لطائف علمیہ ۔

ابوعکاشہ نے 'طنز و مزاح' میں ‏اپریل 27, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    لطائف علمیہ

    کتاب الاذکیاء از / ابن جوزی رحمہ اللہ کے مطالعہ کے دوران چند مفید لطائف جمع کیے تھے ۔ اگر کسی کے پاس ایسے لطائف کا ذخیرہ ہو تو شیئر کرسکتا ہے ۔


    ایک اعرابی نے ایک شخص سے یہ حدیث سنی جو عبداللہ بن عباسؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا کہ جس شخص نے حج کی نیت کی اور کسی مجبوری کی وجہ سے حج نہ کرسکا تو اس کو حج کا ثواب دیا جائے گا تو اعرابی نے کہا اس سال کوئی مزدوری اس سے زیادہ سستی اور منفعت بخش نہیں رہی ـ

    ایک اعربی نے رمضان میں چودہویں رات کا چاند دیکھ کر کہا تو خود تو موٹا ہو گیا اور مجھے دبلا کردیا (اس کی تجھے سزا ملی ہے کہ)خدا نے مجھے دکھا دیا کہ توسل میں مبتلا ہو گیا (تیرے سینے میں اسی کے داغ ہیں )

    ایک ذہین شخص نے مسجد میں داخل ہو کر نماز پڑھی ـ اس دوران میں کسی نے اس کا جوتا چرا کر ایک یہودیوں کے کنیسہ میں رکھ دیا جو مسجد کے قریب تھا اس شخص نے اپنا جوتا ڈھونڈنا شروع کیا تو اس کو کنیسہ میں رکھا ہوا پایا تو کہنے لگا تیرا برا ہو میں اسلام لایا تو یہودی بن گیا ـ

    حمیدی سے مروی ہے کہ ہم سفینہ کی خدمت میں بیٹھے تھے انہوں نے ہم سے زمزم والی حدیث بیان کی کہ وہ جس حاجت(ضرورت) کی نیت سے پیا جائے گا ـ اللہ تعالی اس کو پورا کر دے گا ـ یہ سن کر ایک شخص مجلس سے اٹھ کر چلا گیا اور پھر واپس آیا اور سفیان سے کہنے لگا کہ ائے ابومحمد کیا وہ حدیث جو زمزم کے بارے میں ہم سے روایت کی گئی تھی صحیح نہیں ہے ـ آپ نے فرمایا صحیح ہے اس نے کہا کہ میں اس نیت سے کہ آپ مجھے ایک سو احادیث سنادیں زمزم کا ایک ڈول پی کر آیا ہوں ـ سفیان نے کہا کہ بیٹھو اور پھر اس کو ایک سو احادیث سنائیں ـ

    ابوالعیناء صاعد کے دروازے پر آکر کھڑے ہوئے تو ان کی اطلاع دی گئی کہ وہ نماز پڑھے رہے ہیں تو واپس ہو گئے کچھ دیر کے بعد دوبارہ آئے پھر یہی کہا گیا کہ وہ نماز پڑھ رہے ہیں ـ ابوالعیناء نے کہا کہ ہرنئی چیز میں لذت ہوتی ہے ـ (یعنی نئے نمازی معلوم ہوتے ہیں )

    ایک ادیب نے اپنے دوست سے کہا واللہ آپ تو دنیا کا ایک باغ ہیں ـ یہ سن کر دوسرے شخص نے کہا اور آپ وہ نہر ہیں جس سے اس باغ کو پانی ملتا ہے ـ

    معن بن زائدہ ! دینداری کی کمی میں مشہور تھا ـ اس نے ابن عیاش کے پاس ایک ہزار دینار بھیجے اور یہ لکھا کہ میں یہ ایک ہزار دینار تمہارے پاس تم سے دین خریدنے کے لیے بھیجتا ہوں ـ یہ مال قبضہ میں کرو اور دین کے سپردگی کی تحریر لکھ کر بھیج دو انہوں نے لکھا میں نے دیناروں پر قبضہ کر لیا اور اس پر اپنے دین کو بیع کردیا بجز توحید کے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ تم کو اس کی قدر نہیں

    ایک شخص نے دوسرے سے کہا کہ اگر میں تیرے تھپڑ ماردوں تو تجھے مدینہ پہنچا دوں (یعنی مدینہ جاگرے ) اس نے کہا کہ بہت اچھا ہو اگر آپ پھر ایک اور مار دیں تو شاید اللہ تعالی اس طرح مجھے آپ کے ہاتھوں سے حج کی نعمت عطا فرمادے ـ

    ابومحمد بن عجیف نے بیان کیا کہ ایک مجنون میرے پاس سے گزرا تو میں نے کہا کہ ائے مجنون!! اس نے کہا کہ اور تو صاحب عقل ہے ؟ میں نے کہا ہاں ! کہنے لگا نہیں ہم دونوں ہی مجنون ہیں مگر میرا جنون کھلا ہوا ہے اور تیرا چھپا ہے ـ میں نے کہا اس کلام کی وضاحت کرو کہنے لگا میں کپڑے پھاڑتا ہوں اور پتھر پھینکتا ہوں اور تو ایسے گھر بنا رہا ہے جو ناپئدار ہیں اور بڑی لمبی امیدیں قائم کر رہا ہے حالانکہ تیری زندگی تیرے قبضہ میں نہیں اور اپنے دوست کا نافرمان اور دشمن کا فرماں بردار ہے ـ

    مروی ہے کہ سکندرنے اپنے لشکر میں اپنے ایک ہمنام شخص کو دیکھا جو بھاگ جایا کرتا تھا تو اس سے کہا کہ تو یا تو اپنا نام بدل اور یا اپنی خصلت بدل

    ایک دانشمند کا گذر ایک ایسے شخص پر ہوا جو کہ راستہ میں کھڑا ہوا تھا اس نے پوچھا کہ کیوں کھڑے ہو اس نے شخص نے جواب دیا کہ ایک انسان کا انتظار ہے ـ دانشمند نے کہا پھر تو تمہارا قیام بہت لمبا ہو گا ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    سارے ہی اچھے ہیں خاص کر تیسرا والا :00002:

    جزاك الله
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 27, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا بہت عمدہ انتخاب ہے ،
    اللہ اکبر کیا گہری بات کہی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وایاکم ۔ بلاشبہ گہری باتیں ہیں‌۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اب یہ لطیفہ کچھ یوں ہونا چاہیے۔
    ایک صاحب ٹیکنالوجی نے اپنے دوست کو کہا کہ تو ایک اے ٹی ایم مشین ہے۔ اس پر دوسرے نے کہا اور تو وہ شخص ہے جس کے پاس اس اے ٹی ایم کا کارڈ ہے !!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    : ) جی ـ ائے ٹی ایم نے بھی عجیب و غریب لطیفے بنوا دیے ہیں ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    لطائف علمیہ

    کتاب الاذکیاء از / ابن جوزی رحمہ اللہ


    ابوسلیمان نے کہا عرب کا مقولہ ہے یدک عنی وانا فی عافیہ اپنا ہاتھ مجھ سے دور رکھ اور عافیت میں ہوں میں ـ اور اسکی اصل یہ ہے کہ جو اس سلسلہ کی ایک بات ہے جو باتیں لوگ جانوروں کی زبانوں کی طرف منسوب کرکے کیا کرتے ہیں کہ ایک چوہا چھت سے گرا تو بلی اس کو اٹھنے پرسہارا دینے کے حیلہ سے یہ کہتی ہوئی کامیاب ہونا چاہتی تھی بسم اللہ علیک (بسم اللہ میں ابھی پہنچی ) تو چوہے نے کہا : یدک عنی وانا فی عافیہ کہ اپنا دست شفقت دور ہی رکھیے میں بلکل ٹھیک ہوں

    ابوسلیم الخطابی نے بیان کیا کہ عرب کی امثال میں سے یہ قول بھی ہے لا ارید ثوابک اکفنی عذابک (میں تجھ سے بھلائی نہیں چاہتا بس مجھے اذیت پہنچانے سے باز رہ ایسا ہی کسی شاعر کا قول ہے
    کفانی فی اللہ شرک یا خلیلی
    فاما الخیر منک فقد کفانی

    ائے میرے دوست اللہ مجھے تیرے شر سے بچا لے رہا تیری طرف سے خیر کا پہنچنا تو اس سے تو نے (پہلے سے ہی) مجھے بچا رکھا ہے

    ابوالحسن مدائنی سے منقول ہے کہ ایک شخص نے اعمش سے کہا کہ ائے ابومحمد میں نصف درہم میں ایک گدھا کرایہ کرکے تمہارے پاس آیا ہوں تاکہ فلاں فلاں حدیث کے بارے میں تم سے کچھ سوال کروں (اس شخص نے علم حدیث کوایسی سستی چیز بتایا کہ اس پر نصف درہم کے خرچ کو اہمیت کے ساتھ اس نے ذکر کیا اس لیے اس کے ساتھ اس کے مناسب معاملہ ضروری سمجھ کر ) اعمش نے کہا کہ بقیہ نصف درہم پرپھر گدھا کرایہ پرلے کرلوٹ جاؤ

    معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے متعلق ربیعہ بن ناجد کہتے ہیں کہ ان سے پوچھا گیا کہ عقل کا اتنا اونچا مقام آپ کو کیسے حاصل ہوا ـ انہوں نے جواب دیا کہ میں کبھی کسی پر بھروسہ کر کے بے فکر نہیں ہوا

    عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کے متعلق ابن حمید سے منقول ہے کہ ایک شخص نے عبداللہ بن مبارک کے پاس بیٹھے ہوئے چھینک لی اور الحمد للہ نہ کہا ـ ان سے آپ نے کہا جب چھینک آئے تو چھینکنے والا کیا کہتا ہے ؟ اس نے کہا الحمد للہ ـ آپ نے فرمایا یرحمک اللہ

    یحیی بن خالد کا قول ہے کہ تین چیزیں ایسی ہیں جو ان کے بھیجنے والے کی عقل کا اندازہ ظاہرکر دیتی ہیں ـ ہدیہ ، مکتوب اور ایلچی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بہت عمدہ لطائف ہیں!
    عکاشہ بھائی یہ آپکی کمپوز شدہ چیزیں صفحے سے باہر نکل رہی ہوتی ہیں اس لیے صفحہ بائیں جانب سکرول کرنا پڑتا ہے۔ میں اس سے بڑی تنگ ہوں۔ کوئی حل نکالنا چاہیے اس کا۔
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وایاک ۔ واللہ اعلم ۔ معلوم نہیں اس کی کیا وجہ ہے ۔ اگرسب کے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ تو پھراس کا کوئی حل تلاش کرنا پڑے گا ۔ جہاں تک میرا خیال ہے کہ کروم میں یہ مسئلہ ہے ۔ فائرفوکس میں نہیں‌۔ اگرکروم استعمال میں ہے تو زوم کم کرکے چیک کریں بائیں جانب سکرول نہیں کرنا پڑے گا ان شاء اللہ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وجہ تو شاید عربی کی بورڈ سے لکھنے والی ہی ہے۔ لیکن اس کا حل نہیں معلوم۔
    جی یہ مسئلہ صرف کروم میں ہے، فائرفاکس میں ٹھیک ہے۔ اور زوم کرنے سے تو باقی تمام ٹیکسٹ چھوٹا ہوجاتا ہے۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    لیکن میں تو اردو کی بورڈ سے لکھتا ہوں ۔ وجہ شاید کوئی اور ہو ۔ واللہ اعلم ۔
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وایاک ۔ الحمد للہ، یہ مسئلہ حل ہو چکا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    ماشاءاللہ بہت زبردست شیئرنگ هے اور بلکل حقیقت بهی
    اللہ آپ کو بہترین جزا دے آمین یارب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    آج تو یہ لطیفہ یاد آرہا تھا ـ آخر کار مل ہی گیا۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ایک عجمی شخص نے ایک کانے کو دیکھ کر کہا دجال کے ظاہر ہونے کا زمانہ آگیاہے،اس کانے نے (جو عربی تھا) کہا کہ وہ عجم کے شہروں سے ظاہر ہوگا عرب سے نہیں

    ایک شخص نے ایک اعرابی سے کہا کہ تیرا کیا نام ہے ؟،اس نے کہا کہ فرات بین البحرین الفیاض (دو دریاؤں کے درمیان بہنے والی نہر فرات)پھر اس نے پوچھا کہ آپ کی کنیت کیا ہے ؟اس نے کہ ابوالغیث ، اس نے کہا کہ پھر تو ضروری ہے کہ تجھ میں کشتی چھوڑ دی جائے ، ورنہ ہم سب غرق ہوجائیں گے ـ

    ایک شخص نےاپنے مہمان کو ایک بیل کا گوشت چار دن تک کھلایا ـ ـ ـ ــــ-اس شخص نے اس سے کہا کہ اس بیل کی موت کی عمر اس کی زندگی کی عمر سے زیادہ لمبی ہے

    ایک شخص نے دوسرے سے کہا کہ تو میرے پاس کس منہ سے آیا ہے ، حالانکہ تو نے یہ کہا اور یہ کیا ؟ اس نے کہا اسی منہ سے آیا ہوں جس سے اپنے پروردگار کے سامنے جاؤں گا ـ ـ ، جس کے گناہ میں نے تیرے گناہ سے بہت زیادہ کیے ہیں ـ

    حکماء نے امثال ذکر کیا ہے کہ بھیڑیے سے پوچھا گیا کہ کیا بات ہے کہ تو کتے سے زیادہ تیز دوڑتا ہے ـ ـ، اس نے کہا اس لئے کہ میں اپنی ذات کے لئے دوڑتا ہوں اور اور کتا اپنے مالک کے لئے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. حبیب صادق

    حبیب صادق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 15, 2013
    پیغامات:
    41
    انتہائی معیاری لطائف ان میں اصلاح کا پہلو بھی موجود ہے
     
  17. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ایک عامل نے اپنے دفتر میں ایک شخص کو دیکھا کہ اس کی ایک خفیہ بات پر کان لگائے ہوئے تھا۔ اس نے اس کو مارنے اور قیدکرنے کاحکم دیا ۔ محرر قیدخانہ نے سوال کیا کہ رجسٹر جیل میں اس کا جرم کیا درج کیا جائے ۔ ؟ عامل نے کہا، لکھو ۔ استرق السمع فاتبعہ شھاب مبین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    ایک بد شکل عورت ایک کریہ المنظرعطار کی دکان کے سامنے کھڑی ہوئی تو وہ عورت کو دیکھ کر بولا

    "وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ"
    اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے


    تو وہ عورت نے جواب میں کہا

    "وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَنَسِيَ خَلْقَهُ"
    اور ہمارے بارے میں مثالیں بیان کرنے لگا اور اپنی پیدائش کو بھول گیا
     
    Last edited: ‏اپریل 8, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    مبردنے بیان کیا کہ ابی ہذیل کے شاگردوں میں سے ایک بصرے کا رہنے والا بغداد آیا اس نے بیان کیا کہ

    میں دو مخنثوں سے ملا

    میں نے ان سے کہا کہ میں قیام کیلئے کوئی جگہ چاہتا ہوں

    اور یہ شخص بہت بدصورت تھا

    ان میں سے ایک نے کہا واللہ آپ کہاں سے آئے ہیں ؟

    میں نے کہا بصرے سے

    یہ سن کردوسرے مخنث کی طرف متوجہ ہوکر کہنے لگا

    لاالہ الااللہ

    اے بہن دنیا کی ہر چیز ہی بدل گئی

    یہاں تک کہ یہ بات بھی کہ

    پہلے یمن سے بندر آیا کرتے تھے

    اب یہ ہوگیا کہ بصرے سے آنے لگے
     
    Last edited: ‏اپریل 8, 2018
  20. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    ایک مخنث عریان بن الہیثم کے سامنے پیش کیا گیا جب کہ وہ کوفہ کا امیر تھا

    مخنث نے کہا اللہ امیر کو عزت بخشے

    یہ تو مجھ پرایسی تہمت لگائی گئی ہے جیسی امیر پر لگائی جاتی ہے

    یہ سن کر ہیثم سیدھا ہو بیٹھا اور بولا میرے بارے میں کیا کہا گیا ؟

    مخنث نے کہا آپ کو لوگ عریان ( ننگا ) کہتے ہیں

    حالانکہ آپ کے پاس بیس جبے ہیں

    یہ سن کر ہیثم ہنس پڑا اور اس کو چھوڑ دیا
     
    Last edited: ‏اپریل 8, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں