والدین کے فوت ہونے کے بعد اولاد کا فریضہ

ابو عبداللہ صغیر نے 'حدیث - شریعت کا دوسرا اہم ستون' میں ‏مئی 14, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    والدین کے فوت ہونے کے بعد اولاد کا فریضہ

    [font="al_mushaf"]
    عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ مَالِکِ بْنِ رَبِيعَةَ السَّاعِدِيِّ قَالَ بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَائَهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ بَقِيَ مِنْ بِرِّ أَبَوَيَّ شَيْئٌ أَبَرُّهُمَا بِهِ بَعْدَ مَوْتِهِمَا قَالَ نَعَمْ الصَّلَاةُ عَلَيْهِمَا وَالِاسْتِغْفَارُ لَهُمَا وَإِنْفَاذُ عَهْدِهِمَا مِنْ بَعْدِهِمَا وَصِلَةُ الرَّحِمِ الَّتِي لَا تُوصَلُ إِلَّا بِهِمَا وَإِکْرَامُ صَدِيقِهِمَا​
    [/font]
    ابو اسید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بنو سلمہ سے ایک شخص آیا۔ اس نے دریافت کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! کیا میرے والدین کے فوت ہونے کے بعد کوئی ایسا نیک کام ہے جو میں اپنے والدین کے لیے کر سکوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں، والدین کے لئے دعا کرنا، ان کے لیے بخشش کی دعا مانگنا ، ان کے بعد ان کے وعدوں کو پورا کرنا، ان کے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا اور ان کے دوستوں کی عزت کرنا۔
    (ابو داؤد، ابن ماجہ)


    ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے مرحوم والدین کے لیے کوئی ایسی نیکی کرے جو ان کے لیے راحت کا سبب بن جائے ۔ اس سلسلے میں وہ ہر اس کام کو کر گزرتا ہے جو اسے بتایا جائے لیکن جب تک کوئی کام سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق نہ ہو اس پر ثواب مرتب نہیں ہوتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو اسید رضی اللہ عنہ کے سوال کے جواب میں فرمایا اگر تم اپنے والدین کے مرنے کے بعد ان کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہو تو ان کے لئے رحمت کی دعا کرو۔ بہترین دعا وہ ہے جو قرآن پاک بیان کرتا ہے کہ " [font="al_mushaf"]رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيٰنِيْ صَغِيْرًا"اس کے علاوہ ان کے لئے بخشش کی دعا کرو ہر وقت اپنے والدین کے لیے اللہ سے دعا کرتے رہنا چاہیے کہ اے اللہ! میرے والدین کی بشری لغزشوں کو معاف کر دے۔ اللہ تعالیٰ معاف کرنے پر قادر ہے اور جو وعدے انہوں نے اپنی زندگی میں کسی سے کئے تھے انہیں پورا کیا جائے۔ وعدہ بھی بندوں کا قرض ہے اگر وعدہ پورا نہ کیا جائے تو اللہ تعالیٰ بھی معاف نہیں کرتا لہذا اگر اولاد کو پتہ چل جائے کہ ہمارے والدین میں سے کسی ایک نے یا دونوں نے کسی سے کوئی وعدہ کیا ہے تو اسے پورا کیا جائے۔ اس سے والدین کو راحت ہو گی اور رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کریں۔ اپنے والدین کے رستہ داروں کے ساتھ ناراضگی کا اظہار نہ کرے اور اس تعلق کو قائم رکھے جسے والدین نے قائم رکھا تھا اس تعلق کی بنا پر والدین کو قبروں میں راحت ہو ی اور اپنے والد کے دوستوں اور ماں کی سہیلیوں کی عزت کرے یہ وہ کام ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر انسان اپنے والدین کے لئے مرنے کے بعد بھی بھلائی کا سبب بنتا ہے۔[/font]


    ہفت روزہ اہلحدیث شمارہ نمبر47
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. منظورعباس نیازی

    منظورعباس نیازی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 11, 2009
    پیغامات:
    217
  3. قاسم

    قاسم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2011
    پیغامات:
    875
    ماشااللہ بہت خوب اللہ آپ کے علم میں برکت عطا فرماے آمیں
     
  4. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
     
  5. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیرا بھائی
     
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا ابو عبداللہ بھائی
    اللہ ہمیں‌ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاكم اللہ خيرا وبارك فيكم ، اللہ تعالى ہمیں عمل كى توفيق دے۔
     
  8. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
    جزاکم الله خيرا وبارک فيکم
     
  9. دلشاد محمدی

    دلشاد محمدی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 7, 2011
    پیغامات:
    147
    جزاک اللہ خیرا اللہ ہمیں ہمار ے والدین کے حقوق کی ادائیگی کی توفیق عطا فر ما ئے آمین
     
  10. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں