دنیا بھر سے خوبصورت مساجد

فراز اکرم نے 'متفرقات' میں ‏فروری 18, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    مسجد قباء: تاریخ اسلام کی پہلی مسجد جو مدینہ منورہ سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بستی قباء میں واقع ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہمراہ مدینے تشریف لائے تو پہلے قبا نامی بستی میں قیام کیا اور اسی دوران اس مسجد کی بنیاد رکھی۔

    اس مبارک مسجد کی تعمیر میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے ساتھ ساتھ خود حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی بہ نفس نفیس اپنے دست مبارک سے اتنے بڑے بڑے پتھر اُٹھاتے تھے کہ ان کے بوجھ سے جسم نازک خم ہو جاتا تھا اور اگر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جاں نثار اصحاب میں سے کوئی عرض کرتا یا رسول الله ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ہمارے ماں باپ قربان ہو جائیں آپ چھوڑ دیجیے ہم اٹھائیں گے، تو حضور صلی الله علیہ وسلم اس کی دلجوئی کے لیے چھوڑ دیتے مگر پھر اسی وزن کا دوسرا پتھر اٹھا لیتے اور خود ہی اس کو لاکر عمارت میں لگاتے۔

    حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے عہد میں مسجد قباء کی تجدید و توسیع ہوئی۔ عمر بن عبدالعزیز نے مدینہ کے گورنر کی حیثیت سے اس کی تعمیر نو کی اور عثمانی سلطان محمود ثانی نے 1831ء میں اس کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا کام کروایا۔ جدید دور میں سعودی شاہ فیصل بن عبدالعزیز 1970ء میں اسے از سر نو استوار کیا۔ اس وقت اس کا ایک سادہ مینار، وسط میں گنبد اور رقبہ 40 مربع میٹر تھا۔ 1988ء کی شاندار توسیع کے بعد مسجد قباء کا رقبہ 15 ہزار مربع میٹر ہو گیا ہے اور اس میں 10 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔ اس کی چھت پر 58 چھوٹے اور تین بڑے گنبد ہیں اور چار پرشکوہ مینار بھی اس مسجد کی عظمت میں اضافہ کرتے ہیں۔


    [​IMG]
     
  2. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    ماشاءاللہ سب مسجد بہت خوبصورت هیں .
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    جامع مسجد سرینگر
    عرب بھارت فن تعمیرکی شاہکار یہجامع مسجدسرینگر کےعلاقہ نوہٹہ میں واقع ہے۔ نہایت اہمیت کی مسجد سلطان سکندر نے ١٤٠٠ عیسوی میں تعمیر کی تھی۔ بعد میں سلطان سکندر کے بیٹے ژین العابدین نے مسجد کی توسیع کروائ۔ مسجد کی اہم خصوصیت اس کا صحن ہے،جس کے وسط میں ایک تالاب ہے۔مسجد کے چھت کے نیچے ٣٧٠ دیدہ زیب لکڑی کے بڑے ستون ہیں جو اس کے اندر کی خویصورتی میں چار چاند لگاتے ہیں۔
    اس مسجد میں 33000 نمازیوں کی گنجائش ہے۔


    [​IMG]
     
  4. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    سٹراسبرگ (فرانس) کی مسجد
    [​IMG]
     
  5. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    مسجد عابدین ملائشیاء کی تعمیر 1793 سے 1808 کے درمیان ہوئی۔
    [​IMG]

     
  6. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    مسجد جہاں نما، جو جامع مسجد دہلی کے نام سے مشہور ہے، بھارت کے دارالحکومت دہلی کی اہم ترین مسجد ہے۔ اسے مغل شہنشاہ شاہجہاں نے تعمیر کیا جو 1656ء میں مکمل ہوئی۔ یہ بھارت کی بڑی اور معروف ترین مساجد میں سے ایک ہے۔ یہ پرانی دلی کے مصروف اور معروف ترین مرکز چاندنی چوک کے آغاز پر واقع ہے۔
    مسجد کے صحن میں 25 ہزار سے زائد نمازی عبادت کرسکتے ہیں۔
    شاہجہاں نے اپنے دور حکومت میں دہلی، آگرہ، اجمیر اور لاہور میں بڑی مساجد تعمیر کرائیں جن میں دہلی کی جامع مسجد اور لاہور کی بادشاہی مسجد کا طرز تعمیر تقریباً ایک جیسا ہے۔
    مسجد کے صحن تک مشرقی، شمالی اور جنوبی تین راستوں سے بذریعہ سیڑھیاں رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ مسجد کے شمالی دروازے میں 39، جنوبی میں 33 اور مشرقی دروازے میں 35 سیڑھیاں ہیں۔ مشرقی دروازہ شاہی گذر گاہ تھی جہاں سے بادشاہ مسجد میں داخل ہوتا تھا۔
    مسجد 261 فٹ طویل اور 90 فٹ عریض ہے، اس کی چھت پر تین گنبد نصب ہیں۔ 130 فٹ طویل دو مینار بھی مسجد کے رخ پر واقع ہیں۔ مسجد کے عقبی جانب چار چھوٹے مینار بھی واقع ہیں۔


    [​IMG]

    [​IMG]
     
  7. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا
    ماشاء اللہ بہت خوبصورت ہیں
     
  8. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    سا بنجی مرکزی مسجد (Sabancı Central Mosque) ترکی کی سب سے بڑی مسجد ہے

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
     
  9. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    سلطان قابوس جامع مسجد عمان

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
     
  10. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    مسجد مہابت خان پشاور کی مشہور اور قدیم ترین مسجدہے۔ یہ 1670ء میں کابل کے گورنر مہابت خان نے شاہی مسجد لاہور کی طرز پر تعمیر کروائی اور اسی کے نام سے منسوب ہے ۔
    اس کا صحن 35 میٹر لمبا اور تقریباً 30 میٹر چوڑا ہے۔ صحن کے درمیان میں ایک بہت بڑا حوض ہے۔ مسجد کی دیواروں اور گنبدوں کاشی کاری کے علاوہ نقش نگاری اور مرقع نگاری سے مزین کیا گیا ہے۔ مسجد کے 34 میٹر بلند و بالا میناروں کے درمیان 6 چھوٹے چھوٹے مینار بھی ہیں۔ اس کی چھت پر کل 7 گنبد تعمیر کیے گئے ہیں جن میں 3 گنبدکافی بڑے ہیں۔

    [​IMG]

    [​IMG]

     
  11. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    ملائیشیا کی مسجد کریستال (کرسٹل ) دنیا کی خوبصورت مساجد میں سے ایک ہے. سٹیل، گلاس اور کرسٹل بنائی گئی یہ مسجد وان مان ( Wan Man) کے جزیرے پر اسلامی ورثہ پارک میں واقع ہے. کرسٹل مسجد کو 2006 اور 2008 میں تعمیر کیا گیا تھا۔



    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

     
  12. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    مسجد قبلتین
    مدینہ منورہ کے محلہ بنو سلمہ میں واقع ایک مسجد جہاں 2ھ میں نماز کے دوران تحویل قبلہ کا حکم آیا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور صحابہ کرام نے نماز کے دوران اپنا رخ بیت المقدس سے کعبے کی جانب پھیرا۔ کیونکہ ایک نماز دو مختلف قبلوں کی جانب رخ کر کے پڑھی گئی اس لیے اس مسجد کو "مسجد قبلتین" یعنی دو قبلوں والی مسجد کہا جاتا ہے۔ عثمانی سلطان سلیمان اعظم نے 1543ءمیں اس کی تعمیر نو کرائی۔ اس کی موجودہ تعمیر و توسیع سعودی شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور میں مکمل ہوئی۔ اس نئی عمارت کی دو منزلیں ہیں جبکہ میناروں اور گنبدوں کی تعداد بھی دو، دو ہے۔ مسجد کا مجموعی رقبہ 3920 مربع میٹر ہے۔


    [​IMG]

    [​IMG]

     
  13. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بہت عمدہ
    جزاک اللہ خیرا
     
  14. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    مسجد فوترا (Potra Masjid) ملائشیاء

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

     
  15. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    زاھر مسجد (Zahir Masjid) ملائشیاء کی قدیم اور عظیم مساجد میں سے ایک ہے۔ زاھر مسجد کا شمار دنیا کی دس خوبصورت ترین مساجد میں ہوتا ہے۔


    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
     
  16. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    سلطان عمر علی سیف الدین مسجد سلطنت برونائی کے دارالحکومت بندری سری بیگوان میں واقع شاہی مسجد ہے۔ یہ خطۂ ایشیا بحر الکاہل کی خوبصورت ترین مساجد اور ملک کے معروف سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ مسجد برونائی کی پہچان سمجھی جاتی ہے۔
    یہ مسجد برونائی کے 28 ویں سلطان سے موسوم ہے۔ اس کی تعمیر 1958ء میں مکمل ہوئی اور یہ جدید اسلامی طرز تعمیر کا شاندار نمونہ سمجھی جاتی ہے جس پر اسلامی اور اطالوی طرز تعمیر کی گہری چھاپ ہے۔ یہ مسجد دریائے برونائی کے کناروں پر واقع ایک مصنوعی تالاب پر تعمیر کی گئی۔ مسجد سنگ مرمر کے میناروں، سنہرے گنبدوں، صحنوں اور سر سبز باغات پر مشتمل ہے۔
    مسجد کا مرکزی گنبد پر خالص سونے سے کام کیا گیا ہے۔ مسجد 52 میٹر بلندی پر واقع ہے اور بندر سری بیگوان شہر کے کسی بھی حصے سے با آسانی دیکھی جا سکتی ہے۔ میناروں میں جدید برقی سیڑھیاں نصب ہیں جو اوپر جانے کے کام آتی ہیں۔ مسجد کے میناروں سے شہر کا طائرانہ منظر قابل دید ہے۔

    [​IMG]
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں