ابن سینا کون تھا ؟

عبد الرحمن یحیی نے 'غیر اسلامی افکار و نظریات' میں ‏نومبر 1, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    ابن سینا کون تھا؟
    کیا آپ ابن سینا کے بارے میں جانتے ہیں؟
    بعض لوگ اس کے نام پر نام رکھتے ہیں
    ابن سینا فارمیسی
    ابن سینا ہسپتال
    ابن سینا سکول
    کیا وہ جانتے ہیں ابن سینا کون تھا؟
    ابن سینا کی حقیقت
    پڑھیے اور دیکھیئے کہ وہ کون تھا
    اس کا نام حسین بن عبداللہ تھا اور وہ ابن سینا کے نام سے مشہور ہوا
    اس کی بہت زیادہ شہرت ہے شاید ہی کوئی ہو جو اس کے نام سے واقف نہ ہو لیکن اس کے عقیدے کے بارے ميں بہت کم لوگ جانتے ہیں اسی وجہ سے مسلمان ممالک میں اس کے نام پر ہسپتال ، سکول اور ڈسپنسریاں موجود ہیں

    ابن سينا کا فاسد عقیدہ :
    شيخ الاسلام ابن تيمية رحمه الله کہتے ہیں : "ابن سينا رافضي قرمطي تھا
    اور صحابة رضي الله عنهم کو گالیاں دیتا اور ان کی تنقیص کرتا تھا ".

    ((نقض المنطق ص 87)) إبن تيمية
    علامة ابن باز رحمه الله کہتے ہیں :
    " مسلمانوں کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ابن سینا ، فارابی کے نام پر دکانوں کے نام رکھیں اللہ ان کا برا کرے..."

    الفوائد الجلية للزهراني صـ 37.
    اور ابن القيم -رحمه الله کہتے ہيں -:
    " ابن سينا ملحدوں کا امام تھا "

    إغاثة اللهفان :ج2 /ص267
    ابن الصلاح رحمه الله کہتے ہيں :
    " وہ انسانی شیطانوں میں سے شیطان تھا "

    فتاوى ابن الصلاح : ج1 ص209
    امام الذهبي رحمه الله ميزان الاعتدال میں لکھتے ہیں : " میں نہیں جانتا کہ اس نے علم (کتاب و سنت) سے کچھ روایت کیا ہو ، اور اگر وہ روایت کرتا بھی تو اس کی روایت قبول نہ کی جاتی کیونکہ وہ گمراہ فلسفی تھا ".
    ابن حجر رحمہ اللہ علامہ ذھبی رحمہ اللہ کی عبارت نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں : " اللہ اس سے راضی نہ ہو ".

    لسان الميزان [2/291]
    شيخ صالح بن فوزان الفوزان - حفظه الله سے پوچھا گیا : جو لوگ ابن سینا کی تعریف کرتے ہیں اور اسے مسلمان علماء میں سے مانتے ہیں ان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ جواب : اس سے دو باتیں سامنے آتی ہیں : یا تو وہ آدمی لا علم ہے اور ابن سینا کے حال سے واقف نہیں ایسے آدمی کو حق نہیں کہ وہ بولے اس کے لیے خاموشی بہتر ہے . اور اگر وہ اس کے حال اور اس کی کفریات سے واقف ہے اور پھر بھی اس کی تعریف کرتا ہے تو اس کا حکم بھی ابن سینا جیسا ہے، العیاذ باللہ معاملہ بہت سنگین ہے بعض لوگ صرف اس لیے اس کی تعریف کرتے ہیں کہ وہ طبیب تھا، اور یہ اس کا دنیوی پیشہ تھا اور کفار میں اس سے بھی زیادہ حاذق طبیب موجود ہیں، تو پھر ابن سینا ہی کیوں؟
    کہتے ہیں : وہ اسلام کی طرف منسوب تھا اور یہ اسلام اور مسلمانوں کے لیے قابل فخر بات ہے .
    ہم کہتے ہیں :اسلام اس سے بری اور بےنیاز ہے . اورحاصل کلام یہی ہے کہ اس کی تعریف اور مدح سرائی نہ کی جائے کیونکہ وہ باطنی اور ملحد فلسفی تھا .

    حوالہ : التعليق المختصر على القصيدة النونية (3/1328).
    الله تبارك و تعالى سلف صالحین کو اجر عظیم عطا فرمائے جنہوں نے حق و باطل میں تمیز کی خاطر اپنی توانائیاں خرچ کیں-
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • اعلی اعلی x 2
  2. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    علامہ انور شاہ کشمیری نے فيض الباري 1/166. میں ابن سینا کو ملحد ،زندیق اور قرمطی کہا ہے
     
    • متفق متفق x 1
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بارک اللہ فی علمک یا اخی
    بہترین مضمون دلائل سے مزین !
     
    Last edited: ‏نومبر 2, 2015
    • متفق متفق x 1
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا شیخ
     
    • متفق متفق x 1
  5. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    جزاک اللہ خیرا
     
  6. حسیب رزاق

    حسیب رزاق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 8, 2013
    پیغامات:
    103
    جزاک اللہ خیر
     
  7. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
    بہت مفید معلومات
     
  8. حسیب رزاق

    حسیب رزاق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 8, 2013
    پیغامات:
    103
    لیکن یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لوگ ابن سینا کو طب کے میدان میں خدمات کی وجہ سے یاد کرتے ہیں۔ اب ایسے آدمی کے عقیدے پر بحث کی وجہ سمجھ نہیں آتی۔ جس طرح ہم آئن سٹائن ، نیوٹن وغیرہ کے عیسائی ہونے کو زیر بحث نہیں لاتے۔ یہی صورتحال ڈاکٹر عبدالسلام، سر سید احمد خان ، قائداعظم محمد علی جناح پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ لوگ ان کے عقیدے پر بحث کرنے بیٹھ جاتے ہیں۔ ہاں اگر کوئی مذہبی عالم ہونے کا دعویدار ہو تو پھر اس کے عقیدے پر بحث کی جا سکتی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  9. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    جزاکم الله خیرا

    Sent from my H30-U10 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھائی ڈاکٹر عبدالسلام، سرسید احمد خان اور دیگر لوگوں کے بارے میں پہلے ہی لوگوں کو اہل علم نے آگاہ کیا ہے کہ ان لوگوں کا منھج ٹھیک نہیں تھا ان کی خدمات اپنی جگہ۔ لیکن ابن سینا چونکہ بہت پہلے گزر چکا ہے اس لیے لوگوں کو نہیں پتہ۔ کم از کم ان کے عقیدے اور منھج سے آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ لوگ ان کی دینی کتابیں نہ پڑھیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  11. حسیب رزاق

    حسیب رزاق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 8, 2013
    پیغامات:
    103
    ابن سینا کی دینی کتابیں بھی ہیں؟؟
     
  12. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اوپر ذکر کیے گئے علماء کا رد بھی تو دیکھیں میرے بھائی۔اب سوال یہی پیدا ہوتا ہے کہ ان آئمہ نے ان پر رد کیوں کیا جبکہ ان کا تعلق طب سے تھا؟
     
    Last edited: ‏نومبر 5, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    ابن سینا کی وجہ شہرت ان کا مختلف علوم میں ماہر ہونا ہے۔جس میں طب ، فلسفہ، جغرافیہ ، ریاضی وغیرہ شامل ہیں۔ کم عمری سے ہی لوگوں کا علاج کرنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے بہت جلد لوگوں کی نظروں میں آ گئے ۔ لیکن ایک غلطی ان سے ہوئی کہ دین اسلام کو بھی انہوں نے سائنس کی طرح ہی برتا اور کتابیں وغیرہ لکھ ڈالیں۔ جن کا رد ضروری تھا۔ لیکن اب اس رد میں اتنا آگے نہیں بڑھنا چاہئے کہ باقی علوم میں ان کا کام صفر کر دیں ۔ اگر آپ ان کا باقی شعبوں میں کام دیکھیں تو اس زمانے کے حساب سے کافی اچھا کام کیا ہے ۔ اور طب پر یا دیگر علوم پر جو وہ کتابیں لکھ چکیں ہیں ان سے فائدہ حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔
     
    Last edited: ‏نومبر 6, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بالکل صحیح ان کی دین اسلام کے علاوہ باقی تجربات سے ضرور استفادہ لیا جائے لیکن ان کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ وہ کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوں۔ صرف وہ نہیں بلکہ دیگر شخصیات جیسے ڈاکٹر عبد السلام۔ وہ قادیانی تھا لیکن سائنس کے شعبے میں ان کی خدمات سے استفادہ لیا جاسکتا ہے لیکن دینی لحاظ سے ان کی کسی بات کا یقین کرنا خطرناک ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  15. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    بھائی صاحب : ناراض مت ہوئیے گا آپ کی بات بالکل صحیح نہیں ہے کیونکہ عقیدہ اسلام میں سب سے اہم چیز ہے۔اسی وجہ سے قرآن وحدیث میں عقیدہ پر بہت زور دیا گیاہے۔ اور پھر جس کا عقیدہ صحیح نہ ہو اس کا کوئی عمل قبول نہیں ہوتا ہے۔
    دوسری بات آپ کا یہ کہنا کہ جو چیز نیوٹن آئن سٹائن وغیرہ پر لاگو ہوتی ہے وہی ابن سینا جناح وغیرہ پر لاگو ہوتی ہے۔ یہ بالکل غلط ہے کیونکہ ان کے ناموں سے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ وہ کافر ہیں جبکہ ان ناموں سے پتہ چلتا ہے کہ وہ مسلمان ہیں لہذا ان کے عقیدہ پر بحث ضروری ہے تاکہ مسلمان دھوکہ نہ کھائیں۔ اور یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے ۔ ہر زمانہ میں ایسا ہوتا آیا ہے۔نبی کے زمانہ میں بھی منافقوں کا وجود تھا جن کا نام مسلمانوں کی طرح تھا۔ پھر عبد اللہ بن سبا ظاہر ہوا جو یہودی تھا پھر مصطفى کمال ترکیا میں ظاہر ہوا جو یہودی تھا۔جن کے کافر ہونے میں کوئی شک نہیں ہے۔
    تیسری بات اسلام نے کسی کے علم سے فائدہ اٹھانے سے نہیں روکا ہے خواہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔ حدیث میں ہے الحکمۃ ضالۃ المؤمن حیث وجدہا فہو أحق بہا یہ حدیث اگر چہ ضعیف ہے لیکن اس سے پتہ چلتا ہے کہ علم کسی سے بھی لیا جا سکتا ہے۔ اور بھی دلیلیں ہیں مثلا نبی نے غزوہ بدر میں گرفتار کیے گئے مشرکین کا فدیہ مسلمان بچوں کو تعلیم دینا متعین کیا تھا۔
    معلوم ہوا کہ ہر کسی کے عقیدہ پر بحث ہونی چائیے خواہ وہ کوئی بھی ہو تاکہ حقیقت لوگوں کے سامنے آجائے شکریہ
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 10, 2015
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں