جمہوریت کیا ہے؟ حنفی حضرات کے لیے دلائل

نعمت اللہ نے 'نقطۂ نظر' میں ‏مارچ 31, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نعمت اللہ

    نعمت اللہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 25, 2012
    پیغامات:
    261
    جمہوریت کیا ہے؟ حنفی حضرات کے لیے دلائل، ان کے علماء سے۔ ان حنفی بھائیوں کے لیے جو اردو مجلس سے مستفید ہوتے ہیں۔


    1۔۔۔"یہ (جمہوریت ) رب تعالیٰ کی صفت ملکیت میں بھی شرک ہے اور صفتِ علم میں بھی شرک ہے"
    [فطری حکومت -قاری طیب قاسمی دیوبندی]

    2۔۔۔"جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ مزدور اورعوام کی حکومت ہے ایسی حکومت بلاشبہ حکومت کافرہ ہے۔"
    [عقائد اسلام ص 230- مولانا ادریس کا ندھلوی]

    3۔۔۔"ہم جمہوریت پر لعنت بھیجتے ہیں۔ اس میں تو دو مردوں کی آپس میں شادی کی اجازت ہے ۔ جیسا کہ برطانیہ نے اس کا بل کثرت رائے سے پاس کیا ہے"
    [اسلامی خلافت، ص 177- حضرت مولانا مفتی محمود رحمۃ اللہ علیہ نے مینگورہ سوات میں ایک وکیل کےسوال کے جواب میں فرمایا]

    4۔۔۔"مولانا مفتی محمود رحمۃ اللہ علیہ کے اس آفاقی شان والے جملے کو بھلا کون بھُلا سکتا ہے کہ ‘‘ میں اسلام کے علاوہ ہرازم کو کفر سمجھتا ہوں ’’ تو کیا جمہوریت اسلام کے مقابل ایک نیاد ین ایک نیا مذہب اور اسلام سے ایک علیحدہ ازم نہیں ہے۔"

    5۔۔۔"اسلام میں اس جمہوریت کا کہیں وجود نہیں (لہٰذا یہ نظام کفر ہے) اور نہ ہی کوئی سلیم العقل آدمی اس کے اندر خیر تصور کرسکتا ہے" ۔
    [فتاویٰ محمودیہ ، ج 20، ص 415 - مولانا محمود الحسن گنگو ہی رحمۃ اللہ علیہ]

    6۔۔۔"ایسی جمہوری سلطلنت جو مسلم اور کافر ارکان سے مرکب ہو۔ وہ تو غیر مسلم (سلطنت کافرہ) ہی ہوگی"
    [ملفوظات تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ص 252]

    7۔۔۔"یہ تمام برگ و بار مغربی جمہوریت کے شجرہ خبیثہ کی پیداوار ہے ۔ اسلام میں اس کافرانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں" ۔
    [احسن الفتاویٰ از مفتی رشید احمد رحمۃ اللہ علیہ 6 ص 26]

    8۔۔۔"جمہوریت کا نہ صرف یہ کہ اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ اسلام کے سیاسی نظریے کی ضد ہے (ظاہر ہے اسلام کی ضد کفر ہی ہے)" ۔
    [آپ کے مسائل اور ان کا حل ، ج 8 ص 176 - مولانا یوسف لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ]

    9۔۔۔"ان کی لائی ہوئی جمہوریت بالکل جاہلانہ جمہوریت ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ ( جس چیز کا تعلق اسلام سے نہ ہو تو ظاہر ہے وہ کفر ہی ہو گی)’’
    [تفسیر انوار البیان ، ج 1 ص 518- مولانا عاشق الٰہی بلند شہری رحمۃ اللہ علیہ ]

    10۔۔۔"اسلام کا نظام سیاسی ڈیمو کریسی اور ڈکٹیٹر شپ سے جدا ہے۔ (گویا جمہوریت الگ ہے اور اسلامی نظام الگ ہے اس کا اُس سے کوئی تعلق نہیں)" ۔
    [فتح الملھم ، ص 284 ج 3 - مولانا مفتی تقی عثمانی]

    11۔۔۔"اسلامی شرعی شوریٰ او رموجودہ جمہوریت کے درمیان اتنا فرق ہے جتنا آسمان او رزمین میں ، وہ مغربی آزاد قوم کی افراتفری کا نام ہے۔ جس کا شرعی شورائی نظام سے دور کا واسطہ بھی نہیں"
    [اسلامی خلافت، ص 117 - مولانا فضل محمد دامت بر کاتھم]

    12۔۔۔"درحقیقت یہ نظام حکومت نہ کسی عقلی کسوٹی پر پورا اترتا ہے نہ عملاً مفید ثابت ہوا۔ نہ فطری طور پر درست اسے یہودی دماغوں نے گڑھا ہے"
    [عالمی یہودی تنظیمیں ، ص 197- مفتی ابولبابہ شاہ منصور]

    13۔۔۔"یہ خود بھی گمراہ ہونا ہے اور دوسروں کو بھی گمراہ کرنا ہے۔ اور فاسد شکوک ہیں جہاں جہالت اور اللہ تعالیٰ پر جھوٹ گھڑنے سے پیدا ہوتی ہے ۔ (اِنْ بتَّبِعُوْن ) مِنَ الشِّرکِ و الْضَلَال ( وہ پیروی کرتے ہیں) شرک اور گمراہی کی ۔’’
    [تفسیر روح المانی، جلد نمبر 4 ، ص 11]

    14۔۔"شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ نے حجتہ اللہ البالغہ میں وَاِن تُطِعْ اَکْثَرَ مَنْ فیِ الْاَرْض کی تشریح میں جمہوریت کا رد فرمایا ہے"۔

    تصرف و تدوین کے ساتھ
    بشکریہ


    http://www.newageislam.com/Print.aspx?ID=10189
     
  2. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 22, 2013
    پیغامات:
    1,001
    ما شاء اللہ بہت زبردست

    یقینا آپ نے جان جوکھوں‌ میں ڈال کر یہ باتیں‌لکھی ہیں۔ اللہ تعالی آپ کی حفاظت فرمائے دین ایمان و عمل میں‌ خیر و برکت عطا فرمائے آمین یارب العالمین
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    اراکین کچھ غلط نہ سمجھیں ۔ اس میں جان جوکھوں میں ڈالنے والی کوئی بات نہیں ، کیونکہ یہ حنفیوں کا فورم تو ہے نہیں؟ ہوسکتا ہے کہ ابو عبیدہ بھائی کا مقصد کچھ اور ہو۔ میرا خیال ہے کہ نعمت اللہ بھائی اس مقصد کو بہتر جانتے ہیں‌
     
  4. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    حنفی حضرات سب سے بڑے کھلاڑی ہے جمہوریت کے

    ۔۔۔"ہم جمہوریت پر لعنت بھیجتے ہیں۔ اس میں تو دو مردوں کی آپس میں شادی کی اجازت ہے ۔ جیسا کہ برطانیہ نے اس کا بل کثرت رائے سے پاس کیا ہے"
    [اسلامی خلافت، ص 177- حضرت مولانا مفتی محمود رحمۃ اللہ علیہ نے مینگورہ سوات میں ایک وکیل کےسوال کے جواب میں فرمایا]

    4۔۔۔"مولانا مفتی محمود رحمۃ اللہ علیہ کے اس آفاقی شان والے جملے کو بھلا کون بھُلا سکتا ہے کہ ‘‘ میں اسلام کے علاوہ ہرازم کو کفر سمجھتا ہوں ’’ تو کیا جمہوریت اسلام کے مقابل ایک نیاد ین ایک نیا مذہب اور اسلام سے ایک علیحدہ ازم نہیں ہے۔"

    ان کے بیٹے آج بہت بڑا جلسہ کر رہے ہے مینار پاکستان پر ووٹوں کیلئے :00038:
     
  5. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    شیئرنگ کاشکریہ
     
  6. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بہرحال سبھی اسی جمہوریت کا حصہ ہیں . جو جو بھی اسے کفر مانتا ہے ...ابتسامیہ
     
  7. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 22, 2013
    پیغامات:
    1,001

    جمہوریت کو کفر ماننے والے اور نہ ماننے والے انجام کے لحاظ سے ایک جیسے نہیں ہو سکتے۔

    کیا آپ نے قرآن میں‌ وہ واقعہ نہیں پڑھا جس میں بنی اسرائیل کا ہفتے کے دن مچھلی کے شکار کا ذکر ہے۔ تو کیا شکار سے منع کرنے والے یعنی ''جمہوریت'' کو کفر سمجھنے والے اور شکار کرنے والے یعنی جمہوریت کو کفر کہنے سے باز رہنے والوں کا انجام ایک ہی جیسا ہے؟؟؟؟
     
  8. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 22, 2013
    پیغامات:
    1,001
    صرف رد مقصود ہے یا ؟؟؟؟؟
     
  9. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 22, 2013
    پیغامات:
    1,001
    نعمت اللہ بھائی!

    جماعت اسلامی کا نظریہ جمہوریت بھی کہیں سے لنک کر دیں۔ نوازش ہو گی
     
  10. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    کوشش کريں بھائی ، کہیں نا کہیں سے لنک مل ہی جاۓ گا ....ابتسامیہ.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں