[you]، ہماری ہر بات میں جھوٹ کیوں؟

ساجد تاج نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اپریل 6, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    [​IMG]


    [​IMG]

    ہماری ہر بات میں جھوٹ کیوں؟

    [​IMG]


    السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:۔




    دنیا کا سب سے آسان کام کیا ہے ؟ “جھوٹ بولنا “


    دیکھا جائے تو آج کا انسان جھوٹ کے سہارے ہی جیتا ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ سچ بول کر اُس کامیابی نہیں ملے گی اور نہ فائدہ حاصل ہو گا اس لیے وہ جھوٹ بولتا ہی چلا جاتا ہے انسان 90فیصد اپنی بات جھوٹ کے ساتھ شروع کرتا ہے اور جھوٹ کے ساتھ ہی ختم کرتا ہے۔ جھوٹ بولنے کی بیماری صرف بڑوں میں نہیں بلکہ چھوٹے بچوں میں پائی جاتی ہے وہ بچے جن کو ابھی تک سچ اور جھوٹ کی پہچان تک نہیں ہوئی لیکن وہ اتنا ضرور جانتے ہیں کہ اگر وہ جھوٹ بولیں گے تو وہ بڑوں کی مار سے بچ جائیں گے اور انہیں کوئی کچھ نہ کہے گا۔

    انسان کو اپنے آپ کو سچا ثابت کرنے کے لیے جھوٹ پہ جھوٹ بولتا رہتا ہے۔ جھوٹ انسان کو کہیں‌کا نہیں چھوڑتا اور اللہ تعالی جھوٹوں‌سے سخت نفرت کرتا ہے۔ انسان دوسروں ‌سے جھوٹ بول سکتا ہے یہاں تک اپنے آپ سے بھی جھوٹ بول سکتا ہے لیکن اپنے اللہ تعالی سے نہ جھوٹ بول سکتا ہے، نہ جھوٹ چھپا سکتا ہے اور نہ ہی اپنے جھوٹ کو سچا ثابت کر سکتا ہے کیونکہ وہ پروردگار سب دیکھ رہا ہے اور وہ دلوں‌کے بھید خوب جانتا ہے۔ انسان یہ کیوں بھول جاتاہے کہ وہ جھوٹ بول کر دنیا کی ہر چیز سے بچ سکتا ہے مگر اپنے اللہ سے نہیں۔

    جب چھوٹے بچے کوئی غلطی کر بیٹھتے ہیں تو ماں باپ کی ڈانٹ ، غصے اور مار سے بچنےکے لیے جھوٹ بول دیتے ہیں کہ ہم نے یہ کام نہیں ‌کیا یا الزام کسی دوسرے پر لگا دیتےہیں یہ بچے جو ابھی دنیا میں آئے ہی ہوتے ہیں جھوٹ کا سہارا لینے لگ جاتے ہیں۔(معذرت کے ساتھ وہ مثال جو بڑے دیا کرتے تھے کہ بچے کبھی جھوٹ نہیں بولتے وہ اب غلط ثابت ہوتی جارہی ہے۔)

    بہت بار سُنا بلکہ کرتے دیکھا کہ آفس سے چھٹی کرنے کے لیے باس کے پاس جاتے ہیں‌ اگر چھٹی مل جائے تو ٹھیک اگر نہ ملے تو لوگ اپنے بڑوں کی موت کا بہانہ بناتے ہیں کبھی کبھی مُردہ لوگوں‌کو دوبارہ مار دیتےہیں یا کبھی کبھی زندہ لوگوں‌کو مار دیتے ہیں کہ ہمارا دادا/دادی فوت ہوگئے ہیں ، کبھی خالہ کا نام ، کبھی خالو ، کبھی چاچا ، کبھی تایا یہاں‌تک کے ہم اپنے والدین کو بھی اس لسٹ میں شام کر لیتے ہیں کس لیے صرف ایک چھٹی کے لیے ؟ ایسے لوگوں‌کو شرم آنی چاہیے اتنا بیہودہ جھوٹ بولتے تھے ایسے لوگوں سے میں ایک سوال کرتا ہوں کہ اگر ایسے لوگوں کے بچے یہی چیز دہرائیں اور اپنے والدین کو جیتے جیتے مار دیں صرف چھٹی لینے کے لیے تو ایسے لوگوں‌پر کیا گزرے گی کبھی سوچا ہے یہ؟

    اسی طرح سٹوڈنٹ لائف میں جب ہمیں اسکول/کالج یا اکیڈمی سے چھٹی لینی ہوتی ہے اور ہم بہت سے رشتوں کو بیمار کرنے کا جھوٹ بولتے ہیں اگر اس بات بن جائے تو ٹھیک ورنہ ہم پیٹ درد ، سر درد ، بخار یا کسی اور بیماری کا جھوٹا بہانہ کر کے چھٹی لینے کی کوشش کرتے ہیں جس سے ہمیں باآسانی چھٹی مل جائے۔

    آج کل کی جنریشن میں آوارہ گردی بہت عام ہو گئی ہے اور گھنٹوں گھنٹوں گھر سے باہر رہتےہیں پھر گھر لیٹ پہنچنے پر جب والدین کے سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہم ہزاروں جھوٹے بہانے اور من گھرٹ کہانیاں سنانا شروع کر دیتےہیں کہ ہم تو سارا دوستوں ‌کے ساتھ مل کر پڑھائی کر رہے تھے، ہمارے دوست کا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ہم سارا دن پسپتال رہے اسی طرح کے ہزاروں‌جھوٹ ہم خود سے اور اپنے بڑوں‌سے بول جاتے ہیں۔

    انسان اپنا کاروبار چلانے / اپنا مال بیچنے کے لیے جھوٹی قسموں اور جھوٹی باتوں کا سہارا لیتا ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ سچ بول کر ان کا مال نہیں بکے گا لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ جھوٹی قسمیں کھا کر مال بِک جاتا ہے مگر برکت نہیں‌رہتی۔

    آج کے دور میں رہ کر اپنی غلطی مان لینا بہت بڑی بات ہوتی ہے لیکن اپنی غلطی کو تسلیم کرنے کی بجائے اپنی غلطی کو سچ کرنے کے لیے ہزاروں جھوٹ بولتا رہتا ہے، اگر یوں کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ آج کا انسان دوسروں کو نیچا دکھانے اور دوسروں کی عزت اُچھالنے کے لیے کس بھی حد سے گزرنے سے گریز نہیں کرتا چاہے اس کے لیے اُسے کتنا ہی جھوٹ کیوں نہ بولنا پڑے۔

    اگر ہم اپنے ایک دن کا موازنہ کریں تو ہمیں اندازہ ہو جائے گا کہ ہم ایک دن کتنے جھوٹ بول جاتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ اللہ تعالی جھوٹوں سے نفرت کرتا ہے پھر بھی ہم نڈر ہو کر جھوٹ پہ جھوٹ بولتے جاتے ہیں آخر کیوں؟ کبھی یہ سوچا ہے ہم نے؟

    نماز پڑھنے کا جھوٹ، روزہ رکھنے کا جھوٹ ، سچ بولنے کا جھوٹ ، حلال کمانے کا جھوٹ، درگزر کرنے کا جھوٹ ، چغل خوری نہ کرنے کا جھوٹ ، غیبت نہ کرنے کا جھوٹ ، چوری نہ کرنے کا جھوٹ ، زانی نہ ہونے کا جھوٹ ، مشرک نہ ہونے کا جھوٹ ، ظالم نہ ہونے کا جھوٹ ، قاتل نہ ہونے کاجھوٹ ، بیمار ہونے کا جھوٹ وغیرہ وغیرہ جھوٹ پہ جھوٹ ، جھوٹ پہ جھوٹ کیا یہی جھوٹ ہمیں روزِ حشر والے دن بچا سکے گا؟ کیا یہ جھوٹ ہمیں جہنم کی آگ سے بچا سکے گا ، کیا یہ جھوٹ ہمیں اللہ تعالی کے عذاب سے بچا سکے گا ؟ کیا یہ جھوٹ ہمیں جنت میں داخل کروا سکے گا؟

    دیکھا جائے تو ہم جھوٹ ہی جھوٹ بولتےہیں اور اس جھوٹ کو سچ کرنے کے لیے پھر جھوٹ ہی بولتےہیں لیکن کبھی ایک بار اپنے ضمیر کو ٹٹول کر یہ پوچھا ہے کہ کیا ہم اللہ سے جھوٹ بول سکتے ہیں ؟ کیا ہم جھوٹ بول کر اُس کی ذات سے نہیں بچ سکتے ہیں ؟ کیا کوئی ایسی بات ہے جو ہم اپنے رَب سے چھپا سکتے ہیں؟ نہیں ہم چاہ کر بھی اپنے رَب سے جھوٹ نہیں‌بول سکیں تو پھر ساجد ہم جھوٹ بولتے کیوں ہیں؟

    تحریر : ساجد تاج

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ام حمزہ

    ام حمزہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 31, 2011
    پیغامات:
    207
    عمدہ شیئرنگ
    جزاک اللہ
     
  4. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    جھوٹ بول کر کوئی بھی کام کروانا آسان، پر یہ مضمون کہیں نہ کہیں تقریباً کسی نہ کسی کے ساتھ کہیں سے بھی جڑا ہوا ھے جسے آپ نے بہت خوبصورت انداز میں پیش کیا لیکن کچھ جگہوں پر اس کا استعمال ٹیکنیک بھی ھے۔

    والسلام
     
  5. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاکم اللہ خیرا۔۔
     
  6. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    جزاک اللہ خیر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا۔ ساجد تاج بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    وعلیکم السلام ورحمتہ وبرکاتہ :۔

    پسند کرنے کا شکریہ
    آپ کی اس بات سے میں بلکل اتفاق کروں گا کہ کچھ جگہوں پر اس کا استعمال واقعی ایک ٹیکنیک بھی ہے۔
    لیکن جھوٹ تو جھوٹ ہی ہے چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے بولا جائے اللہ تعالی ہمیں اس جھوٹ سے بچائے آمین
     
  9. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    اللھ کے نبی نے اس کی حد بندی بھی کر دی ھے۔ وہیں تک رہیں۔ یہ نہ ہو کہ محاذ جنگ پر ملنے والی جھوٹ کی اجازت کو مسلم معاشرے میں کھینچ لائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    مومن آنسان مزاق میں بھی جھوٹ نہیں بولتآ
     
  11. سائرہ ساجد

    سائرہ ساجد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 3, 2011
    پیغامات:
    691
    جزاک اللہ خیرا ساجد جی
    ہمیشہ کی طرح لاجواب شیئرنگ آپ کی
    اتنا ٹائم مجھے نہیں دیتے جتنا ٹائم آپ اپنی تحریرون کو دیتے ہیں:00002::00006:
     
  12. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک اللہ خیرا
     
  13. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    سبق آموز امور ذکر کرنے کا شکریہ ۔جزاک اللہ ساجد بھائی
     
  14. أبوعلي سلفي

    أبوعلي سلفي -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2012
    پیغامات:
    24
    بہت شکریہ ۔ اچھا موضوع ہے ۔ جزاک اللہ خیرا
     
  15. ابودجانہ

    ابودجانہ --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏دسمبر 9, 2010
    پیغامات:
    763
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں