ميرے رب مجھے اپني نعمتوں پر شکر کي توفيق عطا فرما۔

شكيل احمد خان نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏جولائی 3, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. شكيل احمد خان

    شكيل احمد خان -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2013
    پیغامات:
    11
    عبداللہ بن محمد ہادي مہم کے سلسلے ميں مصر کے ايک ساحلي علاقے میں مقيم تھا، ٹہلتا ہوا ايک بار ساحل سمندر پر نکلا ، ديکھا کہ خيمہ ميں ہاتھ پائوں سے معذور اور آنکھوں کي بينائي سے محروم ايک شخص پڑا ہوا ہے۔اس کے جسم ميں صرف اس کي زبان سلامت ہے ايک طرف اس کي يہ حالت ہے اور دوسري طرف وہ با آواز بلند کہہ رہا ہے ۔
    ميرے رب مجھے اپني نعمتوں پر شکر کي توفيق عطا فرما۔ مجھے تو نے اپني مخلوق ميں سے بہت سوں پر فضيلت اور فوقيت بخشي ہے اس فوقيت پر مجھے اپني حمد و ثناء کي فوفيق عطا فرما۔
    عبداللہ نے يہ دعا سني تو اسے بڑي حيرت ہوئي ايک آدمي ہاتھ پائوں سے معذور بينائي سے محروم ہے جسمميں زندگي کي تازگي کا کوئي اثر نہيں اور وہ اللہ تعالي سے نعمتوں پر شکر کي دعا مانگ رہا ہے اس کے آکر سلام کيا اور پوچھا
    حضرت آپ اللہ تعالي کي کس نعمت اور فوقيت پر شکر اور حمد و ثناء کي توفيق کے خواستگار ہيں؟ معذور شخص نے جواب ميں فرمايا اور خوب فرمايا۔
    آپ کر کيا معلوم ميرے رب کا ميرے ساتھ کيا معاملہ ہے بخدا اگر وہ آسمان سے آگبرسا کر مجھے راکھ کر دے ، پہاڑوں کو حکم دے کہ مجھے کچل دے ،سمندروں کو مجھے غرق کرنے کے لئے کہدے اورزمين کو مجھے نگلنے کا حکم دے ديے تو ميں کيا کر سکتا ہوں ميرے ناتواں جسم ميں زبان کي بے بہا نعمت کو تو ديکھئے کہ يہ سالم ہے کيا صرف اس ايک زبان کي نعمت کا ميں زندگي بھر شکر ادا کر سکتا ہوں؟
    پھر فرمانے لگے ، ميرا ايکچھوٹا بيٹا ميري خدمت کرتا ہے ،خود ميں معذور ہوں زندگي کي ضروريات اسي کے سہارے پوري ہوتي ہيں ليکن وہ تين دن سے غائب ہے معلوم نہیں کہاں ہے اس کا پتہ کر ليں تو مہرباني ہوگي۔ ايسے صابر و شاکر اور متحاج انسان کي خدمت سے بڑھ کر اور سعادت کيا ہو سکتي تھي عبداللہ نےبيابان ميں اس کي تلاش شروع کي تو يہ دردناک منظر ديکھا کہ مٹي کے دو تودوں کے درميان ايک لڑکےکي لاش پڑي ہوئي ہے جسے جگہ جگہ سے درندوں اور پرندوں نے نوچ رکھا ہے يہ اسي معذور شخص کے بيتے کي لاش تھي۔
    اس معصوم کي لاش اس طرحبے گورو کفن ديکھ کر عبداللہ کي آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور يہ فکر لاحق ہوئي کہ اس کے معذور والد کو اس المناک حادثے کي اطلاع کيسے دے؟
    ان کے پاس گئے اور ايک لمبي تمہيد کے بعد انہيںاطلاع دي، بيٹے کي وحشت ناک موت سے کون ہوگا جس کا جگر پارہ پارہ نہ ہو ليکن خبر سن کر معذور والد کي آنکھوں سے انسورواں ہوئے ، دل پر گموں کے بادل چھا جائيں توآنکھوں سے اشکوں کي برسات شروع ہو جاتي ہے ، يہ بھي اللہ تعالي کي ايکنعمت ہے کہ غم کا غبار اشکوں ميں ڈھل کر نکل جاتا ہے، شکوہ و شکايت کي بجائے فرمانے لگے۔
    حمدو ستائش اس ذات کے لئے جس نے ميري اولاد کو اپنا نافرمان نہيں پيدا کيا اور اسے جہنم کا ايندھنبننے سے بچايا۔
    پھر ۔۔۔انا للہ ۔۔۔پڑھا اور ايکچيخ کے ساتھ روح جسم سے جدا ہو گئي۔
    ان کي اس طرح اچانک موت پر عبداللہ کے ضبط کے سارے بندھن ٹوٹ گئے اور پھوٹ کر رونے لگا، کچھ لوگ اس طرح آنکلے ، رونے کي آواز سني خيمے ميں داخل ہوئے ميت کے چہرے سے کپڑا ہٹايا تو اسے سےلپٹ گئے، کوئي ہاتھ چومتا تھا، کوئي آنکھوں کو بوسا ديتا تھا، ساتھ ساتھ کہتے جاتے تھے۔
    ہم قربان ان آنکھوں پر جنہوں نے کبھي کسي غير محرم کو نہيں ديکھا ، ہم فدا اس جسم پر جو لگوں کے آرام کے وقت بھي اپنے مالک کے سامنے سجدہ ريز رہتا ، جس نے اپنے رب کي کبھي نافرماني نہیں کي۔
    عبداللہ يہ صورت حال ديکھ کر حيران ہو رہا تھا ۔ پوچھا۔يہ کون ہيں ان کا تعارف کيا ہے۔ کہنے لگے۔ آپ ان کو نہیں جانتے؟ يہ رسول اللہ صلي اللہ عليہوسلم کے سچے عاشق اور حضرت ابن عباس رضي اللہتعالي عننہ کے شاگرد ،مشہور محدث حديث کے امام حضرت ابو قلابہ رضی اللہعنہ ہيں ۔
    حديث کا ادني طالب علم بھي حضرت ابو قلابہ کے نام سے واقف ہے ، صبر و استقامت کے پيکر اور تسليم و رضا کے بلند مقام کے حامل حضرت ابو قلابہ رحمتہ اللہ تعالي کي تجہيز و تدفين اور نمازو تدفين سے فارغ ہونے کے بعد عبداللہ رات کو سويا تو ديکھا کہ آپ جنت کے باغات ميں سير و تفريح کر رہے ہيں، جنت کا لباس زيب تن ہے اور يہ آيتتلاوت فرما رہے ہيں۔
    صر کرنے کے سبب تم پر سلامتي ہو اور آخرت کا گھر بہترين ٹھکانہ ہے۔
    عبداللہ نے پوچھا آپ وہي معذور شخص ہين فرمانے لگے جي ہاں ميں وہي شخص ہوں اللہ جل شانہ کے ہاں چند بلند مراتب اور درجات ايسے ہيں جن تک رسائي مصيبت ميں صبر راحت، ميں شکر اور جلوت و خلوت ميں خوف خدا کے بغير ممکن نہيں اللہ نے اسي صبر و شکر کي بدولت ان نعمتوں سے سرفراز فرمايا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    شیئرنگ کاشکریہ
     
  3. mujeeb_86

    mujeeb_86 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 27, 2011
    پیغامات:
    198
    اللہ اکبر
     
  4. اخت طیب

    اخت طیب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2013
    پیغامات:
    769
    شیئرنگ کا شکریہ
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا بھائی
     
  6. شكيل احمد خان

    شكيل احمد خان -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2013
    پیغامات:
    11
    بارك الله بهائ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں