اسماعیل علیہ السلام نے اطاعت کہاں سے سیکھی؟

یاسمین نے 'ماہ ذی الحجہ اور حج' میں ‏نومبر 14, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. یاسمین

    یاسمین -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2009
    پیغامات:
    385

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    اسماعیل علیہ سلام نے اطاعت کہاں سے سیکھی!
    اپنے باپ ابراہیم علیہ سلام سے!
    جب بھی اللہ سبحان تعالی نے ابراہیم علیہ سلام کو کوئی حکم دیا انہوں نے اللہ کی اطاعت کی،ہر آزمائش میں پورے اترے-جب بڑھاپے میں اللہ نے اولاد سے نوازہ اور حکم دیا کے صحرا میں چھوڑ آؤ انھوں نے اطاعت کی یہ نہ کہا کہ یہ تو مجھے اتنے سالوں بعد ملا ہے میرے بڑھاپے کا سہارا ہے یا یہ کے میرا دل چاہتا ہے میں اس سے کھیلوں اس سے باتیں کروں،میری بیوی اکیلی کیسے اس کی حفاظت کرے گی وغیرہ وغیرہ-
    ہم سوچیں ہم کیا کرتے؟کیا ہم اللہ کی اطاعت کرتے!
    اپنی ماں بی بی حاجرہ سے!
    بی بی حاجرہ کو جب ان کے شوہر نے چھوٹے بچے کے ساتھ اکیلے صحرا میں چھوڑا اور بتایا کے اللہ کا حکم ہے،تو فورا کہا اللہ ہمیں ضائع نہ کرے گا اللہ کے حکم کی اطاعت کی صبر کیا اور صرف اللہ پر توکل کیا شوہر سے کوئی شکوہ نہ شکایت،نہ طعنہ نہ تشنے-
    ہم کیا کرتے؟کیا ہم اللہ اور اپنے شوہر کی اطاعت کرتے!
    پھر اسماعیل علیہ سلام کی تربیت کس نے کی؟ ایک اکیلی ماں نے! کہاں کی؟صحرہ میں!کتنا کھانا تھا؟
    ایک اطاعت گزار بندی اور ایک فرمابردار بیوی نے اکیلے صحرہ میں اسماعیل علیہ سلام کی پرورش اور تربیت کی،اپنے عمل سے بیٹے کو بھی اللہ کی اطاعت اور اس کی رضا میں راضی رہنا سکھایا،باپ کی غیر موجودگی میں باپ سے بدگمان نہ کیا اور یہی وجہ بنی کے جب باپ نے آ کر اپنا خواب بتایا تو فورا اسماعیل علیہ سلام نے اپنا سر تسلیم خم کر دیا-
    کسی نے کیا خوب کہا ہے! اگر تم چاہتے ہو کہ تمھارے بچے تمھاری اطاعت کریں تو تم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی اطاعت کرو تمھارے بچے خود بہ خود تمھاری اطاعت کریں گے-
    کیا ہم اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت کرتے ہیں؟
    کیا ہم ذالحج کے مبارک عشرے میں اللہ کا خوب ذکر کر رہے ہیں؟اپنے گناہوں کی معافی مانگ رہے ہیں؟
    شائد ہم عبادات تو کر رہے ہوں کیا ہم اپنی نفس کی خواہشات پر قابو پا رہے ہیں؟
    اس عشرے ہیں بال و ناخن کاٹنے سے گریز کر رہے ہیں یا نو ذالحج کو بیوٹی پالر جانے کا ادارہ ہے؟
    اپنی انا چھوڑ کر روٹھے ہوؤں کو منع رہے ہیں یا میں کیوں جھکوں والا معاملہ ہے؟
    قربانی اللہ کے قرب کا ذریعہ ہے جوانسان گائے یابکرے کی قربانی کے ساتھ ساتھ اپنے جذ بات اور احساسات کی قربانی کر کے پاتا ہے-
    اللہ پاک سے دعا ہے کے وہ ہم سب کو اپنا فرمابردار بنائے اور ہمارے لئے دین پر عمل کرنا آسان کرے آمین
    والسلام
    یاسمین
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 8, 2011
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعليكم السلام ورحمت اللہ وبركاتہ
    جزاك اللہ خيرا وبارك فيك ياسمين سسٹر۔ بہت فكر انگيز تحرير ہے۔
     
  3. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا سسٹر

    آمین، یا رب
     
  4. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبركاتہ

    جزاك اللہ خيرا
     
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا سسٹر یاسمین۔
     
  6. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیر یاسمین بہن، عمدہ شیئرنگ ہے مگر اس میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کا نام ٹھیک کر دیں
     
  8. یاسمین

    یاسمین -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2009
    پیغامات:
    385
    جزاکم اللہ خیرا کثیرا کثیرا
    جی کرنے کی کوشش کی ہے مگر نہیں ہو رہا آپ لوگ اگر کچھ مدد کر دیں
    اوپر عنوان میں تو صحیح لکھا بعد میں نہ جانے غلطی ہو گئی
     
  9. یاسمین

    یاسمین -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2009
    پیغامات:
    385
    جزاکم اللہ خیرا کثیرا کثیرا عین جی
    جو انسان دوسروں کی مدد میں لگا رہتا ہے اللہ سبحان و تعالی اس کی مدد میں لگ جاتے ہیں
    اللہ پاک آپ کے سارے کام آسان کرے اور ہم سب کی کوششوں کو قبول کرے آمین
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    واياك كثيرا كثيرا ... آمين ... سسٹر آج آپ كى دعاؤں نے كئى kWh توانائى بڑھادى
    :smile:
     
  11. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں