اسلام آباد: دو مذہبی تنظیموں کا مسجد پر افسوس ناک تنازعہ

ابوعکاشہ نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏مارچ 10, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ماشاءاللہ مجھے واقعی نہیں علم کہ قرن اول کے وہ کون سے دو گروہ تھے جنہوں نے آپس میں ایک دوسرے کی مسجد میں جا کر نماز جمعہ کے دوران پٹائی کی تھی، ایک دوسرے کے خلاف وال چاکنگ کی تھی اور ایک دوسرے کو شر پسند اور سلفیت سے خارج کہا تھا؟
     
    Last edited: ‏مارچ 11, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میرا شمار گنہگار مسلمانوں کی اس قسم میں ہوتا ہے جو اپنی بے عملی پر اتنے نادم ہیں کہ خود کو سوائے گنہگار کے کوئی لقب نہیں دیتے۔ نہ سلفی نہ جہادی نہ دعوتی ،یہ بغیر کسی مذہبی جماعت یا تنظیم کی سپورٹ کے اپنے زوربازو پرزندگی گزارتے ہیں، یہ کسی مقامی امیر کی آنکھیں بند کر کے غلامی اور خوشامد بھی نہیں کرتے۔نیکی میں تعاون کا وقت پڑنے پر ہر مسلمان کی مدد کرتے ہیں یہ دیکھے بنا کہ یہ جماعت الدعوۃ کا ہے یا مرکزی جمعیت کا ۔الحمدللہ۔
    اسی لیے آپس میں لڑتے لڑتے آخر میں ساری جماعتوں کی توپوں کا رخ اسی خاموش اکثریت کی جانب ہو جاتا ہے جو ان کی جماعت میں شامل نہیں ہوتی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. sfahad10

    sfahad10 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 27, 2010
    پیغامات:
    265
    کسی جماعت کی سپورٹ کے بغیر زندگی گزارنا یقینا کوئی گناہ نہیں ہے۔

    لیکن میرے جیسے دھکہ سٹارٹ مسلمان کو کسی مذہبی جماعت سے ربط رکھنے کا فائدہ ہی ہے۔
     
    Last edited: ‏مارچ 11, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی یہی وجہ ہے کہ بندہ تمام جماعتوں سے بہت دور ہے۔ قطع نظر اس کے کہ اس تمام معاملے میں حق پر کون ہے کو نہیں، یہ تمام معاملہ میرے لیے بہت تکلیف کا باعث ہے۔ بات دین سے نکل کر جماعتی اختلافات اور مفادات تک چلی گئ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  5. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    اسی صورت حال میں کسی نے کہا تھا>
    بگڑا کسی کا کیا
    دونوں کی ضد نے خاک میں ہم کو ملا دیا.
    مذہبی طبقات بلا تفریق مشلک و جماعت بدنام ہو جاتے ہیں.
    غیر مذہبی طبقات جو مرضی کر لیں، جائز لیکن مذہبی طبقات کی ذرا سی غفلت را ئ سے پہاڑ بن جاتا ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بھائی ـ اس طرح کا اعتراض بھی میری نظر میں درست نہیں ؟ پھر تو یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی بیشتر مساجد میں دونوں جماعتوں کے جو بھی عالم ہیں کیا وہ سب اہل علم ہیں ؟ اگر مان لیا جائے کہ وہ اہل علم ہیں ،تو کیا یہ بھی ضمانت ہے کہ وہ سب صرف حافظ قرآن ہیں یا اپنے علم میں رسوخ بھی رکھتے ہیں ؟ چند سال پہلے کی بات ہے کہ لاہور میں چند نامی گرامی علماء کے جمعہ کے خطبے سننے کا اتفاق ہوا ـ ہر خطبہ کے اختتام پر یہی محسوس ہوا کہ تفہیم القرآن میں کسی آیت کی تفسیر پڑھ رہا ہوں جس کی ابتدا ء اچھی اور اختتام روایتی ہے ـ اگر اس طرح کے اعتراضات کیے جائیں تو مسائل کے حل ہونے کا کوئی امکا ن نہیں ـ اور معاملات مزید خراب ہوتے جائیں گے ـجیساکہ ہوتا آیا ہے اور ہو رہا ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  7. سوئےمقتل

    سوئےمقتل -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏فروری 28, 2015
    پیغامات:
    83
    اللہ آپ کو مزید زور بازو دے اور دین کی خدمت کی توفیق دے ایسے مسائل میں ایک نیوٹرل فرد نہیں بولتا لیکن جب نیوٹرل بائی ایسڈ ہوجائے تو پھر اعتراض نیوٹرل پہ زیادہ ہوتا ہے کوشش کریں نیوٹرل رہیں
     
  8. خطاب

    خطاب -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 1, 2015
    پیغامات:
    74
    ویسے مجھے اس پوسٹ کو فورم پر ڈالنے کی " تُک" سمجھ نہیں آئی....!!!!!
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ ہمارا ہی جگر ہے یہ ہمارا ہے کلیجہ
    زخم دُکھتے ہیں اور ہم اپنے نمک دانوں سے وابستہ​
    ہردین دار انسان کو دین سے وابستہ رہنا پڑتا ہے باوجود ایسی دلخراش باتوں کے لیکن بہت سے ایسے ہیں جومسجد سے اسی لیے متنفر ہو گئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جماعتوں کی سپورٹ کے بغیر زندگی گزارنا بالکل گناہ ہے جس کی سزا دنیا میں ہی بار بار ملتی ہے۔ جماعتیں وقتا فوقتا آپ کے رجسٹرڈ مدرسے کا چندہ بند کرا کے اپنے غیر قانونی مدارس کو جاری کروا دیتی ہے، آپ جماعت سے وابستہ نہیں جماعتی مجلے میں آپ کی تعزیت بھی نہیں ہو سکتی۔ مذہبی نوعیت کی ملازمتوں اور عہدوں پر محض جماعتی وابستگی کی وجہ سے وہ لوگ قابض ہو جاتے ہیں جو میرٹ لسٹ میں سب سے آخر میں تھے، اس میں کسی مسلک کی تفریق نہیں ہر مذہبی جماعت ملت اسلام کی خدمت اسی طرح کر رہی ہے۔ اور کیا کیا گنوایا جائے۔
     
  11. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    مختصر عرض کردوں کہ بہت کچھ جانتا ہوں۔ نام بہت بڑے بڑے اور مشہور ہیں۔ قریب جاکر دیکھیں تو بہت مایوسی ہوتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    جن عالم دین کی سختی کا کہا جا رہا ہے اور ان کو تکفیری بتایا جا رہا ہے،
    لیکن تکفیری کا الزام زیادتی ہے
    ہاں وہ زبان کےتو کافی سخت ہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں اور لفظا رگڑا لگاتے ہیں کہ ان کے خیال میں وہ ایک 'جماعت 'چندے کی خاطر توحید کو پس پشت ڈال دیتے ہیں، ان کی سختی کا یہ عالم ہے کہ رمضان میں جب وہ مسجد کے اے-سی کے بلوں کے لیے چندہ کی اپیل کرتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ کوئی مشرک چندہ نہ دے کوئی سود خور چندہ نہ دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پتا نہیں کیا چیز مقدم ہے؟
    توحید یا امت کا اتحاد؟؟؟؟
     
  13. خطاب

    خطاب -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 1, 2015
    پیغامات:
    74
    شاید اسی لئے اس غیرت مند ہستی نے اسی حنیف قریشی سے حرمت رسول پر مشترکہ جلسہ بھی کیا تھا جس سے گستاخ رسول کے موضوع پر مناظرہ کیا تھا..... عجیب.....

    شائد لوگوں نے اصول صرف دوسروں کے لئے بنائے ہوئے ہیں... اور پھر راولپنڈی کی معطر فضاؤں نے وہ منظر بھی دیکھا جب صفا مسجد کے توحیدی منمبر سے اسوقت کے ق لیگ کے فیض الحسن چوہان کی ہمایت کرنے کے لئے ووٹ ڈالنے کا کہا گیا.... سبحان اللہ... اور عجب یہ ہوا کہ اس وقت پتہ نہیں توحید کی غیرت کہاں ٹر گئی تھی....ہاں البتہ یوں ضرور ہو سکتا ہے کہ یہ " توحید کی غیرت" کا ٹیکا صرف کسی مخصوص جماعت کے بغض میں باہر آتا ہو...
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ہر وہ چیز جو کہ طبیعت اور مزاج کے خلاف ہو یا اچھی نا لگے وہ "بے تُکی" نہیں ہوتی ۔ اور نا ہی یہ ضروری ہے کہ اس کےجواب میں " تُکے" لگائیں جائیں ۔ ویسے پوسٹ کرنے کا مقصد میں سابقہ مراسلے نمبر 5 میں واضح کرچکا ہوں ۔
    خوشگوار ماحول میں مثبت گفتگو بھی ہوسکتی ہے ان شاء اللہ ۔
     
  15. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    [​IMG]


    [​IMG]

    ملک بھر کے اخباروں میں "دو بھائیوں کے معاملات" پر خبریں لگ رہی ہیں۔ لیکن غصہ اردو مجلس پر اتارا جا رہا ہے کہ یہاں بات کیوں ہو رہی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. سوئےمقتل

    سوئےمقتل -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏فروری 28, 2015
    پیغامات:
    83
    آپ کی تحریر کو دیکھا جائے تو جماعتیں ناسور لگتی ہیں. میں جماعتوں کو حزبیت کی حد تک پسند کرنے والوں کو غلط کہتا ہوں لیکن مدرسوں کو غلو کی حد تک پہنچانے والوں سے بھی. رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ کا جہاں تک مسئلہ ہے جماعتیں انفرادی اجارہ داری جو خاندانی ریاست جاگیر کا تسلسل بن جائے اس کی حوصلہ شکنی کرتی ہیں اور بیچارے علماء کے لیے یہی بڑا مسئلہ یے. اور میرٹ اس ملک میں بالکل نہیں یے نہ کسی جماعت میں نہ مدرسوں. شیوخ کی نکمی اولادیں ہی مدیر و مہتمم ہوتی ہیں جو دس سال لگا کے حفظ مکمل کرے وہ رئیس مدرسہ یہ بھی حقائق ہیں
     
  17. سوئےمقتل

    سوئےمقتل -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏فروری 28, 2015
    پیغامات:
    83
    اصل میں ہم کسی بڑی شخصیت کے متعلق کچھ زیادہ ہی سوچ کے جاتے ہیں حالانکہ وہ انسان ہی ہوتے ہیں. جن چیزوں سے ہم مایوس ہوتے ہیں وہ بنی نوع آدم کی فطرتی غلطیاں ہوتی ہیں ان غلطیوں سے شاہد صحابہ اس دنیا کے بہترین انسان بھی مبرا نہ تھے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. سوئےمقتل

    سوئےمقتل -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏فروری 28, 2015
    پیغامات:
    83
    یہ اخبار کی خبریں کسی نے نہ پڑھی ہوں لیکن ہم.نے ضرور پڑھوانی ہیں کوشش جاری رکھیں
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بنی نوع آدم فطرتامساجد پر قبضہ کرنےوالے ہوتے ہیں، رشوت ،سفارش، بددیانتی، غیر قانونی کام کرنا دراصل نزلہ زکام جیسے انسانی عوارض ہیں وغیرہ وغیرہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    درست ، کسی شخصیت کی غلطی یا غلطیوں سے انسان کو مایوس نہیں ہونا چاہے ۔ بلکہ اصلاح کی کوشش کرنی چاہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں