ہے یقیں ٹوٹ کے بکھرا تو قیامت ہو گی

azharm نے 'شعری مجلس' میں ‏اپریل 10, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. azharm

    azharm -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏مئی 28, 2012
    پیغامات:
    449

    ہے یقیں ٹوٹ کے بکھرا تو قیامت ہو گی
    میں کہیں ، ٹوٹ کے بکھرا تو قیامت ہو گی

    مجھ کو لے جا کے ہواؤں میں ہی ضائع کرنا
    بر زمیں ٹوٹ کے بکھرا تو قیامت ہو گی

    ریزگی مجھ میں ہے جاری، تو ذرا دور رہو
    گر قریں ٹوٹ کے بکھرا تو قیامت ہو گی

    بد ترین روٹھ گیا تھا تو کہاں فرق پڑا؟
    بہتریں ٹوٹ کے بکھرا تو قیامت ہو گی

    درد اُٹھا تھا جو دشمن کو شکستہ دیکھا
    ہم نشیں ٹوٹ کے بکھرا تو قیامت ہو گی

    آخری بار سمیٹا تھا تُجھے مر مر کے
    پھر وہیں ٹوٹ کے بکھرا تو قیامت ہو گی

    تُجھ میں نفرت کی جوالا ہے بکھر جا اظہر
    اب نہیں ٹوٹ کے بکھرا تو قیامت ہو گی
     
  2. توریالی

    توریالی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2014
    پیغامات:
    434
    محترم اظہر صاحب سلام پیش کرتا ہوں اور اس شاندار غزل کی بابت چند محسوسات رقم کرنے کی کوشش میں مبتلا ہوں جو آپ کی مشکل پسندی اور میری کم علمی کے باعث کچھ وقت لے گی۔ معلوم ہوا کہ غزل کی بھی زمین ہوا کرتی ہے۔ جناب کی زیر نظر غزل میں چند مقامات پر سنگلاخ زمین پاتا ہوں جو دل کو بھاتی اور قلب و ذہن کو سوال پر ابھارتی ہے۔ چوں کہ ہماری اٹھان بھی سنگلاخ زمین سے ہوئی ہے اس لیے جناب کی غزل نے ہمارے دل و دماغ کو چھو لیا ہے۔ جناب کی غزل میں استعارہ کے ساتھ، مشکل پسندی کے باوجود جس آسانی سے کھیل کھلواڑ سے کام لیا گیا ہے حقیر عصر حاضر کی غزل میں اسے ایک نئی جہت اور ایک نئے رخ سے پڑھ رہا ہے اور طبیعات اور ما بعد الطبیعات کو دیکھ رہا ہے۔

    بندہ پر تقصیر حال ہی میں اردو شاعری کی جانب مائل ہوا ہے۔ اور سمجھتا ہے کہ جو بات نثر میں کہی جا سکتی ہے اس کا کمال نثر میں کسی حد تک محدود اور شاعری میں بلا حد و قیود ہو تا ہے۔

    خواہش ہے کہ غزل کے چند مقامات جو دل کو رومانوی انداز میں چھوتے اور دماغ (قلب )کو سیاسی اور طبیعاتی رجحانات کی جانب مائل کرتے ہیں , پر جناب کی اجازت سے کچھ مزید عرض کر سکوں۔

    جناب کی شفقت و رہنمائی کا انتظار رہے گا۔
     
  3. azharm

    azharm -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏مئی 28, 2012
    پیغامات:
    449
    خاکسار ہمہ تن گوش ہے، ارشاد کیجئے حضور پُر نور
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں