڑھیں ۔ تفہیم القرآن کو چھوڑ دیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398

    میں نے تو تفہیم القرآن پڑھی نہیں میرے پاس تفسیر ابن کثیر اور تفسیر سعدی ہے۔
     
  15. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    یار عکاشہ بھائی کیا آپ کے پاس
    الموضوعات
    فتح الباری از شرح البخاری
    شرح صحیح مسلم از امام نووی

    یہ اردو میں مل سکتی ہیں۔
     
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    تفہیم القرآن نہیں پڑھی تو کوئی مسئلہ نہیں آپ یہیں دونوں تفاسیر پڑھیں ۔ ۔ تفسیر ابن کثیر اور تفسیر سعدی دو نوں بہترین تفاسیر ہیں‌۔ ۔
     
  17. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  18. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    یار عکاشہ بھائی میرے اس سوال کا جواب تو دو۔
     
  19. طارق اقبال

    طارق اقبال محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 3, 2009
    پیغامات:
    316
    محترم شیخ‌ توصیف صاحب کوئی ایسی شخصیت نہیں‌ کہ ان کا کہا حرف آخر ہو۔ وہ بھی انسان ہیں‌ ۔ا ن سے بھی کسی چیز کو سمجھنے میں‌ غلطی لگ سکتی ہے ۔ بحرحال میں اس پر کوئی بحث نہیں‌ کرنا چاہتا ۔ اگر شیخ صاحب نے مولانا مودودی رح پر غلط الزامات لگائے ہیں تو وہ اللہ کو خود جواب دیں گے ۔ مگر ایک بات کی طرف میں اشارہ ضرور کرنا چاہوں کا کہ اگر کوئی بریلوی عالم اپنے ماننے والوں‌ سے کہے کہ اس شیخ کی تقاریر نہ سنا کرو کیونکہ اس کی باتیں قرآن وسنت کے خلاف ہوتی ہیں تو پھر آپ کا موقف کیا ہوگا ۔کیا لوگوں کو شیخ صاحب کو سن کر تحقیق کرنا چاہیے یا صرف اپنے عالم کی بات مان کر شیخ صاحب سے دور دور ہی رہنا چاہیے کہ ہم تو تمیز نہیں‌ کرسکتے کہ حق کیا ہے اور باطل کیا ؟؟؟
     
  20. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    السلام علیکم
    طارق اقبال بھائی یہی تو بات ہے کہ آپ بات کو اچھی طرح سمجھتے نہیں میں نے یہ کب کہا کہ شیخ توصیف الرحمن کا کہا حرف آخر ہوتا ہے بلکہ اگر آپ کو شیخ صاحب کی کوئی بات قرآن و حدیث کے خلاف نظر آئے تو آپ دیوار پر دے مارو لیکن ایک بات پر آپ نے غور نہیں کیا کہ شیخ توصیف الرحمن صاحب نے حوالے دے کر بات کی ہے (حوالہ جات مووی کے اندر ہیں )اپنی طرف سے الزام نہیں لگایا آپ نے بریلوی والی مثال دی میں بھی ایک مثال دیتا ہوں فرض کریں میں کسی کتاب کو پڑھ کر ان میں موجود غلط باتوں کی نشاندہی کروں ‌اور حوالے دے دے کر بتاوں کہ اس کتاب کے فلاں باب میں فلاں صفحہ نمبر پر یہ غلط بات لکھی ہے تو کیا حوالے چیک کرنے پر بھی میری بات کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔جیسا کہ آپ اس سے پہلے ایک تھریڈ میں ایسا کر چکے ہیں(تھریڈ کا لنک ) تو میرے بھائی آپ نے حوالے دے کر تفسیر میں سائنسی غلطی کو ثابت کیا تو کیا آپ کی بات کو نظر انداز کیا گیا بالکل نہیں لیکن سائنسی غلطی کا نکل آنا اتنی بڑی بات نہیں جتنی عقیدے کی غلطی کا نکل آنا خطرناک بات ہے۔اللہ آپ کو خوش رکھے آمین میں کوئی بحث نہیں کر رہا۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں