حجاج کرام کے لیے طبی مشورے

ابوعکاشہ نے 'ماہ ذی الحجہ اور حج' میں ‏ستمبر 1, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    حجاج کرام کے لیے طبی مشورے

    حجاج کرام کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ سعودی عرب میں اپنے محدود دوران قیام میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں ـ اس دوران فطری طور پر وہ اپنی صحت اور آرام کا خیال رکھنا بھول جاتے ہیں ـ چنانچہ دیکھا گیا ہے کہ نفلی طواف اور دیگر عبادات میں وہ اعتدال نہ رکھتے ہوئے بیمار پڑ جاتے ہیں اور پھر ان کے لیے فرض افعال حج کی ادائیگی بھی مشکل ہو جاتی ہے ـ اس لئے ضروری ہے کہ حج پر جانے سے پہلے اور حج کے دوران اپنی صحت سے غافل نہ ہو خصوصا وہ افراد جو پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا ہوں ـ بشکریہ (.pima.org.pk)

    اس تھریڈ میں حجاج کے لیے طبی مشورے نقل کیے جائیں گے ـ اراکین بھی حصہ لے کر اجروثواب حاصل کرسکتے ہیں ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    سخت بیمار اور نہایت کمزور افراد جن پر حج فرض نہیں لیکن ان میں سفر کرنے کی ہمت نہیں اور ڈاکٹر نے ان کی بیماری کے پیش نظر انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ، وہ اپنی جگہ کسی اور کو بھیج کر اسکی ادائیگی کرسکتے ہیں ـ تاہم ایسے افراد جن کو عام بیماریاں ہیں ـ اور جو سفر کے قابل ہیں ـ اور ڈاکٹر نے انہیں سفر سے منع نہیں کیا ـ وہ حج پر جانے سے بلکل نا گھبرائیں اس لئے کہ حج و عمرہ بذات خود بہت سی بیماریوں کا علاج ہے

    سفر حج و عمرہ پر روانگی سے پہلے اور دوران سفر صحت کا بہت خیال رکھیں ـ پہلے سے ہلکی پھلکی ورزش کرتے رہیں ـ تیز چلن اور دوڑنے کی عادت ڈالیں ، روانگی سے پہلے ڈاکٹر سے اپنا طبی معائنہ کرائیں (یہ مشورہ آپ کی حج درخواست میں بھی درج ہے )ڈاکٹر کا نسخہ اور ضروری ٹیسٹ کا نتیجہ فوٹو کاپی کر کے اپنے پاس رکھ لیں ـ ڈاکٹر نے جو دوائی تجویز کی ہے ،سارے سفر کی مدت کے لیے ساتھ لے جائیں ـ ضرورت پڑنے پر ہرقسم کی دوائی سعودی عرب میں مل سکتی ہے لیکن ڈاکٹر کا نسخہ دکھانا ہو گا ـ نیز وہاں قیمتیں زیادہ ہیں اور نام مختلف ہوتے ہیں

    دائمی یا دیگر اہم بیماریاں مثلا شوگر،مرگی ،بلڈ پریشر ، دل کی بیماریوں والے افراد ایک کارڈ پر اپنی بیماری کانام ،زیراستعمال دوائی ، اپنے گھر کا پتہ اور سعودی عرب میں قیام کا مکتب نمبر لکھ کر پورے سفر کے دوران اپنی جیب میں رکھیں ،جبکہ احرام کی حالت میں گلے میں لٹکائیں تاکہ ایمرجنسی میں آپ کی مدد کیی جاسکے ـ

    جب آپ سعودی عرب پہنچ جاتے ہیں تو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پاکستان کا ہاؤس کا پتہ معلوم کریں ـ اور ان کا فون نمبر نوٹ کرلیں ـ کسی بھی تکلیف کی صورت میں ان سے رابطہ کرسکتے ہیں ـ وہاں ڈاکٹر ،لیبارٹری ،ایکسرے ،داخلے کے لئے وارڈز اور علاج کی تمام سہولتیں میسر ہیں ـ نیز آپ کی رہائش گاہ کے قریب حکومت پاکستان کی طرف سے ایک ڈسپنسری موجود ہو گی ـ بوقت ضرورت ڈسپنسری کے ڈاکٹر سے طبی مشورہ لیا کریں ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا۔ مفید معلومات
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    حج کے دوران جن بیمارافراد کو کرسی(Wheel chair)پر طواف اور سعی کرایا جاتاہے ـ وہ بیت للہ کی بالائی منزل میں جائیں ـ کیونکہ نیچے زیادہ رش کی وجہ سے اکثرافراد مریض کی کرسی سے ٹکرا کر گرجاتے ہیں ـ بیمارافراد بھیڑ میں نہ جائیں بلکہ اوپر والی منزل یا چھت میں آرام آرام سے طواف و سعی کریں ـ شریعت میں ان کی بیماری کی خاطر جو آسانیاں پیدا کی گئی ہیں اس سے فائدہ لیا کریں ـ

    کھانے پینے میں احتیاط کریں ،اپنا علیحدہ تولیہ،صابن اور مسواک یا برش استعمال کریں،اپنی رہائش گاہ ،حمامات اور اردگرد ماحول کی صفائی کا خیال رکھیں ـ بچا ہوا کھانا ،پھلوں کے چھلکے ،استعمال شدہ برتن اور دیگرکوڑا کرکٹ مقررشدہ جگہوں تک پنچائیں

    آب زم زم ،غسل خانوں اور پانی کے کولرکے قریب گرے ہوئے پانی پر اکثرضعیف افراد پھسل کر گرجاتے ہیں ـ اس لئے احتیاط کریں ـ آب زمزم پیتے وقت ہر بار اپنی صحت کے لئے دعا کریں ،اور بیٹھ کر پئیں ـ یہ سنت نبوی ﷺ ہے

    شوگر ذیابیطس کے مریض سفرحج پر روانگی سے قبل ڈاکٹرکی ہدایت کے مطابق اپنے ضروری ٹیسٹ کروالیں ـ رپورٹ ،ڈاکٹری نسخہ اور ادویات اپنے پاس رکھیں ـ انسولین فریج کے نچلے حصے (فریزر میں نہیں ) میں رکھا کریں ـ ورنہ واٹر کولر ،صراحی یا ائرنڈیشن کمرے میں رکھیں ـ کیونکہ گرمی سے یہ خراب ہو سکتا ہے ـ اگر پرہیز کے علاوہ شوگر کی گولیاں یا انسولین کے انجکشن آپ کو تجویز کیے گئے ہیں تو وہ باقاعدہ سے استعمال کریں ـ طواف ،سعی اور زیادہ چلنے پھرنے سے اور خالی پیٹ جسم میں شوگر کی مقدار کم ہو سکتی ہے ـ
    شوگر،ذیابیطس کے مریض مندرجہ ذیل غذائیں نا کھائیں
    کھجور ،مٹھائی ،شہد ،آئس کریم ،کولڈڈرنکس اور میٹھے مشروبات ـمثلا پیپسی ،کوک ،سیون اپ ،پھلوں کے رس ،میٹھادودھ اور میٹھی چاہے ،جام جیلی ،کیک وغیرہ
    مندرجہ ذیل غذائیں کم مقدار میں کھا سکتے ہیں ـ گوشت ،مرغی ،مچھلی ،چاول ،دالیں ،مٹر ،مکھن اور انڈا وغیرہ
    مندرجہ ذیل غذائیں استعمال کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے ـ
    سبزیاں ،کریلا ،بھنڈی ،کدو ،توری ،بینگن ،کھیرا ،گوبھی ،آلو ،لیموں ،مولی ،پیاز اور مرچ وغیرہ
    پھلوں میں انار ،انجیر ،کشمش ،شکرقندی نہ کھائیں ـ کچھ پھل کم مقدار میں استعمال کرسکتے ہیں ـ مثلا سیب،امرود ،کیلا ،خوبانی ،مالٹا ،کینو اورچھوٹا آم وغیرہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    شوگر،ذیابیطس کے مریض طواف،سعی ،عرفات اور مزدلفہ میں اپنے پاس کوئی میٹھی چیز احتیاطا رکھیں کیونکہ خون میں شکر کی کمی بے ہوشی کا باعث بن سکتی ہے ـ اگر آپ کسی وقت زیادہ کمزوری محسوس کریں ،چکرآئے لگیں ،دل کی دھڑکن تیز ہوجائے یا بیٹھے بیٹھے بہت پسینہ آئے ،بھوک محسوس ہونے لگے تو تھوڑی سی میٹھی چیزکھالیں ،خون(برائے شوگر) اور بلڈپریشر چیک کروائیں اور اس کے مطابق گولیوں یا انسولین کی مقدار کم یا زیادہ کرنی چاہیے ـ

    شوگر ،ذیابیطس کے مریض ،بعض اوقات مطاف یا سعی کے مقام پر عینک ،گھڑی یا کانچ کی چوڑیاں گرجاتی ہیں ـ جس سے لوگوں کے پاؤں زخمی ہوجاتے ہیں ـ شوگرکے مریض کے پاؤں سن (diabetic neuropathy)ہو جانے کی وجہ سے بے حس ہوجاتے ہیں اور ان کو پتہ چلے بغیرکافی خون بہہ جاتا ہے ـ اس لئے اپنے پاؤں کا خیال رکھیں ـ بہتر ہے کہ موزے یا جرابیں حرم کے اندر پہن کر رکھیں اور اپنے پاؤں اور پورے جسم کی معمولی زخم اور خراش سے بھی غفلت نہ برتیں ،وضو کے بعدپاؤں خشک رکھیں ـ

    بلڈ پریشراور دل کے مریض باقاعدہ سے چیک کرائیں اور دوائیوں کا استعمال جاری رکھیں ـ خوراک میں نمک ،بڑا گوشت ،مرغن غذائیں،انڈے اور پراٹھے سے پرہیز کریں ـ سبزیاں ،پھل ٹھنڈے مشروبات استعمال کرسکتے ہیں ـ دل کے مریض طواف اورسعی آہستہ آہستہ کریں ـ دوڑنے سے گریز کریں ـ خواتین گلے میں سخت نقاب نا پہنیں ـ مرد و خواتین ہلکے اور سادہ آرام دہ کپڑے پہنیں ـ اگر دل کی دھڑکن تیز یا بے قاعدہ محسوس ہونے لگے یا سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو تو آرام کریں ـ سینہ میں درد محسوس ہو تو فورا (Angesid)کی گولی زبان کے نیچے رکھیں ـ اگر تکلیف میں کمی نا ئے تو قریبی ڈاکٹرسے فوری چیک اپ،ای سی جی اور بلڈ پریشر کا معائنہ کرانا چاہیے ـ

    دمہ ( Asthma)اور زکام (Allergy) حج کے دوران لوگوں کے ہجوم مین جراثیم ایک شخص سے دوسرے میں آسانی دے پھیلتا ہے ـ جو فلو ،کھانسی وغیرہ کاباعث بنتا ہے ـ اس لئے طواف ،عرفات ،مزدلفہ اور منی میں ماسک پہن کر منہ اور ناک ڈھانک لیں ـ حرم شریف میں آب زمزم کے بعض کولر پر "غیرمبرد" لکھا ہوتا ہے جو زیادہ ٹھنڈا نہیں ہوتا ـ جو لوگ پسند کریں یہ پانی پیا کریں ـ عطر(spray)اور مختلف قسم کی خوشبو سے حتی الوسع اپنے آپ کو بچائیں ـ زکام یا گلا خراب ہو تو (Antibiotic) مثلا Amoxycillin ia Erythrocin پانچ روز تک اور paracetamolایک صبح ،دوپہر اور شام لیں ـ نیم گرم پانی اور نمک سے روزانہ غرارے کریں ـ دمہ (Asthma)کے مریض اپنے ساتھ سانس کو آرام دینے والا اسپرے (Inhalar) لے جائیں اور حسب ضرورت استعمال کریں ـ

    آنکھوں کے لیے احتیاطی تدابیر ـ جو لوگ چشمہ استعمال کرتے ہیں ان کو چاہئے کہ طواف یا کسی بھی ہجوم میں اسے ڈوری سے باندھ کر گلے میں ڈالیں تاکہ گرنے سے بچ جائے ـ نظر کے استعمال کی عینک ایک اضافی ساتھ لے جائیں ـ دھوپ اور گردوغبار سے بچنے کے لیے کالا چشمہ استعمال کریں ـ اگر آنکھیں سرخ ہوجائیں ـ رطوبت خارج ہونے لگے یا درد محسوس ہو تو آپ زمزم سے باربار دوھوئیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا مفید سلسلہ ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں