چارسدہ میں بم دھماکا

Amir Nawaz Khan نے 'خبریں' میں ‏جنوری 22, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Amir Nawaz Khan

    Amir Nawaz Khan -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏فروری 4, 2012
    پیغامات:
    111
    چارسدہ میں بم دھماکا،6 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق
    چارسدہ…چارسدہ میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر جانے والی پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 6پولیس اہلکار اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ 6 اہل کار زخمی ہوگئے۔ پولیس اہل کار پولیس لائنز سے سر ڈھیری جارہے تھے۔ اس دوران وین کے قریب زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے جانے والے 6اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے کی زد میں آکر اسکول جانے والا ایک بچہ بھی جاں بحق ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب تھا۔زخمیوں کو چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اور لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیاگیا ہے۔
    چارسدہ میں بم دھماکا،6 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق
     
  2. Amir Nawaz Khan

    Amir Nawaz Khan -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏فروری 4, 2012
    پیغامات:
    111
    اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے اور سینکڑوں ہزاروں بار پوری انسانیت کاقتل کرنے والے اسلام کو ماننے والے کیسے ہو سکتے ہیں؟ خودکش حملوں کے تناظر میں تمام مکاتب فکر بشمول بریلوی، دیو بندی ، شیعہ ، اہل حدیث سے تعلق رکھنے والے جید علماء پاکستان میں خود کش حملوں کو حرام قرار دے چکے ہیں ۔طالبان دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں جس کی دہشت گردوں کو اجازت نہ دی جا سکتی ہے۔معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اورپرائیوٹ، ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، مسجدوں پر حملے کرنا اور نمازیوں کو شہید کرنا ، عورتوں اور بچوں کو شہید کرناخلاف شریعہ ہے اور جہاد نہ ہے۔ مسلم حکومت کے خلاف مسلح بغاوت کسی بھی طرح جائز نہیں ہے۔ انتہا پسند پاکستان کا امن تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ عورتوں اور بچوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے مطابق حالت جنگ میں بھی جائز نہ ہے۔
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    اللہ تعالی ایسے لوگوں کو ہدایت دے جو سرِعام انسانوں کا قتلِ عام کر رہے ہیں
     
  4. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کی جان و مال ، عزت و آبرو اور ہر قسم کے شر محفوظ رکھے، نہایت افسوس ہوتا ہے ان لوگوں پر جن کو ظلما قتل کیا جا رہا ہے
     
  5. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
  6. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    یہان‌تو سب کی زبانیں کھل گئی ہیں پچھلی پوسٹ پر جہان فوج نے بمباری کی ہے وہاں کسی نے کمںٹ کیوں نہیں کیا؟؟ کیا وہ مرنے والے بچے نہیں عورتیں نہیں مرد نہیں زندہ رہنے کے قابل نہیں؟؟؟؟؟
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    شاید اشارہ اس پوسٹ کی طرف ہے ۔ آپ کے رپلائی سے انداز ہوتا ہے کہ دہشت گرد جانے پہچانے ہیں ، یہاں بھی ایک بچہ ہلاک ہوا ، اس پر آپ نے کوئی تبصرہ نہیں‌کیا، کیا یہ مسلمان تھا یا نہیں ؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں