مفید اینڈرائڈ ایپس

عفراء نے 'موبائل سافٹ وئیرز' میں ‏جنوری 29, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​

    موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ کی مقبولیت بہت بڑھ چکی ہے اور سستے چینی موبائل فونز اور ٹیبلٹس کی بدولت اب یہ ہر ایک کی پہنچ میں ہے۔ ایک مشترکہ چیز جو اینڈرائڈ یوزرز میں دیکھی گئی ہے وہ ہیں گیمز۔ نت نئی گیمز وجود میں آرہی ہیں اور بچے اور بڑے سبھی ان میں مگن رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ نئی چیز کے شوق میں ایسے موبائلز خرید تو لیتے ہیں لیکن اکثر اس کا بھرپور استعمال نہیں کرپاتے جس کی بنیادی وجہ معلومات کا نہ ہونا ہے۔
    یہ موضوع اس مقصد کے لیے شروع کیا جا رہا ہے کہ جو لوگ اچھی اور مفید ایپس استعمال کر رہے ہیں وہ یہاں بھی شریک کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔
    شئیر کرتے وقت خیال رکھیے کہ ایپ کا نام، مقصد ، مختصراً استعمال کا طریقہ اور ڈاؤنلوڈ لنک وغیرہ فراہم کر دیا جائے (اگر وہ ایپ سٹور پر موجود نہیں)۔

    انسانوں کی بھلائی کے لیے عند اللہ آپ کا اجر محفوظ ہو گا ان شاء اللہ۔
    شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاته
    مجهے صبح اور شام کے ازکار والا یہ ایپ بہت زبردست لگا
    فائیده یہ کہ آپ کو صبح اور شام کے وقت آگاه کرتا ہے کہ ازکار کاوقت شروع ہو گیا ہے میں لنک دیتی ہوں
    Take a look at "أذكار اليوم والليلة" - https://play.google.com/store/apps/details?id=com.abarakat.dayandnight
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

    سب سے پہلی ایپ جو میں اینڈرائڈ میں انسٹال کرتا ہو
    Quran
    عثمانی رسم الخط میں اس سے بہتر قرآن مجھے ایپس میں نہیں ملا اس کے چند ایک فوائد جن کو میں استعمال کرتا ہوں، ترجمہ محمد جونا گڑی، تفسیر سعدی (عربی)، تفسیر ابن کثیر (عربی) ترجمہ انگریزی( محسن & خان) اور اس میں اردو اور عربی میں سرچ بہت ہی بہترین ہے مزید جاننے کے لیے خود ٹرائیں کریں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    2nd
    میری نماز
    آذان کے اوقات پر ایک یاد دہانی کے لیے بہترین پروگرام ہے ایک مرتبہ کنفیگر کرنا پڑتا ہے بس
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    WhatsApp
    Viber
    Skype
    Facebook
    Gmail

    باقی یہ پروگرام کافی استعمال میں رہتے ہیں
    تقریبا سب کو ان کے بارہ میں معلوم ہی ہو گا
     
  6. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    Urdu Quran 16 line
    یہ ان کے لیے کافی مفید ہے جنہوں نے پاکستانی 16 لائن والے قرآن سے حفظ کیا ہے

    Hisn ul Muslim
    مجھے کوئی بہترین معلوم نہیں اس لیے میں مجلس پر موجود ہی اس تعمال کرتا ہوں
    لنک
    نوٹ:- میرے خیال میں حصس المسلم یونیکوڈڈ بطور پروگرام موجود نہیں اگر کسی بھائی یا بہن کو پروگرامینگ معلوم ہو تو وہ بناسکتے ہیں (صدقہ جاریہ)

    Handcent (sms)
    یہ پروگرام خاص طور پر میں اس لیے استعمال کرتا ہوں کہ اس مین گروپ بن جاتے ہیں جتنے ممبرز کا چاہیں اور ایک ساتھ جتنوں کو چاہیں ایس ایم ایس ارسال کرنا ممکن ہے اس پروگروام سے

    Auto Airplane Mode
    یہ پروگرام ان کے لیے بہت مفید ہے جو کسی خاص وقت پر فون کو بند اور خود بخود چلانا چاہتے ہیں جیسا کہ میں رات 12 بجے سے صبح 7 یا کبھی 7:30 بجے تک اس پروگرام کو استعمال کرتے ہوئے آرام سے سو بھی سکتا ہو اور فجر کے بعد کچھ پڑھنے کا وقت بھی مل جاتا ہے

    مزید کسی پروگرام کے بارے میں کچھ سمجھ نہ آئے تو ضرور پوچھ لیں
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جزاک اللہ خیرا ، عمدہ تھریڈ
    ۔ چلیں کسی بہانے ہمارے بھائی بھی مجلس پر نظر آئے : )
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
  9. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بارک اللہ فیک بہت اچھا تھریڈ شروع کیا ہے۔
    انڈرائیڈ پر بہت سی مفید اپلیکشنز موجود ہیں‌لیکن ایک عام فہم اور سب کے لئے سود مند ہے الفاظ کے ساتھ ترجمہ قرآن پاک اس میں‌دوطرح کا پرنٹ پایا جاتاہے بہت اچھا اور نارمل کے نام سے آپ کا سیٹ اگر ون جی بی ریم رکھتا ہے تو اچھا پرنٹ بھی آرام سے چلے گا۔
    https://play.google.com/store/apps/details?id=com.iroshni.urduquranwordtoword
    یہ رہا ڈاؤن لوڈ لنک۔۔
    2: تفسیر ابن کثیر مکمل 30 جلدوں میں‌بھی حاضرخدمت ہے اردو کے ساتھ اس کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے ایک اور اپلیکشن رن ہوگی جس کے انسٹال کے بعد یہ بھی انسٹال ہو جائے گی ان شاء اللہ زوم ان اور زوم آوٹ کی سہولت کے ساتھ موجود ہے۔
    https://play.google.com/store/apps/details?id=com.ibtech.ibneqaseer
    لنک سے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔
    3:علوم اسلامیہ سے منسلک لوگوں میں مکتبہ شاملہ کسی تعریف کا محتاج نہیں‌ہے۔ یہاں‌پر آپ کو مکتبہ شاملہ بھی ملے گا لیکن اس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد الگ الگ کیٹاگری سے بکس الگ ڈاؤن لوڈ ہوں گی۔جیسے تفسیر سیکشن الگ متون الحدیث الگ اور اسی طرح فقہ وغیرہ سب الگ الگ اس کی ترقیم کےلئے پریشان نہ ہوں‌یہ موافق للمطبوع ہے۔اور سب سے بڑھ کر سرچینگ کی سہولت بھی موجود ہے۔
    لیکن ایک بات واضح رہے جن کے پاس موبائل میں عربی نہیں ہے وہ شاملہ استعمال کرنے کےلئے
    ملٹی لینگوئج کی بورڈ ضرور انسٹال کرلیں۔
    https://play.google.com/store/apps/details?id=com.nyitgroup.shamelareader&hl=en
    ملٹی لینگوئج کی بورڈ
    https://play.google.com/store/apps/details?id=com.klye.ime.latin&hl=en
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
  11. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    950
    انڈروئڈ کے لئے ایک بہترین اسلامی سوفٹ وئیر

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بھائیو/بہنو!
    یہ ایک بہترین اسلامک سوفٹ وئیر جس کی چند جھلکیاں ملاحظہ کریں :
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]


    مزید جانکاری کے لئے اس لنک پر جائیں:
    https://play.google.com/store/apps/details?id=com.eIslamExplorer&hl=en
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    اچھا سوفٹ وئر لگ رہا ہے ۔ اردو ترجمہ بھی ایک سے زیادہ زبانوں میں‌ہے ۔ ضرورت مند 5$ ادا کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں‌۔
     
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
  14. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    اس میں کچھ رہنمائی فرمائیں
    میں کس طرح اینڈرائیڈ میں علوی نستلق، تاج کلم نستلق اور جمیل نوری نستلق فانٹس انسٹال کرسکتا ہوں صرف پڑھنے اور لکھنے کے لیے نہ کہ سسٹم کی ہر بات ان فانٹس میں ظاہر ہو ۔
    جزاک اللہ خیرا
     
  15. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
  16. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    950
  18. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    کلین ماسٹر فار انڈرائیڈ۔موبائل کی ریم کو کلین کرنے اور عارضی فائلز کو روکنے کے لئے ایک مفید اپ ہے جس سے موبائل کی رفتار میں‌ اچھا خاصہ اضافہ کر دیتا ہے۔
    https://play.google.com/store/apps/details?id=com.cleanmaster.mguard
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    [FONT="ASIF QURANIC EN # 2.0"]باحث الدرر السنیۃ


    [FONT="ASIF QURANIC EN # 2.0"]الباحث القرآنی[/FONT]

    باحث الدر السنیۃ یہ ایک ایسا سوفٹ ویر ہے جس کی مدد سے کوئی بھی حدیث‌ باآسانی تلاش کرسکتے ہیں اپنی مطلوب حدیث‌کا کوئی بھی لفظ سرچ بار میں ڈال کر سرچ کرلیں۔۔اس کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ بخاری ومسلم کی احادیث بغیر نیٹ کے سرچ کرسکتے ہیں۔۔

    الباحث القرآنی اس سوفٹ ویر کی مدد سے قرآن مجید کی کوئی بھی آیت باآسانی تلاش کرسکتے ہیں بغیر نیٹ کے یہ سوفٹ ویر چلتا ہے۔۔غیر حفاظ کے لئے یہ ایک مفید سوفٹ ویر ہے۔۔۔کسی بھی آیت کی تفسیر بھی دیکھ سکتے ہیں۔۔
    [/FONT]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    TubeMate

    یہ انڈرائیڈ یوٹیوب ڈاونلوڈر ہے اس سوفٹ ویر میں کئی ایک فیچرز ہیں
    1۔مختلف فارمیٹ اورکوالٹیز میں ویڈیو ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں
    2۔ انٹرنیٹ لو سپیڈ میں 3gp low format میں ویڈیو سلیکٹ کرکے آسانی سے سٹریم کرسکتے ہیں
    3۔ویڈیو resume کے ساتھ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔۔۔اور بھی بہت کچھ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں