نِرالے سوالی !

عائشہ نے 'متفرقات' میں ‏جنوری 19, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    : )
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایک قاضی کی مجلس علم میں ایک شخص خاموش بیٹھا رہتا ایک روز انہوں نے اس سے کہا آپ بھی کچھ کہیے۔ اس نے کہا: روزہ دار روزہ کب کھولے؟ قاضی نے کہا غروب شمس کے وقت ۔ کہنے لگا: اگر سورج رات تک غروب نہ ہو تو کیا کرے ؟ قاضی صاحب نے کہا اس کا چپ رہنا ہی بہتر تھا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    کہتے ہیں ایک خاتون بیٹے کے لئے بہو بیاہ کر لائیں...لیکن وہ ہر وقت کھوئی سی رہتی ' اس کی چپ چپ سے ساس پریشان رہنے لگی..
    ایک دن بڑے پیار سے پوچھا بیٹی کچھ تو بتا کیوں خاموش رہتی ہو ، کیا سوچتی رہتی ہو؟
    بہو بولی: اماں جی آپ کا بیٹا مر گیا تو میری شادی کس کے ساتھ ہوگی ــ بس یہی فکر کھائے جا رہی ہے.
    ساس نے غصہ پیتے ہوئے .....
    تو چپ ہی رہہا کر تو بہتر ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ہاہاہاہاہا بہت خوب عطا بھائی
     
  5. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    بہت خوووب
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    امام احمد رحمہ اللہ سے ایک نوجوان نے پوچھا میں لوبیے والے پانی سے وضو کر سکتا ہوں۔
    انہوں نے کہا نہیں۔
    امام نے اس سےپوچھا: مسجد میں داخل ہونے کی دعا آتی ہے؟ اس نے کہا نہیں۔
    امام رحمہ اللہ نے اسے نصیحت کی : خود کو ان کاموں میں مصروف کرو جو تمہیں فائدہ دیں۔

    آج کل بہت سے مذہبی رجحان والے نوجوانوں کا یہی حال ہے اور ان کے مرض کا یہی علاج ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایک بزرگ سے کسی نے کہا۔ میں نے سنا ہے انسان مسجد میں سجدہ کرتا ہےتواس کی پیشانی سے مسجد کی مٹی کے ذرے چپک جاتے ہیں۔ جب وہ مسجد سے نکل کر جاتا ہے تو وہ ذرے مسجد کی دوری کی غم میں روتے چلاتے ہیں۔ بتائیے میں ان ذرات کا کیا کروں؟
    بزرگ نے فرمایا: ان کو چیخنے دو یہاں تک کہ ان کا حلق پھٹ جائے!
    سوالی نے کہا: تو کیا ان کا حلق بھی ہوتا ہے؟
    بزرگ نے جواب دیا: تو پھر بھلا وہ کہاں سے چیختے ہیں؟

    : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سے کسی نے کہا کہ وہ مال دار ہے اور دوسری شادی کرنا چاہتا ہے تا کہ کسی لڑکی کی عفت محفوظ ہو جائے۔
    شیخ نے فرمایا: اپنا مال کسی غریب لڑکے کو دے کر اس کی شادی کرا دو، دو لوگوں کی عفت محفوظ ہونے کا اجر ملے گا!

    (آج کل اردو مجلس پر دو شادیوں کی کافی باتیں ہو رہی ہیں۔ ہمارا ان کی طرف اشارہ بالکل بھی نہیں۔)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شیخ یوسف ایسٹس سے کسی نے پوچھا: کیا سب مسلمانوں کو لازمی داڑھی رکھنی پڑتی ہے؟
    جواب دیا: سب کو نہیں، لڑکیوں کو تو بالکل نہیں!
    "Do Muslims have to grow a beard?"
    - Not all of them . .
    . . . not the girls!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    دو نوجوان ایک بزرگ کا مذاق اڑانے کی نیت سے اس کے دونوں طرف بیٹھ گئے۔
    ایک نے پوچھا: شیخ آپ احمق ہیں یا جاہل؟
    اس نے کہا: میں دونوں کے درمیان ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایک بزرگ جن کی کمر خم ہو چکی تھی راستے سے گزر رہے تھے، ایک نوجوان نے شرارتا کہا: یہ کمان کتنے کی ہے؟
    بزرگ نے جواب دیا: اللہ تمہاری عمر لمبی کرے تو یہ مفت مل جائے گی!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    586
    آمین
     
  13. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ایک مولانا صاحب سے واٹ ساپ پر کیا گيا سوال
    " السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مولانا میرا سوال یہ ہے کہ کہیں جاتے ہوۓ سڑک پر کوئ کتا یا بلی مری ہوئ نظر آجاۓ تو اسے دیکھ کر کچھ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟"
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شاید سوشل میڈیا پر گردش کرتے ایسے وظائف کی وجہ سے
    [​IMG]
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سأل رجلٌ #الإمام_مالك رحمه الله عن مسألة، فلم يجبه، فقال له: لِمَ لا تجيبني؟ فقال: "لو سألتَ عمَّا تنتفع به لأجبتُك"
    -ترتيب المدارك: 1/ 164.
    ایک آدمی نے امام مالک رحمہ اللہ سے ایک سوال کیا۔ آپ نے جواب نہیں دیا۔
    وہ کہنے لگا: آپ مجھے جواب کیوں نہیں دیتے؟
    امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر تم نے نفع بخش سوال پوچھا ہوتا تو میں جواب دے دیتا۔
    بشکریہ شبکۃ الالوکۃ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    الشيخ علي السناني ت١٣٣٩هـ كان الناس يزدحمون عند بيته ومسجده لتعبير الرؤى،قال:لو أن الناس يسألون عن دينهم كمايسألون عن مناماتهم لصاروا فقهاء۔ الشیخ محمد صالح المنجد
    "شیخ علی السنانی کے گھر اور مسجد کے باہر خواب کی تعبیر پوچھنے والے لوگوں کا ہجوم رہتا تھا۔ وہ کہنے لگے اگر لوگ اپنے دین کے متعلق اس طرح سوال کرتے جیسے وہ اپنے خوابوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو فقہا بن جاتے۔"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سوال کیا انبیا کے نام پہ بچوں کے نام رکھ سکتے ہیں؟ کہتے ہیں انبیا کے نام سخت ہوتے ہیں؟
    میرا جواب: #شیطان پر سخت ہوتے ہیں رکھ لیں۔
    میری ایک شیعہ رشتہ دار ابو جان سے کہتی تھین بیٹی کا نام عائشہ رکھا ہے، بھاری نام ہے۔ بڑی غلطی کی۔ ابو جان کہتے تھے کچھ لوگوں کو یہ نام بھاری لگتا رہے گا۔
    اللہ کا شکر ہے مجھے اہل بدعت پر بھاری پڑنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔
    تاریخ میں مذکور ہے، حضرت عائشہ رضی اللہ سے کسی نے کہا کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہ آپ کو ماں نہیں مانتے۔
    انہوں نے فرمایا: وہ درست کہتے ہیں میں ام المومنین ہوں۔
    #نام#اصلاح
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت خوب!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں