کیا قائداعظم سیکولر تھے ؟

dani نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏اگست 29, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    محترم ۔ اپنے اس الزام کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت بھی فراہم کریں ۔
     
  2. طاہر اسلام

    طاہر اسلام نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جولائی 8, 2012
    پیغامات:
    16
    اگلا جملہ اسی کا ثبوت و دلیل ہے-
     
  3. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    یہ کوئی ثبوت نہی. کسی کو تو اسلامی ذہن رکھنے والا رہنے دیں
     
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    بھائی جان کوئی تعارف شعارف کروائیں ہم آپ کو خوش آمدید کہہ لیں پھر بحثیں چلتی رہیں گی کیا خیال ہے ؟
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    سبحان اللہ ۔ محترم اس طرح کے جملوں سے کسی کو دین و مذہب سے خارج نہیں کیا جاسکتا ۔
     
  6. طاہر اسلام

    طاہر اسلام نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جولائی 8, 2012
    پیغامات:
    16
    معاذاللہ بھائی میںنے کسی کو دین و مذہب سے خارج نہیںکیا نہ میرے پاس اس کی اتھارٹی ہے-بہ ہر حال اس سے ان کے رجحانات کا اندازہ ہو سکتا ہے کہ وہ اسلام سے کس قدر مخلص تھے-
     
  7. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    تو پھر کسی مخلص کا نام ھی بتا دیں۔
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    رحجانات کی بات ہی کسوٹی ہو تو پھربہت سے لوگوں کے اسلام پر سوالیہ نشان لگ سکتاہے !!
     
  9. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    یاد رکھنا یہاں بحثوں کا کبھی فائدہ نہیں ہوتا۔۔۔آگے آپ کی مرضی
     
  10. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    آپ کونسا فائدہ چاہتے ھیں؟
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اچھا یہی ہوتا ہے کہ پہلے تعارف کروایا جاتا لیکن اب بحث چل نکلی ہے تو کچھ عرض کرنا پڑے گا۔
    اگر اتنا سا جملہ ان کی لامذہبیت کی دلیل ہے تو اس تھریڈ میں اب تک پیش کیے گئے کالم ان کے نظریاتی مسلمان ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہیں کیونکہ ان میں کہیں زیادہ تاریخی حقائق بیان کیے گئے ہیں ۔
    مزید دلائل یہاں دیکھیے
    دو قومى نظريہ اور عقيدہ الولاء والبراء - URDU MAJLIS FORUM
    قائد اعظم کے اسلامی افکار از شریف بقا - URDU MAJLIS FORUM
    محمد علی جناح ــــــــــــ سيد سليمان ندوي - URDU MAJLIS FORUM
    دو قومی نظریہ ــــــــ انور سدید - URDU MAJLIS FORUM
    محمد علی جناح اپنے الفاظ کے آئینہ میں - URDU MAJLIS FORUM
    كيا جناح اور اقبال پاکستان كو سيكولر ملك بنانا چاہتے تھے؟ - URDU MAJLIS FORUM

    اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے اگر ہم اپنی تاریخ کا سنجیدہ مطالعہ کرنا چاہیں تو۔


    یہ پہلی بات اچھی ہے لیکن کون سے رجحانات ؟ یہ کہ ان کی کابینہ میں ہندو اور قادیانی وزیر تھے اس لیے وہ لامذہب آدمی تھے ؟
    سب سے پہلے قادیانی وزیر کے مسئلے کو لیجیے : کیا آپ جانتے ہیں کہ قادیانیوں کو بالاتفاق کافر قرار دینے کا فیصلہ کب ہوا ؟ اور جب تک وہ کافر قرار نہیں دیے گئے خود علمائے اہل سنت والجماعت کا ان کے بارے میں کیا موقف تھا ؟ ایک زمانے میں علماء ان کو عام مسلمان جماعت سمجھ کر قادیانی امام کے پیچھے نماز کو جائز کہتے تھے ! کیا آپ اس زمانے کے فتووں کو لے کر آج قادیانی کے پیچھے نماز کو جائز سمجھیں گے ؟ یا ان علما پر سب و شتم شروع کر دیں گے کہ قادیانی کے پیچھے نماز کو درست کیوں کہا؟
    یہ صرف مثال ہے کہ واقعات کو ان کے تاریخی تناظر میں دیکھنا کتنا ضروری ہے اور تاریخ کا مطالعہ کتنا ضروری ہے ۔
    اب ہندو وزیر کے مسئلے کو لیجیے : جی ہاں جناح رحمہ اللہ کی کابینہ میں غیر مسلم وزیر تھے ، یہی نہیں فوج کا کمانڈر انچیف انگریز تھا ، ذرا رک کر سوچیے : کیا نبی رحمت ﷺ کے لشکر میں کبھی غیر مسلم سپاہی اور سردار شامل نہیں ہوئے تھے ؟ کیا رسول اللہ ﷺ نے کبھی یہود ونصاری سے حلیفانہ معاہدے نہیں کیے تھے ؟ اسلام میں غیر مسلم اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک کے بارے میں کیا کوئی اصول نہیں دئیے گئے ؟ کیا اسلامی ریاست سے غیر مسلم اقلیتوں کو اٹھا کر باہر پھینک دینے کا حکم ہے ؟ کیا ان باتوں کا یہ مطلب ہے کہ ایمان میں خلل واقع ہو گیا ؟
    بہتر ہے آپ تاریخ اسلامی سے اس سوال کا جواب خود تلاش کریں اور سوچیں کہ کبھی کبھی شیطان دینی غیرت کا دھوکا دے کر ہماری کم علمی کا کیسا فائدہ اٹھاتا ہے ۔
    یہ پاکستان جناح کی قیادت میں متحد ہو کراپنے حق کے لیے لڑنے والے مسلمانوں کا پاکستان ہے جو سیکیولر حلقوں کی نظر میں خار بن کر کھٹکتا ہے کہ اس میں غیر مسلم سربراہ مملکت نہیں بن سکتا(عصر حاضر کے بہت سے اسلامی ممالک میں ایسی کوئی روک نہیں بلکہ بعض ممالک میں شرط ہے کہ وزیراعظم اور صدر میں سے ایک مسلمان ہو تو دوسرا لازما ٖغیر مسلم ہو گا۔) یہ پاکستان ہے جس کے آئین میں توہین رسالت ﷺ کی سزا موت ہے ، اہانت صحابہ کرام ؓ و اہانت شعائر اسلام جرم ہے، اس کے آئین میں قادیانی کافر ہیں ، یہاں قتل کے جرم پر سزائے موت دی جاتی ہے ۔ دشمنوں سے پوچھیں یہ ملک کتنی بڑی مصیبت ہے ان کے لیے ۔ اس وطن کی قدر کریں ۔ جناح کی قدر کریں اس کے حالات زندگی کا غیر جانبدارانہ مطالعہ کریں تا کہ جب کوئی توہین رسالت پر قتل کی سزا پر اعتراض کرے تو ہم کسی دوسری دلیل سے پہلے اسے یاد دلاسکیں کہ قیام پاکستان سے قبل گستاخ رسول ہندو پبلشر کو قتل کرنے والے غازی علم الدین کا مقدمہ محمد علی جناحؒ نے لڑا تھا ۔
    میرے بھائی کسی انسان کے عقیدے کے متعلق جب تک سو فی صد یقین نہ ہو خاموش رہنے میں عافیت ہے ۔ اور سو فی صد یقین علم سے آتا ہے ۔ خدارا کسی موضوع پر گفتگو سے قبل اس کے متعلق اپنی علمی حالت کا جائزہ لیں ورنہ خاموش رہیں ۔ غیرذمہ دارانہ گفتگو بہت نقصان کرتی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    زبردست رپلائی، ام نورالعین سسٹر
     
  13. طاہر اسلام

    طاہر اسلام نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جولائی 8, 2012
    پیغامات:
    16
    یہ ایک واضح سی بات ہے کہ ایک اسلامی ریاست میں قانون اور امور خارجہ کے قلم دان اساسی حیثیت رکھتے ہیں؛اب ایک شخص زبان سے کہتا ہے کہ ہمارا دستور قرآن ہو گا تو کیا ان عہدوں پر افراد کے تعین سے پہلے اس نے اس دستور کو دیکھنے کی زحمت گوارا کی ؟غیر مسلموں سے حسن سلوک کا کیا یہ مطلب ہے کہ انھیں اسلامی ریاست کے ان نمایاں مناصب پر فائز کیا جائے؛حبک الشیئ یعمی و یصم
    خدا کا خوف ملحوظ رکھیں اور شخصیات کے حق میں تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیرت اور اسلامی تعلیمات کا حلیہ نہ ہی بگاڑیں:
    زمیں کیا آسماں بھی تیری کج بینی پہ روتا ہے
    غضب ہے سطر قرآں کو چلیپا کر دیا تو نے
    کیا کہوں کیا نہ کہوں؟ہندو پبلشر کا مقدمہ؟ وکیل صفائی کو پتا ہے کہ جناب نے کتنی فیس لی تھی اور مسلمانوں نے وہ کہاں سے ادا کی تھی؟اور اس مقدمے میں ہمارے ممدوح نے کیا کارکردگی دکھائی تھی؟ اس تاریخی واقعے کا علم بھی ہے ان ’’مدعیان علم‘‘ کو۔
    قادیانیوں کی تکفیر پر پہلا باضابطہ فتوی سید نذیر حسین محدث دہلوی ٌ نے جاری کیا؛1933 میں بہاول پور کے مشہور مقدمہ میں عدالت نے قادیانیوں کو مرتد قرار دیا؛کیا یہ قانون دان صاحب اس سے بھی بے خبر تھے؟پھر عدم تکفیر سے کیا لازم آتا ہے کہ انھیں وزارتیں سونپ دی جائیں؟؟؟
    سچ ہے دانا مخالف سے نادان دوست زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے!
     
  14. طاہر اسلام

    طاہر اسلام نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جولائی 8, 2012
    پیغامات:
    16
    رہی بات عقیدے کی تو عقیدے کی معروف تعبیر کے حوالے سے وہ آخر عمرمیں اثنا عشری شیعہ ہو گئے تھے؛اس سے پہلے وہ کیا تھے اور اس تبدیلی کی وجہ بھی پہت دل چسپ ہے؛کیا اپنی’’ علمی حالت‘‘ سے واقف لوگوں کو اس کا علم ہے؟؟؟
     
  15. طاہر اسلام

    طاہر اسلام نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جولائی 8, 2012
    پیغامات:
    16
    جہاں تک ان کالموں اور محققوں کے حوالوں کی بات ہے تو اس طرح کے صحافیانہ حوالے ان کے سیکولر ہونے پر بھی پیش کیے جاسکتے ہیں؛جناح ساحب ایک دیانت دار اور اپنی قوم سے مخلص تھے لیکن اسلام سے نابلد ہی تھے،لہٰذا انھیں بڑھا چڑھا کر پیش نہ ہی کیا جائے تو ان کے اور ان کے وکلاے صفائی کے حق میں بہتر ہو گا۔
     
  16. طاہر اسلام

    طاہر اسلام نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جولائی 8, 2012
    پیغامات:
    16
    جناح صاحب اسلامی سوشلزم کے بھی قائل تھے۔
    حوالہ
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک رکن تعارف کروائے بغیر ایک ہی بحث کو کیوں لمبا کیے چلے جا رہے ہیں ۔ اصولا آپ کو پہلے اپنا تعارف کروانا چاہیے۔
    ان سطور سے بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے کہ لکھنے والا تاریخ سے کس قدر واقف ہے ۔
    کوئی شک نہیں کہ قادیانیہ کی تکفیر کا پہلا فتوی مولانا بٹالوی رحمہ اللہ کا تھا لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ قادیانیوں کو باقاعدہ کافر پاکستان بننے کے کئی سال بعد قرار دیا گیا ۔ اس سے پہلے علماء اپنی انفرادی کاوش سے ان کار د کرتے رہے اور ان کے باطل نظریات سے خبردار کرتے رہے ۔ایک چیز کا انفرادی فتوی ایک بات ہے اور اس چیز کو منوا کر قانون بنوانا اور نافذ کروانا ایک الگ بات ۔اگر ایسی ہی طفلانہ بحث کرنی ہے تو جاری رکھیے ۔ مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ جیسے عظیم مناظر،اور مولانا داود غزنوی رحمہ اللہ دونوں ہی قادیانیت کے بطلان سے واقف تھے وہ دونوں قیام پاکستان کے وقت مسلم لیگ کے بڑے رہنماوں میں سے تھے اور سی پاکستان میں ہجرت کر کے آئے تھے جس کے وزیر انگریز اور قادیانی تھے ۔ ان دونوں ہستیوں کے متعلق بھی ارشاد ہونا چاہیے ۔ صرف یہی نہیں وہ قیام پاکستان سے پہلے اور بعد مسلم لیگ کے اجلاسوں میں اسی میز پر بیٹھتے رہے جس پر آغاخان موجود ہوتا ۔ آغا خانیوں نے تحریک پاکستان میں حصہ لیا حمایت کی اور یہ سب ایک دوسرے کے سیاسی ساتھی تھے اب فرمائیے ان کو کیا کہا جائے ؟ آپ جیسے لوگ اسلامی تعلیمات کانام لے کر پاکستانی تاریخ کا حلیہ نہ بگاڑیں تو بہتر ہے ۔
     
  18. طاہر اسلام

    طاہر اسلام نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جولائی 8, 2012
    پیغامات:
    16
    یہاں ہم ایک موضوع پر بحث کر رہے ہیں،اس کے لیے تعارف ضروری تو نہیں کہ قائل کے بجاے قول کو دیکھنا چاہیے اور اس قول کی تنقید ہونی چاہیے دلائل کے ساتھ؛ویسے میرا تعارف یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
    مسئلہ یہ ہے کہ جناح سیکولر تھے یا نہیں؟؟اس پر میں نے کچھ شواہد ذکر کیے ہیں؛ان کی تردید کیجیے اگر ممکن ہے۔
    اس کو طفلانہ بحث قرار دینا بھی ذہنی پستی اور اخلاقی گراوٹ کا ثبوت ہے،میں نے ایسا کوئی تبصرہ نہیں کیا کسی پر؛اس سے ہوتا یہ ہے کہ بحث اصل رخ سے ہٹ جاتی ہے۔
    اب یہ کیا دلیل ہے کہ علما مسلم لیگ میں تھے،تو کیا اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ وہ قادیانیوں یا ہندووں کو وزارتیں دینے کے بھی قائل تھے؟؟کیسی بچگانہ دلیل ہے؟؟
    مولانا داود غزنوی 1946ء یا اس کے بھی بعد مسلم لیگ میں شامل ہوئے،تو اب کیا کہا جائے کہ وہ کانگریس کو بھی مسلمان یا نان سیکولر سمجھتے تھے؟؟ناطقہ سر بہ گریبان ہے،اسے کیا کہیے؟
    انفرادی فتوی؟؟؟سبحان اللہ! اس مبلغ علم کے ساتھ دوسروں پر منہ پھاڑ کر تنقید کی جارہی ہے؟؟عرض ہے کہ یہ پہلا متفقہ فتوی تھا تمام مکاتب فکر کا اور یہ مولانا بٹالوی کا نہیں بل کہ سید نذیر حسین دہلوی مرحوم کا تھا؛مولانا بٹالوی مستفتی تھے۔
    ان علما کے سیاسی اعمال سے جناح کے سیکولر ہونے کی نفی نہیں ہوتی،بل کہ کفار کے مقابلے میں ایک الگ خطے کے حصول کے لیے ان کی قیادت کو گوارا کر لیا گیا تھا؛گویا اھون البلیتین کے قاعدے پر عمل کیا گیا۔
    پاکستانی تاریخ کا حلیہ بگاڑنے کی بات بھی سراسر بہتان یا کم از کم غیر محتاط انداز ہے؛آیندہ احتیاط کریں اور اپنے حدود علم میں رہ کر نفس موضوع پر بات کریں؛میں اسی لیے ان فورمز پر بحث مباحثے سے گریز کرتا ہوں کہ ہر کہ و مہ اپنے آپ کو محقق سمجھ کر دوسروں پر زبان طعن دراز کرتا نظر آتا ہے اور زبان حال سے یہ کہتا دکھائی دیتا ہے:
    یہاں پگڑی اُچھلتی ہے اسے میخانہ کہتے ہیں
    میں نے اپنے مزاج سے ہٹ کر یہ گزارشات پیش کی ہیں؛امید ہے آیندہ اصل موضوع پر بات ہو گی اور دوسروں پر الزام و اتہام یا فقرے بازی سے پرہیز کیا جائے گا۔والسلام
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    دوسرے فورمز کے تعارف کا ربط پیسٹ کرنے سے بہتر ہے کہ اردو مجلس پر تعارف کروایا جائے جو یہاں کا ہر رکن کے لیے قاعدہ ہے۔ کسی دوسرے فورم پر کسی سبب سے تھانیداری کرنے والوں کا رعب یہاں نہیں چلے گا۔ بات کرنے لیے تعارف کی ہی ضرورت پڑتی ہے جو فورم کا قاعدہ ہے ورنہ نامعلوم آئی ڈیز سے آنے والے دیوار پر بیٹھے کوے کی مانند کائیں کائیں کرتے ہیں ان کا تعارف کوئی نہیں مانگتا ۔ اگر کوئی یونہی جاری رکھنا چاہے تو شوق سے ۔
    آپ کی زبان اور انداز بیان ہی آپ کی دریدہ دہنی ، تنگ نظری اور اخلاقی گراوٹ کا ثبوت ہے ۔کنوئیں کے مینڈک کی طرح دو باتیں پکڑ کر ان کو شواہد سمجھ لیا ہے ۔دوسروں کو سیرت اور اسلامی تعلیمات کا حلیہ بگاڑنے کا الزام دینے والے اپنے ہی الفاظ واپس ملنے پر کتنا بلبلا اٹھے ؟ انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ان صاحب کو منہ سنبھال کر بات کرنے کی تلقین کی جائے ۔
     
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم !
    فریقین سے گزارش ہے کہ علمی بحث کرتے ہوئے گفتگو کے آداب کا خیال رکھیں‌ ، آئندہ بغیربتائے موضوع سے غیر متعلقہ پوسٹس حذف کردی جائیں گی ۔ شکریہ ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں