امريکہ ميں مسجد کی بے حرمتی پر سابق فوجی کو سزا

Fawad نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اپریل 19, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    امريکہ ميں مسجد کی بے حرمتی پر سابق فوجی کو بيس سال قيد اور چار ملين ڈالرز جرمانہ

    Ex-Marine gets 20 years in US mosque fire - Alarabiya.net English | Front Page

    پادری ٹيری جونز کے انتہائ قابل مذمت فعل کے بعد کئ ہفتوں تک مختلف اردو فورمز پر راۓ دہندگان نے مجھ سے جو جذباتی بحث کی تھی اس کا بنيادی نقطہ يہ تاثر تھا کہ امريکی حکومت دانستہ کوئ تاديبی کاروائ نا کر کے مسلمانوں کے خلاف اپنی مبينہ تعصب پر مبنی سوچ اور يکطرفہ رويے کو دنيا کے سامنے آشکار کر رہی ہے۔
    اس ضمن ميں امريکی حکومت کا جو موقف ميں نے پيش کيا تھا اس کی بنياد يہ حقيقت تھی کہ امريکی حکومت اس وقت تک کوئ قدم نہيں اٹھا سکتی جب تک کہ "نفرت پر مبنی جرم" جس کے ليے "ہيٹ کرائم" کی باقاعدہ اصطلاح موجود ہے، وہ سرزد نا ہو جاۓ۔ جو مبصرين اور راۓ دہندگان ہمیں ہدف تنقيد بنا رہے تھے وہ اس حقيقت کا ادراک کرنے سے قاصر تھے کہ اس ضمن ميں امريکی قوانين کا اطلاق اسی صورت ميں ہوتا ہے جب کوئ فرد يا گروہ کسی مخصوص گروپ سے متعلق دانستہ تشدد کی ترغيب میں ملوث ہو۔ قانون کی تشريح کے مطابق "ہيٹ سپيچ" وہ تقرير ہوتی ہے جو نفرت اور تشدد کی حوصلہ افزائ اور ترغيب ديتی ہے۔

    باوجود اس کے کہ امريکی صدر اور سيکرٹری آف اسٹيٹ سميت تمام اہم سياسی اور مذہبی قائدين کی جانب سے پادری جونز کے اقدامات کی مذمت کی گئ، يہ حقيقت بھی واضح کی گئ کہ امريکی فيڈرل حکومت اور اسٹيٹ کی سطح پر حکومتی نظام پر امريکی آئين کے اظہار راۓ کی آزادی سے متعلق شق کی بدولت يہ پابندی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی تقرير يا بيان پر قدغن لگائيں۔ يہاں تک کہ وہ تقارير جو غير قانونی تشدد کی حوصلہ افزائ کرتی ہيں ان کے حوالے سے سے صرف وہی عمل جرم سے تعبير کيا جاتا ہے جہاں تشدد کے حوالے سے خطرات ناگزير ہو جائيں۔

    ليکن ايک سابق امريکی فوجی کے خلاف انتہائ سخت سزا کے اعلان کے بعد يہ حقيقت واضح ہے کہ امريکی حکومت اور امريکی نظام انصاف تمام مذہبی گروہوں کے تقدس کے تحفظ کے ضمن ميں مصمم ارادہ رکھتا ہے اور ان افراد کے خلاف تاديبی کاروائ کے ليے کسی پس وپيش سے کام نہيں ليا جاۓ گا جو معاشرے کے کسی بھی طبقے کے خلاف نفرت اور تشدد پر مبنی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کريں گے۔

    میں آپ کو يقين دلاتا ہوں کہ امريکی حکومت يقينی طور پر اظہار راۓ کی آزادی کا مکمل احترام کرتی ہے ليکن ملک کے اندر مسلمانوں سميت کسی بھی گروہ کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کی روک تھام کے ليے پوری طرح پرعزم ہے۔


    ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    U.S. Department of State
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu
    https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
     
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    شیرنگ کا شکریہ
     
  3. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    امریکی حکومت اپنے ملک کے اندر کسی بھی گروہ سے نپٹنے کے لیے پر عزم ہے، لیکن یہ پوری دنیا کے ٹھیکے دار ہیں انہیں صرف اپنے ملک کی نہیں بلکہ پوری دنیا کی فکر کرنی چاہیے اور ملعون ٹیری جونز کو بھی سخت سے سخت سزا دینی چاہیے۔ اگر اس کے قانون میں مسلمانوں کی سب سے عظیم کتابوں‌کو جلانے کی اجازت موجود ہے تو اس کو یہ قانون بدلنا چاہیے۔ جناب آپ کے پیش کردہ وضاحت بالکل بھی تسلی بخش نہیں ہے،
     
  4. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    شیرنگ کا شکریہ
     
  5. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    صحیح کہا آپ نے بھائی

    ویسے فواد صاحب بھائیوں کی باتوں کا جواب تو آپ کے پاس ہو گا ہی کیونکہ بات امریکہ کے اوپر جو ہے :00008:
     
  7. ملک 17

    ملک 17 -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 18, 2012
    پیغامات:
    68
    مسلمانوں کی جان مال عزت و آبرو ، ان کی املاک اور مسلک کی حفاظت کی کی رُوداد آپ سے زیادہ کسی اور کے قلم یا کی بورڈ سے ممکن نظر نہیں آتی۔ آپ کی سوچ اور فکر اتنی پختہ، مثبت اور دور اندیش ہے کہ یہ صلاحیت کم ہی جوانوں کو حاصل ہوتی ہے۔ بیان کا ملکہ اور مکھن سے بال نکالنے میں آپ کا کوئی ثانی دور دور تک دکھائی نہیں دیتا۔ سماجی اور سیاسی، معاشی اور معاشرتی مسائل پر آپ کی گفتگو اور تحریر سے مجلس میں رونق بڑھتی رہتی ہے۔ اور اکثر لوگ آپ کی خوبیوں کے مداح ہیں۔ اسلام اور مسلمانوں کے لئے آپ کی روح کی تڑپ لائق تحسین ہے۔
     
  8. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بجا فرمایا آپ نے، بھائی
    ابتسامیہ
     
  9. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جناب فواد صاحب آپ جب بھی کسی بھی فورم پر قدمہ رنجہ فرماتے ہیں تو صرف امریکی خیالاات اور پالیسیوں کے ترجمان بن کر۔ میرے خیال میں آپ کی کوئ ذاتی حیثیت بھی ہوگي۔ ہماری خواہش ہے کہ آپ اپنے آقاؤں کی ترجمانی چھوڑ کر اس فورم پر کوئ حدیث یا اسلام کے حوالے سے کوئ اچھی بات ہم سب کے ساتھ شئر کیا کریں۔
    دوستو آپ سب کا میرے ان کمنٹس کے بارے میں کیا خیال ہے۔ آپ کیا چاہیں گے۔ امریکی خیالات کی ترجمانی یا ہفتہ میں ایک بار ہی سہی کوئ ایک حدیث فواد صاحب کی جانب سے؟
     
  10. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بالکل درست بابر بھائی
    جی فواد صاحب، کافی عرصہ ہو گيا ہے آپ کو بھی فورم پر. کچھ "آفس" سے ہٹ کر بھی بات ہو جاۓ. ابتسامیہ
     
  11. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بھائی جی جاب کا معاملہ ہے ، گرین شرٹ راس نہیں آئی اس لیے گرین کارڈ کے چکر میں ہیں یا لے چکے ہیں تو لاج تو رکھنا پڑے گی نا :00003:
     
  12. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں