خواتین رمضان میں عبادت کے لئے وقت کس طرح نکالیں؟

بنت امجد نے 'گوشۂ نسواں' میں ‏جولائی 12, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​

    امید ہے تمام سسٹرز خیریت سے ہونگی -
    اکثر خواتین کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے وہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عبادت کے لئے وقت نہیں نکال پاتیں -جس میں ایک اہم وجہ کچن کی مصروفیات ہوتیں ہیں-
    اس تھریڈ میں آپ سسٹرز نے یہ بتانا ہے کہ ایک خاتون کس طرح اپنی مصروفیات میں سے عبادت کے لئے وقت نکالے -

    جزاکن اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. اخت طیب

    اخت طیب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2013
    پیغامات:
    769
    وعلیکم السلام ورحمةالله وبرکاته
    پلیز اس بارے میں ضرور بتایں سب کیونکہ اجکل کے دور میں کام زیاده اور ڻایم کم سب کا شکوه ہے
    ویسے میری کوشش یے هوتی ہے کہ تہجد کا وقت میرا اپنے لیے ہو ۔جوکہ بہت مشکل سے نکالنا پڑتا ہے
    امید ہے اچهے مشورے ملیں گے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    وعلیکم السلام
    اگر کچن کا کچه کام رات کو نمٹا لیا جائے تو دن میں کچه وقت مل جاتا ہے قرآن آسانی سے پڑه لیں اللہ ہمارے لیے وقت میں برکت دے کیسے دن گزر رہے ہیں پتہ نہی چلتا اللہ ایمان پر قائم رکهے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    میرے خیال میں فجر اور ظہر کی نماز کے بعد کچھ وقت نکالا جائے اور جو خواتین رات کو نہیں سوتیں ان کے لئے تو اچھا موقع ہے -
    ذکر واذکار تو کچن میں کام کے ساتھ ساتھ بھی ہو سکتا ہے -
    اللہ ہمیں اس بابرکت مہینے میں پورا پورا فائدہ اٹھانے کی توفیق دے - آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    ً
    کام کرنا بھی عبادت ہے ابتسامہ
    رہی بات قرآن کی تو فجر کے بعد کافی وقت مل جاتا ہے اور کچن میں کامکرتے وقتمسنون ازکار پڑھے جا سکتے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
    اچھا موضوع شروع کیا آپ نےسسٹر۔ سب خواتین اپنے تجربات شریک کریں کہ وہ کیا اقدامات کرتی ہیں وقت کی بچت کے لیے۔ مجھے تو کچن میں وقت گزارنا وقت کا ضیاع محسوس ہوتا ہے : ( حالانکہ ہے تو یہ بھی ثواب کمانے کا ذریعہ اور میری دلچسپی بھی کوکنگ میں بہت ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ فرمائشی پروگرامز کو رمضان میں کم کروانا چاہیے۔ ملنا ملانا اور افطار پارٹیز بھی کم کی جاسکتی ہیں۔ اس سے گھر والوں کا بھی بھلا ہو گا اور خواتین کا اپنا بھی۔
    تلاوت کے لیے وقت نکل آتا ہے لیکن تفسیر حدیث کا مشکل ہوتا ہے اس کے لیے میرے خیال میں آڈیو تفسیر وغیرہ رکھ لی جائیں اور کام کے ساتھ ساتھ سن لی جائیں۔
    جو شیڈول ام نورالعین باجی نے ذکر کیا تھا وہ بھی مفید ہے اور قابل عمل بھی۔ نوافل بھی اسی میں باآسانی پورے ہو جاتے ہیں۔
    جن کے چھوٹے بچے ہوتے ہیں ان کے لیے واقعی بہت مشکل ہوتی ہے کیونکہ بچوں کی وجہ سے سارا شیڈول ڈسٹرب ہو جاتا ہے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    اچھا موضوع ہے
    پاکستان میں رمضان کے علاوہ بھی گھریلو خواتین کااکثر ٹائم گھر والوں کی خدمت میں ہی گذرتا ہے خدمت کرنا اچھی بات ہے لیکن یہ کیا کہ فرض نماز کو ہی چھوڑ دیا جائے اس میں گھر والوں کو خیال کرنا چاہیے کہ خاتون خانہ کا خیال کرتے ہوئے اسے وقت دینا چاہیے کہ وہ وقت پر نماز پڑھ سکے -افسوس کی بات ہے کہ خاتون خانہ کے علاوہ باقی سب وقت پر نماز پڑھتے ہوں -اگر کوئی اور خیال نہیں کرتا تو خاتون کو خود خیال کرنا چاہیے اور علم رکھنے والوں کو اسے ضرور بتانا چاہیے کہ وہ اپنی عبادات کے لیے وقت نکالے -
    میرے خیال میں رمضان میں عبادات کے لیے بہترین وقت فجر،ظہراور تراوویح کے بعد کاہے اور اذکار جیسا کہ سسٹرز نے کہا کام کرتے ہوئے بھی کر سکتے ہیں -قرآن پڑھنے کا اصل مزہ لینا ہے تو اس کو اس کے معنی اور تفسیر کے ساتھ پڑہیں -اللہ تعالی ہمیں عبادت کرنے کی توفیق دے اور ہمارا ہر عمل اپنے حکم کے مطابق بنا دے اور ہمارے اندر یہ جذبہ پیدا کر دے کہ ہم اپنے مولی کی رضا کی جستجو میں رہیں -آمین یا رب العالمین -
    رمضان سے پہلے کچھ ایسا انتظام کریں کہ کچن میں وقت کم سے کم گذرے -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ام القری

    ام القری رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2013
    پیغامات:
    217
    جزاک اللہ خیر
     
  9. اخت ولید

    اخت ولید رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مئی 31, 2013
    پیغامات:
    98
    وعلیک السلام ورحمنۃ اللہ وبرکاتہ
    رمضان سے پہلے اگر کچھ کام نپٹا لیے جائے تو رمضان میںبہت سا وقت مل جاتا ہے۔۔میرے پاس تو الحمد للہ اس دفعہ بہت سارا وقت ہے۔اللہ سبحانہ وتعالٰی اسے ضائع کرنے سے بچائےآمین رمضان سے پہلے ہی سالن کے لیےمسالہ بھون کر،میکرونی وغیرہ کے لیےسبزیاں فرائی کر کے فریزر کے سپرد۔۔ساڑھے پانچ بھی کچن میں جاؤں تو کام سات بجے تک با آسانی ختم ہو جاتا ہے۔۔الحمدللہ
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    پہلے یہ سوچ لیا جائے کہ کیا کرنا ہے پھر وقت کا حساب لگا کر ٹائم ٹیبل بنا لیا جائے ۔ جب آپ کسی کام کا وقت مقرر کر لیتے ہیں اور پورے عزم سے عمل کرتے ہیں تو وہ بآسانی ہو جاتا ہے ۔ میرے خیال میں خواتین کو صرف دو گھنٹے عبادت کے لیے نکالنے ہیں ۔
    رمضان کی اہم ترین عبادت ہے روزہ اور قیام اللیل ، جو اس کو ایمان واحتساب کے ساتھ کرے اس کے گزشتہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں ، اور روزے کے اجر کا وعدہ اللہ تعالی نے کیا ہے کہ وہ صرف میرے لیے ہے تو اس کی جزا بھی میں دوں گا جو اللہ سبحانہ و تعالی کی شان کے مطابق ہو گی ۔

    روزہ: روزہ صرف اللہ کو معلوم ہے کہ آپ کا روزہ ہے ۔ اسی لیے اس کا اجر بھی اللہ تعالی نے اپنے پیارے بندوں سے چھپا لیا ہے وہ کیا ہو گا کتنا ہو گا اسے معلوم ہے اور اس کی عطا تو اس کی عطا ہو گی ۔
    روزے کے لیے الگ سے وقت نہیں نکالنا .
    قیام اللیل اور دن کی پانچ نمازوں کا وقت نکال لیں تو وہ دو گھنٹے ہیں ۔
    پانچ فرض نمازوں کے ۳۰ سے ۴۰ منٹ + قیام اللیل یا تراویح کا ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ۔
    فرض نمازیں: ان کو بالکل وقت پر ادا کریں ۔ اس میں کوئی دیر نہ کریں ۔
    تراویح یا رات کا قیام : جو ایک پارہ پڑھتے ہیں ان کا ایک گھنٹہ اور ڈیڑھ پارہ تلاوت کا ڈیڑھ گھنٹہ ۔ خواتین کے لیے بہتر ہے کہ ڈیڑھ پارہ تلاوت کریں تا کہ قرآن مجیدکا ایک دور مکمل کر سکیں ۔ دوپہر میں ۴۰ منٹ قیلولہ ضرور کر لیں تا کہ رات کو تراویح پڑھ سکیں ۔
    اگر آپ دن کا روزہ اور قیام اللیل کر لیتی ہیں تو فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے لیے ہے : جس نے ایمان اور اجر کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے اور رات کو قیام کیا اس کے پچھلے تمام گناہ بخش دئیے جاتے ہیں ۔
    ----
    اس کے علاوہ کچھ عبادات ہیں جن کا وقت نہیں نکالنا، خاموشی سے باقی کاموں کے ساتھ ہو سکتی ہیں وہ ہیں :
    توبہ : کچھ برائیوں کی فہرست بنا لیں جن سے اس رمضان میں توبہ کرنی ہے اور عزم کے ساتھ توبہ کرنی ہے ۔ اسی میں ہر برے کام سے اجتناب شامل ہے ۔ اپنا باریکی سے احتساب کریں اور اللہ کے ممنوع کردہ سب کاموں سے رک جائیں۔ اس میں دل کی عبادتیں شامل کر لیں ۔ حسد ، بغض ، غصہ نکال کر معافی ، محبت اور خلوص شامل کر لیں ۔
    اللہ کا ذکر، دعا اور استغفار : صبح و شام کے اذکار کے علاوہ اپنی زبان کو اللہ کے ذکر سے تر رکھیں ۔ وہ حدیث یاد رکھیں کہ ذکر کرنے والے اور والیاں سبقت لے گئے ۔ مسنون دعاوں کو ان کے اوقات میں پڑھتی رہیں ، کثرت سے اپنے اور اپنے والدین کے لیے استغفار کریں ۔ یہ دل و زبان کی عبادت ہے ہر وقت جاری رہ سکتی ہے ۔
    صدقہ : چپکے سے اپنے پاس موجود انبار میں سے کچھ ایسی چیزیں کم کر دیں جو آپ کے اتنے کام نہیں آ رہیں ، کسی دوسرے کے بہت کام آ سکتی ہیں ۔ سنبھال کر اپنے پاس رکھنے کے بجائے اللہ تعالی کے پاس رکھوا دیں وہ ستر گنا بڑھا دے گا ۔ غیر ضروری اخراجات کو کم کریں اور بچت صدقہ کر دیں ، مثلا: فون کے بل میں بچت کریں اور وہ بچت صدقہ کر دیں ۔
    تلاوت : جتنا قرآن مجید حفظ ہے کاموں کے دوران زیر لب تلاوت کرتی رہیں ۔ اگر اگر اگر وقت نکال سکیں تو ایک ڈیڑھ پارہ روزانہ تلاوت کریں ۔ ایک قرآن قیام اللیل میں مکمل ہو جائے گا ، دوسرا عام تلاوت میں ۔
    امر بالمعروف و نہی عن المنکر : اپنے پیارے رب کے لیے غیرت کرنا سیکھیں ، اپنے گھر میں اللہ کی نافرمانی کو برداشت نہ کریں ۔ ضرورت کے مطابق نرمی سختی سے برائی کو اپنے گھر سے باہر نکالیں اور نیکی کو رواج دیں ۔
    جو بہنیں کچن کا کام سنبھال رہی ہیں ، روزے داروں کی خدمت کر رہی ہیں وہ بہت اجر سمیٹ رہی ہیں ، اگر رمضان میں آپ کے پانچ سے چھ گھنٹے کچن میں لگ رہے ہیں تو دل برداشتہ نہ ہوں ۔ گھر کے سب کام حقوق العباد میں سے ہیں جو آپ ادا کر رہی ہیں اللہ آپ کو اس کا بہترین اجر دے ۔ سحری و افطاری میں سادگی کا خیال رکھیں ، اسراف اور دکھاوے سے بچیں ۔ کمزور پڑوسیوں اور رشتے داروں کو یاد رکھیں اور ان کو محسوس کروائے بغیر ان کی مدد کر دیں ۔ اگر گھر کے مرد رشتہ داروں پر مناسب خرچ کرنا چاہیں تو ان کو نہ روکیں ، ان کا ساتھ دیں۔
    آخر میں ایک درخواست مجھے بھی دعا میں یاد رکھیے گا ۔

    بنت امجد بہت اچھا موضوع شروع کیا ہے ۔ میں اس موضوع میں لکھنا چاہ رہی تھی لیکن میرے دائیں بازو میں تکلیف تھی اس لیے دیر ہو گئی ۔ امید ہے آپ نے محسوس نہیں کیا ہو گا۔
     
  11. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    شفاکِ اللہ
    کوئی بات نہیں سسٹر
    ماشاء اللہ آپ نے بہت اچھا لکھا ہے-
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    عین سسٹر جزاک اللہ الف الف خیر..
    آپ کی باتوں سے ہماری حوصلہ افزائ ہوئ اور کچهه اپنے کمزور پہلووں پہ غور کرنے کا موقع ملا..
    اور ایک بات یہ پوچهنی ہے کہ ہم جیسی خواتین جن کے بچے چهوٹے ہیں.اور وہ گهر کی ذمہ داریوں میں زیادہ الجهی ہوئ ہیں کیا ہمیں یہ سب کام کرنے کا بهی اجر ملے گا؟؟؟؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاک : ) ۔ آپ نے جزا کو صرف دو الف میں قید کر دیا ۔
    ام جابر مسلمان جو بھی ہو ماں، باپ ، بیٹا ، بیٹی ، شوہر ، بیوی ہر حالت میں اس کو اپنے قریبی لوگوں کے حقوق ادا کرنے پر اجر ملتا ہے ۔
    سسٹر ماں سے بڑا کیا رتبہ ہے ؟ مختصرا یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے باپ کی نسبت تین مرتبہ زیادہ تاکید سے اس سے حسن سلوک کی وصیت کی ہے ۔ آپ کے بچے آپ کی آخرت کے لیے انوسٹمنٹ ہیں ، ان کی پرورش، ان کو نیک تربیت دینے میں آپ کا جو وقت لگتا ہے وہ سب آپ کا سرمایہ ہے جو نفع کے ساتھ واپس ملے گا ۔آپ اپنی نیت اچھی کر لیں کہ میں کل کے اچھے مسلمانوں کی پرورش کر رہی ہوں ۔ ان کو دیکھ کر اچھی اچھی دعائیں کیا کریں مثلا: ربنا ھب لنا من ازواجنا وذریاتنا قرۃ اعین و اجعلنا للمتقین اماما ۔ اور ان کی تربیت بھی ویسی ہی کریں جیسی اس دعا میں آپ ان کو بنانا چاہتی ہیں۔ آپ بیوی ہیں تو نیک ، مطیع اور خدمت گزار بیوی کا بہت اجر ہے ۔ گھر کے کام بھی شوہر کی خدمت اور اس کے لیے پرسکون ماحول مہیا کرنے کے لیے ہوتے ہیں ، اس لیے اس کا بہت اجر ہے ۔حدیث میں آتا ہے کہ عورت اگر اپنے دینی فرائض ادا کرے ، شوہر کی اطاعت کرے اور اپنی عفت کی حفاظت کرے تو جنت کی حق دار ہے ۔ گھر کے کاموں میں مشغولیت کو کبھی حقیر نہ سمجھیں ، آپ کے رب کو معلوم ہے میری بندی مصروف ہے اسی لیے اس نے چوبیس گھنٹوں میں سے صرف ۳۰ منٹ کی نماز فرض کی ہے تا کہ آپ آسانی سے اس کی عبادت کا وقت نکال سکیں۔ الحمدللہ مسلمان گھرانوں کا سکون ایسی نیک عورتوں کی وجہ سے ہے جو اپنی ساری صلاحیتوں کو گھر کے سکون اور گھر والوں کی خدمت کے لیے وقف کر دیتی ہیں ۔ بس اتنا ہے کہ اللہ کی فرض کردہ عبادتوں کے لیے وقت ضرور نکالیں ۔ گھر سجاتے بناتے اپنی آخرت بنانا نہ بھولیں ۔ حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کا توازن رکھیں ۔ باقی جو کوتاہی ہو وہ نفلی نمازوں اور صدقات سے پوری ہو جاتی ہے ۔
    اس موضوع پر کسی بہن کو اچھی کتاب معلوم ہو تو بتائیں تا کہ تفصیلا پڑھ سکیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آمین ۔ وایاک ۔ کیسا جا رہا ہے آپ کا رمضان ؟
     
  15. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ خیرا۔ بہت مفید۔
    کل مغرب سے عین 5 منٹ پہلے آپ کی یہ پوسٹ دیکھی تھی الحمد للہ نماز میں زیادہ دل لگا!


    یہاں آپ نے بھی اردو میں عربی والا احتساب لکھ کر کنفیوز کر دیا!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاک۔ آئندہ ایسا ہو تو دعا کر دیا کریں مجھے نہ بتایا کریں ۔ شیطان پھُلا کر کپا کر دیتا ہے ۔
    : ) اوہ معذرت ، بندی بشر ہے بھول گئی ۔ اچھا اب پتہ چلا آپ نے وہ سوال اس لیے کیا تھا ۔
     
  17. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918

    معذرت۔۔۔ آئندہ خیال رکھوں گی۔
    شیطان تو بند ہے ویسے!


    میں نے وہ سوال اس لیے بھی کیا۔ آپ کی اس پوسٹ سے بھی موازنہ کیا تھا وہاں سوال لکھنے سے پہلے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    میرا سعودیہ میں پہلا رمضان ہے الحمدللہ بہت اچھا گزر رہا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. سائرہ ساجد

    سائرہ ساجد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 3, 2011
    پیغامات:
    691
    میرا میرے سسرال میں دوسرا رمضان گزر رہا ہے

    اس سال افسوس طبیعت کی خراب رہنے کی وجہ سے روزے ریگولر نہیں رکھ پا رہی ہوں۔ آپ تمام بہنیں‌میرے لیے خاص دُعائیں کریں‌کہ میں مکمل طور پر صحت یاب ہو جائوں۔

    رمضان میں تو وقت کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ کب روزہ افطار ہونے کو آجاتا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اللہ تعالی آپ کو شفا دے ، بہت دنوں بعد نظر آئی ہیں۔
    اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے اس رمضان کے روزوں اور قیام اللیل کی توفیق دی ۔ ختم قرآن کا سنائیں سعودیہ والی بہنیں تو مکمل کر چکی ہوں گی ۔ ہم آج رات ۲۷ کی عبادت کا اجر لیں گے ان شاءاللہ ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں